Tag: Durian

  • جنوب مشرقی ایشیا کے اس پھل کی وجہ شہرت کیا ہے؟ جانئے

    جنوب مشرقی ایشیا کے اس پھل کی وجہ شہرت کیا ہے؟ جانئے

    آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے ایک علاقے کو ‘ خطرناک گیس لیکج ‘ کے باعث اچانک خالی کرالیا گیا مگر جب حقیقت عیاں ہوئی تو سب حیران رہ گئے۔

    حال ہی میں کینبرا کے ایک خریداری کے مرکز میں واقع ایک دکان سے گیس لیک کے خدشے پر فائر فائٹرز وہاں پہنچے ، اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو علاقے سے نکل جانے کا کہا۔

    جانچ پڑتال کے بعد بھی فائر فائٹرز گیس لیک کے شواہد کو دریافت نہیں کرسکے،  ایک گھنٹے کی جانچ پڑتال کے بعد ایک دکان کے مالک نے بو کی ممکنہ وجہ کے بارے میں مشورہ دیا  جس پر اصل ‘مجرم’ کو دریافت کیا اور وہ تھا ایک پھل ڈیورن ۔

    بیان کے مطابق یہ گیس لیک نہیں بلکہ ایک پھل ڈیورن کی بو تھی، اس پھل کی بو بہت زیادہ ہوتی ہے اور کچھ فاصلے تک بھی اسے سونگھا جاسکتا ہے۔

    یہ بو کسی جان لیوا گیس سے بھی ملتی جلتی ہے اور کینبرا ایمرجنسی سروسز نے بھی اس کی تصدیق کی۔

     جنوب مشرقی ایشیا کا  یہ بے ضرر پھل ہے جو اپنی بو کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے، اس پھل کی بو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ  جیسے مردہ بلیوں کا ڈھیر ہو،  اس کی وجہ اس میں موجود خصوصی جینز ہیں جو سلفر کو بہت تیز رفتاری سے خارج کرتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ایسا پھل جو وٹامن سی کی نصف ضرورت کو پورا کرتا ہے

    ویسے کینبرا میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ دو ہزار اٹھارہ میں بھی ایک یونیورسٹی کو بھی گیس لیک کے خدشے پر خالی کرا گیا مگر وہ بھی ‘ڈیورین ‘ کے باعث تھی جو ایک طالبعلم رکھ کر بھول گیا تھا۔

    اسی طرح کا ایک واقعہ دو ہزار بیس میں ایک جرمن پوسٹ آفس میں بھی پیش آیا جسے ایک پراسرار بدبو دار پیکج پر خالی کرایا گیا تھا۔

    آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دیکھنے میں کسی کانٹوں والے جانور سے مشابہت رکھنے والے پھل ڈیورین پر تھائی لینڈ میں عوامی مقامات پر کھانے پر پابندی عائد ہے۔

  • دنیا کا بدبودار ترین پھل

    دنیا کا بدبودار ترین پھل

    ناریل جیسا دکھائی دینے والا یہ پھل ڈیورین دنیا کا بدبودار ترین پھل مانا جاتا ہے تاہم یہ پھل تھائی لینڈ، ملائیشیا، چین اور ان سے ملحقہ دیگر ممالک میں نہایت شوق سے کھایا جاتا ہے۔

    آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دیکھنے میں کسی کانٹوں والے جانور سے مشابہت رکھنے والے پھل ڈیورین پر تھائی لینڈ میں عوامی مقامات پر کھانے پر پابندی عائد ہے۔

    یہ پابندی اس کے بدبودار ہونے کے باعث لگائی گئی ہے جو اس قدر ناگوار ہے کہ اس کی بدبو سے آس پاس کے افراد کو متلی یا الٹی بھی ہوسکتی ہے۔

    ناریل سے ملتے جلتے پھل ڈیورین کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ موسمی پھل نہیں ہے، یعنی یہ آپ کو ہر موسم میں دستیاب ہوگا۔

    ایک سروے کے مطابق ملائیشیا میں ڈیورین کی 17 جبکہ تھائی لینڈ میں اس کی 20 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔

    اپنی بدبو کی وجہ سے مشہور یہ پھل اپنے اندر چند خصوصیات بھی رکھتا ہے۔

    کمزور جسامت کے حامل افراد اس پھل کی مدد سے نہایت تیزی سے اپنا وزن بڑھا سکتے ہیں۔

    ڈیورین کا گودا آپ کو بلڈ پریشر، شوگر اور معدہ کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

    یہ جسم کو فوری طور پر توانائی پہنچاتا ہے۔

    اس میں کولیسٹرول بالکل نہیں ہوتا لہٰذا اسے تمام عمر کے افراد کھا سکتے ہیں۔

    تو کیا آپ اس پھل کو ناک بند کر کے کھانا چاہیں گے؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔