Tag: e-challan

  • نہ سفارش، نہ بحث، کراچی میں ای چالان کا آغاز کب سے ہوگا ؟

    نہ سفارش، نہ بحث، کراچی میں ای چالان کا آغاز کب سے ہوگا ؟

    کراچی: نہ سفارش، نہ بحث، اب چالان ہوگا ثبوت کیساتھ، ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک اور آؤٹ ڈورایڈور ٹائزرزکے درمیان ملاقات ہوئی، آؤٹ ڈور ایڈور ٹائزرز نے ٹریفک پولیس سے تعاون کا اعلان کردیا۔

    100سے زائد مقامات پر ٹریفک آگاہی اشتہارات چلائے جائیں گے، اسٹریمرز اور سائن بورڈز پر ٹریفک قوانین کا مواد جاری کیا جائے گا۔ ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے شہریوں کو آگاہی دی جائے گی۔

    شہر قائد میں جلد ای چالان کا آغاز کیا جا رہا ہے، فیس لیس سسٹم کے تحت خلاف ورزی پر خود کار چالان جاری ہوگا۔ چالان ڈاک کے ذریعے شہری کے گھر پہنچے گا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق چالان کی معلومات ٹریفک پولیس ایپ سے بھی حاصل کی جا سکے گی، شہری زحمت سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔

    دوسری جانب سیف سٹی بہاولپور نے ٹریفک نظم و ضبط کو مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلیے 25 جولائی 2025 سے ای چالان نظام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

    جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیمرے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں خودکار طریقے سے ای چالان جاری کریں گے جس سے قانون نافذ کرنے کے عمل میں شفافیت اور تیزی ممکن ہو سکے گی۔

    ٹریفک پولیس نے متعدد ٹریفک اہلکاروں کے چالان کر دیے

    بہاولپور میں ای چالان کا یہ نظام انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (ITMS) کے تحت فعال کیا گیا ہے جو نہ صرف ٹریفک کی مؤثر نگرانی کرتا ہے بلکہ ڈیفالٹر گاڑیوں پر بھی کڑی نظر رکھتا ہے۔

    جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے مزین یہ نظام ٹریفک پولیس بہاولپور کیلیے ایک مؤثر معاون ثابت ہوگا اور شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو منظم رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں ٹریفک آگاہی پیدا کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہو جائیں خبردار، چالان گھر بھیجنے کے نظام کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہو جائیں خبردار، چالان گھر بھیجنے کے نظام کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

    (1 اگست 2025): ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے خبردار ہو جائیں کیونکہ اب چالان گھر پر آئے گا اور ہر صورت ادا کرنا ہوگا۔

    سیف سٹی بہاولپور نے ٹریفک نظم و ضبط کو مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلیے 25 جولائی 2025 سے ای چالان نظام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

    جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیمرے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں خودکار طریقے سے ای چالان جاری کریں گے جس سے قانون نافذ کرنے کے عمل میں شفافیت اور تیزی ممکن ہو سکے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹریفک چالان پر دی گئی 50 فیصد رعایت کب ختم ہو رہی ہے؟

    بہاولپور میں ای چالان کا یہ نظام انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (ITMS) کے تحت فعال کیا گیا ہے جو نہ صرف ٹریفک کی مؤثر نگرانی کرتا ہے بلکہ ڈیفالٹر گاڑیوں پر بھی کڑی نظر رکھتا ہے۔

    جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے مزین یہ نظام ٹریفک پولیس بہاولپور کیلیے ایک مؤثر معاون ثابت ہوگا اور شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو منظم رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں ٹریفک آگاہی پیدا کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

    علاوہ ازیں، ابتدائی مرحلے میں شہریوں کی رہنمائی اور شعور بیدار کرنے کیلیے 1000 سے زائد وارننگ ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں تاکہ شہری قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں اور مکمل چالان سسٹم کے نفاذ سے قبل اپنی اصلاح کر سکیں۔

    وارننگ چالان کے ذریعے شہریوں کو ان کی خلاف ورزیوں سے بروقت آگاہ کیا جائے گا جس کا مقصد تنبیہ اور رہنمائی فراہم کرنا ہے نہ کہ فوری جرمانہ عائد کرنا۔

    یہ جدید نظام نہ صرف شہریوں کی سہولت بلکہ ایک محفوظ، منظم اور مہذب ٹریفک کلچر کے فروغ کیلیے انقلابی قدم ہے۔

    ٹریفک پولیس بہاولپور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی مکمل پاسداری کو اپنا شعار بنائیں تاکہ نہ صرف وہ خود محفوظ رہیں بلکہ پورے معاشرے کو ایک خوشگوار اور منظم سفری ماحول مہیا ہو سکے۔

  • قانون کے بغیر سیف سٹی اتھارٹی ای چالان کیسے کررہی ہے؟ لاہور ہائیکورٹ

    قانون کے بغیر سیف سٹی اتھارٹی ای چالان کیسے کررہی ہے؟ لاہور ہائیکورٹ

    لاہور : سیف سٹی کیمروں سے کیے جانے والے ای چالان پر لاہور ہائی کورٹ نے سوالات اٹھا دیئے، عدالت کا کہنا ہے کہ قانون بنا نہیں تو اتھارٹی ای چالان کس طرح کررہی ہے؟

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سیف سٹی کیمروں سے کیے جانے ای چالان کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

    اس موقع پر عدالت نے سیف سٹی اتھارٹی کے ذریعے ای چالان کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے سیکریٹری قانون ،سی ای او سیف سٹی اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو 21 مارچ کو طلب کرلیا۔

    عدالت نے پنجاب حکومت کو بھی تفصیلی جواب جمع کروانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے بغیر سیف سٹی اتھارٹی کے پاس کیا ای چالان کا اختیارہے؟

    لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرگاڑی کو کیسے بند کیا جاسکتا ہے؟ ڈرائیور کےجرم کی سزا گاڑی کے مالک کو کیسےدی جاسکتی ہے،؟

    جسٹس طارق نے کہا کہ اس حوالے سے ابھی قانون بنا ہی نہیں تو کس طرح سیف سٹی اتھارٹی ای چالان کررہی ہے، کیا عدالتی حکم پر قانون سازی کے بغیر ای چالان کئے جاسکتےہیں ؟

    عدالت کا مزید کہنا تھا کہ قانون سازی کے بغیر اس طرح کےاقدامات غیر قانونی ہیں، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ تحریری جواب دینے کیلئے مہلت دی جائے۔

  • ای چالان کا میسج نے آنے پر "بااثر خاتون” کا  دکاندار پر تشدد

    ای چالان کا میسج نے آنے پر "بااثر خاتون” کا دکاندار پر تشدد

    لاہور: ای چالان کا میسج نہ آنے پر بااثر خاتون نے دوکاندار کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں پیش آیا ،جہاں بااثر خاتون نے محض دوکاندار کو اس لئے تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کے پاس ای چالان جمع کرانے کا پیغام نہیں آیا۔

    متاثرہ دوکاندار نے بااثر خاتون کے خلاف ڈیفنس تھانے سیکشن اے میں اندراج مقدمے کی درخواست دی، جہاں اسے بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

    دکاندار کا موقف تھا کہ مجھ پر ہونے والے تشدد کی میڈیکل رپورٹ بھی پولیس حکام کو دی جاچکی ہے، بااثر خاتون نے تشدد کے دوران میرا لیپ ٹاپ اورموبائل فون بھی توڑدیا تھا، تاہم پولیس اب مقدمہ درج کرنے سے کترارہی ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں لاہور کی سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان نادہندگان کو ایس ایم ایس کے زریعے بھیجنے کا آغاز کیا تھا جبکہ ای چالان کا آغاز ستمبر دو ہزار بیس میں ہوا تھا۔