Tag: Easy ways

  • مچھروں سے چھٹکارا پانے کے نہایت آسان طریقے

    مچھروں سے چھٹکارا پانے کے نہایت آسان طریقے

    کوئی بھی شخص نہیں چاہتا کہ وہ ہر وقت ہاتھ سے مچھروں کو مارتا رہےاگر آپ بھی ان آرام میں خلل ڈالنے والے مچھروں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو وہ طریقہ بتائیں گے کہ جس پر عمل کرنے سے آپ اس تکلیف سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

    کورونا کے کیسز کم ہوتے ہی ملیریا اور ڈینگی کے پھیلاؤ کی خبریں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں، ایسے میں مچھروں سے بچنا بہت ضروری ہوگیا ہے۔

    سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کچھ ایسے مشورے دیے گئے ہیں کہ گھر سے باہر اور اندرمچھروں سے خود کو کیسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

    جڑی بوٹیاں
    رپورٹ میں ایسی جڑی بوٹیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جو اگر کمرے میں موجود ہوں تو بو مچھروں کو باہرنکلنے پر مجبور کرتی ہیں، ان ہی میں سے ایک تلسی ہے۔

    اس کے پتے کھڑکیوں اور گھر کے داخلی راستوں پر پھیلانے کے علاوہ بالکونی میں رکھ دیں تو اس کے بعد باہر سے مچھر گھر میں داخل نہیں ہونگے۔

    اسی طرح پودینہ بھی ایک تیز خوشبودار پودا ہے جس کی خوشبو تیزی سے ہوا میں پھیلتی ہے۔ اس کے سبز یا خشک پتوں کو ٹی بیگز کی طرح کاغذی تھیلیوں میں رکھ کر کھڑکیوں اور داخلی دروازوں پر لٹکادیں تو مچھر وہاں نہیں آئیں گے۔

    بے لارل نامی پودا بھی جہاں لگا ہو وہاں مچھر نہیں جا سکتے۔ اس لیے اس کو باغیچے میں لگا لیا جائے تو اس کا فائدہ ہو سکتا ہے اسی طرح اس کے پتوں کو بھی گھر کے مختلف حصوں رکھ کر مچھروں سے بچا جاسکتا ہے۔

    لیونڈر بھی ایسا خوشبودار پودا ہے جو مچھروں کو دور رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے گھر کے مختلف حصوں میں رکھا جائے تو ایک تو ایئر فریشنر کا کام دیتا ہے، دوسرا دلکش دکھائی دیتا ہے اور تیسری اہم بات یہ ہے کہ مچھروں کو وہاں سے جانے پر بھی مجبور کرتا ہے۔

    جڑی بوٹیوں کے علاوہ بھی کچھ ایسی چیزیں ہیں جو آپ کو مچھروں سے بچانے مدد دیتی ہیں۔

    مچھر دانی
    کچھ مچھر دانیاں تو ایسی ہوتی ہیں جن کے اندر مچھر نہیں گھس سکتے اور اس کے اندر موجود افراد محفوظ رہتے ہیں، یہ مچھر دانیاں بازاروں میں دستیاب ہیں۔ اسی طرح ایسی مچھر دانیاں بھی بعض ممالک میں مل جاتی ہیں جن کو چھوتے ہی مچھر ان سے چپک جاتا ہے اور مر جاتا ہے۔

    کریم کا استعمال
    مچھروں سے بچانے میں اینٹی موسکیٹو لوشن کا بھی اہم کردار ہے، یہ جسم کے ان حصوں پر لگایا جاتا ہے جو عام طور پر کھلے ہوتے ہیں اور مچھر بھی انہی مقامات پر حملہ آور ہوتے ہیں جیسے چہرہ، ہاتھ اور پاؤں، اس کی بو سے مچھر آپ کے قریب نہیں آتے۔

    ہینڈ یا سٹن ریکٹس
    یہ ریکٹس بھی بازار میں عام دستیاب ہوتے ہیں جن کا بٹن دباتے ہی اس کی تاروں میں ہلکا سا کرنٹ پیدا ہوتا ہے اور اس سے مچھر کو مارا جائے تو وہ فوراً مر جاتا ہے اگرچہ یہ بھی مؤثر ہے تاہم ان مچھروں سے بچانے میں کارگر نہیں جو آپ کے سونے کے بعد نمودار ہوتے ہیں۔

    اس کے علاوہ نیم کے تیل کو ناریل کے خالص تیل میں یکساں مقدار میں ملائیں اور اپنے جسم کے کھلے حصوں پر لگادیں، اس مکسچر کی تیز بو مچھروں کو کم از کم 8 گھنٹوں تک آپ سے دور رہنے پر مجبور کردے گی۔

     

  • گھر سے لال بیگ کیسے ختم کیے جائیں؟ آسان طریقے

    گھر سے لال بیگ کیسے ختم کیے جائیں؟ آسان طریقے

    لال بیگ ایک انتہائی ڈھیٹ قسم کا کیڑا ہے، اس کی افزائش نسل بہت تیزی سے ہوتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تمام گھر کو جہنم زار بنا دیتا ہے، اس کی تمام گندگیوں میں سے سب سے خطرناک بات اس کا بچوں میں دمہ کا سبب بتایا گیا ہے۔

    اس کی جلد سے جو باقیات جھڑتے ہیں وہ ہوا کو آلودہ کرکے بچوں کو خاص کر دمہ کا مریض بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دمہ کے مرض میں مبتلا لوگوں کی تکلیف میں بھی اضافہ کافی حد تک ممکن ہے۔​

    آپ کئی بار چاہے آپ کا گھر جتنا بھی صاف کیوں نہ ہو پھر بھی لال بیگز کا مسئلہ ختم نہیں ہوتا اور اگر کسی کیڑے مار کمپنی یا شخص کی خدمات حاصل نہ ہوسکیں تو لوگوں کو سمجھ نہیں آتا کہ لال بیگوں سے نجات کیسے حاصل کی جائے۔

    یہاں ہم آپ کو کچھ ایسے عام گھریلو قسم کے طریقے بتا رہے ہیں جو اس حوالے سے انتہائی کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں اور ان پر عمل کرکے اس مصیبت سے باآسانی چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

    گرم پانی اور سرکہ
    یہ ایک آسان اور سادہ طریقہ ہے جس کے لیے زیادہ چیزوں کی بھی ضرورت نہیں بس کچن کو رخ کرنا ہوگا۔ وہاں سے کچھ گرم پانی لیں، اس میں ایک حصہ سفید سرکے کو ملا کر اچھی مکس کریں۔

    اس کے بعد متاثرہ جگہوں کو اچھی طرح اس سلوشن سے صاف کریں اور رات میں کچن کے ڈرین پائپ میں اسے انڈیل دیں، اس سے پائپس اور ڈرین کی صفائی ہوجائے گی جبکہ لال بیگ بھی کچن میں اکٹھا نہیں ہوں گے۔

    گرم پانی، لیموں اور بیکنگ سوڈا
    ایک اور آسان ٹوٹکا ایک لیموں، 2 کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈے کو ایک لیٹر گرم پانی میں ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور سنک کے نیچے والے حصے کو اس سے صاف کریں یا ڈرین پائپ میں انڈیل دیں، اس سے کچن میں اس کیڑے کی افزائش رک جائے گی۔

    بورک ایسڈ اور چینی
    یہ بھی ایک کام کرنے والا طریقہ ہے، بس کچھ مقدار میں بورک ایسڈ اور چینی کو مکس کریں اور ان جگہوں پر پھیلا دیں جہاں لال بیگ زیادہ نظر آتے ہوں۔ چینی ان کیڑوں کو اپنی جانب کھینچے گی جبکہ بورک ایسڈ ان کا خاتمہ کرے گا۔

    پودینے کا تیل
    پودینے کے تیل یا لیونڈر آئل سے بھی یہ مدد لی جاسکتی ہے، بس کسی بھی تیل کو کچن اور کیبنٹس میں اسپرے کریں اور جادو دیکھیں۔

    کھیرے
    کھیرے تو لگ بھگ ہر ایک ہی کھاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ لال بیگ کو اس کی مہک پسند نہیں؟ جی ہاں یہ درست ہے اور کھیرے کے چند ٹکڑے متاثرہ جگہوں پر رکھ کر ان کیڑوں کو وہاں سے دور رکھا جاسکتا ہے۔

    نیم
    نیم کے پتوں سے لے کر اس کے تیل تک سب ہی لال بیگ اور کیڑوں کو کچن سے دور رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

    بس نیم کے چند پتے کچن میں رکھ دیں اور صرف 3 دن میں تبدیلی کو محسوس کریں۔اس کے علاوہ نیم کے تیل کو گرم پانی میں ملا کر مکس کرنے سے بھی ایسا کیا جاسکتا ہے۔

    دارچینی
    دار چینی بھی اس حوالے سے مددگار ہے، بس دارچینی کے سفوف کو کچھ مقدار میں کچن میں بکھیر دیں اور لال بیگوں کی افزائش کو روک دیں۔

    لہسن مرچ اور پیاز
    ایک لیٹر پانی میں لہسن کا ٹکڑا یا پوتھی، ایک چائے کا چمچ سرخ مرچ اور ایک پیاز کا پیسٹ شامل کردیں۔

  • آنکھوں کی حفاظت کے چند آسان اور مؤثر طریقے

    آنکھوں کی حفاظت کے چند آسان اور مؤثر طریقے

    ہماری آنکھیں اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں سے بہت بڑی نعمت ہیں، اس لیے ان کی مناسب دیکھ بھال بینائی درست رکھنے کے ساتھ ساتھ اعصابی راحت بھی فراہم کرتی ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام "باخبر سویرا” میں گفتگو کرتے ہوئے کنسلٹنٹ پی او بی آئی ڈاکٹر محمد معیزالدین نے آنکھوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلیے اہم مشورے دیئے۔

    انہوں نے بتایا کہ کمپیوٹر، ٹیبلٹ، موبائل فون یا ٹی وی کی اسکرین کے زیادہ قریب ہونا آنکھوں کو مشقت میں ڈالنا ہے جس کے بعد تکلیف یا شکایات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

    اس سے بچنے کیلئے یہ ورزش بہت ضروری ہے کہ کسی بھی چیز کو جو بیس فٹ دور ہو اسے بیس سیکنڈ کے لیے ہر بیس منٹ میں دیکھیں اور ساتھ ساتھ پلک جھپکاتے رہیں ساتھ اسکرین پر پروٹیکٹرز لگائیں۔

    اپنی آنکھوں کو ہر 20 منٹ بعد آرام دیں، کمپیوٹر اسکرین سے نظریں 20سیکنڈ کے لیے ہٹالیں اور کم از کم ہر دوگھنٹے بعد آنکھوں کی حفاظت کے لیے 15 منٹ کا وقفہ لیں۔

    انہوں نے بتایا کہ لکھنے اور پڑھنے والے افراد جیسے کالم نویس، رپورٹرز، کمپیوٹر پر کام کرنے والے اور طالب علم وغیرہ کوآنکھوں کی دیکھ بھال کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

    یہ نہایت ضروری ہے کہ آنکھوں کے ڈاکٹر سے سالانہ معائنہ کروایا جائے بالخصوص چالیس سال سے بڑی عمر  کے افراد سال میں ایک مرتبہ ڈاکٹر کو آنکھوں کا معائنہ ضرور کروائیں تاکہ ڈاکٹر آنکھوں کے دیکھنے کی طاقت اور یہ کنفرم کرے کہ انہیں گلوکوما یا ذیابیطس ریٹناپیتھی اور دیگر امراض لاحق نہیں۔

    ڈاکٹر محمد معیزالدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی آنکھ کو کچھ ہوجائے فورا ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے خصوصاً جب دیکھنے میں مشکل پیش آئے، درد ہو بے چینی ہو، کھولنے میں دقت ہو یا آنکھ کی سفیدی میں خون کا ہونا، یا پھر ایک آنکھ کا دوسرے سے مختلف شکل میں ہونا۔

  • اپنے پسندیدہ موضوع کو "گوگل” پر آسانی سے تلاش کریں، جانیے کیسے؟

    اپنے پسندیدہ موضوع کو "گوگل” پر آسانی سے تلاش کریں، جانیے کیسے؟

    سرچ انجن گوگل ایک ایسی منفرد ایجاد ہے جس نے آج کی زندگی کو بہت آسان بنا دیا ہے ، جس کے تحت ہر خبر، ہر رپورٹ یا پھر کوئی بھی واقعہ ہو دنیا بھر سے گوگل سرچ کی مدد سے باآسانی باخبر رہا جاسکتا ہے۔

    گوگل ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر روز اور ہر وقت کوئی نا کوئی شخص کچھ نا کچھ سرچ کر رہا ہوتا ہے۔ گوگل پر چیزیں سرچ کرنا اور نت نئی چیزوں کے متعلق گھر بیٹھے جان لینا بہت ہی آسان ہے۔

    اگر گوگل نہ ہوتا تو زندگی بہت مشکل ہوجاتی، درحقیقت آج کے دور میں انٹرنیٹ صارفین کا گوگل کے بغیر گزارا کسی صورت ممکن ہی نہیں ہے لیکن آج ہم ایسے 5 طریقوں کے حوالے سے بات کریں گے جن کی مدد سے آپ باآسانی سب کچھ گوگل پر سرچ کر سکتے ہیں۔

    5 Must-Have Google Search Tips for Students | Common Sense Education

    1۔ Or لفظ کا استعمال:
    اگر آپ کسی خاص چیز پر کام کر رہے ہیں اور اس کے لئے آپ کو آئیڈیاز درکار ہیں تو گوگل پر اس حوالے سے سرچ کرتے ہوئے انگریزی میں ” او آر” لفظ کا استعمال ضرور کریں کیونکہ اسے استعمال کرنے سے گوگل آپ کو مزید بہتر آئیڈیاز فراہم کرے گا۔

    2۔ مادری زبان کا استعمال:
    اگر آپ گوگل پر کسی خاص چیز کے حوالے سے تلاش کر رہے ہیں تو آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ آپ اپنی مادری زبان میں سرچ کریں, اس سے آپ کو مطلوبہ چیز کے متعلق کافی بہتر اور جامع انفارمیشن حاصل ہوجائے گی۔

    3۔ تاریخ کا استعمال:
    گوگل پر اگر تاریخی مواد ڈھونڈا جارہا ہو تو اس کے لئے وقت کا دورانیہ لکھ کر سرچ کرنا بھی اچھا خیال ہے۔ مثال کے طور پر پندرہویں یا سولہویں صدی کے واقعات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے 1453…1815 لکھ کر سرچ کیا جاسکتا ہے۔ اس سے گوگل ان دورانیے پر پر لکھے گئے بلاگز اور آرٹیکلز آپ کے سامنے چند سیکنڈز میں پیش کردے گا۔

    Top 10 Clever Google Search Tricks

    4۔ تصاویر کا استعمال:
    امیجز کوئی بھی چیز سرچ کرتے ہوئے”images” میں سرچ کرنے سے ایسا نکتہ یا مواد سامنے آجاتا ہے جس کی حقیقی طلب ہوتی ہے دراصل تصاویر کی مدد سے چیزوں کو سمجھنا آسان ہوتا ہے۔

    جن آرٹیکلز کو ہم گوگل پر چند لائنز میں پڑھ کر فیصلہ نہیں کرپاتے اسی کی تصویر ہمیں آرٹیکل کی اندرونی معلومات کی نشاندہی کرسکتی ہےاور اگر آپ اپنے پاس موجود کسی تصویر کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو گوگل پر تصویر اپلوڈ کرکے سرچ کرنے کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے۔

    5۔ اہم الفاظ کا استعمال:
    غیر اہم الفاظ کی جگہ صرف اہم الفاظ کو لکھ کر سرچ کریں۔