Tag: Easy recipe

  • آج افطاری میں بنائیے مزیدار دار’چکن ڈونٹ‘

    آج افطاری میں بنائیے مزیدار دار’چکن ڈونٹ‘

    ماہ رمضان میں سحری اور افطاری میں خواتین طرح طرح کے پکوان تیار کرتی ہیں تاکہ اہل خانہ کو صحت بخش اور مزے دار کھانے پیش کیے جائیں۔

    اس حوالے سے نت نئی ڈشیں تیار کی جاتی ہیں اسی سلسلے میں آج ہم آپ کیلئے ایک مزیدار اور جلدی تیار ہونے والی ایک چیز لے کر آئے ہیں۔ آج افطاری میں بنائیے ذائقہ دار’چکن ڈونٹ‘جس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

    اجزاء : 

    اس کو بنانے کیلئے جن اجزاء کی ضرورت ہے ان میں آدھا کلو مرغی کا گوشت ایک پیاز، 2 عدد لہسن کے جوئے، ایک چھوٹا چمچ ادرک کا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر، نمک حسب ذائقہ، ایک عدد آلو (میش کیا ہوا)، 2 چھوٹے چمچ بیسن، 2 انڈے، بریڈ کرمبز، تلنے کیلئے کوکنگ آئل شامل ہے۔

    Chicken Donuts

    بنانے کا طریقہ :

    ایک پیالے میں چکن کے ٹکڑے، باریک کٹی ہوئی پیاز، لہسن کے جوئے، ادرک کا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، آلو، بیسن اور نمک شامل کرکے اچھی طرح ملا لیں۔

    چکن کے آمیزے سے ڈونٹس تیار کرلیں، انہیں پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈبو کر بریڈ کرمبز میں لپیٹ لیں پھر تیل گرم کرکے سنہری براؤن ہونے تک تل لیں، گرما گرم چکن ڈونٹس سوس کے ساتھ دسترخوان پر سجائیں۔

  • آج کی افطاری : مزیدار ’چکن پف پیسٹری‘ بنانے کی ترکیب

    آج کی افطاری : مزیدار ’چکن پف پیسٹری‘ بنانے کی ترکیب

    ہر خاتون خانہ کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ افطاری کے دسترخوان پر تمام گھر والوں خصوصاً روزہ داروں کی افطاری کیلئے لذیذ اور صحت بخش پکوان بنا کر رکھے۔

    آج ہم نے آپ کی یہ مشکل کسی حد تک آسان کردی ہے کیونکہ آج کی افطاری کیلئے ایک بے حد ذائقے دار اور مزے دار چیز بنانے کی ترکیب آپ کیلئے پیش خدمت ہے۔

    جی ہاں !! آج ہم آپ کو مزیدار ’چکن پف پیسٹری‘ بنانے کی ترکیب بتائیں گے جسے کھانے کے بعد سب انگلیاں چاٹتے ہوئے آپ کے ہنر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں گے۔

    اجزاء 

    اس مزیدار ’چکن پف پیسٹری‘ کی تیاری کیلئے جو اجزاء درکار ہیں اس میں ایک عدد پیاز، 5 عدد لہسن کے جوے ، آدھا کلو بون لیس چکن، ایک عدد آلو، ایک کپ مشروم، 5 عدد سرخ مرچ، 2 چمچے پیپریکا، ایک چھوٹا چمچہ سرخ مرچ پاؤڈر، ایک چمچ اوریگانو، ایک چمچ نمک، ایک چمچ کالی مرچ پاؤڈر، ایک چوتھائی کپ مکھن، 2 چمچے آٹا، 2 کپ چکن اسٹاک، 2 رول پف پیسٹری شامل ہیں۔

    Chicken

    بنانے کا طریقہ :

    ایک باؤل میں پیاز، لہسن شامل کرلیں اور انہیں سنہری ہونے تک پکائیں، پھر اس میں چکن شامل کرلیں، چکن کا رنگ سفید ہوجائے تو اس میں سرخ مرچ، کالی مرچ پاؤڈر، اوریگانو اور آلو شامل کرکے 7 سے 8 منٹ تک پکائیں۔

    جب یہ اچھی طرح پک جائے تو اس میں مشروم اور حسب ضرورت سرخ مرچ شامل کریں، اس کے بعد مکھن اور آٹا شامل کرکے دوبارہ اچھی طرح مکس کریں اور 2؍ کپ چکن اسٹاک شامل کرلیں۔

    تمام اجزاء کو کریمی ہونے تک اچھی طرح مکس کریں، پف پیسٹری کے رول کے اندر تیار کردہ کریمی چکن ڈالیں اور اچھی طرح چاروں طرف سے بند کرلیں۔

    اب اسے 180 سینٹی گریڈ میں اَوَن میں بیکنگ کیلئے رکھ دیں، اَوَن میں رکھنے سے قبل پف پسٹری کے اوپر مایونیز لگا لیں، جس سے آپ کے پیسٹری کرنچی ہوں گے، اب گرما گرم چکن پف پیسٹری تیار ہے، آپ اسے افطاری کے دسترخوان میں پیش کریں۔

  • ماہ رمضان میں چکن حلیم سے افطار کریں، آسان ترکیب

    ماہ رمضان میں چکن حلیم سے افطار کریں، آسان ترکیب

    شہر قائد کا مشہور کراچی حلیم تو سب ہی نے کھایا ہوگا کیا ہی اچھا ہو اگر یہی ذائقہ دار اور لیس دار حلیم گھر میں بھی بنایا جاسکے اور ماہ رمضان میں اسے اپنے دسترخوان کی زینت بنائیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں دیگی چکن حلیم بنانے کا آسان طریقہ بتایا گیا ہے، ویڈیو کو دیکھیں اور گھر میں بنا کر سب کو پیش کریں۔

    اجزائے ترکیبی

    ہڈی کے بغیر چکن ………… ایک کلو
    چنے کی دال ………… 100 گرام
    ماش کی دال ………… 100 گرام
    مونگ کی دال ………… 100 گرام
    مسور کی دال ………… 100 گرام
    ثابت گندم ………… 500گرام
    چاول (ایک گھنٹہ بھگوئے ہوئے) ………… 100 گرام
    پانی ………… 6 کلو گرام
    نمک ………… حسب ذائقہ
    سرخ مرچ پاؤڈر ………… 3کھانے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر ………… 3کھانے کے چمچ

    گرم مصالحہ پاؤڈر ………… 2کھانے کے چمچ
    چاٹ مصالحہ ………… 2کھانے کے چمچ
    چکن کی یخنی ………… 6کپ
    زیرہ پاؤڈر ………… 2کھانے کے چمچ
    لیموں کا رس ………… 4کھانے کے چمچ

    سجاوٹ کے لئے …………
    ہرا دھنیا (کٹا ہوا) ………… 3سے 4 کھانے کے چمچ
    ہری مرچیں (کٹی ہوئی) ………… 2سے 3کھانے کے چمچ
    ادرک (لمبائی میں کٹا ہوا) ………… 2سے 3کھانے کے چمچ
    تلی ہوئی پیاز ………… 50 گرام

    چاٹ مصالحہ ………… 2سے3 کھانے کے چمچ
    لیموں کے قتلے ………… 4سے 6عدد

    طریقہ کار :

    ایک بڑے برتن میں تیل ڈال کر تمام مصالحے اور 4کپ پانی شامل کریں۔ 40سے 45تک تمام دالیں، گندم اور چکن کے مکمل گلنے تک پکائیں۔ فوڈپراسیسر میں اس مکسچر کو گرائنڈ کریں۔ ایک بڑے موٹے پیندے کے برتن میں یہ مکسچر اور حصہ ب کے اجزائے ترکیبی شامل کردیں ہلکی آنچ پر 15سے 20منٹ تک پکائیں۔ اس مکسچر کو لکڑی کے چمچ سے اس وقت تک ہلاتے رہیں جب تک یہ مکمل طور پر پک کر گاڑھا نہ ہوجائے۔ سجاوٹ کی تمام چیزیں ڈال کر روٹی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ آپ بیف سے بھی حلیم بنا سکتے ہیں وہی اس کی اصل ترکیب میں شامل ہے۔

  • چکن مکھنی ہانڈی بنانے کی آسان ترین ترکیب

    چکن مکھنی ہانڈی بنانے کی آسان ترین ترکیب

    چکن مکھنی ہانڈی ۔۔ یہ ہانڈی بنانے کی آسان ترین ریسیپی ہے جو ریسٹورینٹس والے بناتے ہیں اور اس کا ذائقہ بہت بہترین ہوتا ہے

    اجزاء:

    چکن بوٹی آدھا کلو بون لیس۔
    ۔پیاز دو عدد کچی، پسی ہوئی۔
    ہری مرچ چھ عدد کچلی ہوئی۔
    فریش کریم ایک پیکٹ۔
    تیل آدھی پیالی۔
    گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ پسا ہوا۔
    ہلدی ایک چائے کا چمچ۔
    لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ۔
    ادرک اور لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ۔
    مکھن دو کھانے کے چمچ۔
    نمک حسب ذائقہ۔

    تیار کرنے کی ترکیب۔

    ایک ہانڈی میں تیل گرم کرکے کچی پسی ہوئی پیاز ہلکی گلابی کرلیں۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، ہلدی اور پسی لال مرچ ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور چکن بوٹی میں ڈال دیں۔

    جب چکن کا پانی خشک ہوجائے تو اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ، کچلی ہوئی ہری مرچ، فریش کریم اور مکھن ڈال کر دس منٹ تک دَم پر رکھ دیں۔

    مزیدار چکن مکھنی تیار ہے، اب اس کو ہانڈی سادے چاولوں کے ساتھ مہمانوں کو پیش کریں۔