Tag: ecc meeting

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس:کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کاامکان

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس:کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کاامکان

    اسلام آباد : وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا ، جس میں کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کاامکان ‌ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا ، اجلاس میں5نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائےگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ
    اجلاس میں بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹیں اور فنڈز فراہمی کی سمری پیش کی جائے گی۔

    کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کاامکان ہے جبک فرنٹیئرکورکیلئے9کروڑ87لاکھ روپےکی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائےگی۔

    پاکستان رینجرزکیلئےاڑھائی کروڑروپےکی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کیلئے 3 کروڑ 90 لاکھ گرانٹ منظوری کا امکان ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تخفیف غربت ڈویژن کی کیش ٹرانسفر کے حوالے سے انڈیکیسشن پالیسی اور بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے وظیفے میں ماہانہ 166 روپے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جس کا اطلاق جنوری 2022 سے ہوگا۔

    ای سی سی نے وزارت ہاؤسنگ کے لیے 11 کروڑ 80 لاکھ روپے کی دو گرانٹس، سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے 31 کروڑ 70 لاکھ کی گرانٹ جب کہ نارکوٹکس کنٹرول کے لیے 50 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی تھی۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، متعدد گرانٹس کی منظوری دیے جانے کا امکان

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، متعدد گرانٹس کی منظوری دیے جانے کا امکان

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت وزیر خزانہ شوکت ترین کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں گلگت بلتستان کے لیے گندم پر سبسڈی کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے، پختونخواہ کو 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہمی اور وزارت صنعت و پیداوار کی سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    سرکاری ٹی وی چینلز، نیوز ایجنسی کے لیے 27 کروڑ 40 لاکھ گرانٹ منظوری کا امکان ہے، پاک افغان سرحد پر لگائی گئی باڑھ کے لیے بھی 57 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    میری ٹائم امور، گوادر پورٹ اتھارٹی اور میرین اکیڈمی کے لیے گرانٹس کی منظوری اور پاکستان نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 14 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

    اجلاس میں حکومتی آمدن میں اضافے کے لیے ایف بی آر کی 2 ارب 46 کروڑ کی سمری بھی شامل ہے۔

  • ای سی سی اجلاس: پنجاب میں چار نئے اسپتالوں کی تعمیر کی منظوری

    ای سی سی اجلاس: پنجاب میں چار نئے اسپتالوں کی تعمیر کی منظوری

    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنجاب میں ماں اور بچوں کے لئے چار نئے اسپتال بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی معاشی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس کے علاوہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نکات پر بھی غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ای سی سی نے پنجاب میں ماں اور بچوں کے لئے چار اسپتالوں کی تعمیر ک منظوری دی، ان اسپتالوں کےلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیارہ ارب کی تکنیکی گرانٹ بھی منظور کی۔

    وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تین ایل این جی پلانٹس معاہدوں کی ٹیک یا پےکمٹمنٹ چارچز ختم کرنےکی منظوری دی گئی ساتھ ہی 66فیصدپیداوار کےٹیک یاپےکمٹمنٹ چارچز ختم کرنےکی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ ایل این جی پاورپلانٹس کو مسلسل گیس فراہمی کے معاہدوں کی بھی منظوری ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے نجی پاورپلانٹ کیپکو کے فیسیلیٹیشن معاہدے اور گارنٹی معاہدے میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی۔

  • کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا  اجلاس ملتوی

    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ، ای سی سی کے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا تاہم اب اجلاس کل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ہوگیا ، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں مصروفیات کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا ، ای سی سی کا اجلاس اب کل ہوگا۔

    ای سی سی کے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا، وزارت صنعت و پیداوار چینی کی درآمدپرٹیکس چھوٹ کی سمری پیش کرےگی جبکہ ٹیکسٹائل پالیسی 25-2020اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں، گزشتہ اجلاس میں ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری مؤخر کردی گئی تھی۔

    اجلاس میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کووسعت دینےکی تجویزپیش کی جائےگی اور وزارت مذہبی امور روڈٹو مکہ منصوبے سےمتعلق سمری پیش کرےگی ، حکام کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت حج پر جانے والوں کوامیگریشن کی سہولت دی گئی ، سہولت اسلا آباد,کراچی,لاہور,پشاور ایئر پورٹ کےلیےدی گئی ۔

    حکام نے بتایا کہ پاکستان کوفروری 2019 میں روڈ ٹومکہ منصوبے میں شامل کیا گیا ، سعودی ولی عہدکےدورہ پاکستان میں پاکستان منصوبے میں شامل ہوا ، وزیر اعظم نے جولائی 2019 میں روڈ ٹو مکہ منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

    قومی فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی ای سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ ایف سی بلوچستان نارتھ کے ہیلی کاپٹر کےپرزہ جات کیلئےفنڈز کےاجرا پرغورہوگا۔

    وزارت داخلہ نےہیلی کاپٹر کے پرزوں کیلئےایک کروڑکی ضمنی گرانٹ مانگی ہے ، وزارت منصوبہ بندی 16ارب 62 کروڑ89 لاکھ کی ضمنی گرانٹ کیلئےسمری پیش کرے گی۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:مختلف اشیا کی درآمد پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کا امکان

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:مختلف اشیا کی درآمد پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کا امکان

    اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں مختلف اشیا کی درآمد پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گردشی قرض ختم کرنے کیلئے وزارت پٹرولیم کی پالیسی پر غور ہوگا جبکہ مختلف اشیا کی درآمد پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں خیبرپختونخواکوپاسکواسٹاک سے5لاکھ ٹن گندم جاری کرنے اور نیب کی ہائرکردہ کمپنی براڈشیٹ کومعاوضےکی آخری قسط کی منظوری کا امکان ہے، براڈشیٹ مشرف دور میں شریف خاندان کےاثاثوں کاکھوج لگانےکیلئےہائرکی گئی تھی۔

    اجلاس میں 2018کےحج اخراجات کی ادائیگی کیلئے1ارب روپےکی گرانٹ کااجراہوگا اور وزارت صحت کی سپلیمنٹری گرانٹ کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے انسدادمنشیات فورس کو58لاکھ روپےگرانٹ جاری کرنےکی منظوری کا
    بھی امکان ہے۔

  • گندم کی امدادی قیمت سے متعلق ای سی سی کا بڑا فیصلہ

    گندم کی امدادی قیمت سے متعلق ای سی سی کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گندم کی نئی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق گندم کی امدادی قیمت میں دو سو روپے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے بعد گندم کی نئی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کر دی گئی ہے، اس سے قبل امدادی قیمت 1400 روپے فی من مقرر تھی۔

    اجلاس میں ای سی سی کو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے زیر اہتمام گندم کی درآمد پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو ہزار دس سے اب تک چار بار گندم کی امدادی قیمت پر نظرثانی کی گئی، اس کے علاوہ گندم کی درآمد کا حجم 18 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی بھی منظوری دی گئی ، ساتھ ہی شرکا کو بتایا گیا کہ جنوری2021تک ٹی سی پی10لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرلے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: ای سی سی کی گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے آر ایل این جی فراہم کرنے کی منظوری

    ای سی سی اجلاس میں وزارت فوڈ کی جانب سے روس سے مزید 3 لاکھ 20ہزار ٹن گندم درآمد کی تجویز کی توثیق بھی کی گئی۔New wheat support price to add Rs3b to farmers' kitty | The Express Tribuneاقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق پاور ڈویژن کے 50 فیصد ٹیرف سبسڈی فرق کےاجرا کی بھی منظوری دی گئی، پاور ڈویژن کو دیئےجانے والے65.8 ارب بجلی پیدا کرنے والی کمپنیز کو دیئے جائیں گے، اس کے علاوہ اضافی بجلی صنعتوں کو 12.96 روپے فی یونٹ پرفراہم کرنےکی بھی منظوری دی گئی۔

  • ای سی سی نے پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن کو 2 لاکھ ٹن گندم درآمد کی اجازت دےدی

    ای سی سی نے پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن کو 2 لاکھ ٹن گندم درآمد کی اجازت دےدی

    اسلام آباد : مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن کو 2 لاکھ ٹن گندم درآمد کی اجازت دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے بجلی کےاسپیشل پیکج پرغور کیا گیا اور گندم کی درآمد سمیت اسٹاک کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

    ای سی سی نے پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن کو2لاکھ ٹن گندم درآمدکی اجازت دے دی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ نجی شعبے نے5لاکھ ٹن گندم درآمد شروع کردی، پہلا جہاز 26اگست کوپاکستان پہنچ جائے گا، جہاز آنےسے ملک میں گندم کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈکےکنٹینرزکےپورٹ چارجزمعاف کرنےکی سمری پیش کی گئی۔

    گذشتہ مشیر ای سی سی اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کو مالی امداد کی فراہمی کی منظوری دی گئی تھی ، پی آئی اے کے ذمے روز ویلٹ ہوٹلز کے 105 ملین ڈالرز ادا کیے جاسکیں گے۔

    اجلاس میں پائیدارترقی اہداف پروگرام کے لیے 8ارب سےزائدکےفنڈ اور اے ڈی بی کو آف شور بانڈز کے اجرا کی منظوری دے دی گئی ، بانڈز مارکیٹ کی صورتحال دیکھتے ہوئے جاری کیےجائیں گے۔

    ای سی سی نے کامیاب جوان پروگرام تمام شہریوں کے لیےبلا امتیازشروع کرنے، ٹریول اور ٹوارازم کےلیےسالانہ فیس کی چھوٹ کی منظوری بھی دی، اقدام سے ایک سال کے دوران 17 ارب کی سہولت مل سکے گی۔

  • مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں کمیٹی 6نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے ،  ای سی سی اجلاس میں 6نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی مالی مشکلات کی سمری، پائیدارترقی پروگرام کےلیپس فنڈزکی دوبارہ منظوری اور سارک کوروناایمرجنسی فنڈکیلئے3 ملین ڈالراضافی فنڈزکی فراہمی  پرغورہوگا۔

    ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے سارک کورونا ایمرجنسی فنڈکی سمری بھجوائی ہے،  وزارت تجارت کی درآمدی پالیسی میں ترمیم کی سمری بھی زیر غور آئے گی جبکہ اے ڈی بی آف شور روپیہ بانڈزکی سمری پربھی غورہوگا۔

    یاد رہے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا ، جس کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کے تحت ریلوے کا 2655 کلو میٹر ٹریک اپ گریڈ ہوگا، ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کا کام تین پیکیجز میں کیا جائے گا۔

    اعلامیہ کے مطابق ٹریک اپ گریڈ سے مسافر ٹرینوں کی رفتار 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی، مسافر ٹرینوں کی تعداد 34 سے بڑھ کر 137 اور پھر 171 ہوجائے گی، ریلوے کی مال بردار گاڑیاں 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، منصوبے پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے پروجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی بنے گی۔

    ایکنک نے 11 ارب 7 کروڑ مالیت کے سنگل ونڈو منصوبے کی منظوری بھی دے دی، ایف بی آر کے منصوبے کی 2023 میں تکمیل ہوگی، منصوبے سے سرحد پار تجارت کے نظام اور طریقہ کار میں بہتری آئے گی۔

  • مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا ، جس میں وزارت صحت کے لیے7ارب24کروڑ کی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں 12نکاتی ایجنڈےپرغورکیاجائےگا جبکہ وزارت صحت کےلیے7ارب24کروڑکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کو3ارب82کروڑکےاضافی فنڈ اور قومی احتساب بیوروکےقانونی معاملات کےلیےفنڈ کی منظوری دی جائےگی جبکہ ہیلتھ کیئرورکرزکے لیے ایک اضافی تنخواہ بطور رسک الاونس دیے جانے کا امکان ہے۔

    ای سی سی اجلاس میں اقوام متحدہ امن مشن میں تعینات اہلکاروں کے لیے الاؤنس کی منظوری کاامکان ہے ، الاؤنس کی مد میں 16کروڑ81لاکھ کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کےلیے یوریا کی طلب پررپورٹ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ 2019- 20 میں گندم خریداری کےحوالے سےرپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

    اجلاس میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے بنیادی نکات کاجائزہ لیاجائے گا اور بنگلادیش میں نیشنل بینک کے کیپیٹل میں اضافےکےلیے10.9ملین امریکی ڈالر کا امکان ہے۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مختلف محکموں کی ضمنی گرانٹس کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مختلف محکموں کی ضمنی گرانٹس کی منظوری

    اسلام آباد : مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف محکموں کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ  کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف محکموں کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی، اجلاس میں ویسٹرن بارڈرمینجمنٹ کیلئے8 ارب 84 کروڑ کی تکنیکی گرانٹ منظور کرلی گئی، رقم سول آرمڈ فورسزکی استعداد کاربہتر بنانے پرخرچ کی جائےگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کےلیے20 کروڑ کی تکنیکی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔

    رواں مالی سال آئی بی کیلئےبجٹ شارٹ فال پوراکرنےکی سمری اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی پیشگی خریداری کی سمری پربھی غور  کیا گیا جبکہ آئی پی پیز کےساتھ مذاکرات کیلئے ٹی اوآرز کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

    مزید پڑھیں : حالات کو سامنے رکھ کر بجٹ کی تیاری کر رہے ہیں،مشیر خزانہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس ، کسٹمز ڈیوٹیز اور سرچارجز میں چھوٹ کی سمری اور گیس فیلڈز کے علاقوں میں گیس کی فراہمی کی سمری پر بھی غور ہوا۔

    یاد رہے مشیر خزانہ نے اجلاس کے دوران کہا تھا کہ ٹیکس وصولیوں کے نظام میں موجود خامیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں،معیشت کو درپیش مشکلات ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

    ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات کو سامنے رکھ کر نئے بجٹ کی تیاری کر رہے ہیں،حکومت فریقین سے بات چیت کر کے ان کی تجاویز پر غور کرےگی۔