Tag: duty free

  • پاکستان کی 313 مصنوعات کوچین میں ڈیوٹی فری رسائی

    پاکستان کی 313 مصنوعات کوچین میں ڈیوٹی فری رسائی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستانی ایکسپورٹرز کی 313 مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی فراہم کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ چین کے ساتھ آزادنہ تجارتی معاہدہ دوئم پر 28 اپریل کو بیجنگ میں دستخط ہوں گے، معاہدے پر دستخط وزیر اعظم کے دورہ چین کے موقع پر ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین نے 313 پاکستانی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی دی ہے اور یہ ڈیوٹی کی چھوٹ صرف ٹیکسٹائل مصنوعات تک محدود نہیں بلکہ کیمیکل، انجنیئرنگ، فٹ ویئر، پلاسٹک اور فوڈ آئٹمز بھی ڈیوٹی فری ہوں گے۔

    وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت نے یہ بھی کہا کہ آزادانہ تجارتی معاہدے میں مقامی صنعت کو ترجیح دی گئی، جس سے پاکستان کی مقامی صنعتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہو گا جبکہ پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے والی اشیاء کی چین میں سالانہ درآمد 40 ملین ڈالر کی ہے۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ چین کی 1700 مصنوعات کو حساس لسٹ میں رکھا گیا ہے، اگر ملکی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہو گا تو سیف گارڈ لگائے جائیں گے، صنعت کے تحفظ کے لیے 1700 چینی اشیاء پر سیف گارڈ بھی لگا دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ برآمدکندگان چین کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھانے کے لیے اقدامات کریں کیونکہ پاکستانی برآمدکنندگان کے لیے بہترین مواقع ہیں اور اس کو گنوانا نہیں چاہیے۔

    یا درہے کہ وزیراعظم عمران خان آج چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، دورہ چین میں اہم تبدیلیاں اور نیا شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے ، وزیراعظم 25 سے 29 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے۔

    اس دورے میں ان کے ساتھ مشیر خزانہ حفیظ شیخ ، وزیر ریلوے شیخ رشید ، وزیرآبی منصوبہ بندی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ علی زیدی، رزاق داؤد، خسروبختیار، زلفی بخاری بھی وفد میں شامل ہیں۔

  • دبئی: پاکستانی تاجر نے 12کروڑ سے زائد کی رقم لاٹری میں جیت لی

    دبئی: پاکستانی تاجر نے 12کروڑ سے زائد کی رقم لاٹری میں جیت لی

    ابوظہبی : دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاٹری کا آن لائن ٹکٹ خریدنے والے 32 سالہ پاکستانی تاجر نے دس لاکھ امریکی ڈالر (12 کروڑ 32 لاکھ پاکستانی) کی انعام میں جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں مقیم پاکستان کی کاروباری شخصیت نے دبئی ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے خریدی گئی لاٹری سے دس لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم جیت کر اپنے نام کرلی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاجر نے ملینیم لکلی ڈرا کےت ذریعے پاکستانی 12 کروڑ 32 لاکھ روپے کی خطیر رقم انعام میں جیتی ہے۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میں لاٹری جیتنے والا تاجر نعمان عارف پشاور کے رہائشی ہیں جنہوں نے پہلی مرتبہ اپنی قسمت آزمانے کے لیے دبئی کے مشہور لکی ڈرا کا آن لائن ٹکٹ خریدا تھا تاہم ایک ہی دفاع میں قسمت کی دیوی نے ان پر نظر کرم کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 32 سالہ پاکستانی تاجر ایک بائک لیزنگ کمپنی کے مالک ہیں جنہوں نے منگل کے روز ٹکٹ نمبر 0241 سے کروڑوں روپے جیتے تھے۔

    اماراتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعمان عارف کا کہنا تھا کہ وہ ڈیوٹی فری لکی ڈرا کا بے حد شکر گزار ہے، جس کی بدولت میں لاکھوں ڈالرز کا مالک بن گیا۔

    خیال رہے کہ ملینیم لکی ڈرا کا آغاز سنہ 1999 میں کیا گیا تھا اور پاکستانی تاجر نعمان عاارف انعامی رقم جیتنے والے سولہویں پاکستانی ہیں۔

    یاد رہے کہ 2 ماہ قبل متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں بھارت سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ نوجوان توجو میتھیو نے 70 لاکھ اماراتی درہم کی لاٹری جیتی ہے, جو 12 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے بنتے ہیں۔