Tag: Earthquake

  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اسلام آباد : پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.0 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی، جس کا مرکز پاک افغان سرحد کے قریب کوہ ہندو کش ریجن تھا، زلزلہ تقریباً 10سیکنڈ تک جاری رہا، شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

     زلزلہ رات 12 بج کر 17منٹ پر آیا اور لوگ گھبراہٹ کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات پر آگئے۔

    رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، چکوال سوات، پشاور، ملاکنڈ، مانسہرہ، ہنگو و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ سوات، مردان، نوشہرہ، بنوں، بونیر، کوہاٹ، چارسدہ میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اٹک، تلہ گنگ، کلرکہار اور چوآسیدن شاہ، گوجرانوالہ،جھنگ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    جنوبی وزیرستان، لوئردیر، پارا چنار، آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    افغانستان، بھارت اور تاجکستان میں بھی زلزلہ

    زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے علاوہ افغانستان، بھارت اور تاجکستان میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے میڈیا کو بتایا کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ اس وقت عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے کہ کہیں کوئی عمارت زلزلے سے متاثر نہ ہوئی ہو۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ اب تک پنجاب بھر میں زلزلے سے کوئی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، پنجاب بھر میں پی ڈی ایم اے کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز24/7 الرٹ ہیں،

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی اطلاع فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن1129پر دیں۔

    زلزلے کے دوران کیا کریں؟

    سب سے پہلے پُرسکون رہیں کیونکہ گھبراہٹ سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں
    محفوظ جگہ پر چلے جائیں۔

    اگر آپ گھر میں ہیں تو میز یا مضبوط فرنیچر کے نیچے چھپ جائیں، دیوار کے ساتھ بیٹھ جائیں لیکن کھڑکیوں، شیشے یا بھاری چیزوں سے دور رہیں، لفٹ کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

    اگر آپ باہر ہیں تو عمارتوں، بجلی کی تاروں اور درختوں سے دور کھلے میدان میں چلے جائیں۔

    اگر گاڑی میں ہیں تو گاڑی روک دیں لیکن پل، اوورہیڈز یا عمارتوں سے دور کھڑی کریں، گاڑی کے اندر ہی رہیں جب تک زلزلہ ختم نہ ہو جائے۔

  • دہلی میں شدید زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں

    دہلی میں شدید زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں

    بھارت کے دہلی اور این سی آر کے علاقوں میں آج صبح شدید زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج صبح بارش کے دوران زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، نیشنل سینٹر فار سسمولوجی کا کہنا ہے کہ زلزلہ صبح 9 بج کر 4 منٹ پر آیا اور اس کی شدت تقریباً 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دہلی، نوئیڈا، غازی آباد اور قریبی علاقوں میں تقریباً 10 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے، جب کہ مغربی اترپردیش کے مظفرنگر سمیت دیگر شہروں میں بھی اس کے اثرات سامنے آئے۔

    زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ متعدد لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنے تجربات شیئر کیے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ متعلقہ محکمے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ زلزلے کی شدت درمیانے درجے کی تھی، اس لیے ممکنہ طور پر اس سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، تاہم شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل بھی بھارتی ریاست اتراکھنڈ اترکاشی میں زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، جس کے سبب مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ کی تصدیق آفات کنٹرول روم کی جانب سے کی گئی، کنٹرول روم کے مطابق زلزلہ کا مرکز زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔

    کراچی میں چند دنوں میں ریکارڈ 57 بار زلزلہ کیوں آیا؟ چونکا دینے والا انکشاف

    قومی زلزلہ سائنس مرکز نے بھی سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر اطلاع دی کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ اترکاشی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے آتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

    بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

    بھارتی ریاست اتراکھنڈ اترکاشی میں زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے سبب مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ کی تصدیق آفات کنٹرول روم کی جانب سے کی گئی، کنٹرول روم کے مطابق زلزلہ کا مرکز زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔

    قومی زلزلہ سائنس مرکز نے بھی سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر اطلاع دی کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ اترکاشی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے آتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    الموڑا کے علاقے میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے کیے گئے تھے، جس کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی تھی اور وہ بھی زمین کے 5 کلومیٹر نیچے آیا تھا۔

    ایران کے شمال میں ایک بار پھر زلزلہ

    اس سے قبل یکم جون کو اتر پردیش کے میرٹھ ضلع میں بھی صبح کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔

    نیشنل سنٹر فار سسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق زلزلہ کا مرکز میرٹھ ضلع کے آس پاس والے علاقہ میں تھا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلہ

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلہ

    کراچی میں قائد آباد اور ملیر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں زلزلے کے جھٹکے رات ایک بجکر 44 منٹ پر محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلہ ملیر اور اطراف کے ایک کلو میٹر علاقے میں آیا۔ زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    یاد رہے ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز ڈاکٹر نجیب احمد نے بتایا تھا کہ یہ فالٹ لائن معمول پرواپس آرہی ہے، کراچی اور گردونواح میں تین سے چار روز تک زلزلہ آنے کا خدشہ ہے تاہم ان کی نوعیت معمولی سے معتدل ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہر میں گزشتہ 4 روز سے زلزلے کے جھٹکے آرہے ہیں، جن کی گہرائی دس کلو میٹر جبکہ مرکز، قائد آباد، گڈاپ اور ڈی ایچ اے تھی۔

    اس سے قبل نجی ادارے ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر نے شہر میں شدید زلزلے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

    ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر کے سی ای او محمد شہباز لغاری نے خبردار کیا تھا کہ کراچی میں آنے والے حالیہ زلزلوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، شہر میں زیادہ شدت کے زلزلے آسکتے ہیں تاہم چھوٹے زلزلے بڑے زلزلوں کے امکان کو کم کردیتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہم پر خوف و ہراس پھیلانے کا الزام لگایا جاتا ہے تاہم ہم پیشگی اطلاع کے ذریعے حکومت اور عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی طرف مائل کرتے ہیں۔

    کراچی میں زلزلوں کی حالیہ لہر، ماہرین نے خبردار کردیا (آڈیو پوڈ کاسٹ)

    اُنہوں نے کہا کہ ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا دنیا کا پہلا ریسرچ سینٹر ہے جس کے ثبوت کا ریکارڈ ان کے یو ٹیوب چینل ای کیو کیو این پر موجود ہے۔

  • کراچی میں زلزلوں کی حالیہ لہر، ماہرین نے خبردار کردیا (آڈیو پوڈ کاسٹ)

    کراچی میں زلزلوں کی حالیہ لہر، ماہرین نے خبردار کردیا (آڈیو پوڈ کاسٹ)

    شہر قائد میں گزشتہ چند روز کے دوران 32 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاچکے ہیں، جس کے سبب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے، زلزلے سے سب سے زیادہ بار ملیر کا علاقہ متاثر ہوا۔ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ یہ زلزلے معمولیت نوعیت کے تھے۔

    نجی ادارے ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر نے شہر میں شدید زلزلے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ مزید تفصیلات جانیے صفدر عباس کے آڈیو پوڈکاسٹ میں۔

  • ملیر جیل : زلزلے کے جھٹکے تھے یا کچھ اور؟ سوالات اُٹھ گئے

    ملیر جیل : زلزلے کے جھٹکے تھے یا کچھ اور؟ سوالات اُٹھ گئے

    اے آر وائی نیوز رپورٹنگ ٹیم : نذیر شاہ، کامل عارف، آصف خان، سنجے سادھوانی

    ملیر جیل اور اطراف میں کل سے اب تک زلزلے کے نام پرکئی جھٹکے محسوس کیے گئے یہ زلزلے کے جھٹکے تھے یا کچھ اور ؟ اس حوالے سے سوالات اُٹھ گئے۔

    جیل رولز کے مطابق تمام قیدی مغرب سے پہلے بیرکوں میں بند کردیے جاتے ہیں تو پھر دیوار کس نے اور کیسے توڑی؟

    سوال یہ بھی کیا جارہا ہے کہ 24گھنٹے سے صرف ملیر کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے کیا اس کا تعلق ملیر جیل واقعے سے ہے؟

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملیر جیل کے 50 سے زائد قیدی منصوبہ بندی کے تحت مرکزی دروازے پر بھی حملہ آور ہوئے تھے۔

    دوسری جانب ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے واقعے پر وزیر جیل سندھ علی حسن زرداری نے سختی سے نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیر نے آئی جی جیل خانہ جات اور ڈی آئی جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیر جیل سندھ نے فوری احکامات جاری کیے کہ علاقے کا محاصرہ کیا جائے، کوئی قیدی فرار ہوا ہے تو اسے ہرحال میں پکڑ کر واپس لایا جائے، واقعے میں غفلت برتنے والے افسران کا تعین کیا جائے گا۔

  • اسلام آباد، پنجاب اور پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    اسلام آباد، پنجاب اور پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    وفاقی دارالحکومت کے علاوہ پشاور، مردان، کوہاٹ، لوئردیر، مانسہرہ، بالاکوٹ، اپر ہزارہ، چترال میں بھی  شدید جھٹکے آئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    لاہور کے مضافات سرگودھا، چنیوٹ، شیخوپورہ، ساہیوال، پنڈی بھٹیاں، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلے 11:45 پر آیا جس کے ملک کے مختلف حصوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

    ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.9ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا اس کے علاوہ زلزلے کی گہرائی 94 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    واضح رہے کہ یہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے کے دوران آنے والا دوسرا زلزلہ ہے۔

    12 اپریل کو اسلام آباد کے علاوہ پنجاب میں راولپنڈی، چکوال، چنیوٹ، حسن ابدال، اٹک، میانوالی جبکہ خیبر پختونخوا میں سوات، بونیر، لوئر دیر، لکی مروت، مالاکنڈ، مہمند، شبقدر، شانگلہ اور گرد و نواح میں جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 12 اپریل کو آنے والے زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی، اس کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

  • پاکستان اور شمال مغربی ہمسایہ ممالک میں زلزلے کے جھٹکے

    پاکستان اور شمال مغربی ہمسایہ ممالک میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد: پاکستان اور شمال مغربی ہمسایہ ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے بیش تر علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، پشاور اور مردان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی زلزلہ آیا، زلزلے کے جھٹکے شمال مغربی ہمسایہ ممالک ازبکستان، تاجکستان اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

    امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 اور اس کی گہرائی 69 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان کے صوبے نورستان کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

    زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

  • میانمار، تھائی لینڈ زلزلے میں بچ جانے والوں کی تلاش جاری، 16 سو سے زائد افراد ہلاک

    میانمار، تھائی لینڈ زلزلے میں بچ جانے والوں کی تلاش جاری، 16 سو سے زائد افراد ہلاک

    میانمار-تھائی لینڈ زلزلے میں زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کیا جا رہا ہے، جن کے لیے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، جب کہ رپورٹ شدہ اموات کی تعداد 1,600 سے اوپر چلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میانمار میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے، جہاں جمعہ کو آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد کم از کم 1,644 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، جب کہ ساڑھے 3 ہزار زخمی ہیں۔

    زلزلے کے مرکز کے قریب منڈالے شہر میں ریسکیو عملے نے ایک خاتون کو اپنے اپارٹمنٹ بلاک کے ملبے سے زندہ نکال لیا ہے، جہاں وہ 24 گھنٹے سے زائد عرصے تک پھنسی رہی۔

    زلزلے کے مرکز سے تقریباً 1,000 کلومیٹر (620 میل) دور پڑوسی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں کم از کم 11 مزید اموات کی اطلاع ملی ہے۔

    سیٹلائٹ تصویر: زلزلے سے 23 دن قبل اتوار، 23 مارچ کو میانمار کے شہر منڈالے میں دریائے اروادی پر اینوا پل کی تصویر، نیچے والے زلزلے کے بعد کی تصویر ہے

    زلزلے سے میانمار کے مختلف علاقوں میں کثیر المنزلہ عمارتیں، پل اور سڑکیں تباہ ہو کر ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں، بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ دور دراز علاقوں میں خراب مواصلات کی وجہ سے تباہی کا حقیقی پیمانہ ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔


    زلزلے کے دوران خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دے دیا


    اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے (او سی ایچ اے) کا کہنا ہے کہ وسطی اور شمال مغربی میانمار کے اسپتال زلزلے کے دوران زخمی ہونے والے لوگوں کی آمد سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسپتالوں اور صحت کے مراکز کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے اور بین الاقوامی تنظیمیں فیلڈ اسپتالوں کے ساتھ ساتھ موبائل سرجیکل اور میڈیکل ٹیمیں تعینات کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ گزشتہ کئی دہائیوں میں میانمار میں آنے والا تباہ کن اور شدید ترین زلزلہ ہے، یہ زلزلہ ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے میں آیا اور اسے سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے، جہاں سینکڑوں لاپتا ہیں، اور ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بند سڑکوں اور منہدم عمارتوں کی وجہ سے انسانی امداد کی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

  • نیوزی لینڈ میں خطرناک زلزلے کے بعد شدید خوف و ہراس

    نیوزی لینڈ میں خطرناک زلزلے کے بعد شدید خوف و ہراس

    نیوزی لینڈ کے ساحل پر منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 بتائی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں ہزاروں افراد نے اس زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، مقامی میڈیا نے عمارتوں کے لرزنے اور گھریلو سامان شیلف سے گرنے کی اطلاعات دیں۔

    زلزلے کی اطلاع امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی اطلاع سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ شیئر کرکے دی۔

    زلزلے کے بعد حکام نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو سمندر سے دور رہنے اور ساحلوں سے دور ہٹنے کی وارننگ جاری کی ہے کیونکہ طاقتور اور غیر معمولی لہریں خطرہ پیدا کر سکتی ہیں۔

    new zealand

    اس زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر زیر زمین تھا، زلزلے کا مرکز زیادہ گہرائی میں ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان کا امکان کم ہوجاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے پورے ملک میں الرٹ جاری کردیا ہے، حکام کا کہنا تھا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کی شدت بہت زیادہ ہے، تاہم فی الحال سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔

    مقامی حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ابھی تک نیوزی لینڈ سول ڈیفنس اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    سول ڈیفنس اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ (سی ڈی ای ایم) نے متاثرہ علاقوں کے لوگوں سے بھی چوکنا رہنے اور ممکنہ آفٹر شاکس کے لیے تیار رہنے کی تاکید کی ہے۔

    رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سرکاری معلومات اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں، خاص طور پر اس خطے میں زلزلے کی سرگرمیاں اچانک آفٹر شاکس کا باعث بن سکتی ہیں جو عوامی تحفظ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔