Tag: Easy treatment

  • ماہ رمضان میں وزن گھٹنے کے بجائے بڑھتا کیوں ہے؟ آسان علاج

    ماہ رمضان میں وزن گھٹنے کے بجائے بڑھتا کیوں ہے؟ آسان علاج

    ماہ رمضان میں بہت سے لوگوں کو یہ امید ہوتی ہے کہ ان کا وزن کم ہو جائے گا لیکن معاملہ اس کے برعکس ہوتا ہے۔

    روزے کی حالت میں پورے دن کچھ کھانا پیا نہیں جا سکتا پھر بھی کیا وجہ ہے جو ہر کسی کا وزن کم نہیں ہوتا بلکہ کچھ کا وزن تو پہلے سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے؟

    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ رمضان کے مہینے میں آخر کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں! اگر آپ رمضان کے مہینے میں اپنی صحت کو درست رکھنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وزن زیادہ نہ بڑھے تو ڈاکٹر بلقیس کے اس نسخے کا استعمال کرسکتے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس شیخ نے وزن میں اضافے کی وجوہات اور اس پر قابو پانے سے متعلق مفید مشورے دیئے۔

    انہوں نے بتایا کہ وزن بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہم سحر و افطار میں میٹھی اشیاء مثلاً کجھلا پھینی اور لال شربت اور جوسز جن میں بھرپور چینی شامل کی جاتی ہے بہت شوق سے اپنے دسترخوانوں پر سجاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس علاوہ افطار میں گھی اور تیل میں تیار کیے گئے پکوان جیسے پکوڑے سموسے، رول کچوری وغیرہ بھی وزن بڑھانے کی اہم وجوہات ہیں اور اس کے ساتھ زیادہ تر لوگ ورزش بھی نہیں کرتے۔

    ڈاکٹر بلقیس نے س مسئلے سے چھٹکارے کیلیے ایک نسخہ تیار کرکے بتایا ان کا کہنا ہے کہ یہ جادوئی نسخہ وزن میں کمی کیلیے بے حد مفید اور لاجواب ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 50گرام چھوٹی ہڑ کو دیسی گھی میں گرم کرکے پُھلا لیں، اور دوسری چیز ہے لونگ پیپر فلفل دراز۔ ان دونوں جڑی بوٹیوں کو ہم وزن لے کے اس کا پاؤڈر بنائیں اور رات کو سونے سے پہلے ایک چوتھائی چمچ پانی کے ساتھ لیں۔

    یہ بات بھی یاد رہے کہ یہ دوا اس وقت کھانی ہے جب رات کا کھانا کھائے ہوئے تین گھنٹے گزر چکے ہوں، اس نسخے کے استعمال سے حیرت انگیز طور پر آپ کا وزن بہت تیزی سے کم ہوگا۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔ 

  • سرد موسم میں نزلہ زکام کھانسی سے نمٹنا بہت آسان، لیکن کیسے؟

    سرد موسم میں نزلہ زکام کھانسی سے نمٹنا بہت آسان، لیکن کیسے؟

    موسم سرما آچکا ہے اور سرد موسم میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے جسم میں پیدا ہونے والی متعدد بیماریاں اپنی آمد کی اطلاع دینےکیلئے باری باری دستک دیتی رہتی ہیں لیکن اب اس میں پریشانی والی کوئی نہیں ہے۔

    آج ہم آپ کیلیے چند ایسے نایاب اور نہایت آسان ٹوٹکے بیان کرنے والے ہیں جن پر عمل کرکے آپ نزلہ زکام اور کھانسی گلے کی خراش جیسی علامات سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

    سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی عام بیماریاں بن کر سامنے آ تی ہیں جن سے ہر دوسرا فرد متاثر نظر آ تا ہے۔

    ان کے علاوہ سرد موسم میں ٹھنڈ کے سبب دیگر علامات جیسے سر میں درد، جسم میں درد، زیادہ ٹھنڈ لگنا اور ناک بہنا زندگی مشکل بنا دیتی ہیں۔

    اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نزلہ زکام میں آپ کو بھرپور غذائیت اور قوت مدافعت مظبوط رکھنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ اس کے وائرس سے لڑنے کے لیے درکار طاقت حاصل کی جا سکے۔

    پانچ میں سے ایک شخص کو سرد موسم میں کھانسی ہونا عام سی بات ہے جس کی علامات تین ہفتوں تک رہ سکتی ہیں لیکن بعض صورتوں میں آٹھ ہفتوں تک بھی رہ سکتی ہیں۔

    این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق سردی کے باعث یہ بیماریاں لاحق ہونے کی صورت میں آپ کو انتہائی تھکاوٹ محسوس ہو سکتی ہے اور روزمرہ کے کام مؤثر طریقے سے کرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

    تاہم چند گھریلو ٹوٹکے ایسے ہیں جو سردی اور کھانسی کے علامات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

    وٹامنز کی ضرورت

    ویسے تو تمام وٹامنز ہمارے جسم کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں لیکن ان میں وٹامن سی کی اہمیت اور افادیت بہت زیادہ ہے۔ یہ وٹامن ہمیں بہت سے پھلوں اور سنزیوں سے حاصل ہوتا ہے۔

    ماہرین کہتے ہیں کہ وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے والا ایک بہترین وٹامن ہے، اور مضبوط مدافعتی نظام موسمی بیماریوں سے جسم کے لڑنے کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
    ترش پھلوں کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے مدافعتی افعال کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے جو وٹامن کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔

    شہد کی اہمیت

    شہد کا استعمال کھانسی کے لیے ایک مؤثر علاج ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی مائیکروبائل خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے۔

    شہد بالغ افراد اور بچے دونوں استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک چمچ شہد کو ادرک کے رس کے چند قطروں کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے کھانسی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

    اس کے علاوہ ایک پیالا گرم پانی کے ساتھ ایک لیموں کا رس اور ایک چائے کا چمچ شہد بھی کھانسی کیلیے اکسیر ہے۔

    ہلدی کی افادیت

    سرد موسم میں ہلدی کا استعمال بہت ضروری ہے۔ یہ آپ کے جسم کو گرم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ سردی اور کھانسی کے علامات کو کم کرتا ہے۔ ہلدی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی ہوتی ہیں اور یہ سوزش کو کم کرنے میں مددگار ہے۔

    ادرک کا استعمال

    ادرک میں سوزش کو کم کرنے والے مرکبات ہوتے ہیں۔ ادرک کا استعمال کھانسی کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

    تازہ ادرک کو شہد کے ساتھ ملا کر یا چائے میں ڈال کر استعمال کریں تاکہ مؤثر نتائج حاصل ہو سکیں۔

    سوپ پئیں

    آپ سوپ کے استعمال سے سردی کی شدت کو کم کرسکتے ہیں۔ سوپ جسم کو حرارت دیتا ہے اور ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے جو انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مظبوط بناتے ہیں۔

    بھاپ اور غرارے

    نمک والے پانی سے غرارے کرنا نظام تنفس کے انفیکشن کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ نزلہ اور گلے کی خراش کی شدت کو بھی کم کرتا ہے۔

    اسی طرح سے بھاپ لینا ناک کی بندش سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ ہوا کی نالیوں میں نمی فراہم کر کے کھانسی میں بھی آرام دیتا ہے۔

  • یاد داشت کو بہتر بنانے کا کامیاب اور آسان علاج

    یاد داشت کو بہتر بنانے کا کامیاب اور آسان علاج

    ذہنی تھکاوٹ یا ذہنی تھکن جسمانی کارکردگی کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہے، جب کوئی شخص ذہنی طور پر تھکا ہوا ہو تو اس کی دیگر امور سے نمٹنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہم ذہن کو کچھ آرام دیں گے تو یہ تخلیقی کام اور بھی بہتر طور پر کرسکے گا اور یہ کام بغیر دوا کے بھی ہوسکتا ہے۔

    کیا اس مصروف دنیا میں دماغ کو آرام مل سکتا ہے؟ سارا دن کام کرنا اور رات کو گھر پہنچنا، کچھ سوچتے ہوئے بستر پر جانا، صبح اٹھنا اور پھر سے معمولات شروع کرنا، یہ سب کچھ کرنا پڑتا ہے۔

    ہم بے چین زندگی گزار کر اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں، خاص طور پر ہم دماغ پر زیادہ بوجھ ڈال رہے ہیں جو ہمیں چلاتا ہے۔ اگر آپ اسے کچھ آرام اور تازگی دیں گے تو یہ زیادہ توانائی کے ساتھ کام کرے گا۔

    تھکاوٹ اس وقت ہوتی ہے جب آپ توانائی کی کمی محسوس کرتے ہیں، اور نیند کا شدید احساس ہوتا ہے۔ طرز زندگی میں بہت سی تبدیلیوں اور بہت سی دوسری وجوہات کی بنا پر یہ ایک عام علامت ہے۔ اس علامت کی شدت ہلکے سے سنگین تک ہوتی ہے۔

    تھکاوٹ کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جن کا کسی بنیادی بیماری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مثالوں میں نیند کی کمی، سخت مشقت، جیٹ لیگ، بھاری کھانا، یا بڑھاپا شامل ہیں۔

    ذہنی تھکاوٹ کسی شخص کے لیے توجہ مرکوز کرنے اور مرکوز رہنے کو مشکل بنا سکتی ہے۔ کام کرتے وقت انہیں غنودگی محسوس ہو سکتی ہے یا جاگتے رہنے میں دشواری ہو سکتی ہے۔

    گھریلو علاج

    ذہنی تھکن کو دور کرنے کے لیے مؤثر گھریلو علاج مختلف طریقوں پر مشتمل ہیں،

    ہائیڈریٹ رہنے کے لیے زیادہ پانی یا مشروبات پیئں، باقاعدہ ورزش کو عادت بنائیں، کافی نیند حاصل کرو، تناؤ سے بچنے کیہ ہر ممکن کوشش کریں، ایسے کام یا سماجی نظام الاوقات سے پرہیز کریں جو دباؤ کا باعث ہو۔ آرام دہ سرگرمیاں کریں، جیسے یوگا، مراقبہ وغیرہ۔

    اس کے علاوہ شراب، تمباکو اور دیگر منشیات سے پرہیز کریں۔ کم کیفین کا استعمال کریں۔ یہ طرز زندگی میں تبدیلیاں آپ کو تھکاوٹ کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

    یہ بھی ضروری ہے کہ آپ اپنے ڈاکٹروں سے مشورہ کریں کہ وہ کسی بھی طبی صحت کی حالت کے لیے سفارش کریں۔

  • چکن گونیا کے مریضوں کیلئے ’ہڈی گڈی‘ بہترین علاج

    چکن گونیا کے مریضوں کیلئے ’ہڈی گڈی‘ بہترین علاج

    چکن گونیا ایک ایسی وبا ہے جس نے خصوصاً کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور لوگ جوڑوں کے درد کی وجہ سے شدید تکلیف میں مبتلا ہیں۔

    عام طور پر اس کا بیماری یا وائرس کا کوئی مصدقہ علاج تو نہیں لیکن احتیاطی تدابیر اور صحت مند غذا کے استعمال سے اس کی تکلیف سے نجات کافی حد تک ممکن ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس نے چکن گونیا سے بچاؤ اور اس سے ہونے والی تکلیف کی شدت میں کمی کیلئے بہترین مشورے دیے اور ایک نسخہ تجویز کیا۔

    فوڈ سپلیمنٹ

    انہوں نے بتایا کہ اس بیماری سے بچنے کیلئے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے جس کیلئے وٹامن ڈی تھری، وٹامن بی 12 اور زنک کے فوڈ سپلیمنٹ لازمی استعمال کرنے چاہئیں۔

    ساگو دانہ اور دودھ 

    ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ ایسے مریضوں کو چاہیے کہ صبح ناشتے میں دو چمچ پسا ہوا ساگو دانہ اور ایک لونگ ایک گلاس تیز گرم دودھ میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور جب ساگو دانہ پھولنے لگے تو اسے نیم گرم کرکے پی لیں۔

    ہڈی گڈی کی یخنی

    اس کے علاوہ ’ہڈی گڈی‘ کا سوپ (یخنی) بہت فائدہ مند ہے، اور گائے کی دم بھی بہت طاقتور ہوتی ہے اس کی یخنی پیئں اور گوشت بھی کھائیں۔

    ہڈیوں کا شوربہ (یخنی) بہت صحت بخش غذا ہے، ہڈیوں اور اس کے ریشوں سے بنا سوپ دل کو قوت بخشنے کے ساتھ ساتھ کئی امراض کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

     برہم ڈنڈی کا پاؤڈر

    کسی بھی قسم کے بخار سے آرام کیلئے انہوں نے ایک آسان کا نسخہ بتایا اور کہا کہ یہ آزمایا ہوا کامیاب نسخہ ہے کہ پنساری کی دکان سے ’برہم ڈنڈی‘ لیں یہ پیلے رنگ کی ہوتی ہے اس کا پاؤڈر بنا کر صرف ایک چٹکی تھوڑے سے مکھن میں شامل کرکے نیم گرم پانی سے تین دن تک پیئں بخار کیسا بھی ہو ختم ہوجائے گا۔

    احتیاط اور علاج

    چکن گونیا کو روکنے یا اس کے مکمل علاج کی اب تک کوئی مخصوص دوا نہیں بنائی جاسکی۔ تاہم اس بیماری کی علامات کا علاج کرنا ضروری ہے، جس کیلئے درج ذیل اقدامات کیے جاسکتے ہیں کہ جس سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

    مریض کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ آرام کرے، پانی زیادہ پیے، اور اپنے معالج کے مشورے سے بخار اور درد کی دوا کھائی جاسکتی ہے اور ساتھ ہی صحت کی بہتری کیلئے دودھ جوسز اور موسمی پھلوں کا استعمال لازمی کرے۔

    چکن گونیا کیا ہے اور اس کا کیا علاج ہے؟

  • بچوں کے سفید بال اور ان کا آسان علاج، بہترین ٹوٹکہ

    بچوں کے سفید بال اور ان کا آسان علاج، بہترین ٹوٹکہ

    ایک عام انسان کے بال بچپن سے لے کر جوانی تک کسی رنگ کے بھی ہوں مگر عمر بڑھنے کے ساتھ وہ سفید ہونے لگتے ہیں، لیکن بعض اوقات بہت چھوٹی عمر میں ہی بال سفید ہونے لگتے ہیں۔

    اس کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر خرم بشیر نے بچوں کے بالوں میں سفیدی کی وجوہات اور اس کے علاج کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ بال جلد میں موجود بالوں کے غدود سے نکلتے ہیں، جہاں بالوں کو سیاہ رکھنے والے خلیات موجود ہوتے ہیں، یہ خلیے باقاعدگی سے بنتے ہیں اور تباہ بھی ہوتے ہیں اور یہ خلیے اسٹیم سیل سے بنتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے بالوں میں سفیدی کی بڑی وجوہات میں ان کی نامکمل غذا، نیند پوری نہ لینا، سر میں تیل نہ لگانا اور کسی بھی غیر معیاری شیمپو سے بال دھونا شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ بال قدرتی طور پر نشونما حاصل کریں تو اس کیلئے ایسا تیل بنانے کی ترکیب بیان کررہا ہوں کہ جس سے بالوں کی شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔

    اس طریقہ یہ ہے کہ ایک تہائی کیسٹر آئل، ایک تہائی زیتون کا تیل اور اتنا ہی ناریل کا تیل، اب ان تینوں تیلوں کو ملا کر کسی برتن میں ہلکا سا ابال لیں، اس کے اندر پانچ چیزیں شامل کریں۔ جس میں مٹھی بھر لونگ، ایک مٹھی میتھی دانہ، رتن جو ، ایک چمچہ سرمہ ایک بیٹا جینک نامی کریم دس سے 15 گرام شامل کریں۔

    ان تمام چیزوں کو تیل میں ابالنے کے بعد تھنڈا کرکے 24 گھنٹے کیلئے دھوپ میں رکھ دیں، اور پھر اس کی مالش کریں کچھ دنوں میں ہی اس کا بہترین رزلٹ آپ کے سامنے ہوگا۔

  • شوگر کے مریض اب زخموں سے پریشان نہ ہوں، آسان علاج

    شوگر کے مریض اب زخموں سے پریشان نہ ہوں، آسان علاج

    بھارتی ماہرین نے شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کے پاؤں میں بننے والے زخم کا کامل اور کم وقتی علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا، جس کے بعد عضو کاٹنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی۔

    بھارت کی بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے مائیکروبائیولوجی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر گوپال ناتھ اور ان کی ٹیم نے روایتی طریقہ علاج جس میں اینٹی بائیٹوکس شامل ہوتی ہیں کو چھوڑ کر متبادل طریقہ علاج اپنایا ہے۔

    یہ طریقہ علاج بیکٹریوفیج تھراپی ہے جس میں وائرسز کی مدد سے انفیکشن کا خاتمہ کیا جاتا ہے، اینٹی بائیوٹک مزاحم بیکٹیریاؤں کا جدید حل ہے۔

    واضح رہے کہ شوگر کے پندرہ فیصد مریضوں کے پاؤں میں ایک زخم ہوجاتا ہے جو طویل علاج سے ٹھیک تو ہوجاتا ہے مگر انفیکشن کے دوبارہ بڑھنے کا خطرہ باقی رہتا ہے اور اکثر اوقات مریض کا متاثرہ عضو کاٹنا پڑتا ہے۔

  • کھانسی کی وجوہات اور اس کا آسان حکیمی علاج

    کھانسی کی وجوہات اور اس کا آسان حکیمی علاج

    کھانسی جسم سے نکلنے والی ایک ایسی آواز ہے جو پھیپھڑوں، بڑی سانس کی نالیوں، اور گلے میں جمع ہونے والے مواد یاگلے میں خراش کا باعث بننے والے مواد کو فطری انداز سے صاف کرتی ہے۔

    کھانسی پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں کو صاف کرنے کیلئے جسم کا قدرتی طریقہ ہے اور یہ پھیپھڑوں میں ہوا کے علاوہ دیگر مواد کو داخل ہونے سے روکتی ہے، کھانسی کو اس حوالے سے اپنا کام کرنے دینا چاہیئے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں حکیم شاہ نذیر نے کھانسی اور اس کی وجوہات کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ کھانسی کی آواز سے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ یہ گیلی، خشک، یا بری آواز والی کھانسی ہے، اس سے یہ بھی بتایا جا سکتا ہے کہ یہ کتنے عرصے تک رہے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کھانسی کی مختلف اقسام ہوتی ہیں جس میں نزلہ اور کھانسی ساتھ ہوتے ہیں دوسری صورت میں کھانسی کے دوران سانس بھی پھولتا ہے، اس کے علاوہ جو وہ کھانسی جو موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ہوتی ہے اس میں نزلہ سر میں جم جاتا ہے۔

    حکیم شاہ نذیر نے کھانسی کے علاج کا آسان نسخہ بتاتے ہوئے کہا کہ جوشاندہ ٹائپ کا قہوہ اس کیلئے بے حد مفید ہے اس کیلئے بانسہ کے پتے اور تخم ختمی ان کے سفوف کے آدھے آدھے چمچ سواکپ پانی میں جوش دے کر پیئیں گے تو بہت افاقہ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسی کھانسی جس کا دورانیہ 2 ہفتے سے کم ہو شدید نوعیت کی کھانسی خیال کی جاتی ہے اور4 ہفتے سے زیادہ دیر تک رہنے والی کھانسی پرانی کھانسی کہلاتی ہے جس کیلئے اپنے ڈاکٹر یا حکیم سے فوری رابطہ کریں۔

  • وزن کم کرنے کا نہایت آسان اور سستا طریقہ

    وزن کم کرنے کا نہایت آسان اور سستا طریقہ

    زیادہ وزن یا موٹاپا، اگر آپ ان مسائل سے دوچار ہیں تو یہ جان کر آپ کو اچھا لگے گا کہ بھوکا رہنے یا کم کھائے بغیر بھی وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

    آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ان میں سے زیادہ صحت مند غذا کون سی رہے گی اس کیلئے ہمیشہ غذائیت سے بھرپور اشیاء کا انتخاب کریں۔

    اس بات میں کوئی شک نہیں جب لوگ وزن کم کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ یہ مسئلہ کم سے کم وقت میں ہی حل ہو جائے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ہربلسٹ رانی آپا نے وزن کم کرنے کا نہایت آسان نسخہ بتایا جس پر عمل کرکے آپ باآسانی اس سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

    مسئلہ سے چھٹکارا پانے کیلئے رانی آپا نے ایک سفوف بنانے کا طریقہ بیان کیا جس کو دن میں ایک چمچ تین بار استعمال کرنا ہے اور اس کے کوئی مضراثرات بھی نہیں ہیں۔

    سفوف بنانے کا طریقہ :

    دار چینی پاؤڈر25 گرام، چھوٹی الائچی دس گرام، سفید زیرہ25گرام، سونٹھ یعنی سوکھی ادرک پسی ہوئی25گرام ، دس گرام اجوائن اور کڑی پتہ پچیس گرام۔ چھوٹی الائچی کا چھلکا اتار کر ڈالا جائے۔

    اب ان تمام اشیاء کو اچھی طرح پیس کر اس کا سفوف بنالیں اور دن میں تین بار سادے پانی کے ساتھ اسے استعمال کریں اور یاد رہے کہ اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس نہیں ہیں۔

    یہ بات یاد رکھیں کہ وزن کے بڑھنے میں کیلوریز کا براہِ راست کردار ہوتا ہے، مثلاً آپ کتنی کیلوریز کھاتےہیں، اس میں سے کتنی کیلوریز آپ جسمانی مشقت کے ذریعے استعمال کرتے ہیں اور کتنی آپ کے جسم میں بچ جاتی ہیں۔

    آپ کو استعمال ہونے والی کیلوریز میں سے جسم میں بچ جانے والی کیلوریز میں توازن پیدا کرنا ہے۔ اگر آپ اپنے جسم میں ضرورت سے زیادہ کیلوریز بچا رہے ہیں اور انہیں جسمانی مشقت کے ذریعے استعمال نہیں کررہے تو یقیناً آپ کا وزن بڑھنا شروع ہوجائے گا۔