Tag: ecc meeting

  • ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی پنشن کا مسئلہ فوری حل کیا جائے: وزیر خزانہ

    ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی پنشن کا مسئلہ فوری حل کیا جائے: وزیر خزانہ

    سلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کے لیے خطیر گرانٹ منظور کرلی گئی، وزیر خزانہ نے ریڈیو پاکستان کی پنشن کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کے لیے 70 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کو 36 کروڑ روپے کی گرانٹ ملے گی جبکہ اے پی پی کے لیے 34 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

    وزیر خزانہ نے ریڈیو پاکستان کی پنشن کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    انہوں نے ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کے مسئلے کے حل کے لیے کمیٹی قائم کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پنشنرز کا مسئلہ 3 سے 4 روز میں حل کیا جائے۔

  • دوائیں بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور، قیمتوں میں اضافے کی منظوری

    دوائیں بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور، قیمتوں میں اضافے کی منظوری

    اسلام آباد : مہنگائی کے مارے شہریوں سے ادویات بھی دور کردی گئیں، حکومت نے ادویات 14 سے 20 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ادویات 14 سے 20 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ روز ویلٹ ہوٹل، گندم کی خریداری اور ادویات مہنگی کرنے سمیت متعدد معاملات پر بات کی گئی۔

    ای سی سی نے ایک بار کے لیے ادویات کی قیمتوں میں 14 سے 20 فیصد تک اضافے کی اجازت دے دی، ضروری اور جان بچانے والی ادویات مہنگائی کے 70 فیصد کے تناسب سے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی یعنی ان ادویات کی خوردہ قیمت (پرچون قیمت) میں 14 فیصد تک اضافہ کیا جاسکے گا۔

    اسی طرح عام دوائیں بھی مہنگائی کے 70 فیصد کے برابر مہنگی کرنے کی اجازت دی گئی ہے مگر ان کی قیمت میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کیا جا سکے گا۔

    ای سی سی نے ملک بھر کی 30 انتظامی اکائیوں میں پاسپورٹ پراسیسنگ سینٹرز کے قیام کے لئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے، امریکہ میں قائم روزویلٹ ہوٹل کے دوبارہ کھولے جانے کی سمری منظور کرلی۔

    اس ضمن میں نیو یارک سٹی حکومت سے مذاکرات کے لئے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن کریں گے، ہوٹل کے 1025 کمرے 200 امریکی ڈالرز یومیہ کے حساب سے دوبارہ کارآمد بنائے جائیں گے۔

    اجلاس میں صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے 23-2022 کے لئے گندم کی خریداری کے اہداف مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ سندھ کے لیے 4000 روپے فی من قیمت پر 1400 میٹرک ٹن گندم کی خریداری، پنجاب کے لیے 3900 روپے فی من قیمت پر 3500 میٹرک ٹن، بلوچستان کے لیے 3900 روپے فی من 0.100 میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا۔

    وزارت داخلہ کے لئے 45 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی، جس کو اسلام آباد پولیس کی ضروریات کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔

  • ای سی سی نے "حج پالیسی 2023” کی منظوری دے دی

    ای سی سی نے "حج پالیسی 2023” کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں حج پالیسی 2023کی منظوری دے دی گئی، اس سلسلے میں نو کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ای سی سی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی، اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حج پالیسی 2023 کیلئے 9 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، سرکاری اور پرائیوٹ اسکیم کے تحت 50، 50 فیصد کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق حج پیکج 2023 کے تحت شمال ریجن کیلئے 11 لاکھ 75 ہزار روپے خرچ ہونگے، جنوبی ریجن کے حج پر فی حاجی 11 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ ہوں گے، اس کے علاوہ ساتویں خانہ مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق قومی غربت گریجویشن پروگرام کیلئے 3 ارب 24 کروڑ روپے منظور کیے گئے جبکہ سال 2023میں یوریا کی کھپت کی سمری مؤخر کردی گئی ہے اور سولر پینل مینوفیکچرنگ کی پالیسی پر بھی غور مؤخر کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے امسال حج کے لیے آنے والے عازمین کا پہلا قافلہ 21 مئی کو سعودی عرب پہنچے گا۔

    اس سال حج کے لیے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ پاکستان سے نصف عازمین حج کی تعداد مدینہ منورہ اور نصف جدہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

    21مئی سے پاکستانی عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا جو کہ 2 اگست تک جاری رہے گا۔ پی آئی اے، سعودی ایئرلائن اور دیگر نجی ایئرلائنز کے ذریعے عازمین کی آمد ہوگی۔

  • ای سی سی نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

    ای سی سی نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف منصوبوں کی منظوری اور ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے5ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دی۔

    اعلامیہ کے مطابق گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من، کےالیکٹرک کیلئے سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی کیلئے ونیفارم ٹیرف اور سال 2021-22کی دوسری سہ ماہی کیلئے بھی یونیفارم ٹیرف کی منظوری دی گئی۔

    اس کے علاوہ ایل سیز کھولنے میں دشواری پر 50لاکھ روپے سے کم اسٹوریج چارجز معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ڈیمرج چارجز کے خاتمے کے لیے اسٹیٹ بینک کی منظوری بھی درکار ہوگی۔

    اجلاس میں پورٹس پرکھڑے کنٹینرز، کارگوز کلیئر اور اسٹوریج چارجزختم کرنے کی ماہانہ رپورٹ طلب کی گئی ہے، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 3 تکنیکی گرانٹس کی مد میں 1ارب 33کروڑ روپے منظور کیے گئے۔

    اعلامیہ کے مطابق وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 70کروڑ کی تکنیکی گرانٹ ایم این ایز کیلئے منظور کی گئی اور خیبرپختونخوا میں نارتھ اور ساؤتھ ایف سی کے ہیڈکوارٹر کیلئے فنڈزکی منظوری دی گئی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت داخلہ کیلئے دو تکنیکی گرانٹس کی مد میں 3کروڑ 20لاکھ روپے کے علاوہ آئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کرنے کیلئے اگلے مالی سال میں بجلی پر اضافی سرچارج لگانے کی منظوری دی گئی ۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی نے اضافی سرچارج کے اطلاق کا فیصلہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے کیا ہے۔

  • پیراسیٹامول گولی کی قیمت میں اضافے کی منظوری

    پیراسیٹامول گولی کی قیمت میں اضافے کی منظوری

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیراسیٹامول مہنگی اور بجلی کے بڑے صارفین پر سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پیراسیٹامول کی گولی کی قیمت میں اضافہ جبکہ 20 ادویات کی قیمت کم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    ای سی سی اعلامیے کے مطابق پیراسیٹامول کی 500 ملی گرام (ایم جی) گولی کی قیمت 2.6 روپے اور پیراسیٹامول ایکسٹرا 500 ایم جی ٹیبلٹ کی قیمت 3.3 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ مذکورہ ادویات کی قیمتیں بھارت سمیت دیگر پڑوسی ممالک کی نسبت کم ترین ہیں۔

    300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے 76 ارب روپے وصول کیے جائیں گے: اعلامیہ۔ فوٹو فائل

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی نے بجلی کے بڑے صارفین سے 76 ارب روپے وصول کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا، بجلی منصوبوں کے لیے لیے گئے قرض پر سود کی رقم بھی عوام ادا کریں گے، بجلی کے بڑے صارفین پر ایک روپیہ فی یونٹ سرچارج عائد ہوگا جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

    اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب متاثرین کے لیے 10 ارب روپے کے بجلی بل معاف کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 10 ارب 34 کروڑ کی گرانٹ منظور کرلی جب کہ اجلاس میں وزارت دفاع کے لیے 45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

    اجلاس میں 283ارب28کروڑ کے پرنسپل قرض کی ادائیگی2سال کیلئے مؤخر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے وزارت خزانہ کو قرض اور سود کی ادائیگی2سال مؤخرکرنے کی ضمانت دینے کی ہدایت کردی۔

  • تین کمپنیوں کو سندھ میں تیل و گیس تلاش کرنے کی منظوری

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف منصوبوں اور گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی صنعتی اسٹیٹ کی سڑکوں کی مرمت کیلئے ایک ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں رواں مالی سال کیلئے پاور ڈویژن کو30کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جبکہ کسان پیکیج کے تحت 5سال پرانے ٹریکٹرز کم ڈیوٹی پردرآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔

    اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے ٹل بلاک سے کم بی ٹی یو گیس تھرڈ پارٹی کو دینے کی منظوری دی گئی ہے، اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فوجی فاؤنڈیشن کو بیرون ملک 49لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی او ایل، اٹک آئل اور پولینڈ کی کمپنی کو سندھ میں تیل ،گیس کی تلاش اور سندھ کے کھیرتھر بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے ورکنگ انٹرسٹ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

  • درآمدی یوریا :حکومت نے 50 کلو تھیلے کے ریٹ مقرر کردیے

    درآمدی یوریا :حکومت نے 50 کلو تھیلے کے ریٹ مقرر کردیے

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدی یوریا کی 50 کلوگرام تھیلا کی ڈیلرٹرانسفر پرائس 2150روپے اور انسیڈینٹل اخراجات 620.47 روپے صوبوں کے ساتھ آدھی آدھی ساجھے داری کی بنیاد پر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز وفاقی وزیرخزانہ و محصولات اسحاق ڈارکی زیرصدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا، وزیر مملکت پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، وزیراعظم کے رابطہ کار برائے معیشت بلال اظہر کیانی، رابطہ کار برائے صنعت و تجارت رانا احسان افضل، گورنر اسٹیٹ بینک، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر سینئرافسران نے شرکت کی۔

    وزارت صنعت و پیداوار کی سمری پر تفصیلی مباحثہ کے بعد ای سی سی نے درآمدی یوریا کی 50 کلوگرام تھیلہ کی ڈیلر ٹرانسفرپرائس 2150 روپے اور انسیڈینٹل اخراجات 620.47 روپے صوبوں کے ساتھ آدھی آدھی ساجھے داری کی بنیاد پر مقررکرنے کی منظوری دی۔

    پیٹرولیم ڈویژن کی سمری پرای سی سی نے میسرزز اویر پٹرولیم کارپوریشن پرائیوٹ لمیٹڈ کی بنوں ویسٹ بلاک میں 10فیصد ورکنگ انٹرسٹ میسرز اورینٹ پٹرولیم کو دینے کی منظوری دی گئی۔

    وزارت پٹرولیم کی ایک اورسمری پر ای سی سی نے زمزمہ ڈی اینڈ پی ایل کی پیداواری لیزمیں دوپریل 2022سے مزید 5 سالوں کی توسیع کی منظوری دی گئی۔

    وزارت پیٹرولئیم کی سمری پرای سی سی نے 18 ایکسپلوریشن لائسنسز کی ویلیڈیٹی کی مدت میں توسیع کی منظوری بھی دی۔ ٹیرف کومعقول بنانے کے ضمن میں پاورڈویژن کی ایک سمری پرای سی سی نے تین ماہ کیلئے کے الیکٹرک کیلئے 0.5087 روپے فی یونٹ ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیدی۔

    وزارت تجارت کی سمری پرای سی سی نے پابندی کے بعدپاکستان پہنچنے والے کنسائنمنٹس کی مشروط ریلیز کی منظوری بھی دی۔

    اجلاس میں وزارت ہاوسنگ اینڈورکس کیلئے 2000 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی،اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ، وزارت پٹرولیم اوروزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پیش کردہ سمریوں کو مؤخر کردیا گیا۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس : نسوار اور حقے کے تمباکو کی قیمت مقرر

    اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس : نسوار اور حقے کے تمباکو کی قیمت مقرر

    اسلام آباد : وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی اجلاس میں تمباکو کی کم از کم قیمت کے تقرر کی سمری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں2022کیلئے تمباکو کی مختلف اقسام کی کم ازکم قیمتوں کی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق تمباکو کی فی کلو کم ازکم قیمت کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، ایف سی وی کیٹگری کےتمباکو کی دونوں اقسام کی قیمت مقررکی گئی ہے۔

    ای سی سی اجلاس میں میں میدانی علاقے سے قیمت240روپے فی کلو جبکہ نیم پہاڑی علاقےسے281.13 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

    ای سی سی کے مطابق ڈی اے سی کے تمباکو کی قیمت 149.09 روپے فی کلو، وائٹ پٹا129 روپےفی کلو جبکہ بیورلے187.50روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نسوار اور حقے کے لئے تمباکو کی قیمت129 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

  • کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی منظوری کا امکان

    کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی منظوری کا امکان

    اسلام آباد : وزیراقتصادی امور عمر ایوب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 20 کروڑ ڈالر کی ویکسین خریداری کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراقتصادی امور عمر ایوب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ، جس میں7 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اے ڈی بی کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر کی ویکسین خریداری کی منظوری دی جائےگی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 50 کروڑ ڈالر ویکسین خریداری کیلئے فراہم کیے تھے۔

    اجلاس میں اسمال میڈیم انٹرپرائزز پالیسی2021سے2025 تک منظورکی جائےگی جبکہ یوریا کھاد کی درآمد کیلئے پیپرا رولز میں نرمی اور کابینہ ڈویژن کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائے، کابینہ ڈویژن کی 10ارب کی گرانٹ پائیدارترقی کے اہداف کیلئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزارت تعلیم کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائےگی، 33کروڑ80 لاکھ کی گرانٹ قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کیلئے ہیں۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی، پہلے مرحلےمیں پروگرام بلوچستان، کے پی، آزاد کشمیر اور جی بی میں شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہو گا ، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور کیا گیا۔

    ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلےمرحلےمیں پروگرام بلوچستان ،کے پی، آزاد کشمیر اور جی بی میں شروع ہوگا جبکہ سندھ ،پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں بھی پروگرام شروع کیا جائے گا۔

    ای سی سی نے50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کی بھی منظوری دے دی ، ،ذرائع ای سی سی نے بتایا کہ چینی کی درآمد 3مراحل میں کی جائے گی۔

    اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 11 ارب کی منظوری دی گئی ، پاکستان اسٹیل ملازمین کو تنخواہیں 2021-22 کیلئےاداکی جائیں گی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کے لئے فنڈز اور وزارت داخلہ کی سمری پرفرنٹیئرکانسٹیبلری سینٹر کیلئے فنڈز کی منظوری دی۔