Tag: eating-poisonous-food

  • زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق

    زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق

    ڈسکہ کے ایک گاؤں میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے گاؤں کوٹلہ سکھیا میں زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئی، دونوں بچیوں کو طبیعت بگڑنے پر سول اسپتال لایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچیوں میں 8 سالہ فاطمہ، 4 سالہ مرحا شامل ہیں۔

    اس سے قبل کامونکی کے ایمن آباد میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 کمسن بہنیں دم توڑ گئیں جبکہ 4 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/punjab-arifwala-3-people-die-eating-poisonous-food/

    پولیس اہلکار راشد نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نجی فوڈ پوائنٹ سے کھانا کھایا جس کے بعد راشد کی اہلیہ اور 4 بچوں سمیت حالت بگڑ گئی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حالت خراب ہونے پر تمام افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 7 سالہ نور فاطمہ اور 4 سالہ جنت دم توڑ گئیں جبکہ دیگر افراد کو علاج کیلئے گوجرانوالہ اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

  • زہریلا کھانا کھانے سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق

    زہریلا کھانا کھانے سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق

    پنجاب کے علاقے عارف والا میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی فیملی کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے عارف والا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مرغیوں کے پنجےکا سالن کھانے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان نے مبینہ طور پر مرغیوں کے پنجےکا سالن کھایا تھا، جاں بحق ہونیوالوں میں باپ، ماں اور 13 سال کا بیٹا شامل ہے۔

    اسپتال ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ تین بہن بھائیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے جس میں 8 سالہ ماہم، 15 سال کے علی عرفان، 18 سال کا علی زیر علاج ہے۔

    بھارتی وزیر کا خواتین کو اپنے بیگ میں لپ اسٹک کے ساتھ مرچیں رکھنے کا بھی مشورہ

  • وزیراعلیٰ سندھ کو مضر صحت کھانا کھانے سے 5بچوں کی موت سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش

    وزیراعلیٰ سندھ کو مضر صحت کھانا کھانے سے 5بچوں کی موت سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچوں کی موت سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ، وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرکراچی کو ہدایت کی کہ بچوں کےوالدین سےخودجاکر ملیں، اگروہ واپس کوئٹہ جاناچاہتےہیں توان کے لیے بندوبست کیاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو5 بچوں کی موت سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق متعلقہ خاندان کوئٹہ سےآیاتھا، خاندان کوئٹہ سے پہنچنے کے بعدقصرنازمیں ٹھہراتھا، سفرکےدوران متاثرہ خاندان نے خضدار اور حب  میں کھاناکھایا، جب وہ کراچی پہنچے تو پارسل بریانی لی جو اپنے کمرے میں کھائی۔

    رپورٹ میں کہا گیا بریانی کھانے کے بعد خاتون نےالٹیاں کیں، شوہر نے خاتون کو نجی اسپتال منتقل کی، صبح واپس قصرناز پہنچے تو 5 بچے، رشتہ دار کمرے میں بیہوش پڑے تھے، وہ فوراً ان کواسپتال لےگئے لیکن وہ اسپتال میں مردہ تصدیق کئےگئے۔

    سندھ فوڈاتھارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا نوبہارریسٹورنٹ سےکھانےکےنمونے حاصل کیے جبکہ قصرناز روم سے بھی کھانے کے نمونے حاصل کیےگئے ہیں، تمام نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیجے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچوں کی اموات، ریسٹورنٹ عملے کوحراست میں لے لیا گیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرکراچی کو ہدایت کی کہ بچوں کےوالدین سےخودجاکر ملیں، اگروہ واپس کوئٹہ جاناچاہتےہیں توان کے لیے بندوبست کیاجائے۔

    مراد علی شاہ نے کہا مجھے اس واقعہ سےدلی صدمہ ہوا، والدین کی تکلیف محسوس کررہاہوں، ان کےساتھ باقاعدہ انصاف ہوگا۔

    یاد رہے شہر قائد میں میں ریسٹورنٹ کا مضرصحت کھاناکھانےسےایک ہی خاندان کے5 بچےجاں بحق ہوگئے تھے ، پولیس نے ریسٹورنٹ عملے کوحراست میں لے لیا ہے جبکہ بچوں کی لاشوں کوپوسٹ مارٹم کیلئےسول اسپتال منتقل کردیاگیا۔