Tag: Earth quake

  • اسلام آباد، پشاور،چترال سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد، پشاور،چترال سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد: اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھر سے باہر نکل آئے۔

    تفصلات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں سوات، پشاور، غدر،چترال، شانگلہ اور لوئر دیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی زمین سے گہرائی تیرانوے کلومیٹر اور مرکز افغانستان کے دارالحکومت کابل سے تین سو انتیس کلومیٹر شمال مشرق میں کوہ ہندو کش کا علاقہ تھا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • زلزلہ کے باعث ایبٹ آباد میں چار افراد جاں بحق

    زلزلہ کے باعث ایبٹ آباد میں چار افراد جاں بحق

    ایبٹ آباد : زلزلہ کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق افراد میں دوخواتین اوراور دو بچے بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکوں نے وفاقی دارالحکومت سمیت بیشتر شہروں کو ہلا کر رکھ دیا۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ کے باعث یونین کونسل ناڑہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور اس کا بیٹا جاں بحق ہو گیا، جبکہ کیالہ پائیں میں بھی زلزلہ کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور اس کی بیٹی جاں بحق ہو گئی،زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔

    دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے نے صوبوں کو زلزلے سے ہونے والے نقصان کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    ایبٹ آباد میں گزشتہ رات ہولناک زلزلہ کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، اور لوگوں نے رات کھلے آسمان کے نیچے گزاری۔

  • اسلام آباد سمیت ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں زلزلہ

    اسلام آباد سمیت ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں زلزلہ

    اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    پاکستان کے مختلف شہر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ، مری سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز پشاور سے تین سو کلومیٹر دور ہندوکش کے علاقے میں تھا۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح تین بجکر آٹھ منٹ پر محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر جس کی شدت پانچ اعشاریہ چھ جبکہ گہرائی ایک اناسی کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا، آزاد کشمیر کے مختلف شہروں مظفرآباد، راولاکوٹ ، بٹگرام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

  • نیپال زلزلہ: کوہِ ہمالیہ اپنی جگہ سے کھسک گیا

    نیپال زلزلہ: کوہِ ہمالیہ اپنی جگہ سے کھسک گیا

    بیجنگ: نیپال میں آنے والے تباہ کن زلزلے نے جہاں ملک کے جنوب مغربی حصے کو تباہ کرکے کہ رکھ دیا وہیں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی اپنی جگہ سے تین سینٹی میٹرکھسک گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے سرکاری جریدے کے مطابق 7.8 شدت کے زلزلے نے قدرتی طور پرشمال مشرقی سمت میں حرکت کرتے ہوئے پہاڑوں کو واپس دکھیل دیا۔

    چین کے سرکاری محکمہ پیمائش کے مطابق کوہ ہمالیہ گزشتہ 10 سالوں میں اپنی جگہ سے 40 سینٹی میٹرشمال مشرق میں حرکت کرچکا ہے اوراس کی رفتار چارسینٹی میٹرسالانہ ہے۔ اسی اثناء میں یہ پہاڑتین سینٹی میٹربلند بھی ہوچکاہے۔

    واضح رہے کہ نیپال میں آنے والے زلزلے سے کوہ ہمالیہ پربھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی جس کے سبب 18 کوہ پیما ہلاک ہوگئے تھے۔

    اس سانحے کے بعد نیپال اور چین کی حکومتوں نے رواں سال کوہ ہمالیہ پر کی جانے والی تمام کوہ پیمائی کے مشن ملتوی کردئیے تھے۔ کوہ ہمالیہ چین اور نیپال کی مشترکہ سرحد کا کام بھی دیتا ہے ۔ اے ایف پی

  • ملائیشیا کے جزیرے میں زلزلہ،11 افراد جاں بحق، 20زخمی

    ملائیشیا کے جزیرے میں زلزلہ،11 افراد جاں بحق، 20زخمی

    کوالالمپور: ملائیشیا کےجزیرے بورنیو میں زلزلےنےمائونٹ کینا بالو کوہلاکررکھ دیا،زلزلےسےمرنےوالوں کی تعداد گیارہ ہوگئی، امدادی کارکن لاپتا ہونے والےآٹھ سیاحوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

    ملائیشیا کے جزیرے بورنیو میں زلزلے نے مائونٹ کینابالوکو ہلا کر رکھ دیا، پانچ اعشاریہ نوشدت کے زلزلے سے مٹی کےتودےکےعلاوہ پتھر اورچٹانوں کے ٹکڑے بھی گرے جس کی وجہ سے یہاں کوہ پیمائی کی سرگرمیاں بند کردی گئی ہیں۔

    حکام کا کہنا ہےکہ زلزلے سے کم ازکم بیس افراد زخمی بھی ہوئےجواسپتال میں زیرعلاج ہیں، جس وقت یہ زلزلہ آیا اس وقت ماؤنٹ کینابالو پرتقریباًدوسوکوہ پیما موجود تھے۔

    سیاح مٹی کے تودے گرنے سے علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں، زلزلےسےریاست صباح میں متعدد عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا ہے،جبکہ زلزلے کےباعث جزیرےکےاسکول، اسپتال اورسڑکیں شدید متاثرہوئی ہیں، صوبہ کے وزیراعلی نے زلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر آٹھ جون یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

  • ملائیشیا میں 6 ریکٹر اسکیل شدت کا زلزلہ

    ملائیشیا میں 6 ریکٹر اسکیل شدت کا زلزلہ

    کوالالمپور: ملائیشیا کی ریاست صباح میں واقع کوہِ کنابلو میں 6 ریکٹر اسکیل شدت کا زلزلہ آیا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    ملائیشیا کے سرکاری خبررساں ذرائع کے مطابق زلزلے میں کئی کوہ پیما اور مقامی افراد زخمی ہوئے ہیں جو کہ لگ بھگ ساڑھے تیرہ ہزار بلند چوٹی کو سر کررہے تھے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پتھروں کے اپنی جگہ چھوڑنے کے سبب زخمیوں کو سنگین نوعیت کے فریکچراورسرمیں چوٹیں پیش آئیں ہیں۔

    ملائشیان کے وزیرِ سیاحت مسیدی منجون نے اپنے ٹویٹڑ پیغام میں کہا ہے کہ’’ زلزلے کی شدت سے ڈنکی ائیرنامی مشہور چوٹی بھی اپنی جگہ سلامت نہ رہ سکی‘‘۔      

    کوہ پیمائی کے حوالے سے ہونے والی تمام ترسرگرمیوں کوتا حکمِ ثانی روک دیا گیا ہے۔

    امریکی محمکہ ارضیات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:15 منٹ پر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا اور اس کا مرکز کوہِ کنابلو کے مشرق میں 54 کلومیٹر کے فاصلے پرواقعہ تھا۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے کسی قسم کی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہیں اور کسی بھی بڑے جانی نقصان کی اطلاع تا حال موصول نہیں ہوئی۔

    زلزلے کے سبب کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں اور سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    ایک مقامی شخص کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 15 سیکنڈ تک محسوس کئے گئے ہیں۔

    مقامی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے سبب متاثرہ علاقے میں خوفِ ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ سراسیمگی کے اثرات ایئرپورٹ پر بھی محسوس کئے گئے۔

    سوشل میڈیا کے صارفین نے زلزلے کے بعد کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جن میں سڑکوں کو نقصان، ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں، چٹخی ہوئی دیواریں اور گھروں کے اندربکھرا ہوا سامان باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔

  • نیپال میں ایک بار پھر زلزلہ، شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی

    نیپال میں ایک بار پھر زلزلہ، شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی

    کھٹمنڈو: نیپال میں ایک بارپھر شدید زلزلہ آیا ہے جس سے جس سے چار افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگیئے ہیں، حالیہ زلزلے سے مزید عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کی دوپہرنیپال میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے آئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.4 ہے اور زمین میں اس کا مرکز 19 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع ہے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال کا علاقہ بھرکوٹ ہے۔

    حالیہ زلزلے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زلزلے کے نتیجے میںکئی عمارتیں مزید گرگئی ہیں۔

    زلزلے کے جھٹکے بھارتی شہر نئی دلی، پٹنہ اورآسام میں بھی اس زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے سبب میٹرو سروس معطل کردی گئی ہے۔

    پاکستان کے شمالی علاقہ جات سوات، مینگوٍرہ بالاکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 4.9 ریکٹر اسکیل تھی۔

    واضح رہے کہ نیپال میں کچھ دن قبل 7.9 ریکٹر اسکیل شدت کا زلزلہ آچکا ہے جس کے نتیجے میں 8 ہزار کے لگ بھگ قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں تھی اور بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر کی تباہی ہوئی تھی۔


    نیپال میں بد ترین زلزلہ بارہ سوسےزیادہ ہلاک اورہزاروں زخمی


    پاک فوج کے امدادی دستے سب سے پہلے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے نیپال پہنچے تھے اور تاحال بحالی آپریشن میں مصروف عمل تھے۔

  • سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس

    سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس

    اسلام آباد:سوات میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح شمالی علاقہ جات کے علاقے سوات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے کھٹکے محسوس کئے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے علاقے میں تھا۔

    زلزلہ پیما مرکز نے یہ بھی بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے علاقے کوہ ہندوکش میں 121 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔

    زلزلے کےجھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔

    واضح رہے کہ 25 اپریل 2015 کو نیپال میں آنے والے تباہ کن زلزلے نے 8 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کو نگل لیا ہے جس کے سبب عوام میں ذہنی طورپرزلزلے کا خوف موجود ہے۔

    اس سے قبل 2005 میں شمالی علاقہ جات میں ایک انتہائی ہلاکت خیز زلزلہ آچکا ہے جس سے 80 ہزار سے زائد انسانی جانوں کا ضیاع ہوا تھا۔

  • نیپال : زلزلےسےہلاکتوں کی تعداد7ہزار سے زائد ہوگئی

    نیپال : زلزلےسےہلاکتوں کی تعداد7ہزار سے زائد ہوگئی

    کھٹمنڈو: نیپال میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار سےزائد ہوگئی ہے۔

    نیپال میں زلزلے کے باعث کٹھمنڈو میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، لوگوں کو پانی کے حصول میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔

    نیپال میں گزشتہ ہفتے آنے والے شدید زلزلے کے باعث جہاں ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار ہو چکی ہے وہیں دارالحکومت کھٹمنڈو میں پینے کے پانی کا بحران سنگین ہو گیا ہے۔

     انفرا سٹرکچر تباہ ہونے سے امدادی اداروں کو پانی ٹرک کے زریعےلوگوں تک پہنچا نے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کےادارہ یونیسیف نے بھی انتباہ کیا ہے کہ چند ہفتوں بعد مون سون کی بارشیں شروع ہونے سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں موجود سترہ لاکھ بچوں میں وبائی امراض پھیل سکتے ہیں، اقوام متحدہ کی نیپال میں زلزلہ زدگان کی امداد ی کام تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • نیپال میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار ہوگئی

    نیپال میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار ہوگئی

    کھٹمنڈو: نیپال میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار ہوگئی فوج دکھ کی اس گھڑی میں نیپالی بھائیوں کو ہرطرح ریلیف فراہم کررہی ہے۔

    نیپال کی تاریخ کے بدترین زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہےاورمتاثرین عالمی امداد کے منتظر ہیں۔

    نیپال کے آرمی چیف نے پندرہ ہزار سےزائد افرادکی ہلاکت کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کےکئی ممالک کی ٹیمیں نیپال میں آنےوالے تباہ کن زلزلے کےباعث گرنےوالی عمارتوں کےملبےسے لاشوں کو نکالنے اورزخمیوں کوطبی امداد فراہم کرنے کا کام کررہی ہیں۔

    امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک چھ ہزارسےزائد افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں،اقوام متحدہ نےعالمی برادری سےنیپال میں زلزلےسےہونے والی تباہی سےنمٹنے کےلیےاکتالیس کروڑ ڈالرکی امدادکی اپیل کی ہے۔

    عالمی ادارے کے مطابق زلزلے سےچھ لاکھ سے زائد گھرمتاثر ہوئے ہیں جبکہ آٹھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔