Tag: durefishan

  • عاصم اظہر نے ’درد‘ گانے کے بعد معنی خیز پیغام شیئر کردیا؟

    پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر نے ’درد‘ گانے کے بعد معنی خیز پیغام شیئر کردیا؟۔

    معروف گلوکار عاصم اظہر اور درفشاں سلیم کا نئے گانے ’درد، کبھی دِل کو دکھانا تو وفا بھی دینا‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے اور اسے یوٹیوب پر ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

    گانے کے بول کنال ورما نے لکھے ہیں جبکہ اس میں عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے میوزک پروڈیوسر قاسم اظہر ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض یاسر جسوال نے انجام دیے ہیں۔

    گزشتہ روز عاصم اظہر اور اداکارہ درفشاں سلیم نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں گانے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

    عاصم اظہر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کے نام پیغام میں لکھا تھا کہ ’ہیلو دوستوں! میں نے آج اپنا نیا سنگل (گانا) ریلیز کیا، مجھے بتائیں آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔‘

    تاہم اب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام شیئر کیا اور لکھا کہ ’درد میرا تو ہے۔‘

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلوکار کی پوسٹ پر کمنٹس کیے جارہے ہیں اور گانے کے بول اور ان کی آواز کی تعریف کی جارہی ہے۔

  • ’آپ کے بغیر ’مہک‘ نہیں بن سکتی تھی‘

    ’آپ کے بغیر ’مہک‘ نہیں بن سکتی تھی‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں ’مہک کا کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے ڈرامے کے سین کے ویڈیو کلپ شیئر کردیے۔

    انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ درفشاں سلیم نے ’مہک‘ کا کردار پسند کرنے پر مداحوں اور ’کیسی تیری خود غرضی‘ کے ڈائریکٹر احمد علی بھٹی، پروڈیوسرز سمیت ساتھی اداکاروں دانش تیمور، شہود علوی، نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو، لیلیٰ واسطی، ٹیپو شریف، لائبہ خان، حماد شعیب ودیگر کا شکریہ ادا کیا۔

    درفشاں نے مداحوں کے لیے لکھا کہ ’گزشتہ دو سالوں میں میرے کردار کو پسند کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں، آپ کو میری اداکاری پسند آئے اس کے لیے میں نے پوری کوشش کی۔‘

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ایک اداکار اس ڈرامے کا بہت چھوٹا حصہ ہوتا ہے جسے ساری تعریفیں مل جاتی ہیں لیکن یہ کامیابی کیمرے کے پیچھے ان لوگوں کی وجہ سے ہے جو اس وقت بھی کام کررہے ہوتے ہیں جب ہم شوٹنگ کرکے چلے جاتے ہیں۔

    انہوں نے دانش تیمور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مہک کے کردار کے لیے میری مدد کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں میں آپ کے بغیر مہک نہیں بن سکتی تھی۔

    اداکارہ نے ڈرامے کے دیگر کردار شہود علوی، لیلی واسطی، نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو، ٹیپو شریف، لائبہ خان، حماد شعیب سے کہا کہ آپ سب لوگوں نے سیٹ پر دلچسپ کہانیوں سے محظوظ کیا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل ’کیسی تیری خود غرضی کی آخری قسط نشر کی گئی تھی جس میں منفی کردار نعمان اعجاز خودکشی کرلیتے ہیں، مداحوں کی جانب سے آخری قسط کو پسند کیا گیا تھا۔

  • نعمان اعجاز نے ڈرامے آخری قسط سے متعلق پیغام شیئر کردیا

    نعمان اعجاز نے ڈرامے آخری قسط سے متعلق پیغام شیئر کردیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی آخری قسط کل نشر کی جائے گی جس کا مداح بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

    ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، ٹیپو شریف (دارا، شمشیر کے بھائی) لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب، نوابزادہ دلاور)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کے ہدایت کار احمد بھٹی ہیں جب کہ اس کی کہانی رادین شاہ نے لکھی ہے۔

    ڈرامے کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی مہک اور بااثر شخص (بابا صاحب) کے بیٹے شمشیر کے گرد گھومتی ہے، شمشیر کو مہک سے محبت ہوجاتی ہے اور ان سے شادی کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں لیکن ان کے گھر والے مہک سے شادی کے خلاف ہوتے ہیں وہ پھر بھی مہک سے شادی کرتے ہیں بعدازاں دونوں کے درمیان محبت ہوجاتی ہے لیکن بابا صاحب مہک کو قبول نہیں کرپاتے اور مہک کو مروانے کے لیے بندے بھیجتے ہیں لیکن مہک کو بچاتے ہوئے گولیاں ان کے اپنے بیٹے کو جالگتی ہیں۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ شمشیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، مہک روتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’ابھی تو ہمارے درمیان سب کچھ ٹھیک ہونا شروع ہوا تھا، وہ بابا صاحب کو بددعائیں دیتی ہیں۔

    شمشیر، مہک اور بابا صاحب کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا اور ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس کی ٹی آر پی سے لگایا جاسکتا ہے، ہر قسط نشر ہوتے ہی یوٹیوب پر اس کو لاکھوں ویوز حاصل ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    کل ڈرامے کی آخری قسط نشر کی جائے گی جس سے متعلق نعمان اعجاز نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیغام شیئر کیا ہے۔

    نعمان اعجاز نے کہا کہ ’آپ سب لوگوں کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ڈرامے کو دیکھا، اگر آپ لوگ کیسی تیری خود غرضی کی آخری قسط جو 14 دسمبر بروز بدھ کو نشر کی جائے گی لیکن اگر آخری قسط کو دو گھنٹے قبل دیکھنا چاہتے ہیں تو ’اے آر وائی زیپ‘ پر دیکھ سکتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

  • ’طلاق یافتہ بیٹی مری ہوئی بیٹی سے بہتر ہے؟‘

    ’طلاق یافتہ بیٹی مری ہوئی بیٹی سے بہتر ہے؟‘

    پاکستانی نژاد امریکی خاتون ثانیہ خان کے شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے کے واقعے پر شوبز فنکاروں نے آواز بلند کردی۔

    گزشتہ روز پاکستانی نژاد امریکی خاتون فوٹو گرافر ثانیہ خان کو ان کے سابق شوہر نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا تھا۔

    واقعہ امریکی ریاست الینوائے کے شکاگو شہر میں پیش آیا تھا جہاں پولیس کو ایک گھر سے 29 سالہ ثانیہ خان نامی خاتون کی لاش ملی تھی جب کہ بیڈ روم میں ان کے سابق شوہر نے خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

    ثانیہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی تھیں اور اپنی طلاق کے حوالے سے کھل کر بات کرتی تھیں۔

    افسوسناک واقعے پر پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر ثمینہ پیرزادہ اور درفشاں سلیم نے آواز بلند کردی ہے۔

    عائشہ عمر نے سوال کیا کہ ’طلاق یافتہ بیٹی مری ہوئی بیٹی سے بہتر ہے؟ یا وہ نہیں ہے؟‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    انہوں نے کہا کہ ’ان لڑکیوں کے والدین کو قبول کرنا چاہیے جو طلاق چاہتی ہیں، آپ یہ سوالات اپنے آپ سے پوچھیں۔‘

    دوسری جانب اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں مہک کا کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے کہا کہ ’بدسلوکی والے تعلقات سے نکلنے کو معمول بنائیں چاہے وہ جسمانی یا ذہنی بدسلوکی ہو۔