Tag: Earthquake

  • خلیجِ بنگال میں 5.1 شدت کا زلزلہ، لوگ خوفزدہ

    خلیجِ بنگال میں 5.1 شدت کا زلزلہ، لوگ خوفزدہ

    خلیجِ بنگال کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اُٹھے، جس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے اس حوالے سے بتایا کہ (منگل کی) صبح 6 بج کر 10 منٹ پر خلیجِ بنگال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    رپورٹس کے مطابق خلیجِ بنگال میں یہ زلزلہ 91 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا جبکہ زلزلے کے جھٹکے مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    واضح رہے کہ بھارت کے دہلی میں بھی ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جو کہ گزشتہ ایک ہفتے میں تیسری مرتبہ ہے۔

    جاپان میں آئندہ سالوں میں کتنا خوفناک زلزلہ آسکتا ہے؟ حیران کن پیشگوئی

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ گزشتہ روز آیا، جس کی شدت 2.2 تھی اور اس کا مرکز جنوب مشرقی دہلی میں واقع تھا۔ اگرچہ یہ زلزلہ زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا اور اس کی شدت معمولی تھی تاہم دہلی، این سی آر میں مسلسل زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف پیدا کردیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایک دن پہلے ہی غازی آباد میں بھی ہلکی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، جبکہ اس سے قبل بھی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دہلی،این سی آر میں دو دیگر زلزلے آچکے ہیں۔

  • دہلی ایک بار پھر زلزلے سے لرز اُٹھا، عوام میں خوف

    دہلی ایک بار پھر زلزلے سے لرز اُٹھا، عوام میں خوف

    بھارت کے دہلی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جو کہ گزشتہ ایک ہفتے میں تیسری مرتبہ ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ گزشتہ روز آیا، جس کی شدت 2.2 تھی اور اس کا مرکز جنوب مشرقی دہلی میں واقع تھا۔ اگرچہ یہ زلزلہ زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا اور اس کی شدت معمولی تھی تاہم دہلی، این سی آر میں مسلسل زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف پیدا کردیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایک دن پہلے ہی غازی آباد میں بھی ہلکی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، جبکہ اس سے قبل بھی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دہلی،این سی آر میں دو دیگر زلزلے آچکے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق دہلی، این سی آر زلزلیاتی طور پر ایک حساس زون میں واقع ہے جہاں وقتاً فوقتاً ہلکی یا درمیانی شدت کے زلزلے آتے رہتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ دہلی کے نیچے واقع فالٹ لائنز میں سرگرمی بڑھنے سے ان جھٹکوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اگرچہ ابھی تک کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن مسلسل جھٹکوں سے عوام میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    این ڈی آر ایف کے ڈی آئی جی گمبھیر سنگھ چوہان کا کہنا ہے کہ فی الحال ایسی کوئی ٹیکنالوجی نہیں جو زلزلوں کی درست پیش گوئی کر سکے۔ اس لیے حالیہ جھٹکوں کو وارننگ کے طور پر لیتے ہوئے ملک بھر میں این ڈی آر ایف کی تمام بٹالین کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور ٹیمیں ریسکیو کاموں کے لیے تیار ہیں۔

    گمبھیر سنگھ چوہان کا کہنا ہے کہ دہلی کا علاقہ زلزلے کے لحاظ سے زیادہ حساس ہے کیونکہ یہ سیسمک زون 4 اور 5 کے تحت آتا ہے۔ یہاں زلزلے کی شدت زیادہ ہو سکتی ہے۔

    نئی دہلی صبح سویرے زلزلے سے لرز اُٹھا

    انہوں نے کہا کہ اگر 6 یا اس سے زیادہ شدت کا زلزلہ آیا تو دہلی میں تباہ کن صورتحال ہوسکتی ہے۔ گنجان آبادی اور خستہ حال پرانی عمارتوں کی وجہ سے یہاں شدید جانی ومالی نقصان ہو سکتا ہے۔

    اس حوالے سے این ڈی آر ایف حکام نے لوگوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ ممکنہ زلزلے کی صورت میں وہ گھبرانے کے بجائے کھلی جگہوں پر پناہ لیں اور اونچی عمارتوں سے دور رہیں۔

  • تبت میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 126 ہو گئی

    تبت میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 126 ہو گئی

    چین کے خود مختار علاقے تبت میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 126 ہو گئی ہے، جب کہ 190 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    چینی حکام کا کہنا ہے کہ اس خطے میں 5 سال کے دوران آنے والا یہ سب سے خطرناک زلزلہ ہے، گزشتہ روز 7.1 کا زلزلہ نیپال، بھارت اور بھوٹان میں بھی محسوس کیا گیا۔

    زلزلے کے بعد شروع ہونے والا ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے، امدادی کارکنان رات بھر ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کرتے رہے، امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لیے 14,000 سے زیادہ امدادی کارکن تبت پہنچ چکے ہیں۔

    چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ منگل کو آنے والے زلزلے کے بعد سے، ماؤنٹ ایورسٹ کی بنیاد سے تقریباً 50 میل دور 400 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے، جہاں زلزلے سے ہزاروں گھر تباہ ہو گئے ہیں۔

    امریکا میں شدید برفباری کا 32 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے 3 ہزار سے زیادہ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، جب کہ زلزلے کے بعد متعدد علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گو کِنگ بھی بدھ کے روز ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے تبت پہنچے، جہاں منفی 16 سینٹی گریڈ تک گرنے والا سخت سرد موسم ریسکیو کے کاموں میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ اس خطے میں زلزلے عام ہیں، جو کہ ایک اہم ارضیاتی فالٹ لائن پر واقع ہے، تاہم حالیہ برسوں میں منگل کے دن کا زلزلہ چین کے مہلک ترین زلزلوں میں سے ایک تھا۔

  • قلات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

    قلات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 33 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز قلات سے 27 کلو میٹر دور جنوب میں تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے شہر سبی اور گردونوح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر اور مرکز سبی سے 22 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

  • فلپائن لوزون میں 5.6 شدت کا زلزلہ

    فلپائن لوزون میں 5.6 شدت کا زلزلہ

    فلپائن میں لوزون میں 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ پیما ایجنسی فیوولکس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    زلزلہ پیما ایجنسی فیوولکس کے مطابق فلپائن میں زلزلہ صوبہ الوکوس کے شمالی قصبے بنگوئی میں آیا ہے، جبکہ زلزلے سے آفٹر شاکس کا امکان ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے کیوبا میں بھی 5.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے سبب عمارتیں لرز گئی تھیں۔

    یورپی میڈیٹیرینیئن سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کیوبا میں محسوس کیے گئے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی، لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    دبئی کی کثیر المنزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا میں زلزلہ 25 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس نے جزیرے کے باشندوں تشویش میں مبتلا کر دیا، زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات فی الحال موصول نہیں ہوئیں۔

  • بلوچستان کے ضلع چمن زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے ضلع چمن زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع چمن اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر اور شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزشمال مشرقی افغانستان تھا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قلعہ عبداللہ، گلستان، جنگل پیرعلی زئی اور توبہ اچکزئی میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار، اسپین بولدک سمیت متعدد اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔

    زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلے کے نتیجے میں ہوئے نقصانات کے حوالے سے فی الحال کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں بھی صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں زلزلے کے پے در پے دو بار جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلوں کی شدت 5 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سوات، مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن کا سرحدی علاقہ تھا، گہرائی 208 کلو میٹر تھی۔

  • کیوبا میں 5.9 شدت کا زلزلہ

    کیوبا میں 5.9 شدت کا زلزلہ

    کیوبا میں 5.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی میڈیٹیرینیئن سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے آج صبح کیوبا میں محسوس کیے گئے۔

    رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا میں زلزلہ 25 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس نے جزیرے کے باشندوں تشویش میں مبتلا کر دیا، زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات فی الحال موصول نہیں ہوئیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چلی کے دارالحکومت سانٹیاگو میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    میکسیکو میں طیارہ گر کر تباہ، متعدد ہلاک

    رپورٹس کے مطابق چلی کے دارالحکومت سانٹیاگو میں زلزلے کا مرکز کیوریکو سے52 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 114 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق کسی جانی و مالی نقصان کی طلاع نہیں ملی ہے۔

  • خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلہ آ گیا

    خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلہ آ گیا

    پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلہ آ گیا، جس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر سمیت ضلع سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے نواحی اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    زلزلے کی گہرائی 212 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ 15 سے 20 سیکنڈ تھا۔

    زلزلے کے جھٹکے سوات، بٹگرام، لوئر دیر، چترال، دیر بالا، ملاکنڈ، شانگلہ، چارسدہ، مانسہرہ اور گرد و نواح میں محسوس کیے گئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی مینگورہ شہر اور اس کے نواح میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

  • پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اُٹھے

    پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اُٹھے

    اسلام آباد، راولپنڈی پشاور اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے باعث عوام دفاتر اور گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان تھا جس کی زیر زمین گہرائی 215 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

    خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ہنگو، مردان، ملاکنڈ، بونیر، پشاور، سوات، شمالی وزیرستان، شانگلہ اور دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا۔

    کراچی میں آج دوپہر 2 سے رات 8 بجے کے درمیان طوفانی بارش کی پیش گوئی

    اس کے علاوہ پنڈدادن خان، ملکوال، پنڈی بھٹیاں، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر اور کوہستان میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔