Tag: ecc meeting today

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : ای سی سی کا اہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس کی صدارت مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کریں گے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ایجنڈے میں نو نکات پر بات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلا س آج ہوگا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ایجنڈے میں 9نکات پر بات چیت ہوگی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں این ڈی ایم اے کو ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے 10کروڑ روپے کی فراہمی کے علاوہ این ڈی ایم اے کو کورونا سے نمٹنے کیلئے 5کروڑ ڈالرکی فراہمی کی سمری بھی شامل ہے۔

    اس کے علاوہ وزارت داخلہ کی رینجرز کیلئے23.5کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ اور اٹامک انرجی کمیشن کیلئے ایک ارب 30کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ پر غور ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکج سے متعلق سمری اور پی آئی اے کو مارک اپ کی ادائیگی کیلئے مالی اعانت کی فراہمی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلے کا امکان

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلے کا امکان

      اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلے کا امکان ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں3 روپے 82 پیسے اضافہ تجویز کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسد عمر کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں دوسےڈھائی روپےفی یونٹ اضافےکاامکان ہے جبکہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں3 روپے 82 پیسے اضافہ تجویز کیا ہے

    گزشتہ روز اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا تھا اور پاورڈویژن سےبجلی چوری،لائن لاسزمیں کمی کاپلان مانگا گیا تھا۔

    وزیرخزانہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو جامع پلان اور عملدرآمد سے مشروط کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

    اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی 4 بار بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کر چکی ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جانے سے پہلے بجلی قیمتوں میں اضافہ ناگزیز ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے ماہانہ 50 یونٹ تک استعمال والے صارفین کو استثنیٰ کی سفارش بھی کی ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے سالانہ 200 ارب اضافی حاصل ہوسکتے ہیں۔

    اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اضافہ کیا بھی تو اتنا نہیں کریں گے، بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ بجلی واجبات کی وصولی کا عمل بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وصولیوں کا عمل بہتر ہونے تک بجلی کی قیمت نہیں بڑھانے دوں گا، بدھ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس بلایا ہے۔ خصوصی اجلاس میں بجلی واجبات کی وصولیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی، وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ غریب صارفین پر کم از کم بوجھ ڈالا گیا ہے، امیر طبقے کے لیے گیس قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

  • وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

    وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : نئی حکومت کا پہلا اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں گیس کی قیمتوں سیمت سرکلر ڈیٹ اور دیگر معاملات زیر بحث آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہونے جارہا ہے، اجلاس کے ایجنڈے میں گیس کی قیمت سمیت اہم پوائنٹس شامل ہوں گے، جس میں گردشی قرضے اوراس کے پاور سیکٹر پر اثرات اور پی ایس او کی مالی صورت حال شامل ہیں۔

    اجلاس میں اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے کی تجویز پر غور کیا جائے گا، اوگرا نے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت تین گنا کرنے جبکہ کمرشل صارفین کیلئے قیمت میں تیس فیصد اضافہ تجویز کیا ہے۔

    اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت می کافی عرصے سے اضافہ نہ ہونےکےباعث ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کمپنی کے مالیاتی خسارہ میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں خریف کی فصلوں کے لئے کھاد کی دستیابی زیر بحث آئے گی۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے 12 ارکان پر مشتمل اقتصادی رابطہ کمیٹی تشکیل دی تھی اور وزیرخزانہ اسد عمر کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کیا تھا جبکہ کمیٹی میں مواصلات، قانون، بجلی اور پیٹرولیم کے وزراء بھی شامل ہوں گے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں منصوبہ بندی، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، نجکاری، ریلویز، شماریات اور آبی وسائل کے وزراء، تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار و سرمایہ کاری کے مشیر بھی شامل ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری کے مشیر بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔