Tag: Earth quake

  • عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں شدید نوعیت کا زلزلہ

    عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں شدید نوعیت کا زلزلہ

    ایران : عراق ایران کے سرحدی علاقے میں خوفناک زلزلہ کی اطلاعات ہیں، زلزلہ کی شدت سات اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عراق اور ایران کی سرحدی پٹی پر واقع شہر سلیمانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں کی بنیادیں ہل گئیں، زلزلہ اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت سات اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 52کلو میٹر ہے، فی الحال خبریں یہ آرہی ہیں کہ زلزلے کے جھٹکے سرحدی پٹی پر شام، اردن، اسرائیل اور ترکی میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

    امدادی ٹیمیں مختلف علاقوں میں نقصانات کا اندازہ لگارہی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی صورتحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔


    مزید پڑھیں: زلزلے سے کیسے بچا جائے‘ سیمینار


     

  • زلزلے سے کیسے بچا جائے‘ سیمینار

    زلزلے سے کیسے بچا جائے‘ سیمینار

    چترال: چترال میں دوسال قبل آنے والے ہولناک زلزلے کی یاد میں چترال یونی ورسٹی کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی ‘ 19 اپریل کو آنے والے زلزلے میں 32 افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو زخمی ہوئے تھے جبکہ متعدد مکانات تباہ ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر تھے جبکہ تقریب کی صدارت چترال یونیورسٹی کے پراجکیٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بحاری کر رہے تھے۔

    سیمینار میں ماہرین نے قدرتی آفات جیسے زلزلہ، سیلاب وغیرہ سے بچنے اور نقصانات کی شرح کم سے کم کرنے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

    آگاہی سیمنار میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ ہم قدرتی آفات کو روک تو نہیں سکتے البتہ حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے اس کی نقصانات کا شرح کم سے کم کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چترال ایک ریڈ زون ہے جہاں ہر وقت خطرے کی گھنٹی بجتی ہے مگر اس کے باوجود لوگ دھڑا دھڑ جنگلات کی کٹا ئی کررہے ہیں اور مکانات بناتے وقت ماہرین کی رائے نہیں لیتے ۔

    ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی نے دیسی طریقوں سے حفاظتی تدابیر اپنانے پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ بہت سے قدیم اور روایتی طریقوں کو جدید دور سے ہم آہنگ کرکے قدرتی آفات کی تباہ کاریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ یونٹ کو مزید فعال بنائیں گے اور کوشش کریں گے کہ اس کی ٹاسک فورس ہر دم تیار ہو تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے میں ان کو کوئی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

    انہوں نے مزیدکہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہوگی کہ مصیبت کے ہر گھڑی میں عوام کی خدمت کرے اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے۔

    ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف چترال نوجوان نسل کو ان ہنگامی صورت حال اور قدرتی آفات سے روشناس کراکے ان کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرے۔آگاہی سیمنار سے محتلف کالجوں کے پروفیسرز ، غیر سرکاری اداروں اور دیگر ماہرین نے بھی اظہار خیال کیا۔

    اس موقع پر یونیورسٹی آف چترال میں ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے استعمال میں لانے والی مشینری اور سامان کی نمائش کی گئی اور عوام اور طلباءکو اس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال نے بعض اداروں کی کارکردگی پر مایوسی کا بھی اظہار کیا جو صحیح طور پر عوام کی خدمت نہ کرسکے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چین میں 7 شدت کا زلزلہ، 13  افراد ہلاک

    چین میں 7 شدت کا زلزلہ، 13 افراد ہلاک

    بیجنگ : چین کے صوبے سیچوان میں خوفناک زلزلے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور ایک سو پچھتر افراد زخمی ہوئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے نے پلک جھپکتے تباہی مچادی، جس کی شدت امریکی زلزلہ پیمامرکز کی جانب سے 7 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لاکھوں مکانات کو نقصان پہنچا۔

    زلزلے سےمختلف علاقوں میں مواصلات اوربجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اورسڑکیں تباہ ہوگئیں، زلزلے کے جھٹکے شنگھائی میں بھی محسوس کئے گئے۔

    زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر آگئے، آفٹرشاکس کے خدشے کے باعث لوگوں نے رات کھلی جگہوں پرجاگ کر گزاری۔

    متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے سیکڑوں افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    یسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، زلزلے سے ہونیوالے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ  ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ مئی 2008ء میں چینی صوبہ سیچوان میں 7.9 شدت کے زلزلے میں لگ بھگ 90,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی کی سمندری حدود میں4.7شدت کازلزلہ

    کراچی کی سمندری حدود میں4.7شدت کازلزلہ

    کراچی: سمندری حدود میں رات گئے چاراعشاریہ سات شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ  کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی سمندری حدود میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،  ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی سے 510 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا جبکہ گہرائی ایک سو ایک کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے سے کسی بھی نقصان کا کوئی اندیشہ نہیں، زلزلہ پیما مرکز

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ چار اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ معمولی نوعیت کا حامل ہوتا ہے، جس سے کسی بھی نقصان کا کوئی اندیشہ نہیں۔

    تاہم اس سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

  • گوادر، پسنی اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    گوادر، پسنی اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اسلام آباد : گوادر، تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوادر، پسنی، تربت، جیوانی اورگردونواح میں بدھ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    earthquake-post-2

    زلزلے کا مرکز پسنی سے 23 کلومیٹر مغرب میں تھا، جس کی گہرائی دس کلومیٹر ریکارڈکی گئی ہے، صبح تین بجے آنے والے زلزلے نے پسنی میں تباہی مچادی، متعدد مکانات کو نقصان پہنچا، دیواریں گر گئیں اور چھتوں میں دراڑیں پڑگئیں۔

    earthquake-post-1

    earthquake-post-3

    صبح تین بجے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ نیند جاگ گئے اور خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔

    زلزلے کے بعد گوادر اور پسنی کے اسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور تمام ڈاکٹرز اور اسٹاف کو اسپتال میں حاضر رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

  • خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقے زلزلے کی لپیٹ میں

    خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقے زلزلے کی لپیٹ میں

    پشاور: خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے سے سکول میں بھگدڑ مچنے کے سبب 57 طلبہ زخمی بھی ہوئے۔

    خیبرپختونخواہ کے ادارہ ڈیزاسسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بالائی ضلع بٹ گرام میں زلزلے کے نتیجے میں 57بچے زخمی ہوگئے پی ڈیم اے حکام کے مطابق صبح نوبجکرپچاس منٹ پربٹ گرام میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    school-post-1

    زلزلہ پیمامرکزکے مطابق ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت چاراعشاریہ پانچ ریکارڈکی گئی تھی زلزلے سے لوگوں میں خوف پھیل گیااورافراتفری کی عالم میں کھلے میدانوں کارخ کرلیا ۔

    پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ

     زلزلے کے نتیجے میں مقامی سکول میں بھگدڑمچ گئی اورسکول کی تیسری منزل پرموجودطلبانے سیڑھیوں سے نیچے اترنے کے لیے دوڑلگائی جس سے 57طلبازخمی ہوگئے۔

    school-post-2

    زخمی طلبہ کوفوری طورپرعلاج کے لیے بٹ گرام کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں پرانہیں علاج فراہم کیاجارہاہے بھگ دیڑسے تین طلبہ شدیدزخمی بھی ہوئے ۔

    سائنسدانوں نے زلزلہ پروف بیڈ تیار کرلیا

     زلزلے سے کسی عمارت کونقصان نہیں پہنچاواضح رہے کہ بٹ گرام کاشمارخیبرپختونخواہ کے ان بالائی اضلاع میں ہوتاہے جہاں پرآٹھ اکتوبرکے زلزلے نے تباہی مچادی تھی اورضلع کاپورانفراسٹرکچرتباہ ہواتھا۔

    school-post-3

     قدرتی آفات میں زلزلے کا شمارانسان کے سب سے ہولناک اورتباہ کن دشمنوں میں ہوتا ہے انسانی تاریخ میں جتنا نقصان زلزلے نے کیا آج تک کسی قدرتی آفت نے نہیں کیا جس کی تازہ مثال رواں ماہ نیپال میں آنے والے زلزلہ ہے جس میں اب تک سارھے چار ہزار کے قریب افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 2005 میں پاکستان میں آنے والا زلزلے کا شمار انسانی تاریخ کے ہولناک ترین حادثوں میں ہوتا ہے جس میں لگ بھگ 85 ہزار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

    آتش فشاں پھٹتے ہیں تو لاوا پوری شدت سے زمین کی گہرائیوں سے سطح زمیں کی بیرونی تہوں کو پھاڑتا ہوخارج ہوتا ہے جس سے زمیں کی اندرونی پلیٹوں میں شدید قسم کی لہریں پیدا ہوتی ہیں۔

  • لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    لاہور : پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور اور گرد و نواح میں زلزلے نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ۔زلزلے کی شدت چار اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر زلزلے سے لرز اٹھے، لاہور میں زمین ہلی تو لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔

    لاہور کے علاوہ اوکاڑہ، ننکانہ صاحب،شیخوپورہ ، قصور ، کامونکی، دیپالپور، نارنگ منڈی ، بہاولپور،سانگلہ ہل ، ساہیوال ، شرقپور، گوجرانوالہ، جنڈیالہ شیر خان ، پتوکی ، حافظ آباد اور فیصل آباد، چنیوٹ اور مرید کے سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

    ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی دس کلو میٹر اور مرکز لاہور کے جنوب مغرب میں سینتیس کلومیٹردورتھا۔

    اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے بھارت کے شہر امرتسر میں بھی محسوس کیے گئے۔

     

  • خیبرپختونخواکےبعض علاقوں میں زلزلہ،جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں

    خیبرپختونخواکےبعض علاقوں میں زلزلہ،جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں

    پشاور: خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں زلزلہ محسوس کیاگیا جس کی ریکٹراسکیل پر شدت پانچ ریکارڈ کی گئی۔

    امریکی جیولوجیکل سروےکے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کےکوہ ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا، پشاور،مانسہرہ،بونیر،شانگلہ، سوات اورگردونواح میں آئے زلزلے کی گہرائی دوسودس کلومیٹر تھی۔

    زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیااور وہ اپنے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے سےملک میں اب تک کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    البتہ افغانستان اورمقبوضہ کشمیرکےشہرسری نگرمیں متعددافراد زخمی ہوگئے،کئی مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میٹروریل کی آمدورفت کوکچھ دیرکے لئے بند کرناپڑا۔

  • اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اسلام آباد‌: پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    اسلام آباد راولپنڈی، مری، چنیوٹ، میانوالی، چارسدہ، شانگلہ، کوہاٹ سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے کئی شہر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے، جن کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلے کے جھٹکے پشاور میں جاری ایک تقریب میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا خطاب کررہے تھے، زلزلے کے جھٹکے آنے پر پرویز خٹک کو تقریر رکنا پڑی۔

    ڈی جی میٹ غلام رسول کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مرکز کوہ ہندوکش تھا، زلزلے کی گہرائی ایک سو پچھتر کلو میٹر تھی۔

    ڈی جی میٹ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ زمین کی پلیٹس متحرک ہیں، مزید زلزلے آئیں گے، خاص طور پر پنجاب زیادہ متاثر ہوگا۔

    ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آفٹرشاکس کاسلسلہ جاری ہے، پچھلے دو تین ماہ میں بڑے آفٹرشاکس آچکے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر چھوٹے زلزلے ریکارڈ کیے جاتے ہیں، پاکستان،بھارت، افغانستان کے علاقوں میں چند ماہ میں تیس زلزلے آچکے ہیں۔

  • اسلام آباد،سوات سمیت بالائی علاقوں میں4.7شدت کازلزلہ

    اسلام آباد،سوات سمیت بالائی علاقوں میں4.7شدت کازلزلہ

    اسلام آباد : سوات،شانگلہ اور گردونواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوات ،چترال ،شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جبکہ زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ،لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تھے ۔

    ریکٹر سیکل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بشام سے چھبیس کلومیٹر مشرق میں جبکہ گہرائی دس کلومیٹرز تھی، زلزلے سے کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔