Tag: Dwayne The Rock Johnson

  • ‘دی راک’  ڈیوائن جونسن دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار

    ‘دی راک’ ڈیوائن جونسن دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار

    نیویارک: ڈیوائن جونسن دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکاربن گئے، ڈیوائن نے گزشتہ ایک سال میں 8 کروڑ 94 لاکھ امریکی ڈالر کمائے جو پاکستانی 15 ارب روپے تک بنتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف امریکی جریدے فوربز کے مطابق 47 سالہ امریکی اداکار، پروڈیوسر اور سابق ریسلر ڈیوائن جونسن نے دنیا کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    دی راک کے نام سے پہچانے جانے والے ڈیوائن نے گزشتہ ایک سال میں 8 کروڑ 94 لاکھ امریکی ڈالر کمائے، جو پاکستانی 15 ارب روپے تک بنتے ہیں۔

    ڈیوائن جونسن حالیہ کچھ عرصے میں ہولی وڈ کی بڑی فلموں اور سیریز کے ساتھ ساتھ کئی بڑے برینڈز کا بھی حصہ رہے، ان کے علاوہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلوی اداکار کرس ہیمس ورتھ رہے جن کی مجموعی کمائی 7 کروڑ 64 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

    اس فہرست میں روبرٹ ڈاؤی جونیئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جو گزشتہ سال سے اب تک 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈولر کما چکے ہیں۔

    چوتھے نمبر پر بولی وڈ اداکار اکشے کمار کا نام رہا جن کی کمائی 6 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر رہی جبکہ جیکی چین نے 5 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر حاصل کرکے 5ویں پوزیشن حاصل کی۔

    بریڈلی کوپر اور ایڈم سینڈلر کا نام برابری پر رہا، دونوں نے 5 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر کمائے ہیں، کرس ایونز 4 کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر کے ساتھ 8ویں پوزیشن پر رہے۔

    فوربز فہرست میں 9ویں پوزیشن امریکی اداکار پول رڈ نے حاصل کی، جن کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر رہی جبکہ 10ویں پوزیشن پر ہولی وڈ اداکار ول سمتھ رہے، جنہوں نے گزشتہ سال سے اب تک 3 کروڑ 50 لاکھ کی کمائی کی۔

  • امریکی عوام دی راک کو صدر دیکھنے کی خواہشمند

    امریکی عوام دی راک کو صدر دیکھنے کی خواہشمند

    معروف ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن دی راک نے کچھ عرصہ قبل امریکی صدر بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور امریکی عوام کو یہ بات اس قدر پسند آئی کہ امریکا کے وفاقی الیکشن کمیشن میں اس حوالے سے باقاعدہ درخواست دائر کردی گئی۔

    کینٹن ٹلفورڈ نامی ایک امریکی شہری نے امریکی وفاقی الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے کہ ڈوائن جانسن کو امریکی عہدہ صدارت کے لیے نامزد کیا جائے۔

    گو کہ یہ واضح نہ ہوسکا کہ درخواست دینے والے کا دی راک سے کیا تعلق ہے، تاہم اس کا کہنا ہے کہ یہ درخواست اداکار کی جانب سے ہی دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل دی راک نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ سنہ 2020 کے صدارتی انتخابات کا حصہ بننے کا امکان رد نہیں کرسکتے۔

    دی راک ماضی میں بھی سیاست میں حصہ لینے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

    اس سے قبل ایسی ہی ایک مثال معروف اداکار آرنلڈ شوازینگر کی بھی ہے جو ریسلنگ اور اداکاری کے میدان میں خود کو منوانے کے بعد سیاست کے میدان میں آئے اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر بنے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔