Tag: Earthquake

  • صدر اور وزیر اعظم کا زلزلے کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، امدادی کارروائیوں کی ہدایت

    صدر اور وزیر اعظم کا زلزلے کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، امدادی کارروائیوں کی ہدایت

    اسلام آباد: صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کر دی.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تمام متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیواور متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت عوام کےساتھ ہے، زخمیوں کوعلاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں.

    یاد رہے کہ آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کی امدادی ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی سمت روانہ ہو چکی ہیں.

    خیال رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے آئے ہیں، سب سے زیادہ آزاد کشمیر متاثر ہوا. 5.8 شدت کے زلزلے سے آزاد کشمیر میں شدید تباہی پھیل گئی ہے.

    میرپور جاتلاں میں نہر اپر جہلم کے قریب سڑکوں میں گہرے شگاف پڑ گئے جس کے باعث کئی گاڑیاں الٹ گئیں۔

    زلزے میں 4 افراد جاں بحق 100 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاع ہے. زلزلے کے باعث میرپوراسپتال کوبھی شدیدنقصان پہنچا.

  • زلزلے کے باعث آزاد کشمیر میں شدید تباہی، سڑکوں پر گہرے شگاف، راجہ فاروق حیدر میرپور روانہ

    زلزلے کے باعث آزاد کشمیر میں شدید تباہی، سڑکوں پر گہرے شگاف، راجہ فاروق حیدر میرپور روانہ

    میرپور: ملک کے مختلف علاقوں میں 5.8 شدت کے زلزلے سے آزاد کشمیر میں شدید تباہی پھیل گئی ہے، میرپور جاتلاں میں نہر اپر جہلم کے قریب سڑکوں میں گہرے شگاف پڑ گئے جس کے باعث کئی گاڑیاں الٹ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے نے تباہی مچا دی ہے، سڑکیں ٹوٹ کر دھنس گئیں، بڑی تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، ڈپٹی کمشنر میرپور کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث ایک عمارت بھی مہندم ہو گئی ہے جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے، جنھیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

    میرپور آزاد کشمیر، جاتلاں اور گرد و نواح میں مواصلاتی نظام منقطع ہو چکا ہے، اب تک 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے، جب کہ 100 زخمی ہوئے، رکن آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری سعید نے بتایا کہ زلزلے کے باعث ایک نجی اسپتال کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

    زلزلے کی تفصیل: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 2 افراد جاں بحق، 100 زخمی

    وزیر اعظم آزاد کشمیر

    دوسری طرف وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے زلزلے کی اطلاع ملتے ہی دورہ لاہور مختصر کر دیا اور ہنگامی دورے پر لاہور سے میر پور روانہ ہو گئے، جہاں وزیر اعظم آزاد کشمیر امدادی کاموں کی نگرانی خود کریں گے۔

    انھوں نے امدادی اداروں کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا زلزلے کی اطلاع پر میرپور واپس جا رہا ہوں، این ڈی ایم اے کی ٹیمیں بھی میرپور پہنچ رہی ہیں، امدادی کارروائیوں کی ہدایت پر آرمی چیف کا شکر گزار ہوں۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، میر پور جا کر امدادی کاموں کی نگرانی خود کروں گا۔

    صدر آزاد کشمیر

    صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے میرپور اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے نقصان پر اظہار افسوس کیا، اور کہا زلزلے سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی بھرپور مدد کی جائے گی، میرپور کی ضلعی انتظامیہ، ملحقہ اضلاع کے عوام متاثرین کی مدد کریں، نقصانات کی معلومات حاصل کرنے کے لیے انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

    انھوں نے کہا مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، میرپور کے عوام ہمت اور حوصلہ سے اس قدرتی آفت کا مقابلہ کریں۔

  • ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

    ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد: ملک بھر کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، مردان، ایبٹ آباد، سوات، مالا کنڈ، دیر بالا، راولا کوٹ، بٹگرام، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مانسہرہ، مہمند، شب قدر، باجوڑ اور میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 251 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔

    چند روز قبل بھی سوات، مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کا مرکز تاجکستان بارڈر تھا۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 160 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کھڑی گاڑیوں اور گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

  • چین میں شدید زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں لرز اٹھیں، 29 افراد زخمی

    چین میں شدید زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں لرز اٹھیں، 29 افراد زخمی

    بیجنگ: چین زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا، جس کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہوگئے جبکہ شہر میں خوف وہراس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے شہر نیجیانگ میں 5.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، حکام نے شہر میں ناگہانی آفات سے بچنے کے لیے ہرممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی علاقے میں 5.4 شدت کا زلزلہ رکارڈ کیا گیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

    زلزلے کے جھٹکے دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے، جبکہ حکام نے شہری انتظامیہ کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ممکنہ خطرات کے پیش نظر ریسکیو عملہ اقدامات کرے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں چین کے مغربی حصے میں 6.9 اعشاریہ کے شدید زلزلے میں 1شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال ہی چین کے صوبے جیانگ شی میں پاور پلانٹ کے قریب تعمیراتی پلیٹ فارم منہدم ہونے سے 74افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

  • خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہروں ایبٹ آباد، مردان، صوابی، سوات، بونیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 70 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    خیال رہے کہ ایک روز قبل بھی ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    8 اگست کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزے کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ کےمغرب میں 67 کلومیٹر کے فاصلے پرتھا۔

  • چین زلزلے سے لرز اٹھا، 11 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    چین زلزلے سے لرز اٹھا، 11 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    بیجنگ: چین کے صوبے سیچوان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں11 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں، جبکہ تباہ شدہ عمارتیں اور مکانات کے ملبے سے لوگوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ حکام نے ریسکیو اداروں کو ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    زلزلہ کوہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.9 تھی اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کے مرکز کا تعین کیا جارہا ہے۔

    زلزلے کی شدت سیچوان کے گردنواح میں تیس منٹ تک محسوس کی گئی، بعض علاقوں جیسے چھیگنگ اور گوگژان میں عماتیں جزوی طور پر متاثر ہوئیں جس کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد ریسکیو اہلکار جدید آلات اور ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کو ریسکیو کررہے ہیں، جبکہ تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    چین میں 7 شدت کا زلزلہ، 13 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ اگست 2017 میں چین کے صوبے سیچوان میں ہی خوفناک زلزلے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور ایک سو پچھتر افراد زخمی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ مئی 2008ء میں چینی صوبہ سیچوان میں 7.9 شدت کے زلزلے میں لگ بھگ 90,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

  • چاند آہستہ آہستہ سکڑ رہا ہے، سطح پر جھریاں پڑ رہی ہیں، زلزلے کا خطرہ بڑھ گیا

    چاند آہستہ آہستہ سکڑ رہا ہے، سطح پر جھریاں پڑ رہی ہیں، زلزلے کا خطرہ بڑھ گیا

    نیویارک : نیچرجیو سائنس نامی جرنل میں چھپنے والی اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ چاند کا طول و عرض دھیرے دھیرے سکڑ رہا ہے جس کی وجہ سے چاند کی سطح پر جھریاں پڑ رہی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیچر جیو سائنس نامی جرنل میں چھپنے والی اسٹڈی کے مطابق گزشتہ کروڑوں برسوں کے دوران چاند کا حجم تقریباً 150 فٹ کم ہوا ،اسٹڈی کے لیے چاند کی12000سے زائد تصاویر کا جائزہ لیا گیا جس سے چاند کے نارتھ پول کے قریب میئر فریگورس نامی نشیب میں دراڑوں اور جگہ کی تبدیلی کے شواہد ملے۔

    ارضیاتی نقطہ نظر سے میئر فریگورس دیگر ایسے نشیبوں میں سے ہے جن میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں تھی۔ زمین کے برعکس چاند پر ٹیکٹونک پلیٹس موجود نہیں بلکہ چاند کی سطح پر تبدیلی درجہ حرارت کے زیادہ ہونے سے رونما ہوتی ہے۔

    جس کی وجہ سے اس کی سطح پر جھریاں آ جاتی ہیں، بالکل اسی طرح سے جیسے انگور خشک ہو کر میوے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ چاند کی سطح سخت ہونے کے باعث اس قسم کی تبدیلیاں اس کی سطح پر دراڑیں پیدا کر دیتی ہیں۔

    چاند پر واقع ہونے والے زلزلوں کی شدت کا اندازہ سب سے پہلے اپولو خلابازوں نے1960 اور1970 کی دہائیوں میں لگانا شروع کیا تھا جس سے معلوم ہوا تھا کہ زلزلے چاند کی سطح سے بہت نیچے رونما ہو رہے تھے نہ کہ چاند کی سطح کے قریب۔ چاند پر شائع ہونے والی اسٹڈی کے مصنف پروفیر نکولس شمر کے مطابق عین ممکن ہے کہ چاند کی زیر سطح ہونے والی تبدیلیاں چاند پر زلزلے آنے کا باعث ہوں۔

  • پاپوا نیوگنی میں 7.2 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

    پاپوا نیوگنی میں 7.2 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

    پاپوا نیو گنی : اوقیانوسی ملک پاپوا نیو گنی میں 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اوقیانوسی ملک پاپوا نیو گنی میں 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زلزلے کا مرکز 33کلو میٹر شمال مغرب میں شہر بلولو تھا جب کہ امریکی جیولوجیکل سروے زلزلے کی گہرائی 127کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

    امریکی جیولوجیکل سروے ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ زلزلے کے باعث سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

  • انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں لرز اٹھیں

    انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں لرز اٹھیں

    جکارتہ: انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز اٹھیں، شہری خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔

    تفصیللات کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مالوکو اور گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوف وہراس کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 تھی، جبکہ سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔

    زلزلے کا مرکز صوبے کے ساحلی شہر ٹیرناٹے سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور زیرسمندر تھا، حکام کی جانب سے جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں۔

    حکام کے مطابق زلزلے کے بعد جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ انڈونیشیا میں آئے دن زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات عموماً رونما ہوتے رہتے ہیں اور دنیا بھر تقریباً آدھے آتش فشاں اسی حصّے میں پائے جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ برس اگست میں انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 347 ہوگئی تھی جبکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سینکڑوں افراد بھی ہوئے تھے۔