Tag: Dust Storms

  • کراچی میں میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ ختم ، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

    کراچی میں میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ ختم ، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

    کراچی : شہر قائد میں گرد آلود ہواوں کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے شہر قائد کا دن میں موسم  خشک اور رات میں ہلکا سرد رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ ختم ہوگیا ، محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ شہر میں سردی کی شدت میں کمی آئی ، آج دن میں موسم خشک اور رات میں ہلکا سرد رہے گا۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہےاور دن میں درجہ حرارت اٹھائیس سے انتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے اور دن میں ہوا 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1ڈگری
    ، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2ڈگری اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گوادرمیں کم سے کم درجہ حرارت17ڈگری ، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت9ڈگری ، نوکنڈی میں کم سےکم درجہ حرارت منفی4ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

  • کراچی  میں آج شام آندھی اور ہلکی بارش کا امکان

    کراچی میں آج شام آندھی اور ہلکی بارش کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج شام آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم شدت کل سےکم ہوسکتی ہے اور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38-40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی بارش کے بعد کراچی میں سمندری ہوائیں تاحال بند ہیں جس سے گرمی کی شدت زیادہ ہے، کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت38ڈگری تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تاوتےطوفان بھارتی گجرات سےگزرنے کے بعد کمزورہوکرڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے اور اس وقت گجرات اورجنوبی راجستھان کی طرف ہے۔

    ڈائریکٹرمیٹ کراچی نے کہا طوفان راجستھان میں ہونےسےاثرات کراچی،سندھ میں نظر آرہے ہیں ، جس کے باعث سندھ کے مشرقی علاقوں میں آندھی کاآج بھی امکان ہے

    سردارسرفراز نے طوفان کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ میں گردآلودہواؤں اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر، بدین، میرپور خاص اور عمرکوٹ میں بھی گردآلودہوائیں اور بارشیں متوقع ہے۔

    گذشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں مٹی کا طوفان امڈ آیا تھا، جس کے بعد کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی ، مختلف علاقوں میں تیز بارش اور آندھی کے باعث حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

  • زحل کے چاند پرآندھی کا پہلی بارمشاہدہ کیا گیا

    زحل کے چاند پرآندھی کا پہلی بارمشاہدہ کیا گیا

    واشنگٹن: سیارہ زحل کے چاند ٹائٹن کے خطِ استواپر گزشتہ روز گرد کے طوفان کامشاہدہ کیا گیا، یہ مشاہدہ ناسا کے خلائی جہاز ’کیسینی ‘ سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے ذریعے کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ناسا کے کیسینی نامی پروب سے گزشتہ روز موصول ہونے والی تصاویر کے مطابق زحل کے چاند ٹائٹن پر آندھی چل رہی تھی ، کسی سیارے کے چاند پر یہ آندھی کا پہلا مشاہدہ ہے۔

    یہ آندھی زحل کے چاند ٹائٹن کے خطِ استوا کے علاقے میں دیکھی گئی ہے- سائنسداں جانتے ہیں کہ ٹائٹن پر آتش فشاں پہاڑ موجود ہیں اور وہاں پر ہائیڈروکاربن سائیکل اسی طرح کام کرتا ہے جس طرح پانی کا سائیکل زمین پر کام کرتا ہے- جس طرح زمین پر پانی کے سمندروں سے بھاپ اٹھتی ہے، بادل بنتے ہیں، بارش ہوتی ہے، بارش کا پانی ندی نالوں سے دریاؤں اور وہاں سے سمندروں میں جاتا ہے اسی طرح ٹائٹن پر میتھین گیس انتہائی سرد ماحول کی وجہ سے مائع حالت میں موجود ہے۔

    یونی ورسٹی آف پیرس کے آسٹرونامر سباسشین روڈریگیوز کا کہنا ہے کہ ٹائٹن ایک انتہائی متحرک چاند ہے اور اس پر آندھی کے مشاہدے کے بعد اب اس کی جیالوجی کا زمین اور مریض کی جیالوجی سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔

    میتھین کے سمندروں سے میتھین کے بخارات فضا میں داخل ہوتے ہیں اور بادلوں کو تشکیل دیتے ہیں ، یتھین کے بادل پہاڑوں پر جا کر مائع میتھین بارش کی صورت میں برساتے ہیں، یہ مائع میتھین ندی نالوں اور دریاؤں سے ہوتی واپس سمندر میں پہنچتی ہے۔

    یاد رہے کہ ٹائٹن کا محور بھی زمین کی طرح جھکا ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹائٹن پر زمین کی طرح گرمی اور سردی کے موسم ہوتے ہیں۔بہار یا خزاں کے موسم میں سورج ٹائٹن کے خطِ استوا کے عین اوپر ہوتا ہے اور اس علاقے میں شدید جھکڑ پیدا ہوتے ہیں اور آندھیاں چلتی ہیں۔ہمیں ان جھکڑوں کے بارے میں پہلے سے معلوم تھا لیکن ابھی تک گردوغبار سے بھرپور آندھی کا مشاہدہ نہیں ہو پایا تھا- اب کیسینی کی بدولت ٹائٹن پر آندھیوں کا مشاہدہ بھی ہو گیا ہے۔

    ہم جانتے ہیں کہ ٹائٹن پر بہت سا نامیاتی مواد موجود ہے (میتھین خود ایک نامیاتی یعنی organicمالیکیول ہے) اس لیے اس آندھی میں بھی بہت سا نامیاتی مواد اڑتا ہے اور دور دراز کے علاقوں میں پھیل جاتا ہے- میتھین کی بارشوں سے یہ نامیاتی مواد ٹائٹن کی سطح میں جذب ہو سکتا ہے اور پیچیدہ مالیکیولز میں تبدیل ہو سکتا ہے،گویا اس بات کی امید کی جا سکتی ہے کہ ٹائٹن پر کسی نہ کسی شکل میں زندگی کا امکان بھی موجود ہے۔