Tag: Ecnec meeting

  • اربوں روپے مالیت کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

    اربوں روپے مالیت کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

    اسلام آباد : قومی اقتصادی کونسل نے ملک بھر میں اربوں روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ایکنک نے 355 ارب روپے سے زائد کے نو ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق ایکنک اجلاس میں مجموعی طور پر 355.736 بلین روپے کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، جس میں ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم، پانی، تجارت، سیاحت، قدرتی آفات کے بعد بحالی کے منصوبے شامل ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا کیلئے دیہی علاقوں تک رسائی میں بہتری اور سیاحت کی ترقی کا منصوبہ منظور کیا گیا۔

    سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے منصوبے۔ کوئٹہ میں منگی ڈیم اور اس سے منسلک واٹر سسٹم کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ ایکنک نے سو ڈیزل الیکٹرک ریلوے انجنوں کی مرمت کا منصوبہ بھی منظور کرلیا۔

    اسلام آباد اور برہان میں ٹرانسمیشن سسٹم مضبوط بنانے کا منصوبہ بھی شامل ہے، مربوط ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کی تیاری کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

    ایف بی آر کے تحت کسٹمز ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی، ایکنک نے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی بھی منظوری دی۔

  • حکومت نے جاتے جاتے بھی  کئی منصوبے منظور کرڈالے

    حکومت نے جاتے جاتے بھی کئی منصوبے منظور کرڈالے

    اسلام آباد : پی ڈی ایم کی حکومت کے خاتمے میں کچھ گھنٹے ہی باقی ہیں لیکن قومی اقتصادی کونسل نے اقتدار کے آخری روز بھی کئی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا
    اجلاس میں ایکنک نے اراکین نے مختلف قومی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

    اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آواران اور پنجگور ڈیموں کی تعمیر اور بلوچستان میں ریزیلینٹ ہاؤسنگ کی تعمیر نو و بحالی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

    اس کے علاوہ پنجاب اربن لینڈ سسٹمز کو بہتر بنانے کے منصوبے اور بہاولپور میں سڑک کو دورویہ کرنےکی منظوری
    کے ساتھ سارھ ایکنک نے گلگت بلتستان ریجن میں علاقائی گرڈز کے پہلے مرحلے کی تعمیر کی منظوری دے دی۔

    ،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ ایکنک اراکین نےسندھ میں بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی تعمیرکی منظوری اور ایکنک نے سندھ میں نظرثانی شدہ سندھ سولر پروجیکٹ کی منظوری بھی دے دی۔

  • پندرہ سال بعد نئی قومی ہوا بازی پالیسی کا اعلان

    پندرہ سال بعد نئی قومی ہوا بازی پالیسی کا اعلان

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی قومی ایوی ایشن پالیسی 2015 کی منظوری دی جبکہ گندم کی برآمد میں ایک ماہ کی توسیع دے دی ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایوی ایشن شجاعت اعظیم نے بتایا کہ نئی پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بنائی گئی ہے۔

    نئی پالیسی کے تحت چھوٹے جہاز چھوٹے شہرون کو فضائی سفر کی سہولیات فراہم کر سکیں گے جبکہ جنوبی اور شمالی دیہی علاقوں میں گارگو سہولیات مہیا کرنے کے لیے کارگو ویلیجز بنائے جائیں گے۔

    دوسری جانب اجلاس میں پنجاب کے لیے گندم برآمد کرنے کی مدت میں پندرہ مئی تک جبکہ سندھ کے لیے تیس اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گندم اور اس سے بنی ہوئی مصنوعات پر پچیس فیصد کی ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

     کمیٹی نے لوہے کی ہاٹ رولڈ مصنوعات اور پائپس کی درآمد پر پچیس فیصد ریگولیٹی ڈیوٹی لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

     اجلاس میں بتایا گیا چھیاسٹ لاکھ ٹن گندم خریدنے کے لیے چاروں صوبے اور پاسو کو دو کھرب بائیس ارب روپے درکار ہونگے۔ اجلاس میں کوئلے اور سولر توانائی سے چلنے والے منصوبوں کے قانونی امور کی منظوری دی گئی۔

  • ایکنک اجلاس، 22 ارب روپے کے 8 منصوبوں کی منظوری متوقع

    ایکنک اجلاس، 22 ارب روپے کے 8 منصوبوں کی منظوری متوقع

    اسلام آباد: ایکنک کے آج ہونے والے اجلاس میں بائیس ارب روپےکے آٹھ منصوبوں کی منظوری دی جائے گی۔

    وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکیٹو کمیٹی میں آٹھ منصوبوں کی منظوری دی جائے گی، جس میں ٹرانسپورٹ، سڑکوں کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کے منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں کی اصولی منظوری سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے گذشتہ ہفتے دی تھی۔