Tag: Dur-e-Fishan Saleem

  • درِفشاں سلیم کی پہاڑوں کے دلکش مناظر کے ساتھ تصاویر وائرل

    درِفشاں سلیم کی پہاڑوں کے دلکش مناظر کے ساتھ تصاویر وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درِفشاں سلیم کی غرارہ پہن کر پہاڑوں کے دلکش مناظر کے ساتھ لی گئیں تصاویرسوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

    معروف اداکارہ درِ فشاں سلیم کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، یہ مقام انہوں نے بہت ہی کم عرصے میں حاصل کیا ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر درِفشاں نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے دلکش سفید غرارہ زیب تن کیا ہوا ہے۔

    اداکارہ 101 بخار میں بھی اس فوٹوشوٹ کیلئے اس مقام پر پہنچ گئیں اور مداحوں کو تعریفیں کرنے پر مجبور کردیا۔

    درِفشاں کا یہ حسین جوڑا پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر حسین ریہر کا شاہکار ہے جو اداکارہ کی خوبصورت میں اضافہ مزید اضافہ کررہا ہے۔

    ’میں ’درفشاں سلیم‘ بننا چاہتی ہوں، سارہ نیلم

    درِفشاں کے مداحوں کی جانب سے ان کے اس جوڑے اور انکی خوبصورتی کی بڑھ چڑھ کر تعریف کی جارہی ہے۔

  • درفشاں سلیم کی نئی تصاویر وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، مداحوں نے ان کی تصاویر بے حد پسند کیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں۔

    تصاویر میں انہوں نے موسم کی مناسبت سے مغربی لباس پہن رکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

    تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنے لباس، میک اپ اور فوٹوگرافی کے لیے مختلف برینڈز کو کریڈٹ دیا۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں درفشاں سلیم اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل کیسی تیری خود غرضی میں جلوہ گر ہوئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا۔

  • درفشاں کی چھٹیاں گزارنے کی تصاویر وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کی گھومنے پھرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، مداحوں نے ان کی تصاویر بے حد پسند کیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں۔

    تصاویر میں وہ گھومتی پھرتی اور کھاتی پیتی نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

    تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ وہ کر رہی ہوں جو سب سے بہتر کرنا جانتی ہوں۔

    اداکارہ نے مقام کے بارے میں کچھ نہیں لکھا جس سے اندازہ ہوسکے کہ وہ اس وقت کہاں ہیں تاہم تصاویر بظاہر پرانی اور موسم گرما کی لگتی ہیں۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں درفشاں سلیم اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل کیسی تیری خود غرضی میں جلوہ گر ہوئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا۔