Tag: earth quake victims

  • ترک شیف سالٹ بے کی جانب سے زلزلہ زدگان کیلئے بڑا اعلان

    ترک شیف سالٹ بے کی جانب سے زلزلہ زدگان کیلئے بڑا اعلان

    ترکی اور شام میں آنے والے خوفناک زلزلے نے دنیا بھر کے لوگوں کو غمزدہ کردیا ہے۔ مشہور ترک شیف سالٹ بے نے زلزلہ متاثرہ افراد کیلئے بڑی امداد کا اعلان کردیا۔

    سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں وہ زلزلہ زدگان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کررہے ہیں۔

    ترکیہ کے معروف شیف نصرت گوکسی عرف سالٹ بے نے روزانہ 5 ہزار زلزلہ متاثرین کے لیے کھانا تیار کرنے کا عزم کا ارادہ کیا ہے۔

    غیر ملکی نشریاتی ادارے "ڈیلی میل” کے مطابق ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن میں 35 ہزار 418 افراد کا تعلق ترکیہ اور 5 ہزار 800 افراد کا تعلق شام سے ہے۔

    ترکیہ کے معروف ریسٹورنٹ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں زلزلہ متاثرین کے لیے کھانا تیار کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ہم مزید لوگوں کو گرم کھانا پیش کر رہے ہیں، ہمارا ہدف روزانہ 5 ہزار متاثرین کو کھانا پیش کرنا ہے۔

    قبل ازیں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زلزلہ متاثرین کے لیے کھانا تیار کرنا ہمارے لیے سب سے اہم سروس ہوگی۔

    ریسٹورنٹ کی جانب سے معروف گلوکاروں اور شخصیات کے ویڈیو پیغامات بھی شیئر کیے گئے جنہوں نے ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لیے دعا کی۔

  • وزیراعظم  کا زلزلے سے متاثرہ علاقے داسو کا دورہ،  انتظامیہ پر برس پڑے

    وزیراعظم کا زلزلے سے متاثرہ علاقے داسو کا دورہ، انتظامیہ پر برس پڑے

    داسو : وزیراعظم نواز شریف نے زلزلے سے متاثرہ علاقے داسو کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کے لئے ہیلی کاپٹر نہ مانگنے پر انتظامیہ پر برس پڑے۔

    قیامت خیز زلزلے کے بعد وزیراعظم نواز شریف متاثرہ علاقوں کے دورے پر آج داسو جاپہنچے، وزیراعظم نے متاثرین کو فوری طور پر کمبل،ادویات اور روز مرہ ضروریات کی اشیا فوراً پہنچانے کی ہدایت کی.

    وزیراعظم نواز شریف نے کہا یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ لوگوں کی مدد کریں،انہوں نے کہا جان کا کوئی معاوضہ نہیں ہوتا لیکن ہم اپنی طرف سے اس کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والوں کو چھ لاکھ اور معذور کو دو لاکھ جب کہ زخمیوں کو ایک لاکھ دیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ تباہ حال گھروں کی بحالی کے لئے دو لاکھ روپے دیئے جائیں گے، انہوں نے کہا تصدیق کے بعد مالی امداد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

    دوسری جانب وزیراعظم کو بتایا گیا کہ دشوار راستوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات ہیں، وزیراعظم نے امدادی کاموں کے لئے ہیلی کاپٹرنہ مانگنے پر انتظامیہ کی سرزنش کرڈالی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ راستے بند ہیں توامدادی کاموں کےلئےہیلی کاپٹرکیوں نہیں مانگا گیا؟

    وزیراعظم نوازشریف نے متاثرہ علاقے میں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان بھیجنے کی ہدایت کی ۔

    وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کے نے بھی ڈپٹی کمشنر داسو کی کلاس لی، پرویز خٹک نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں مشینری نہ پہنچنے کا بہانہ نہیں چلے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بریفنگ میں وزیراعظم کو داسو میں زلزلے سے ہلاکتوں اور تباہ شدہ مکانات کے اعدادو شمار بتائیں گے.