Tag: Earthquake

  • مظفر آباد اور گردو نواح میں زلزلہ

    مظفر آباد اور گردو نواح میں زلزلہ

    مظفرآباد شہر اور گردونواح میں 4 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آزاد کشمیر، ہٹیاں بالا، چناری اور چکوٹھی سمیت جہلم ویلی، سوات، اسکردو اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور اللہ سے رحمت طلب کرنے لگے۔

    ذرائع کے مطابق زلزلہ مرکز سوپور کے قریب تھا، جبکہ اس کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیر زمین گہرائی 11 کلو میٹر تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

    مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک زلزلے سے لرز اُٹھے

    زلزلہ پیما مرکز کا بتانا تھا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن، گہرائی 211 کلو میٹر تھی۔

  • مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک زلزلے سے لرز اُٹھے

    مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک زلزلے سے لرز اُٹھے

    امریکا کی ریاست کیلیفورنیا اور اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ کے بیشتر ممالک میں زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے مگر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

    کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 4 اعشاریہ 4 نوٹ کی گئی جس سے شہر کا مضافاتی علاقہ ایل سیرینو (El Sereno) لرز گیا۔

    ایسٹجرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز کا کہنا ہے کہ اردن اور شام میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 نوٹ کی گئی جبکہ اسرائیل میں شدت 5 اعشاریہ 2 نوٹ کی گئی۔

    شادی سے واپسی پر ایک ہی خاندان کے 11 افراد پانی میں بہہ گئے

    حکام کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں، زلزلہ مرکز کے قریب واقع شہر پاساڈینا کے حکام نے بتایا کہ جھٹکوں کی وجہ سے سٹی ہال کے اندر پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کی وجہ سے ملازمین کو عارضی طور پر عمارت خالی کرنے پر مجبور ہونا پڑا لیکن ساتھ ہی اب تک کسی بڑے نقصان کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔

  • لاس اینجلس زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا

    لاس اینجلس زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کا شہر لاس اینجلس زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، زلزلے کی شدت 4.4ریکارڈ کی گئی ہے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز شمال مشرقی علاقہ ہائی لینڈ پارک تھا۔

    زلزلے کی گہرائی بارہ اعشاریہ ایک کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے ، زلزے سے شہر کا مضافاتی علاقہ ایل سرینو لرز کر رہ گیا جبکہ جھٹکوں کے بعد عوام رہائشی اور دفتری عمارتوں سے باہر نکل کر کھلے آسمان تلے جمع ہوگئے۔

    حکام کے مطابق ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔، زلزلے کے مرکز کے قریب واقع شہر پاساڈینا کے حکام نے بتایا کہ جھٹکوں کی وجہ سے سٹی ہال کے اندر پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کی وجہ سے ملازمین کو عارضی طور پر عمارت خالی کرنے پر مجبور ہونا پڑا لیکن ساتھ ہی اب تک کسی بڑے نقصان کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان بارڈر تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 4.4، گہرائی 145 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    رپورٹس کے مطابق پشاور، مردان، نوشہرہ اور گردونواح، سوات، ملاکنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن کے دیگر علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صدر، اولڈسٹی، کلفٹن اور کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کراچی سے 15 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سوات اور گردونواح میں 4.8 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ ایک اور زیر زمین گہرائی 195 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان بارڈر تھا۔

  • بھارت اور میانمار کے سرحدی علاقوں میں شدید زلزلہ

    بھارت اور میانمار کے سرحدی علاقوں میں شدید زلزلہ

    بھارت اور میانمار کے سرحدی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برلن میں واقع جرمن ریسرچ سینٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ 84 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز میانمار میں تھا، تاہم اس کے جھٹکے بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام اور اس کے دارالحکومت گوہاٹی اور میگھالے کے شہر شیلانگ میں بھی محسوس کیے گئے۔

    اس سے قبل تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔

    تائیوانی حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت سے دارالحکومت تائپے میں عمارتیں لرز گئیں۔

    حکام کے مطابق تائیوان کے مشرقی ساحل ہوالین کاؤنٹی پر آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    امریکی ریاست نیو جرسی اور نیو یارک میں بھی زلزلہ

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کاؤنٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے۔

  • تائیوان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

    تائیوان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

    تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تائیوان کی مشرقی کاؤنٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں، زلزلہ 5.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    شدید زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں، تاہم فوری کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جاپان کے جنوبی علاقے شیکو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    امریکی ریاست نیو جرسی اور نیو یارک میں بھی زلزلہ

    جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق شیکوکو جزیرے کے مغربی ساحل پر 6.4 شدت کا زلزلہ آیاتھا۔ زلزلے کا مرکز بنگو چینل میں تھا۔

  • اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور اور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسی طرح اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ کوہاٹ، لوئر دیر، چترال اور گردونواح میں بھی شدید زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلہ کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

    اس کے علاوہ پشاور، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، سوات اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے سے لرز اٹھے۔

    ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے، ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ کسی بھی شہر سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

  • انڈونیشیا کا مشرقی صوبہ زلزلے سے لرز اُٹھا

    انڈونیشیا کا مشرقی صوبہ زلزلے سے لرز اُٹھا

    انڈونیشیا کے صوبے مشرقی نوسا ٹنگارہ میں زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی نوسا ٹنگارہ صوبے میں اینڈے شہر سے 104 کلو میٹر جنوب مشرق میں 47 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

    انڈونیشیئن جیو فزکس ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا میں اس سے قبل آنے والے زلزلے نے توبان ریجنسی میں ایک مکان اور ایک کمیونٹی کی عمارت کو نقصان پہنچایا تھا تاہم حالیہ زلزلے سے اب تک کسی طرح کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    ماسکو کنسرٹ ہال حملہ، چار ملزمان پر فرد جرم عائد

    رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث سونامی کاخطرہ بھی نہیں ہے۔ تاہم زلزلے کی شدت کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

  • قازقستان: الماتی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

    قازقستان: الماتی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

    قازقستان کا سب سے بڑا شہر الماتی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قازقستان کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 22 منٹ پر زلزلے کے جھٹکوں کو محسوس کیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قازقستان میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اسکا مرکز الماتی شہر کے جنوب میں 31 کلومیٹر دور تھا، جبکہ یہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    رپورٹس کے مطابق 5 شدت کے اس زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر انخلا شروع ہوگیا ہے، تاہم زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    الاخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 8 رہنماؤں کو سزائے موت

    قازقستان میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کو پڑوسی ملک کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں بھی محسوس کیا گیا، تاہم وہاں سے بھی کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔