Tag: during flight

  • وزیراعظم شہباز شریف کا دوران پرواز اجلاس

    وزیراعظم شہباز شریف کا دوران پرواز اجلاس

    وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی آمد کے موقع پر دوران پرواز اجلاس کیا جس میں انہوں نے کراچی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ لی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے ایک روزہ دورے کے موقع پر دوران پرواز اجلاس کی صدارت کی جسمیں مفتاح اسماعیل سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کراچی کے مسائل اور ملک کی معیشت سے متعلق غور کیا گیا اور وزیراعظم نے کراچی کو درپیش چیلنجز پر بھی بریفنگ لی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس اجلاس کے منٹس بھی خود بنائے، اس موقع پر انہوں نے شرکا اجلاس سے کہا کہ پاکستان تیزی سے آگے بڑھے گا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پرآج کراچی پہنچ گئے

    شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی ہے بعد ازاں وہ ایم کیو ایم کے دفتر بہادر آباد اور وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے۔

    وہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن و امان وترقیاتی منصوبوں سمیت تمام اجلاس کی صدارت کرینگے۔

  • عمرےکی ادائیگی کے بعد واپس آنے والی خاتون دوران پرواز انتقال کرگئیں

    عمرےکی ادائیگی کے بعد واپس آنے والی خاتون دوران پرواز انتقال کرگئیں

    اسلام آباد : عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس آنے والی خاتون دوران پرواز انتقال کرگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں دوران سفر خاتون دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئیں، نجی ایئرلائن کی پرواز میں سفر کرنے والی خاتون عارضہ قلب میں مبتلا تھیں۔

    خاتون کا تعلق منڈی بہاالدین سے ہے اور وہ عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس آرہی تھیں۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔


    مزید پڑھیں : دورانِ پرواز خاتون مسافردل کے دورے سے انتقال کرگئیں


    یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا ، جب ملتان سے جدہ جانیوالی پروز میں مسافر خاتون دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئیں‘ طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی۔

    پی آئی اے کی پرواز پی کے739ملتان سے جدہ جارہی تھی ۔

    ڈاکٹر کے مطابق مسافر رضیہ بی بی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم سے دوران پرواز نازیبا چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم سے دوران پرواز نازیبا چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی : بھارتی فلم ‘دنگل’ میں عامر خان کی بیٹی گیتا کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے دوران پرواز مسافر کی چھیڑ چھاڑ پر روتے ہوئے کہانی سنادی، ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ لوگ اپنے گھر کی خواتین کو بھی ایسے ہی عزت دیتے ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم دنگل میں پہلوان لڑکی کا کردار ادا کرنےوالی اداکارہ زائرہ وسیم  کو دوران پرواز جنسی ہراساں کیا گیا جس پر انہوں نے روتے ہوئے اپنے اوپر بیتی ساری کہانی سوشل میڈیا پر جاری کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بلاک بسٹر فلم دنگل سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ زائرہ وسیم سے فلائٹ میں ایک مسافر نے چھیڑ چھاڑ کی تھی، جس پر زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر روتے روتے کہانی سنائی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق زائرہ دہلی سے ممبئی جارہی تھیں کہ پیچھے بیٹھے شخص نے انہیں ہراساں کیا، اداکارہ نے فلائٹ کے کیبن کریو کو بلایا لیکن ان کی شکایت پر کسی نے ایکشن نہ لیا، جس کے بعد اداکارہ نے لائیو ویڈیو میں روتے ہوئے سب بتادیا اور کہا کہ کیا یہ لوگ اپنے گھر کی خواتین کو بھی ایسے ہی عزت دیتے ہیں؟

    بعد ازاں نجی ایئر لائن انتظامیہ نے زائرہ کی شکایت پر رد عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے فلم دنگل میں گیتا پھوگاٹ کا کردار نبھایا تھا جو اکھاڑے میں مرد پہلوانوں کو چت کرتی تھی، زائرہ وسیم سیکریٹ سپر اسٹار میں بھی ایک مظبوط لڑکی کا کردار ادا کرچکی ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی طبعیت خراب ، نجی اسپتال مں داخل

    پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی طبعیت خراب ، نجی اسپتال مں داخل

    کراچی : تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو دوران سفر بلڈ پریشر کی شکایت ہونے پر کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی طبعیت اسلام آباد سے کراچی آتے ہوئے اچانک خراب ہو گئی ، اسد عمر پی آئی اے کی پرواز پی کے 319 میں سفر کر رہے تھے۔

    جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے فوری بعد اسد عمر کو ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کو فوری طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی طبعیت کو نارمل قرار دے دیا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اسد عمر کی طبعیت سنبھل گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ دوران سفر اسد عمر کے سر میں شدید درد ہوا اور ان کا بلڈ پریشر بھی ہائی تھا، جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔