Tag: earth quake in karachi

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، گھروں اور عمارتوں سے باہر کھلے مقامات پرنکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقے گلشن اقبال، گلستان جوہر، صفورا گوٹھ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی تھا۔

    زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر کھلے مقامات پرنکل آئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کردیا جبکہ اسکول ،کالجز اور کراچی یونیورسٹی سے طلبا باہر آگئے۔

    تاہم اس سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

  • لانڈھی، ملیر اور گردونواح میں زلزلے کے  جھٹکے

    لانڈھی، ملیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی : شہرِ قائد کے علاقے لانڈھی ملیر اور گردونواح میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا.

    محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز بدین تھا جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3.5ریکارڈ کی گئی.

    زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ ﷲ اکبر کی صدائیں بلند کرتے اور درودشریف پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں.