Tag: Earthquake

  • قلات اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے

    قلات اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے

    قلات: صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، خوف کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، جس باعث شہری یکدم پریشان ہوگئے اور خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت3.8ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز قلات سے 30کلو میٹر جنوب میں تھا۔

    زلزلہ 19کلو میٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔

    شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں خیبر پختونخوا کے شانگلہ اور اس کے گردونواح میں‌ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ 17 دسمبر 2018 کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔

    ماہرین ارضیات کی جانب سے زلزلوں کی دو بنیادی وجوہات بیان کی جاتی ہیں، ایک وجہ زیر زمیں پلیٹوں (فالٹس) میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل ہے اوردوسری آتش فشاں کا پھٹنا ہے۔

  • شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور : خیبر پختونخوا کے شانگلہ اور اس کے گردونواح میں‌ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں سے نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔

    زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے. جھٹکے شروع ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر آگئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ضلع شانگلہ میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کا مرکز افغانستان تھا۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی، ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کا تعین نہیں ہوسکا۔

    مزید پڑھیں : لاہور میں‌ زلزلے کے جھٹکے

    یاد رہے کہ 17 دسمبر 2018 کو لاہور  اور  اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 تھی۔

    مزید پڑھیں: کیا زلزلے گناہوں کے سبب آتے ہیں؟

    خیال  رہے کہ 17 دسمبر 2018 کو  بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی

    ماہرین ارضیات کی جانب سے زلزلوں کی دو بنیادی وجوہات بیان کی جاتی ہیں، ایک وجہ زیر زمیں پلیٹوں (فالٹس) میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل ہے اوردوسری آتش فشاں کا پھٹنا ہے۔

  • لاہور میں‌ زلزلے کے جھٹکے

    لاہور میں‌ زلزلے کے جھٹکے

    لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں‌ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں سے نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور  اور  اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 تھی.

    زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے. جھٹکے شروع ہوتے ہی شہری عمارتوں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے.


    مزید پڑھیں: کیا زلزلے گناہوں کے سبب آتے ہیں؟

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز لاہور سے 45 کلو میٹر دورشمال مشرق میں تھا، جب کہ اس کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کا تعین نہیں ہوسکا.

    یاد رہے کہ 17 دسمبر 2018 کو  بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی

    ماہرین ارضیات کی جانب سے زلزلوں کی دو بنیادی وجوہات بیان کی جاتی ہیں، ایک وجہ زیر زمیں پلیٹوں (فالٹس) میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل ہے اوردوسری آتش فشاں کا پھٹنا ہے۔

  • خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہروں صوابی، بٹگرام، مانسہرہ، مالا کنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ خوش قسمتی سے کہیں بھی کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    خیال رہے کہ ایک ماہ قبل بھی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بٹ خیلہ، بونیر، مالا کنڈ، لوئر دیر، ہری پور اور چترال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔

    زلزلے کے وقت وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس جاری تھا۔

    جھٹکے محسوس ہونے کے بعد متعدد وزرا اور تحریک انصاف کے رہنما اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے تاہم سیکیورٹی حکام کی درخواست کے باوجود وزیر اعظم نے اجلاس جاری رکھا اور بریفنگ روم سے باہر نہیں نکلے۔

  • ایران میں 6.4 شدت کے زلزلے، سیکڑوں افراد زخمی

    ایران میں 6.4 شدت کے زلزلے، سیکڑوں افراد زخمی

    تہران : ایران میں 6.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، زلزلے کے نتیجے میں 100 سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات تصدیق کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے صوبے کرمنشاہ  میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں کئی مکانات و عمارتیں متاثر ہوگئیں اور  سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرمنشاہ میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔

    ایران کے ادارے ارضیاتی طبعیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز سرپل ذھب سے 17 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا جس کی گہرائی 7 کلومیٹر تھی جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہونے کے بعد عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بیک وقت عراقی دارالحکومت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ بھی کرمانشاہ کے میں آنے والے 7.3 شدت زلزلے کے نتیجے میں 600 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


    مزید پڑھیں : ایران میں زلزلے سے 2 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی


    خیال رہے کہ تین ماہ قبل بھی ایران میں 6.0 شدت کے زلزلے نے تباہی مچائی تھی، زلزلے کے نتیجے میں 2 ہلاک جبکہ 200 سے زائد شہریوں کے زخمی ہوئے تھے۔

  • خیبرپختونخواہ میں شدید زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخواہ میں شدید زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور، ہنگو، سوات اور مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری ڈر کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کے علاقےمیں تھا، زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 90 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    گذشتہ روز ہی صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں شدید زلزے کے جھٹکے محسوس کیے تھے۔

    بعد ازاں لوگوں میں شدید ڈر کا عنصر دکھائی دیا تھا۔

    بلوچستان میں شدید زلزلے کے جھٹکے

    خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور، ایبٹ آباد مردان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2005 میں آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا ہوا تھا، متاثرہ علاقوں میں آج بھی ترقیاتی کام جاری ہیں۔

  • بلوچستان میں شدید زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان میں شدید زلزلے کے جھٹکے

    خضدار: صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں شدید زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار میں آنے والے شدید نوعیت کے زلزلے نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا، علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.8 تھی، جبکہ گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 180 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھے۔

    پشاور، ایبٹ آباد، مردان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    البتہ اس زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصانات نہیں ہوئے۔

    خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور، ایبٹ آباد مردان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2005 میں آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا ہوا تھا، متاثرہ علاقوں میں آج بھی ترقیاتی کام جاری ہیں۔

  • انڈونیشیا میں زلزلے اور سیلاب کے نتیجے میں 1500 سے زائد افراد ہلاک

    انڈونیشیا میں زلزلے اور سیلاب کے نتیجے میں 1500 سے زائد افراد ہلاک

    جکارتہ : انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید نوعیت کا زلزلہ محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کے باعث اٹھنے والے سمندری طوفان کی زد میں آکر اب تک 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1500 زائد تک پہنچ گئی جبکہ زلزلے کے نتیجے میں 70 ہزار عمارتیں زمین بوس ہوگئی یا انہیں شدید نقصان ہوا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سیلاب اور زلزلوں کے تھمنے کے بعد ریسکیو  اہلکاروں کی جانب سے متاثرہ شہروں میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب تک پیٹابو سے 26 اور بالاراؤ سے 48 افراد کو زندہ نکالا گیا ہے جبکہ  مزید افراد کی تلاش کا کام جاری رہے گا۔

    ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان کی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایک ہزار افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں کیوں کہ زلزلے اور سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں کئی کئی فٹ گہرے گڑھے بن گئے ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق متاثرہ افراد شدید زلزلوں اور سیلاب کے نتیجے میں بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ پانی تک بھی رسائی حاصل نہیں کرپارہے ہیں۔

    دوسری جانب پولیس اہلکار  لیٹروں سے دکانوں کی حفاظت پر مامور ہیں جس نے پولیس کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، پالو شہر کی پولیس نے کچھ افراد کو گرفتار جو کمپیوٹر  اور نقدی چوری کرنے کے جرم میں حراست میں بھی لیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10، 10 فٹ اونچی لہروں نے شہر میں ایسی تباہی مچادی جس کے باعث شہر میں درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جس کے نتیجے میں سونامی کی 10 فٹ لہریں پیدا ہوئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ زلزلے اور سیلاب کے نتیجے میں سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوچکی ہے۔


    مزید پڑھیں : انڈونیشیا میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 347 ہوگئی


    یاد رہے کہ انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 347 ہوگئی ہے جبکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔

  • پشاور: شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہروں میں خوف پایا جاتا ہے، کچھ لوگ گھروں سے باہر بھی آگئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ پشاور اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کے سلسلے میں تھا۔

    پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 195 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ کسی قسم کے جانی اور مالی نقصانات سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ملیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال 18 مئی کو خیبر پختونخوا زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا تھا، ضلع سوات میں زلزلے کی شدت 5.3 تھی، لوگ خوف و ہراس میں گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے تھے۔

    سوات میں شدید زلزلہ، شدت 5.3 ریکارڈ

    زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور پشاور میں بھی محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز نے کہا تھا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر پر تھا۔

    واضح رہے کہ رواں برس 17 مئی کو بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں چوبیس گھنٹوں میں دو بار زلزلہ آیا، جس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ زیر زمین اس کی گہرائی 97 کلومیٹر تھی۔

    یاد رہے کہ مذکورہ دونوں زلزلے کا مرکز افغانستان اورتاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا اور اس کا دورانیہ تقریباً 7 سے 8 سیکنڈ تک تھا۔

  • جاپان میں شدید زلزلے کے جھٹکے

    جاپان میں شدید زلزلے کے جھٹکے

    ٹوکیو: جاپان میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان کے جزیرے ہوکیڈو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز گہرائی میں ہونے کے باعث علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جاپان کے جزیرے ہوکیڈو میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز ہوکیڈو سے 68 کلو میٹر دور تھا، جبکہ خطے میں سونامی سے متعلق کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

    جاپان میں زلزلہ، نو ہلاک سینکڑوں زخمی

    جاپان کا شمار دنیا کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں زمین کی پرتیں سب سے زیادہ متحرک ہیں جس کے باعث یہاں زلزلوں کا آنا معمول ہے۔

    ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا میں 6 یا اس سے زیادہ شدت کے آنے والے کل زلزلوں میں سے 20 فی صد صرف جاپان میں آتے ہیں۔

    جاپان میں چوبیس گھنٹوں کےدوران دوسری مرتبہ شدیدزلزلہ

    خیال رہے کہ مارچ 2011 میں جاپان کے شمال مشرقی ساحل پر آنے والے 9 شدت کے زلزلے اور اس کے باعث جنم لینے والے سونامی نے علاقے میں بڑی تباہی مچائی تھی جب کہ ایک جوہری بجلی گھر بھی بری طرح متاثر ہوا تھا۔

    یاد رہے کہ اپریل 2018 میں جاپانی شہر کوماموتو چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا تھا، زلزلے کے باعث نو افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔