Tag: Earth quake

  • تاریخ کے بد ترین زلزلے سونامی کو گیارہ سال بیت گئے

    تاریخ کے بد ترین زلزلے سونامی کو گیارہ سال بیت گئے

    کراچی : انسانی تاریخ کے بدترین طوفان سونامی کو گزرے گیارہ برس بیت گئے،ایشیائی ممالک میں آنے والے قیامت خیز سونامی نے لاکھوں افراد کی زندگی کا چراغ گل کردیا تھا۔

    دوہزار چار میں انسانوں کو چونٹیوں کی طرح بہا کر لے جانے والے سونامی کو گیارہ برس بیت گئے۔ ہولناک تباہی مچانے والا سونامی اب تک ریکارڈ کئے گئے، زلزلوں میں تیسرا بدترین زلزلہ تھا۔

    گیارہ برس پہلے بحر ہند کی تہہ میں زلزلہ کی وجہ سے سونامی لہر اٹھی تھی جس نےسرکاری اعداد وشمارکےمطابق ڈھائی لاکھ سے زیادہ زندگیاں نگل لی تھیں۔

    ایک محتاط اندازے کے مطابق اموات کی تعداد پانچ لاکھ تھی ۔ اس ناگہانی آفت نے پچاس لاکھ افراد کے سر سے چھت چھین لی تھی۔

    اس کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی لہریں چودہ ملکوں تک پھیلی ہوئی تھیں۔ زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ہندوستان، سری لنکا، بنگلہ دیش ، میانمار، ملائشیا اور مالدیپ شامل تھے۔

    خوفناک زیر سمندرزلزلے کا مرکز انڈونیشیا کا شہر سماٹرا تھاجہاں صرف اچیہ میں ایک لاکھ ستر ہزار افراد مرے تھے۔ بہت سے ملکوں نے اس واقعے کے بعد سونامی سے خبردار کرنے والا نظام نصب کر لیا تھا۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں6.9شدت کازلزلہ، دیواریں گرنے سے 50افراد زخمی

    ملک کے مختلف شہروں میں6.9شدت کازلزلہ، دیواریں گرنے سے 50افراد زخمی

    اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر میں چھ اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ آیا، جس سے خوف وہراس پھیل گیا جبکہ پشاور میں دیواریں گرنے سے 50 افراد زخمی ہوگئے، خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے عملہ طلب کرلیا گیا ہے۔

    ملک کے مختلف شہر رات گئے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے، آزاد کشمیر، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کے مختلف علا قوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ شدید سردی میں گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کی گہرائی ایک سو ستانوے کلومیٹر اور دورانیہ انسٹھ سیکنڈ تھا۔

    چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ اور پشاور میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے تیس زائد افراد زخمی ہوئے، جس کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا۔

    زلزلے سے اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کی زد میں آکر خاتون چل بسی جبکہ پہاڑی تودے گرنے سے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، اسلام آبادمیں زلزلے کے باعث قراقرام ہائی وے آٹھ مقامات سے لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہوگئی۔

    لاہور میں بھی زلزلے سے شہری خوف وہراس کا شکار ہوگئے، زلزلے کے بعد این ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کی ہیں کہ آئندہ چند روز تک آفٹرشاکس کا خطرہ ہے لہٰذا شہر محتاط رہیں۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں 7.2 شدت کا زلزلہ

    ملک کے مختلف شہروں میں 7.2 شدت کا زلزلہ

    اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے.

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، شانگلہ، چترال، پشاور، گلگت، ہری پور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے.

    ذرائع کے مطابق لوئر دیر، چلاس، مالاکنڈ، مردان، ایبٹ آباد، چارسدہ، استور اور صوابی و گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق حالیہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی سمیت بھارت کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

  • پاکستان کے 35 شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    پاکستان کے 35 شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد: پاکستان کے شمالی علاقہ جات سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان کے 35 سے زائد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مظفرآباد، مری سرگودھا، بٹگرام، اوکاڑہ، پشاور، مالاکنڈ، شیخوپورہ، لوئردیر، کالاباغ، شانگلہ اور میر پورآزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    زلزلے کی شدت 6.2 ریکٹر اسکیل اور گہرائی 82 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلے کا مرکز کوہِ ہندو کش افغانستان میں تھا۔

    پاکستان مینجمنٹ ڈیزاسٹراتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام ضلعی دفاتر سے رابطے میں ہیں اور زلزلےسے متعلق معلومات اکھٹی کررہے ہیں۔

  • پہاڑی علاقوں میں برفباری، زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

    پہاڑی علاقوں میں برفباری، زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

    گلگت/ بلتستان / پشاور : ملک کے با لائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ۔زلزلے سے متاثر علاقے متاثر،وسطی کرم میں جلانےوالی لکڑی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔

    ملک کے با لائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے زلزلہ سے متاثرہ خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

    دیامر کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی مزید بڑھ گئی ہے، زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں موسم کی سختیاں زلزلہ متاثرین کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں۔

    سخت سرد ی اور ناکافی سہولیات بچو ں اور بڑوں میں مختلف قسم کی موسمی بیماریوں کا باعث بن رہی ہے ۔

    سردی کی شدت کو کم کرنے کے کیے جلائے جانے والی لکڑی کی قیمت سردی بڑھنے کے ساتھ مہنگی ہوتی جارہی ہے،جس سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

  • خیبر پختونخوا: زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے رقم جاری کردی گئی

    خیبر پختونخوا: زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے رقم جاری کردی گئی

    پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے زلزلے سے متاثرہ سولہ اضلاع کے لئے خطیر رقم جاری کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے کے زلزلہ متاثرین کیلئے پرویزخٹک حکومت نے صوبے کے 16 اضلاع کیلئے 4282 ملین روپےجاری کر دیئے ہیں۔

    صوبائی ڈیساسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ شانگلہ کے لئے 1000 ملین ، لوئر دیر کے لئے 1000 ملین، سوات کے لئے 800 ملین، چترال کےلئے 656 اور بونیر کے لئے 250 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں ۔

    اپر دیر کے لئے 143 ، بٹگرام کے لئے 113، کوہستان لوئر 100 ملین، پشاور 70 ، ایبٹ آباد 56 ملین جاری کئے گئے ہیں ۔

    اسی طرح ہری پور15 ، مردان 5 جبکہ صوابی، بنوں، کرک اور چارسدہ کے لئے 10 10 میلن روپے جاری کئے گئے ہیں ۔

  • خیبر پختونخواہ میں 5.2 شدت کا زلزلہ

    خیبر پختونخواہ میں 5.2 شدت کا زلزلہ

    پشاور: خیبرپختونخواہ میں ایک بار پھرزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور، بنوں، سوات، جنوبی وزیرستان اورپنجاب کے علاقے چنیوٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق حالیہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے اوراس کا مرکز کوہِ سلیمان میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    زلزلے کےجھٹکوں کے بعد مقامی آبادیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگ اپنے گھروں کو چھوڑکرمحفوظ مقامات کی تلاش میں نکل گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کےمطابق آج آنے والے جھٹکے گزشتہ ہفتے آنےوالے زلزلےکےآفٹرشاکس نہیں ہیں بلکہ علیحدہ سے ایک زلزلہ ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اور افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں محض پاکستان میں 300 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں مکان منہدم ہوگئے تھے۔

  • زلزلہ متاثرین کی امدادی رقم جانوں کے ضیاع کا نعم البدل نہیں، وزیر اعظم

    زلزلہ متاثرین کی امدادی رقم جانوں کے ضیاع کا نعم البدل نہیں، وزیر اعظم

    لوئر دیر : وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کے کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمر گرہ میں زلزلہ متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کیلئے امدادی رقم جانوں کے ضیاع کا نعمل البدل نہیں،انہوں نے انتظامیہ کو ہدات دیں کہ متاثرین کی بحالی کے کام میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے،متاثرین کو خیمے ، کمبل اور دیگر امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام متاثرین کو ان کی مشکلات سے نکالیں، ان کا کہنا تھا کہ سردی کے موسم سے قبل متاثرہ گھروں کو تعمیر کیا جائے گا۔

    نواز شریف نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے کاموں میں پاک آرمی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،انہوں نے زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے کردار ادا کرنے پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کیا ۔

    وزیر اعظم نے امدادی کاموں پر وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک کو بھی شاباش دی، بعد ازاں انہوں نے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے۔

  • زلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    زلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد / پشاور : محکمہ موسمیات نےزلزلےسےمتاثرہ علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہےجبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کابھی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نےزلزلےسےمتاثرہ شمالی علاقوں میں بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    اگلےہفتے سےبالائی علاقوں سمیت مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔

    آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہیگا۔گزشتہ روزسب سےکم درجہ حرارت مالم جبہ اوراسکردومیں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔

  • زلزلے میں ہونے والی اموات کی تعداد 269 ہو گئی، چیئر مین این ڈی ایم اے

    زلزلے میں ہونے والی اموات کی تعداد 269 ہو گئی، چیئر مین این ڈی ایم اے

    اسلام آباد : چیئر مین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز نے کہا کہ 26 اکتوبر کے زلزلے میں ہونے والی اموات کی تعداد 269 ہو گئی ہے،جاں بحق ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں اورخواتین کی ہے ۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کے زلزلے سے 2 ہزار 2 سو ستائیس افراد زخمی ہوئے،اور 35 ہزار 492 گھر تباہ ہوئے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت نے زلزلہ متاثرین کے لیے 3 ارب روپے کی امداد جاری کر دی ہے جبکہ پیر سے متاثرین کو گھروں کے معاوضے کی ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتا یا کہ زلزلہ متاثرین کے لیے تین ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جبکہ 27 ڈسٹری بیوشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ امدادی کاموں میں 8 ہیلی کاپٹر ،تین سی ون تھرٹی ،دو فوکر طیارے حصہ لے رہے ہیں ۔اب تک زلزلہ متاثرین کو 36 ہزار دو سو 99 ٹینٹس،69 ایک سو 39فوڈ پیکٹس،44 ہزارسات سو75 کمبل اور 14 ٹن پانی کی بوتلیں فراہم کی جا چکی ہیں۔