Tag: easy home remedy

  • ویڈیو : خون صاف اور چہرہ شاداب بنانے کا نہایت آسان طریقہ

    ویڈیو : خون صاف اور چہرہ شاداب بنانے کا نہایت آسان طریقہ

    صاف خون دل کی صحت کو سہارا اور بہتر گردش کو فروغ دیتا ہے، یہی خون اگر زہریلا یا صاف نہ رہے تو بہت سے امراض اور پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے۔

    یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ آلودہ غیر صحت بخش خون کی وجہ سے کیل مہاسوں، داغ دھبوں اورخشک جلد کی شکایت بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔

    دوسری جانب صحت مند خون اہم اعضاء کے افعال کو درست طریقے سے سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ الرجی، سر درد اور قے وغیرہ سے بھی بچاتا ہے۔

    اگر آپ اپنے خون اور اس کی نالیوں کو صاف کرنے کا آسان اور قدرتی طریقہ تلاش کر رہے ہیں تو یہ طبی نسخہ انتہائی کارآمد اور اور مفید ہے۔

    اس کے علاوہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے چہرے کا رنگ گورا اور جگر صحت مند رہے تو اس نسخے کو لازمی استعمال کریں۔

    خون صاف

    اس نسخے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے کسی بھی قسم کے مضر اثرات (سائیڈ افیکٹس) باکل بھی نہیں ہیں اس کو تیار کرنا بھی نہایت آسان ہے۔

    نسخے کے اجزاء :

    ایک گلاس پانی
    اُنّاب ۔ ۔ ۔ دو عدد
    مُنڈی ۔ ۔ ۔ ۔ 4 سے 6 عدد دانے
    آملہ خشک ۔ ۔ ۔ ۔ ایک چائے کا چمچ
    چُرائتہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ڈھائی گرام
    نیم کے خشک پتے ۔ ۔ ۔ ۔ 4 سے 6 عدد

    ان تمام اشیاء کو ملا کر اس کا قہوہ بنالیں اور دن میں دو مرتبہ صبح اور رات کو کم از کم 3 ماہ تک پئیں آپ کو اس کے فوائد خود ہی محسوس ہونا شروع ہوجائیں گے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • افطار میں آج مزیدار ’پسندے کباب پراٹھے‘ بنائیں

    افطار میں آج مزیدار ’پسندے کباب پراٹھے‘ بنائیں

    ہر خاتون خانہ کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ افطاری کے دسترخوان پر تمام گھر والوں خصوصاً روزہ داروں کی افطاری کیلئے لذیذ اور صحت بخش پکوان بنا کر رکھے۔

    آج ہم نے آپ کی یہ مشکل کسی حد تک آسان کردی ہے کیونکہ آج کی افطاری کیلئے ایک بے حد ذائقے دار اور مزے دار چیز بنانے کی ترکیب آپ کیلئے پیش خدمت ہے۔

    جی ہاں !! آج ہم آپ کو مزیدار ’پسندے کباب پراٹھا‘ بنانے کی ترکیب بتائیں گے جسے کھانے کے بعد سب انگلیاں چاٹتے ہوئے آپ کے ہنر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں گے۔

    اجزاء : 

    یہ مزیدار ڈش بنانے کیلئے جو اجزاء درکار ہیں ان میں پسندے آدھا کلو، دہی ایک پاؤ، گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، تلی ہوئی پیاز 2 بڑے چمچ پیس لیں، ادرک اور لہسن کا آمیزہ ایک چھوٹا چمچ، کچا پپیتا ایک چھوٹا چمچ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچ، ہری مرچ 4؍ عدد، ہرا دھنیا آدھی پیالی، تیل حسب ضرورت اور نمک حسب ذائقہ شامل ہیں۔

    بنانے کا طریقہ :

    دہی کو پھینٹ کر اس میں تیل، ہری مرچ اور ہرا دھنیا سمیت تمام مسالے شامل کرکے چار سے چھ گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

    اس کے بعد تیل گرم کرکے پسندے مسالوں سمیت ڈال کر ہلکی آنچ پر چھوڑ دیں، جب پانی خشک ہو جائے اور پسندے گل جائیں تو اچھی طرح بھون لیں۔

    اس کا مسالا خشک رکھیں، پھر ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر دم پر رکھ دیں، اس کے بعد پراٹھے بنا کر تھوڑا پسندوں کا مسالہ رکھیں اور رول کردیں۔ اس کے بعد ہری چٹنی اور رائتے کے ساتھ افطار کے دسترخوان پر سجائیں۔

  • لیموں اور ناریل کے تیل کا جادو، خارش کا خاتمہ جڑ سے

    لیموں اور ناریل کے تیل کا جادو، خارش کا خاتمہ جڑ سے

    خارش جلد میں پیدا ہونے والی الرجی کی ہی ایک قسم ہے، آپ کو اسکن الرجی کی یہ قسم پریشان اور بےچین کر سکتی ہے، خاص طور پر یہ رات سونے سے قبل آپ کے لئے مشکل پیدا کرسکتی ہے۔

    خارش کے دوران بہت الجھن محسوس ہوتی ہے جب خارش شدید صورت اختیار کرلیتی ہے تو یہ آپ کو کسی انفیکشن میں بھی مبتلا کرسکتی ہے۔

    یاد رکھیں کہ خارش کے بڑھنے کے باعث زیادہ کھجانے سے مزید جلدی مسائل پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔ کھجلی کو اگر عادت بنا لیا جو تو بہت سارے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

    آج ہم آپ کیلئے کچھ گھریلو نسخے لے کر آئے ہیں جن پر عمل کرکے آپ خود اور اپنے اہل خانہ کو خارش جیسی مصیبت سے باآسانی چھٹکارا دلاسکتے ہیں۔

    لیموں :

    وٹامن سی اور بلیچ کی خصوصیات سے بھرپور لیموں خارش زدہ جلد کا بہترین علاج ہے۔لیموں کا رس کھجلی ختم کرنے کے ساتھ جلدی حساسیت کو روک دیتا ہے۔

    Lemon

    تلسی : تلسی کے پتے تھیمول اور ایگونل جیسے اجزاءسے بھرپور ہوتے ہیں، جو نہ صرف جلدی خارش بلکہ جلن کا احساس بھی ختم کر سکتے ہیں۔ علاج کے لئے تلسی کے چند پتوں کو دھو لیں اور پھر براہ راست انہیں متاثرہ حصے پر رگڑ لیں۔

    ایلوویرا :

    ایلوویرا

    ایلوویرا کھجلی کا بہترین علاج ہے۔ایلوویرا کے پتے توڑ لیں اور پھر چاقو کی مدد سے انہیں کاٹ لیں، پھر ان پتوں کے اندر موجود محلول کو نکال لیں، جو ایک جیل کی صورت میں ہوتا ہے۔اس جیل کو براہ راست متاثرہ حصے پر لگا کر خارش سے دیرپا آرام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    میٹھا سوڈا :

    میٹھا سوڈا

    (جسے کھانے کا یا بیکنگ سوڈا بھی کہا جاتا ہے) خارش کی وجہ سے متاثرہ حصہ کا علاج کرنے کے لئے ایک کپ میں تین حصے میٹھا سوڈا اور ایک حصہ پانی ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کرلیں، پھر اس پیسٹ کو متاثرہ حصہ پر لگانے سےاس کے فوری نتائج برآمد ہوں گے۔

    پٹرولیم جیلی : پٹرولیم جیلی ( ویسلین ) کسی مضر صحت کیمیکل سے تیار نہیں کی جاتی بلکہ مکمل طور پر یہ قدرتی ہوتی ہے جو بڑی آسانی سے جلد پر اپنے مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ پٹرولیم جیلی کے استعمال سے آپ نہ صرف خارش سے محفوظ رہیں گے بلکہ اس سے آپ کی جلد چمکدار اور خوبصورت بھی ہو جائے گی۔

    ناریل کا تیل :

    Coconut Oil

    خشک جلد اور خارش کا بہترین علاج ناریل کے تیل کا استعمال ہے۔ ماہرین کے مطابق خارش کی کوئی بھی وجہ ہو ناریل کا تیل اس سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خارش کی صورت میں متاثرہ جگہ پر ناریل کے تیل کی مالش کی جائے۔

  • بالوں کو گرنے سے روکنے کا آسان گھریلوعلاج

    بالوں کو گرنے سے روکنے کا آسان گھریلوعلاج

    اگر آپ کے بال گرنا شروع ہوجائے تو گھبرائیں مت، یہ گھریلو نسخہ آزمائیں اور بالوں کو گرنے سے بچائیں، اس کے لئے ایک آئل بنالیں، جس کا طریقہ کار درج ذیل ہے۔

    ہیئر آئل بنانے کا اجزائے ترکیبی

    نیم کے تازے پتے
    گلاب کی پتیاں
    لونگ اور میتھی دانے
    سرسوں کا تیل اور کسٹر آئل

    ہیئر آئل بنانے کا طریقہ

    نیم کے تازے پتے لیں اور فرائی پین میں ایک تہہ بچھادیں، اس پر گلاب کی پتیاں ڈالیں، ان دونوں تہوں پر لونگ اور میتھی دانہ ڈالیں، بعد ازاں سرسوں کا تیل اور کسٹر آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک گرم کریں، گرم کرنے کا مقصد اس کا رنگ تبدیل کرنا ہے۔

    چولہے سے اُتارنے کے بعد اسے کسی شیشے کی بوتل میں سات دن تک دھوپ میں رکھیں، سات دن بعد تیل تیار ہوجائے گا، جن افراد کے کسی وجہ سے بال گرتے ہیں، وہ اسے استعمال کریں۔

    یہ گھریلو علاج اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر امہ راحیل نے بتایا، پروگرام میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر امہ راحیل نے بتایا کہ تیل کو گرم کرنے کے بعد لازمی طور پر شیشے کے جار میں رکھیں، پلاسٹک کا برتن ہرگز استعمال نہ کریں۔

    ڈاکٹر امہ راحیل نے تیل میں گلاب اور نیم کے پتوں کو شامل کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں پتوں کے استعمال سے دماغ کو تازگی ملتی ہے۔

  • سردیوں میں کھانسی اور بخار سے نجات کا آسان گھریلو نسخہ

    سردیوں میں کھانسی اور بخار سے نجات کا آسان گھریلو نسخہ

    سردی کے موسم میں جیسے جسیے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے لوگوں میں کھانسی، نزلہ و زکام اور بخار کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔ اس صوتحال میں جو لوگ ہومیو یا ایلو پیتھک ادویات سے دور رہنا چاہتے ہیں اور ڈاکٹرز سے رجوع نہیں کرتے ان کو ایک آسان نسخے کے ذریعے ان بیماریوں سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شیف فرح محمد نے عام طور پر ہونے والی موسمی کھانسی یا بخار سے نبرد آزما ہونے کیلئے ایک نسخہ بنانے کا طریقہ بیان کیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ دوائیاں بنانا میرا کام ہے اس لیے یہ قہوہ گھر میں بنانا سکھا رہی ہوں اس کیلئے ایک گلاس پانی لیں اور اس میں تھوڑے سے مونگ پھلی کے چھلکے، ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا وہ بھی چھلکوں سمیت اس کے علاوہ پیپلی کی تین ڈنڈیاں اور ملیٹھی کی ایک ڈنڈی اس میں ڈال کر اتنا ابالیں کہ یہ آدھا گلاس رہ جائے۔

    پھر اس کو چھاننے کے بعد مریض کو پلائیں جس طریقہ یہ ہے کہ بچہ اگر چھوٹا ہے چھ مہیینے یا اس سے زائد تو ایک چائے کا چمچ دن میں دوبار پلائیں اور بڑی عمر کے لوگ یہ آدھا گلاس قہوہ پی جائیں صرف دو دن یہ قہوہ پینے سے آپ کی کھانسی بخار یا حرارت ختم ہوجائے گی۔