Tag: Earthquake

  • گلگت زلزلہ: زمین سرکنے سے راستے بند ہو گئے

    گلگت زلزلہ: زمین سرکنے سے راستے بند ہو گئے

    گلگت: گلگت بلتستان میں زلزلے کے بعد مختلف اضلاع کی رابطہ سڑکیں بلاک ہو گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت میں زلزلہ آنے کے بعد اسکردو روڈ ملوپہ ایریا اور استور روڈ ہوائی موڑ کے قریب سڑک بلاک ہو گئی ہے۔

    جی بی پولیس کا کہنا ہے کہ سڑکیں زمین سرکنے اور پتھر گرنے کے باعث بلاک ہوئی ہیں، جب کہ پھنسے مسافروں کی بروقت مدد کے لیے پولیس کو الرٹ کیا جا چکا ہے۔

    ادھر گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شاہراہِ قراقرم رائیکوٹ اور پڑی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، پہاڑ سے پتھر روڈ پر گر گئے، ٹوریسٹ پولیس کی جانب سے سڑک سے ملبہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے

    لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے استور تھلیچی سے ڈوئیاں تک روڑ بلاک ہو گئی ہے، جب کہ اسکردو روڈ شنگوس اور ملوپہ کے مقامات پر بھی بند ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ضلع استور میں اس وقت دو فت برف پڑی ہے، اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے متاثرین کی حالت زیادہ خراب ہو گئی ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ زلزلے کی ‏گہرائی 45 کلو میٹر اور اس کا مرکز جگلوٹ کے قریب تھا۔

  • سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 226 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

    زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ‏ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    گزشتہ روز محسوس کیے جانے والے زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان ‏تھا۔

  • آواران اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف وہراس

    آواران اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف وہراس

    کوئٹہ: آواران بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات گئے بلوچستان کے ضلع آواران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز آواران سے 55 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا جبکہ گہرائی 25 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے خوف سے شہری کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور سخت سردی میں رات کھلی جگہ پر گزاری، فوری طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’کراچی میں ایسا زلزلہ ہمارے لیے بھی حیران کُن ہے

    واضح رہے کہ رواں ماہ میں کراچی میں بھی 4.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کا مرکز ڈیفنس کے شمال میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی ‏گئی تھی۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات زاہد رفیع نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ کراچی میں اس قسم کا زلزلہ ہمارے لیے بھی حیران کن ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں اتنی شدت کا زلزلہ نہیں آتا جتنا آیا ہے، زلزلے کی گہرائی 15 سے 20 کلو میٹر تھی، زلزلے کی 15 کلو میٹر گہرائی کم سمجھی جاتی ہے۔

  • انڈونیشیا میں طاقت ور زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

    انڈونیشیا میں طاقت ور زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

    جکارتہ: انڈونیشیا میں آنے والے طاقتور زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    خبرایجنسی کے مطابق انڈونیشیامیں 7.6شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئیں ہیں، زلزلے کا مرکز مشرقی نوسا ٹنگارہ کے شمال میں 95کلو میٹر دور تھا۔

    شدید ترین زلزلے کے بعد جزیرے کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ خوف وہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلہ خطرناک سونامی لہروں کا سبب بن سکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر متاثرہ علاقے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علاقے میں افراتفری کا سماں ہیں اور لوگ بدحواسی کے عالم میں دیوانہ وار بھاگتے چلے جارہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا: ماؤنٹ سیمیرو کا آتش فشاں بپھر گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    بحر الکاہل کے ’رنگ آف فائر‘ جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی رہتی ہیں، جس کی وجہ سے انڈونیشیا کو اکثر زلزلوں اور آتش فشاں کے پھٹنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    دو اٹھارہ اٹھارہ میں اسی جزیرے پر 7.5 شدت کے زلزلے اور اس کے نتیجے میں سونامی کے نتیجے میں 4300 سے زیادہ افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ چھبیس دسمبر 2004 کو سماترا کے ساحل پر 9.1 شدت کے زلزلے نے ایک تباہ کن سونامی کو جنم دیا تھا جس سے پورے خطے میں 220000 ہلاکتیں ہوئی تھیں جن میں 170000 اموات صرف انڈونیشیا میں ہوئی تھیں۔

  • ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف زدہ

    ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف زدہ

    کراچی: ملک کے مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، خوف زدہ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مالاکنڈڈویژن کےاضلاع، سوات،لوئر دیر، بونیر، شانگلہ، بشام اور گردونواح میں بھی آج علی الصبح زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلےکی شدت3.8، گہرائی120کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔

    زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور سخت سردی کے باعث کمسن بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا، زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

    ادھر حیدرآباد اور نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیلا۔

    یہ بھی پڑھیں: ’کراچی میں ایسا زلزلہ ہمارے لیے بھی حیران کُن ہے

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3ریکارڈکی گئی، زلزلےکا مرکز حیدرآباد سے70کلومیٹرمغرب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 30کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کی 8 تاریخ کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گلشن اقبال، گلستان جوہر،گلشن حدید، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، اسکیم33، صدر، گلزارہجری، پورٹ قاسم، ‏قائدآباد، کھوکھراپار ملیرم، لیاری، شیرشاہ، کھارادر، کیماڑی اور اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلےکی شدت4.1 ریکارڈ کی گئی۔ ‏زلزلہ پیمہ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹر ڈیفینس کے شمال میں تھا اور گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی ‏گئی۔

  • بلوچستان کا علاقہ ہرنائی ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا

    بلوچستان کا علاقہ ہرنائی ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا

    ہرنائی: بلوچستان کا علاقہ ہرنائی ایک بار پھر زلزلےسےلرز اٹھا ، جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور مضافات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے ایک بجکر 56منٹ پرمحسوس کیے گئے۔

    جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔

    یاد رہے رواں سال 7 اکتوبر کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید زلزلہ کے باعث 22 افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔

    ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا کہنا تھا کہ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان ہرنائی کے علاقے میں ہوا ہے ، ہرنائی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور زلزلے کے باعث دو سو سے زائد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔

  • ہرنائی ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا ، شہریوں میں خوف و ہراس

    ہرنائی ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا ، شہریوں میں خوف و ہراس

    ہرنائی: بلوچستان کا علاقہ ہرنائی ایک بار پھر زلزلےسےلرز اٹھا ، جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور مضافات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ صبح 4 بج کر 35 منٹ پر وقفے وقفے سے تین بار جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔

    یاد رہے رواں ماہ 7 اکتوبر کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید زلزلہ کے باعث 22 افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔

    ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا کہنا تھا کہ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان ہرنائی کے علاقے میں ہوا ہے ، ہرنائی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور زلزلے کے باعث دو سو سے زائد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔

  • وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی پریس کانفرنس کے دوران زلزلہ ،ویڈیو وائرل

    وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی پریس کانفرنس کے دوران زلزلہ ،ویڈیو وائرل

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن کی زلزلے کے شدید جھٹکوں کے دوران پریس کانفرنس کی ویڈیو وائرل ہوگئی‌۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں 5.9 شدت کا زلزلے آیا ، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن کی پریس کانفرنس کے دوران زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے لیکن انھوں نے مسکراتے ہوئے پریس کانفرنس جاری رکھی۔

    زلزلے کے جھٹکوں کے دوران جسینڈا نے رپورٹر سے کہا خلل کے لیے معذرت، کیا آپ سوال دہرا سکتے ہیں؟ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی پراعتمادی کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    نیوزی لینڈ میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    ایک رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں گزشتہ ایک سال میں 4 کی شدت سے 1350 سے زائد زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

    یاد رہے رواں مارچ میں نیوزی لینڈ کے بحرالکاہل میں 8.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا ، جس کے بعد نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے سونامی کی وارننگ جاری کی تھی۔

  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

    سوات: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری خوف و ہراس کا شکار ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر سکیل پر ایک بار زلزلے کی شدت4.1 اور دوسری بار 4.7 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 180 کلومیٹراور دوسری بار 130 کلومیٹررہی، زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان بارڈرتھا۔

    زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ 26 ستمبر کو بھی سوات سمیت مختلف علاقوں اس کے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 170 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

  • آسٹریلیا میں خوفناک زلزلے سے تباہی، عمارتیں زمین بوس

    آسٹریلیا میں خوفناک زلزلے سے تباہی، عمارتیں زمین بوس

    سڈنی: تاریخ کے طاقتور زلزلے نے آسٹریلیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، لمحوں میں فلک بوس عمارتیں مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خوفناک زلزلہ آسٹریلوی وقت کے مطابق صبح نو بجکر 15 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز میلبورن سے تقریباً 180 کلو میٹر شمال مشرق میں مانس فیلڈ میں تھا، زلزلے کے جھٹکے پورے میلبورن اور سڈنی اور کینبرا تک محسوس کیے گئے۔

    پانچ اعشاریہ نو شدت کے زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ حواس باختہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں خوفناک زلزلہ، زمین کانپ اُٹھی

    امریکی جیولوجیکل رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایڈیلیڈ اور سڈنی میں بھی محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد سونامی کاخطرہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ میلبرن میں کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظرنافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کا آٹھواں ہفتہ ہے، جبکہ شہر میں ویکسین کے خلاف مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔ اس وجہ سے زیادہ تر شہری زلزلے کے وقت گھروں میں ہی موجود تھے۔