Tag: during robbery

  • وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ سے ڈکیتی کا انکشاف

    وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ سے ڈکیتی کا انکشاف

    اسلام آباد: وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ سے ڈکیتی کا انکشاف سامنے آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ روات پولیس نے پیٹرولیم ایجنسی پر ڈکیتی کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش طارق محمود اور محمد عمران کے نام بتائے ہیں۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق طارق محمود اور محمد عمران اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تعینات ہیں، دونوں اہلکار ڈکیتی کیلئے سرکاری اسلحہ اور وائر لیس استعمال کرتے تھے۔

    گزشتہ ماہ بھی ڈاکوؤں کی سرپرستی پر برطرف وفاقی پولیس اہلکاروں سے متعلق نئے انکشاف سامنے آئے تھے، اسلام آباد پولیس کے افسران و اہلکار مسلح ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکوؤں کے سہولت کار نکلے تھے، انکوائری کے بعد افسران اور اہلکار وں کو سرکاری نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

  • ڈکیتی کے دوران قتل حافظ‌ قرآن نوجوان کے قاتل گرفتار

    ڈکیتی کے دوران قتل حافظ‌ قرآن نوجوان کے قاتل گرفتار

    گزشتہ دنوں ڈکیتی کی واردات میں قتل ہونے والے نوجوان حافظ قرآن اسامہ کے قاتل گزشتہ شب پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ شب سمن آباد تھانے کی حدود شفیق موڑ پر لکڑی کی ٹال کے نزدیک پولیس مقابلے میں دو زخمی ملزمان سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ زخمی ملزمان عبدالرحیم اور سمیع اللہ سمیت سلمان اور ہلال براہ راست اسامہ قتل کیس میں ملوث ہیں۔

    دوران تفتیش ملزمان نے بتایا ہے کہ ملزم عبدالرحیم نے ہی اپنے پستول سے اسامہ کو دورانِ ڈکیتی گولی ماری تھی اور دوسرا ملزم سمیع اللہ اس وقت موٹر سائیکل چلا رہا تھاجبکہ تیسرا ملزم سلمان موٹر سائیکل پر بیچ میں بیٹھا تھا۔

    ملزمان نے انکشاف کیا کہ واردات کے لئے اسلحہ گرفتار ملزم ہلال سے لیا گیا تھا جب کہ تمام گرفتار ملزمان رشیدآباد کے رہاشی ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ مقابلے میں ملزم عبدالرحیم سے برآمد ہونےوالا اسلحہ اسامہ کو دورانِ ڈکیتی قتل کر نے میں کی واردات میں بھی استعمال ہوا ہے، برآمد پستول فارنزک معائنے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم عبدالرحیم نے انکشاف کیا دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر اس نے فائرنگ کی اور ایک نوجوان جاں بحق ہوا جس کا نام بعد میں اسامہ معلوم ہوا، ملزمان کی واردات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے جس کی مدد سے مزید تفتیش کی جائیگی۔

    واضح رہے کہ ملزمان نے گزشتہ دنوں نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی پر موبائل فون چھیننے کی واردات میں مزاحمت پر حافظ قرآن نوجوان اسامہ کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں موبائل فون چھیننے کے دوران نوجوان اسامہ کی ہلاکت، تحقیقات کیلیے ٹیم تشکیل

    اسامہ کے بھائی نے بتایا حافظ اسامہ 6 بھائیوں میں سب سے چھوٹا اورلاڈلا تھا، دن میں معذور والد کی خدمت اوررات کو نوکری کرتا تھا۔

  • کراچی میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے زیادتی کا واقعہ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے  ٹیم تشکیل

    کراچی میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے زیادتی کا واقعہ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل

    کراچی : پولیس نے سرجانی ٹاون میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے زیادتی کے واقعے میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے زیادتی کے واقعے پر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔

    ٹیم میں ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز ،ایس پی اورنگی،ڈی ایس پی سرجانی ودیگر شامل ہیں، پولیس حکام نے بتایا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے گزشتہ روز متاثرہ فیملی سے رابطہ کیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان گھر سے 24 ہزارروپےاور موبائل فون لیکر گئے جبکہ ایک ملزم نے جاتے جاتے زیادتی کی۔

    پولیس کے مطابق علاقہ کی جیو فینسک مکمل کرلی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد جمع کرلئے گئے ،اس واقعے میں ملوث ملزمان جلد گرفتار ہوں گے۔

    ایک سال قبل بھی سرجانی ٹاؤن میں واقعہ پیش آیا تھا، ایک فیملی نے ڈکیتی کے دوران زیادتی کی شکایت کی تھی تاہم ملزمان کو چند روز بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔

  • دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

    دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

    اوکاڑہ: دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ،ڈکیتی کی واردات میں شامل 7 میں سے 4 ڈاکووں نے نورین فاطمہ نامی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاوں صالحووال میں دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالا ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت اکرم عرف اکری اووڈ کے نام سے ہو گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا۔

    ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات میں شامل 7 میں سے 4 ڈاکووں نے نورین فاطمہ نامی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر خالد کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔

    دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے نوٹس بھی رکھا ہے، واقعہ میں ملوث 6 ڈاکووں کی گرفتاری  ابھی مطلوب ہے، جن کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارےجارہےہیں۔

  • اوکاڑہ:ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا ایک اور ہولناک واقعہ،  مقدمہ درج

    اوکاڑہ:ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا ایک اور ہولناک واقعہ، مقدمہ درج

    اوکاڑہ : دیپالپور میں شادی شدہ خاتون کو چار مسلح ڈاکووں نے گھر میں گھس کراجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور گھر سے طلائی زیوات نقدی قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا ،جہاں تھانہ صدر دیپالپورکی حدود میں ڈاکووں نے محنت کش کے گھر میں گھس کر طلائی زیوات نقدی اورقیمتی سامان لوٹا اور گھر کی ایک شادی شدہ خاتون کو اسلحہ کی نوک پر زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرارہوگئے۔

    ڈاکووں نے اس کے خاوند اور دیگر گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کردیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں 7ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوکاڑہ عمرسعید ملک متاثرہ فیملی کے گھر پہنچے، جہاں انہوں متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    عمر سعید ملک کا کہنا ہے کہ دیپالپور فارنزک ٹیموں نے ضروری شواہد اکٹھے کر لیے ہیں ، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو گھر سے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان بھی لے گئے ہیں۔