دنیاپور میں باپ کے جنازےکو کاندھا دینے کے لیے آنے والے دو سگے بھائی بھی فتنہ الہندوستان کے دہشت گروں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے سرڈھاکہ میں بسوں سے اتار کر شہید کیے گئے مسافروں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہین جو اپنے والد کے جنازے پر شرکت کے لیے بلوچستان سے واپس آرہے تھے۔
مقتولین کے لواحقین نے بتایا جابر اور عثمان والد کے جنازے میں شرکت کیلئے آرہے تھے، دہشتگردوں نے گاڑی سے اتار کر فائرنگ کردی، انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کی لاشیں ڈیرہ غازی خان بارڈر ملٹری پولیس کے حوالے کی گئیں۔
لواحقین نے حکومت اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گروں کو نکیل ڈالی جائے تا کہ کسی اور کا سہاگ اور کسی ماں کی گود نہ اجڑی جائے۔
دوسری جانب بلوچستان میں شہید 2 بھائیوں کے والد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ شہید بھائیوں کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے ادا کی جائے گی۔
https://urdu.arynews.tv/balochistan-fitna-ul-hindustan-terrorists-kill-passengers/
واضح رہے کہ جمعرات کی رات بلوچستان ضلع کے ژوب اور لورالائی کی سرحد پر واقع سورڈکئی کے علاقے میں فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی 2 کوچز میں سوار کم از کم 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا ۔