میلبرن : آسٹریلیا کا شہر میلبرن خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا ، جیولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زلزلہ آسٹریلیا کی تاریخ میں شدید زلزلوں میں سےایک ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج آسٹریلیا کے شہرمیلبرن میں 6 شدت کا زلزلہ آیا ، جس کے باعث متعددعمارتیں گرگئیں، جیولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زلزلہ آسٹریلیا کی تاریخ میں شدید زلزلوں میں سےایک ہے۔
زلزلے کا مرکز میلبورن سے 200 کلومیٹر شمال مشرق میں ریاست وکٹوریہ کے دیہی قصبے مانس فیلڈ کے قریب تھا اور گہرائی چھ میل تھی۔
زلزلے کی شدت اس قدر شدید تھی کہ لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے، حکام نے صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے ملک کے دوسرے بڑے شہروں میں بھی محسوس کئے گئے تاہم ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
سوات: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 143 کلو میٹر تھی اور مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی علاقہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 151 کلو میٹر اور مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
سوات: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 118 کلو میٹر تھی اور مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی علاقہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اس سے قبل 7 اگست کو بھی سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 151 کلو میٹر اور مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
کوہاٹ: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز کوہاٹ کے نزدیک تھا جبکہ اس کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔
مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہاٹ کے نزدیک تھا جبکہ اس کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
زلزلہ کیوں آتا ہے؟
زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کى وجہ سے رونما ہوتا ہے، جس کى وجہ سے زیر زمین مخصوص لہريں پیدا ہوتى ہيں۔ يہ توانائی اکثت آتش فشانى لاوے کى شکل ميں سطح زمين پر نمودار ہوتى ہے۔
اس توانائى کے قوت اخراج سے قشر الارض کى تختيوں ميں حرکت پذيرى پیدا ہوتى ہے۔ لہٰذا اپنی حرکت کے دوران يہ تختياں آپس ميں ٹکراتى ہيں جس کى وجہ سے سطح زمين کے اوپر جھٹکے پيدا ہوتے ہيں اور زلزلے رونما ہوتے ہیں۔
کوئٹہ : صوبی بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے کی شدت4.3 اور مرکز افغانستان کا جنوب مشرقی علاقہ تھا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی ریکٹراسکیل پر شدت 4.3ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ کا مرکز افغانستان کا جنوب مشرقی علاقہ تھا جبکہ گہرائی 54کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
یاد رہے رواں سال اپریل میں سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس سے قبل فروری میں بھی اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، پاکستان میٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 80 کلو میٹر زیر زمین تھی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی اور زلزلےکا مرکز تاجکستان کے علاقے مرغوب سے 35 کلومیٹر تھا
سوات: سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے ضلع سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 169کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
پانچ اعشاریہ چار شدت کا زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال اٹھائیس جنوری کو بھی سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ زلزلے کی شدت 4.4 اعشاریہ ریکارڈ کی گئی تھی۔اس کے علاوہ رواں سال گیارہ جنوری کو لاہور میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 65 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر تھا، اس کے علاوہ رواں سال کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاچکے ہیں۔
ماہ فروری میں بھی اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، پاکستان میٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 80 کلو میٹر زیر زمین تھی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی اور زلزلےکا مرکز تاجکستان کے علاقے مرغوب سے 35 کلومیٹر تھا۔
ریکجیک : آئس لینڈ میں ہزاروں زلزلوں کے بعد آخر کار آتش فشاں پھٹ گیا، زمین سے نکلنے والے آگ کے شعلوں اور ابلتے ہوئے لاوے نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔
آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکجیک کے قریب واقع گیلڈن آڈالور میں آتش فشاں پھوٹ پڑا۔ اس کا نظارہ واقعی انوکھا ہے۔ ہر طرف آگ ہی آگ دیکھنے کو مل رہی ہے تاہم آتش فشاں کے قریب واقع شہروں کو اس سے کسی طرح کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔
آئس لینڈ کے محکمہ موسمیات کے دفتر نے بتایا ہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں میں اس علاقے میں ہزاروں چھوٹے چھوٹے زلزلوں کے بعد جمعہ کے روز دارالحکومت ریکجیک کے قریب آئس لینڈ میں آتش فشاں پھٹ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکجیک سے40کلومیٹر دور آتش فشاں پھٹنے کے بعد سرخ بادل نے رات کے آسمان کو روشن کردیا۔ اس علاقے میں ایک فلائی زون بھی قائم کیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس آتش فشاں تک پہنچنے کے لئے سیاحوں کو تقریباً 8 کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑا لیکن یہاں پہنچنے کے بعد دوبارہ سڑک پر واپس پہنچنے میں انہیں کافی دشواریوں کا بھی سامنا رہا۔
اس سفر کے تعلق سے ایک سیاح ایگل اورن کا کہنا ہے کہ اس آتش فشاں تک پہنچنے کے لیے ہم نے تقریبا تین گھنٹے کا سفر کیا ہے۔
گذشتہ رات 100 سے زیادہ ریسکیو اہلکاروں نے مسافروں کو بحفاظت واپس ان کی گاڑیوں تک پہنچانے میں کافی مدد کی ہے، جبکہ اس علاقے کا موسم بھی کافی خراب ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے اس آتش فشاں کو عوام کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
ہفتوں انتظار کے بعد آخرکار آئس لینڈ کا یہ آتش فشاں پھوٹ پڑا، گذشتہ تین ہفتوں میں 50 ہزار سے زائد یہاں زلزلے آئے جس کے بعد جمعہ (19 مارچ) کی شام اس کے پھٹنے کی شروعات ہوئی۔
اس حوالے سے پروفیسر جینیوا یونیورسٹی جوئل رچ نے بتایا کہ ہم یہاں تقریباً دو ہفتوں سے ہیں، یہاں کا نظارہ واقعتا بے حد شاندار ہے، ہم اس علاقے میں کافی کچھ معلومات یکجا کرنے آئے ہیں۔
کافی انتظار کے بعد ہمیں یہ سب دیکھنے کو ملا، آتش فشاں کا پھٹنا ہمارے لیے بے حد منفرد تجربہ ہے۔ ہم نے یہاں آتش فشاں کو پھٹتے دیکھا اور یہ نظارہ ہمارے لیے بے حد لاجواب ہے۔
اسلام آباد: پنجاب، خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آ گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب، خیبر پختون خوا اور میر پور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے پنجاب میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، مری، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ننکانہ صاحب، رینالہ خورد، عارف والا، پھول نگر میں محسوس کیے گئے۔
پشاور، ایبٹ آباد، شانگلہ، بنوں، نوشہرہ، سوات، مانسہرہ، بٹگرام، ملاکنڈ اور لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جب کہ شمالی وزیرستان، ضلع مہمند، ضلع کرم، بونیر اور اٹک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
میرپور آزاد کشمیر، مظفر آباد، وادئ نیلم، وادئ جہلم، گلگت، اسکردو، ہنزہ، دیامر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں لوگ خوف زدہ ہو کرگھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ پاک افغان سرحد پر آیا، جس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان میں تھا، جس کی گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں تمام صوبوں سے رابطے میں ہیں، زلزلے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، ادارہ زلزلے کے بعد صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے، صورت حال سے عوام کو بھی آگاہ رکھا جا رہا ہے، ہنگامی مراکز کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
فیصل آباد شہر اورگرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے عوام خوف زدہ ہو کر کلمہ پڑھتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، زلزلے کے جھٹکے 10 سے 12 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے تھے۔ ادھر لوئر دیر میں زلزلے کے باعث تیمرگرہ میں 2 خواتین بے ہوش ہو گئیں جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
کویت سٹی: کویت کے مختلف علاقوں میں گزشہ شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، کویتی رصد گاہ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔
کویتی میڈیا کے مطابق کویت کے مختلف علاقوں میں گزشہ شام زلزلہ محسوس کیا گیا، کویت انسٹی ٹیوٹ برائے سائنسی تحقیق کے مطابق ام القدیر کے علاقے میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔
کویتی قومی رصد گاہ کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز 11 کلو میٹرکی گہرائی میں ام القدیر کے علاقے میں تھا۔ یہ علاقہ کویت کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔
زلزلے کے جھٹکے احمدی، رومیثیہ، محبولہ اور سالمیہ کے علاقوں کے علاوہ کویت کے متعدد علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر 58 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے، زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی : شہر قائد میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کراچی کے جنوب مشرق سے 100کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج صبح 6بجکر17منٹ پر زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب مشرق سے 100کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اور زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔
یاد رہے رواں سال اگست میں بھی کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ، زلزلے کے جھٹکوں کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر اور شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکےملیر، لانڈھی اور کورنگی میں محسوس کیے گئے، زلزلے کےجھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔