Tag: Durban

  • جنوبی افریقہ میں قیامت صغریٰ : سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے

    جنوبی افریقہ میں قیامت صغریٰ : سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے

    کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے پانچویں روز بھی پانی اور بجلی کی سپلائی نہیں ہوسکی، اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ میں سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیش نظر حکام نے ڈربن شہر کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا، جہاں اب تک سینکڑوں اموات ہوچکی ہیں۔

    KZN Floods: South Africa Declares Disaster After More Than 300 Die -  Bloomberg

    مقامی میڈیا نے پہلے 306 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی جس میں اب ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے ڈربن شہر اور مشرقی صوبہ کوازولو نتال میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 341ہوگئی ہے۔

    جنوبی افریقہ میں مذکورہ صوبے کے سربراہ شیلے زکلالہ نے اعلان کیا ہے کہ قدرتی آفت سے اب تک 40,ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    Heavy Floods and Mudslides Leave at Least 45 Dead in South Africa - The New  York Times

    پورا علاقہ پیر کی رات سے شدید بارشوں کی زد میں ہے اور سیلاب نے سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہے۔ مبینہ طور پر ایتھکوینی کی میونسپلٹی اور ڈربن شہر کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈربن میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈربن میں کھیلا جائے گا

    ڈربن : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے آج ڈربن میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کئے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈربن میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس پورٹ ایلزبتھ سے ڈربن پہنچ گئے، دونوں ٹیمیں دوسرے میچ کیلئے کل شام چار بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

    پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے جانے والے گزشتہ میچ میں شاہینوں نے کاری واری کیا، اب ان کو ایک بار پھر ڈربن میں ہرانے کی باری ہے۔ پاکستان نے حریف ٹیم پر ڈر بٹھادیا ہے جو ڈربن میں کام آئے گا، دوسرے میچ کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

    اوپنر امام الحق پروٹیز پر دھاک بٹھانے کو تیار ہیں جبکہ محمد حفیظ کارکردگی دہرانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ڈربن میں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔

    اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ چھ مرتبہ اس میدان میں مدمقابل آئے، گرین شرٹس نے چار جیتے۔ دو پروٹیاز کے نام رہے۔ ٹیسٹ کا بدلہ چکانا ہے تو ڈربن میں بھی پاکستان کو جیت کا چھکا لگانا ہوگا۔

  • جنوبی افریقہ: چاقو بردار افراد کا مسجد پر حملہ، امام جاں بحق، تین زخمی

    جنوبی افریقہ: چاقو بردار افراد کا مسجد پر حملہ، امام جاں بحق، تین زخمی

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں چاقو بردار افراد نے مسجد پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مسجد کے امام جاں بحق اور تین نمازی زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں پیش آیا جہاں چاقو بردار تین افراد نے اچانک عبادت میں مشغول نمازیوں پر حملہ کر دیا، حملہ آور نے چاکو کے وار سے مسجد کے امام کو موقع پر ہی شہید کر دیا جبکہ تین افراد اس حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    ڈربن کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں مسجد کے امام خون سے لہو لہان ہوگئے تھے، بعد ازاں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ جانبر نہیں ہوسکے، علاوہ ازیں اس حملے میں تین افراد زخمی ہیں جنہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی جاری ہے تاہم حالت غیر ہے۔

    برلن میں انتہاپسندوں نےمسجد پرحملہ کرکےآگ لگادی

    مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور تینوں افراد کے گلے کاٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ فرار ہونے سے قبل ملزمان نے آتش گیر مادہ چھڑک کر مسجد کو شہید کرنے کی کوشش بھی کی جس کے باعث مسجد کا بڑا حصہ متاثر ہوا۔

    دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ کیوں کیا گیا اور اس کے پیچھے کیا محرکات ہیں یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا البتہ تحقیقات کر رہے ہیں جلد حقائق سامنے آئیں گے اور ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    امریکہ میں نمازفجر کےدوران مسجد پر بم حملہ

    واقعے سے متعلق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حملہ آور بندوقوں اور چاقوؤں سے لیس تھے، جنہوں نے اچانک نمازیوں پر حملہ کر دیا، جس کے باعث زخمی افراد کے چہرے اور لباس خون سے تر ہوگئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سب سے زیادہ درختوں والے شہر

    سب سے زیادہ درختوں والے شہر

    دنیا بھر میں کچھ شہر اپنی بلند و بالا عمارتوں، جھلملاتی روشنیوں، اور مصنوعی آرائش کی وجہ سے مشہور ہوتے ہیں جہاں دنیا بھر کے لوگ آنا اور سیاحت کرنا پسند کرتے ہیں۔

    تاہم آج ہم کو ایسے شہروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو نہایت سرسبز ہیں اور ان کا زیادہ تر حصہ درختوں پر مشتمل ہے۔


    ایمسٹر ڈیم

    یورپی ملک نیدر لینڈز کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم کا 20.6 فیصد حصہ جنگلات اور درختوں پر مشتمل ہے۔ یہاں کی حکومت نے اس سبزے میں اضافے کے لیے صرف سنہ 2015 میں 34 لاکھ ڈالرز خرچ کیے۔


    جنیوا

    سوئٹزر لینڈ کا شہر جنیوا سرسبز پارکس کا شہر کہلایا جاتا ہے جس کا 21.4 فیصد رقبہ سبزے پر مشتمل ہے۔


    فرینکفرٹ

    جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کا 21.5 فیصد حصہ درختوں اور جنگلات پر مشتمل ہے۔


    سیکریمنٹو

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سیکریمنٹو میں دا ٹری فاؤنڈیشن نامی تنظیم اسے شہری جنگل بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اب تک شہر کے 23.6 فیصد حصے پر درخت اگائے جاچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: شہری زراعت ۔ مستقبل کی اہم ضرورت

    یہاں کے خشک موسم کی وجہ سے اکثر و بیشتر جنگلات میں آگ بھی لگ جاتی ہے جو جانی و مالی نقصان کا سبب بنتی ہے۔


    جوہانسبرگ

    جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کا بھی 23.6 فیصد سبزے پر مشتمل ہے۔ پورا شہر 60 لاکھ درختوں سے ہرا بھرا ہے۔


    ڈربن

    جنوبی افریقہ کا ایک اور شہر ڈربن بھی اپنے رقبے کا 23.7 فیصد حصہ سبزے کے لیے مختص کر چکا ہے۔

    یہاں کی آبادی بھی مختصر سی ہے لہٰذا ایک تحقیق کے مطابق اگر اس شہر کے سبز رقبے کو لوگوں کی ملکیت میں دیا جائے تو ہر شخص کے حصے میں 187 اسکوائر میٹر سبز رقبہ آئے گا۔


    کیمبرج

    امریکی ریاست میساچوسٹس کا شہر کیمبرج 25.3 فیصد جنگلات پر مشتمل ہے۔ یہاں موجود ایک آئی ٹری کمپنی گوگل میپس کے ذریعے درختوں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔


    وین کور

    کینیڈا کے شہر وین کور کا 25.9 فیصد حصہ سبزے پر محیط ہے۔ یہاں کی مقامی حکومت چاہتی ہے سنہ 2020 تک جب یہاں کے لوگ چہل قدمی کے لیے نکلیں تو ہر 5 منٹ کے فاصلے پر انہیں سبزہ نظر آئے۔


    سڈنی

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 400 پارکس کے علاوہ مختلف مقامات پر 188 ایکڑ کے سبزے کے ساتھ 25.9 فیصد حصہ رقبہ سبزے پر مشتمل ہے۔


    سنگاپور

    پہلے نمبر پر سنگاپور ہے جہاں کا 29.3 فیصد رقبہ سر سبز اور جنگلات پر مشتمل ہے۔ سنہ 2030 تک یہاں کی 85 فیصد آبادی سرسبز و شاداب مقامات پر رہنے لگے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈربن: ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 69رنز سے ہرادیا

    ڈربن: ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 69رنز سے ہرادیا

    ڈربن: کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو انہتر رنز سے شکست دے دی، سیریز دو ایک سے ویسٹ انڈیز کے نام رہی۔

    ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیت کر میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی، وین وک کے ایک سو چودہ رنز کی بدولت جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں پر ایک سو پچانوے رنز بنائے۔

    ہینڈرکس نے بیالیس رنز کی اننگز کھیلی۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ایک سو چھبیس رنز پر ڈھیر ہوگئی، لینڈل سیمنز نے اننچاس رنز اسکور کیے، جنوبی افریقہ کیلئے ڈیوڈ وائس نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    سیریز دو ایک سے ویسٹ انڈیز کے نام رہی، کرس گیل پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔