Tag: Earth quake

  • اسلام آباد، ہزارہ،سوات اور کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد، ہزارہ،سوات اور کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    رات گئے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ آٹھ ریکار ڈ کی گئی جبکہ اس کا دورانیہ تین سے پانچ سیکنڈ تھا۔

    زلزلے کی گہرائی بتیس کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے شمال میں بانوے کلومیٹر دور تھا۔

    سوات، مالاکنڈ ، شانگلہ ، بٹگرام اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے خوف سے شہری خوفزدہ ہوکرکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں سےباہر نکل آئے تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

    اس سے قبل دوہزار پانچ میں کشمیر اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں آنے والے زلزلے نے شدید تباہی مچائی تھی، جس کے نتیجے میں ستر ہزار سے زائد لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے۔

  • نوابشاہ: زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے باہرنکل آئے

    نوابشاہ: زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے باہرنکل آئے

    نواب شاہ: نواب شاہ شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر آگئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرنے لگے ۔

     زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا، مساجد میں اذانیں دی جانے لگیں۔

    زلزلے کے جھٹکوں سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ہسپتال میں ذہنی دباؤ کے ایک درجن مریض لائے گئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد طاہر حسین سانگی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ایم یو اسپتال نواب شاہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک سیل قائم کیا گیا ہے، جہاں شہری کسی بھی نقصان کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: شہر اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور سمیت خیبتر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئےہیں۔تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ چھ محسوس کی گئی جس کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا۔

  • سوات اور گردونواح میں  میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور گردونواح میں میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات : مالاکنڈ ایجنسی اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کی شدت 5اعشاریہ ایک رکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مالاکنڈ ایجنسی، سوات ،چترال، شانگلہ ، اپر اور لوئر دیر سمیت قریبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کرگھروں سےباہرنکل آئے اور کلمہ طیبہ کا وِرد شروع کردیا ۔

    زلزلےکی شدت 5اعشاریہ 1ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کے علاقہ میں 10کلومیٹر زیرِ زمین تھا ۔

  • شانگلہ، لوئر دیر،مانسہرہ اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    شانگلہ، لوئر دیر،مانسہرہ اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختون خوا : شانگلہ، لوئر دیر، مانسہرہ اور گرد ونواح کے علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلے کے جھٹکے شانگلہ، مانسہرہ سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے، جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

    زلزلے کے باعث کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

    زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ اور گہرائی ایک سو پچھتر کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔

  • چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد398ہوگئی

    چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد398ہوگئی

    ینان :چین کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد تین سواٹھانوے ہوگئی جبکہ دوہزارسے زائد افراد زخمی ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق صوبے ینان میں چھ اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی۔ زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ لینڈسلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئیں اورمواصلات کا نظام دھرم برہم ہوگیا۔متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کے لئے امدادی کارروئیاں جاری ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

  • اسکردو کے علاقے روندو تلوگنجی میں زلزلے کے جھٹکے

    اسکردو کے علاقے روندو تلوگنجی میں زلزلے کے جھٹکے

    اسکردو کے علاقے روندو تلوگنجی میں بارہ روز سے جاری زلزلے کے جھٹکوں نے علاقہ مکینوں کوخوف میں مبتلا کردیا۔

    علاقہ مکینوں کاکہناہے بارہ روز سے مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس ہورہے ہیں،زلزلے کے باعث اب تک بیس سے زائدمکانات کوبھی نقصان پہنچ چکاہے۔زلزلے کے باعث لوگ گھروں میں داخل ہونے سے خوفزدہ ہیں۔علاقہ مکینوں نےحکومت سے ریسکیوآپریشن شروع کرنے کامطالبہ کیا۔