Tag: ECB

  • پاکستانی نژاد کرکٹر کے لیے حقارت بھرے الفاظ پر 6 انگلش کھلاڑیوں کے خلاف بڑا اقدام

    پاکستانی نژاد کرکٹر کے لیے حقارت بھرے الفاظ پر 6 انگلش کھلاڑیوں کے خلاف بڑا اقدام

    انگلینڈ کے کاؤنٹی کرکٹ کلب یارک شائر کے 6 سابق کھلاڑیوں پر، جنہوں نے پاکستانی نژاد کھلاڑی عظیم رفیق اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے حقارت بھرے الفاظ استعمال کیے، نسل پرستی کا مظاہرہ کرنے کا الزام ثابت ہوگیا۔

    انگلینڈ کے کاؤنٹی کرکٹ کلب یارک شائر میں کھیلنے والے پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر عظیم رفیق کو نسل پرستی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملوث 6 انگلش کرکٹرز پر پابندی بدھ کے روز لگائی جائے گی۔

    سماعت میں اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ ان کھلاڑیوں نے عظیم رفیق سمیت باقی پاکستانی کھلاڑیوں کو نسل پرستی کا نشانہ بنایا ہے جس پر 6 سابق برطانوی کھلاڑیوں پر بدھ کے روز پابندی لگائی جائے گی۔

    یارک شائر کرکٹ کلب کے ان سابق کھلاڑیوں میں جان بیلیئن، ٹم بریسنن، انڈریو گیل، میتھیو ہوگارڈ، رچرڈ پائراہ اور گیری بیلنس شامل ہیں۔

    31 مارچ کو ہونے والی سماعت میں علم ہوا ہے کہ ان کھلاڑیوں نے عظیم رفیق سمیت باقی پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے لفظ ’پاکی‘ کا استعمال کیا، خیال رہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے لفظ ’پاکی‘ کو استعمال کرنا حقارت، نفرت اور نسل پرستی کے زمرے میں آتا ہے۔

    بدھ کے روز ہونے والی سماعت میں پابندیاں لگانے سے پہلے آزاد کرکٹ ڈسپلن کمیشن پینل کھلاڑیوں کے مؤقف کو بھی سنے گا۔

    انگلیںڈ اور یارک شائر کے سابق فاسٹ بولر میتھیو ہوگارڈ نے عظیم رفیق کے لیے لفظ ’پاکی‘ کا استعمال کیا تھا جبکہ 2008 میں انہیں ’رافا دی کافر‘ کا لقب بھی دیا تھا، انہوں نے یارک شائر کے دوسرے ساتھی کھلاڑی اسماعیل داؤد کی رنگت پر قابل اعتراض جملے بھی کسے تھے۔

    یارک شائر کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ بھی عظیم رفیق اور ساتھی کھلاڑی محسن حسین کے خلاف ایسے ہی جملے کستے ہوئے پائے گئے تھے۔

    سنہ 2010 اور 2011 میں جان بلئین جب یارک شائر میں تھے تو انہوں نے بھی اسی طرح ساتھی کھلاڑیوں کو نسل پرستی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ ٹم بریسنن اور رچرڈ پائراہ نے پاکستانی خواتین کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

    منگل کے روز تک، صرف گیری بیلنس جو کہ پہلے ہی نسل پرست جملے کہنے اور امتیازی زبان کا استعمال کرنے کا اعتراف کر چکے تھے، انہوں نے واقعات پر ذاتی مؤقف بیان کیا ہے۔

    باقی پانچ سابق کھلاڑی مارچ سے قبل سماعت کا حصہ نہیں بنے اور وہ کارروائی سے دستبردار ہو چکے تھے۔

    پینل کے پاس اختیار ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو کھیل سے معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر جرمانے عائد کر کے انہیں لازم ٹریننگ کورس پر بھیج سکتا ہے۔

    نسل پرستی کے طوفان میں گھرے یارک شائر کاؤںٹی کرکٹ کلب نے عظیم رفیق کی جانب سے لگائے گئے چار الزامات کا جواب دیا، جنہوں نے الزام لگایا تھا کہ کلب نے ان کی شکایات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

    خیال رہے کہ 27 جون کو سماعت میں کلب پر الگ سے پابندیاں لگائی جائیں گی۔

  • انگلش بورڈ میں تبدیلی کی ہوا، چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

    انگلش بورڈ میں تبدیلی کی ہوا، چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

    لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ کےچیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے اپنے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن اگلے ماہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے وہ سات سال تک انگلش بورڈ سے وابستہ رہے۔

    انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سات سالہ دور انتہائی شاندار رہا اب بورڈ میں نئی توانائی لانے کا وقت ہے،انگلینڈ کی سابق کپتان اور خواتین کرکٹ کی منیجنگ ڈائریکٹر کلیئر کونر عبوری چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالیں گی۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ایشز سیریز میں بدترین ناکامی کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم بڑے پیمانے پر تبدیلی سے گزررہی ہے، نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم ٹیسٹ کوچ کا عہدہ سنبھال لیا ہے، بین اسٹوکس نے جو روٹ کی جگہ ٹیسٹ کپتان بن چکے ہیں جبکہ روب کی کو منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا جاچکا ہے۔

  • انگلش کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی

    انگلش کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی

    مانچسٹر: سری لنکا اور پاکستان سے ہوم سیریز سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے تماشائیوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انگلینڈکرکٹ بورڈ نے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز میں کیا جائے گا، ای سی بی نے یہ اعلان بذریعہ ٹوئٹر کیا۔

    ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سری لنکا اور پاکستان سیریز کے لئےشائقین کی گنجائش میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، رائل لندن سیریز ون ڈے اور ٹی20میں تماشائیوں میں اضافےکی اجازت ہوگی۔

    بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سے سیریز کےانتظامات سے متعلق تفصیلات مشاورت کے بعد جاری کی جائینگی۔

    سیکریٹری ثقافت اولیور ڈاوڈن نے انگلش کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ خوش آئند بات ہے،زبردست ویکسین رول آؤٹ کے باعث یہ ممکن ہوا، ہم تماشائیوں کیلئےمحفوظ ماحول میں کھیل دیکھنےکےمزید اقدامات کررہےہیں۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو کورونا کے باعث16.1 ملین پاؤنڈز کا خسارہ برادشت کرنا ‏پڑا ہے، خسارے کے باعث بورڈ کے نقد ذخائر 2.2 ملین پاؤنڈز تک جاپہنچے ہیں۔

    چیف فنانشل آفیسر اسکاٹ سمتھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس چیلنجنگ سال رہاہے، گزشتہ برس ‏بورڈ کی ٹکٹس کی فروخت سےحاصل ہونےوالی آمدنی صفر رہی جب کہ بائیوسکیور ماحول کیلئے ‏بورڈ کےاخراجات میں مزیداضافہ ہوا۔

  • پی سی بی اہم ایونٹس کا انعقاد امارات میں جاری رکھے گا، معاہدہ طے پاگیا

    پی سی بی اہم ایونٹس کا انعقاد امارات میں جاری رکھے گا، معاہدہ طے پاگیا

    لاہور: پی سی بی اور امارات کرکٹ بورڈ کے درمیان باہمی دلچسپی پر معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے مطابق پی سی بی اہم ایونٹس کا انعقاد امارات میں جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی اور امارات کرکٹ بورڈ کے درمیان باہمی دلچسپی پر معاہدہ طے پاگیا ہے، ای سی بی کا ایونٹس میں پی سی بی کے اخراجات کم سے کم کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پی ایس ایل قومی ٹیم کے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران ای سی بی لیگ نہیں کرائے گا، ای سی بی کے زیر اہتمام ٹی ٹوئنٹی، ٹی ٹین لیگ یو اے ای میں ہوں گی، دونوں لیگز 10 دسمبر سے 10 جنوری تک کھیلی جائیں گی۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق ان کی ساری شرائط مان لی گئی ہیں جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اکتوبر سے نومبر تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہوم سیریز کی میزبانی کریں گی۔

    ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی اس سال اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات کے میدانوں شارجہ، دبئی اور ابوظہبی میں کرائے گا۔

    واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر پاکستان کے ایونٹ کے ساتھ کوئی اور لیگ کرانے کی کوشش کی گئی تو اپنے تمام ایونٹس ملائیشیا لے جاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی تمام ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد کروا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بنگلہ دیش سے شرمناک شکست پرانگلش میڈیا کی کڑی تنقید

    بنگلہ دیش سے شرمناک شکست پرانگلش میڈیا کی کڑی تنقید

    لندن : ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے پر انگلش ٹیم کے کوچ پیٹر مورس سے مستعفی ہونے کی خبروں نے زور پکڑا تو بورڈ کے چیف نے اسے مسترد کردیا۔

    ورلڈ کپ کے ڈو اینڈ ڈائی میچ میں بنگلہ دیش سے شرمناک شکست کے بعد انگلش میڈیا نے ٹیم کے کوچ اور کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ تو انگلش بورڈ کے کرتا دھرتا سامنے آگئے۔

    ٹیم کے مینجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ پیٹر مورس اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ بورڈ کو ان پر مکمل اعتماد ہے۔ پیٹر مورس سے استعفی نہیں لیا جارہا۔ وہ دس ماہ قبل آئے تھے۔

    اںہوں نے کہا کہ ان کی جگہ کوئی بھی ہوتا اسے بھی درپیش مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔ برطانیہ کے اخبارات میں کوچ پیٹر مورس سے مستعفی ہونے کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔ انیس سو بانوے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ٹیم کوارٹرفائنل میں بھی نہیں پہنچ سکی۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پول میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے انگلیڈ کو سخت مقابلے کے بعد پندرہ رنز سے اپ سیٹ  شکست دی تھی، جو انگلینڈ کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا سبب بنی،جس پر انگلش میڈیا کی جانب سے اپنی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔