Tag: Earthquake

  • افغانستان زلزلہ، جاں  بحق افراد کی تعداد 950 تک جا پہنچی

    افغانستان زلزلہ، جاں بحق افراد کی تعداد 950 تک جا پہنچی

    کابل:افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد نو سو پچاس ہوگئی، خوست اور پکتیا میں دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا نے افغانستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے 950 افراد کی اموات کی تصدیق ہوگئی ہے، زلزلے سے 600 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکا میں ہوئی جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔Imageامریکی جیولوجیکل کے مطابق زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی، زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اور زمین میں دراڑیں پڑگئیں، زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ آج افغان طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کابل سمیت افغانستان کے مختلف حصوں میں رات گئے6.1شدت کا زلزلہ آیا۔

    پکتیا سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو سو پچپن افراد جاں بحق جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں گھر بُری طرح متاثر ہوئے۔Imageذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ننگرہار، لغمان،غزنی، میدان وردک، لوگر،خوست میں بھی زلزلےکےجھٹکےمحسوس کیےگئے، زلزلے کے نتیجے میں اب بھی کئی افراد ملبےتلے دبے ہوئے ہیں متاثرہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور پشاور سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9، گہرائی 40 کلو میٹر تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز وسطی افغانستان تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ

    شہریوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 30 سے 40 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے، تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    واضح رہے کہ چند روز کے دوران پاکستان میں شدید زلزلے کا دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل جمعے کو بھی وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 5.1 شدت کا زلزلہ آیا تھاجس نے خوف وہراس پھیلا دیا تھا۔

  • خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ

    خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ

    پشاور: اسلام آباد، خیبر پختون خوا اور پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور پشاور سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    خیبر پختون خوا کے پشاور، مردان، ہنگو اور گرد و نواح میں، لکی مروت، کوہاٹ، بونیر، ضلع مہمند میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    اسلام آباد، کمالیہ، پھالیہ اور گرد و نواح، خانیوال، بھکر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9، گہرائی 40 کلو میٹر تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز وسطی افغانستان تھا۔

    شہریوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 30 سے 40 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے، تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن میں زمین لرز اٹھی، عوام خوف زدہ

    مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن میں زمین لرز اٹھی، عوام خوف زدہ

    اسلام آباد: پاکستان کے بالائی علاقوں مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

    زلزلہ پیمامرکز کے مطابق مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 170 کلومیٹر تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: سوات : مینگورہ شہر اور گردونواح میں 4.5شدت کا زلزلہ

    زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    رواں سال جنوری میں بھی مینگورہ، سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی تھی جس کی گہرائی 120کلو میٹر زیر زمین تھی ۔

  • بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، متعدد مکانات منہدم

    بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، متعدد مکانات منہدم

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور خصدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، 5.2 شدت کے زلزلے سے خصدار میں متعدد مکانات منہدم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خصدار کے علاقے آرنجی میں زلزلے سے متعدد مکانات منہدم ہوئے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے ڈی جی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو اور چیف سیکریٹری بلوچستان نے فوری ایکشن کی ہدایت کی ہے، امدادی سامان متاثرہ علاقوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، بستر، کھانے پینے کی اشیا اور ادویات شامل ہیں۔

    ڈی جی کا کہنا ہے کہ زلزلے سے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، متاثرہ علاقے کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ آج صبح لسبیلہ کے شمالی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز بیلہ سے 80 کلو میٹر شمال میں تھا۔

  • دوست کو بچانے کے لیے کتے نے خود کو خطرے میں ڈال دیا، ویڈیو وائرل

    دوست کو بچانے کے لیے کتے نے خود کو خطرے میں ڈال دیا، ویڈیو وائرل

    دوستی محبت اور احساس کا جذبہ صرف انسانوں میں ہی نہیں جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے، مصیبت کے موقع پرافراتفری کے عالم میں کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ بے زبان جانور اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچا لیتا ہے۔

    اسی حوالے سے چند سال قبل آنے والے خوفناک زلزلے کے دوران ایک کتے نے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے دوست کی جان بچالی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید زلزلے کے دوران کتے نے اپنے ساتھی کو بچانے کیلئے اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کی۔

    کیمرہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ سال 2013کو آنے والے خوفناک زلزلے کے دوران جب پوری عمارت لرز رہی تھی اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے گھروں سے باہر بھاگ رہے تھے۔

    اس وقت پیش آنے والی صورتحال نے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا، زلزلے کے وقت کے ڈرامائی مناظر کی دستاویزی ویڈیو ٹویٹر پر وائرل ہو رہی ہے جو یقیناً آپ کو بھی حیرت میں ڈآل دے گی۔

    اسی فراتفری میں سیاہ دھاری والا ایک سفید کتا گھر سے باہر جاتا دکھائی دیتا ہے اور محض چند سیکنڈ بعد اسے یاد آتا ہے کہ اس کا دوست تو گھرکے اندر ہی رہ گیا۔

    وہ کتا اپنے پیارے دوست کو بچانے کے لیے واپس گھر میں آتا ہے اور وہاں پھنسے ہوئے دوست کو اپنے ساتھ لے کر باہر نکل جاتا ہے۔

    اس فوٹیج کو ٹویٹر پرایک لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس کتے کی ویڈیو کو پسند بھی کررہے ہیں جس نے دست کی خاطر اپنی جان کو خطرے میں ڈالا۔

     

  • سرخ سیارے میں ‘پُر اسرار گڑگڑاہٹ’ کی وجہ کیا ہے؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    سرخ سیارے میں ‘پُر اسرار گڑگڑاہٹ’ کی وجہ کیا ہے؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    زمین کے بعد مریخ غالباً وہ واحد سیارہ ہے جس پر انسان نے سب سے زیادہ تحقیق کی ہے، کیونکہ سائنس دانوں کو یہ امید ہے کہ نظامِ شمسی میں اگرزمین کے بعد کہیں زندگی موجود ہوسکتی ہے تو وہ اسی سیارے پر ممکن ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ مریخ پر تحقیق سے متعلق نت نئی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں ایسی ہی ایک تحقیق سامنے آئی ہے۔

    سائنس دانوں کے مطابق مریخ کی سطح کے نیچے ہونے والی گڑگڑاہٹ کے حوالے سے نئی تکنیکوں نے مریخ کی زیر زمین مشاہدے میں نہ آنے والے زلزلوں کا انکشاف کیا ہے اور سائنس دانوں کے مطابق یہ جاری آتش فشانی سرگرمی کی جانب بہترین توجہ ہے۔

    حاصل کے گئے شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ مریخ مردار نہیں ہے لیکن اس کے گردیلی، بنجر سرزمین کے نیچے کا ماحول میں ‘زمینی سرگرمیوں’ کی گڑگڑاہٹ موجود ہے۔

    آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی کے جیو فزسسٹ ہروژ ٹکیلشک کہتے ہیں کہ یہ جاننا کہ مریخ کا مینٹل ابھی بھی فعال ہے، یہ سمجھنے کے لیے اہم ہے کہ مریخ کی بطور سیارہ ارتقاء کیسے ہوئی؟

    انہوں نے کہا کہ یہ معلومات نظامِ شمسی کے متعلق بنیادی سوالات اور مریخ کے کور، مینٹل اور اس میں مقناطیسی فیلڈ کی عدم موجودگی کی ارتقاء کے متعلق جواب دے سکتی ہے۔

    طویل عرصے تک سائنس دانوں کا ماننا تھا کہ مریخ اندر کچھ نہیں ہو رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کیا مریخ پر آواز کی رفتار زمین سے مختلف ہے؟ ناسا نے بڑی خبر شیئر کردی

    سیاروی مقناطیسی فیلڈز عموماً سیارے کے اندر کسی چیز سے پیدا ہوتی ہیں، جس کو ‘ڈائنامو ‘کہا جاتا ہے، یہ ایک گھومتا، حرارت کو منتقل کرتا اور بجلی پکڑنے والا ایک فلوئڈ ہوتا ہے جو کوئنیٹک انرجی کو مقناطیسی توانائی میں بدلتا ہے اور خلا میں ایک مقناطیسی فیلڈ کو گُھماتا ہے۔

    مریخ میں مقناطیسی فیلڈ کی عدم موجودگی سیارے کے غیر فعال ہونے کے متعلق بتاتی ہے، یہ ایک اہم چیز ہے، مقناطیسی فیلڈ زندگی اور موت کے درمیان فرق ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ مریخ عطارد کے بعد نظام شمسی کا دوسرا سب سے چھوٹا سیارہ ہے۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں دیپالپور، پیر محل اور چیچہ وطنی میں علیٰ الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے صبح 7 بج کر 54 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر قرآنی آیات کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 210 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔

    زلزلے کی شدت اور مرکز کے باعث افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

  • سوات کی زمین ایک بار پھر لرز اٹھی، مکین خوف زدہ

    سوات کی زمین ایک بار پھر لرز اٹھی، مکین خوف زدہ

    سوات: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر سوات ، مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 93 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

    زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ‏ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    یاد رہے کہ سوات اور گردونواح میں آئے روز کم ومتعدل شدت کے زلزلے ریکارڈ ہورہے ہیں، گذشتہ ماہ بائیس تاریخ کو سوات میں 4.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

    اس سے ایک روز قبل بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، حیرت انگیز بات یہ تھی کہ زلزلے کی شدت اور مقام بھی یکساں تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں کراچی میں بھی زلزلہ آیا تھا، جس کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی، ماہرین ارضیات نے اس خطرناک قرار دیا تھا۔

  • ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبر پختونخواہ، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے جن علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا ان میں صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت مانسہرہ، سوات، مردان، لوئر دیر، بونیر، ایبٹ آباد، خیبر، شانگلہ اور لنڈی کوتل وغیرہ شامل ہیں۔

    آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    صوبہ پنجاب کے شہروں علی پور، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، میانوالی، کالا باغ اور سانگلہ ہل میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا، جبکہ گلگت بلتستان کے چلاس، گلگت، غذر اور اسکردو میں بھی زلزلے کے اثرات محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 210 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔

    زلزلے کی شدت اور مرکز کے باعث افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

    زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

  • گلگت میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے 3 جھٹکے

    گلگت میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے 3 جھٹکے

    گلگت: گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کیے گئے، ضلعی پولیس کا کہنا ہے کہ جھٹکے شدید تھے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں استور، جگلوٹ اور بونجی میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلے سے مقامی افراد خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

    ضلعی پولیس کا کہنا ہے کہ جھٹکے شدید تھے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    اس سے چند روز قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقوں مالاکنڈ، بٹگرام، لوئر دیر، صوابی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 108 کلو میٹر تھی اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔