Tag: economic corridor

  • کوئٹہ : پاک چین مشترکہ ایئرشو، فضاؤں میں قوس وقزح کے رنگ بکھرگئے

    کوئٹہ : پاک چین مشترکہ ایئرشو، فضاؤں میں قوس وقزح کے رنگ بکھرگئے

    کوئٹہ : پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے کوئٹہ کے سمنگلی ایئر بیس پر پاک چین مشترکہ ایئرشو کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور چینی افواج نے شاندار فضائی مظاہرہ پیش کیا، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی پی اے ایف بیس سمنگلی پر پاکستان اور چین کی فضائیہ نے پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے ایئر شو کا انعقاد کیا۔

    اس پروقار تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سول اور عسکری حکام اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ائیر وائس مارشل حسیب پراچہ اورائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ نےمعزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

    ائیر شو میں پاک فضائیہ کے ایف سیون پی جی اور چینی ایئرفورس کے جے ایف ٹین نے فضاؤں میں قوس وقزح کےرنگ بکھیردیئے۔

    اس موقع پر پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ بھی کیا، پاک فضائیہ کا نئے آگسٹا ویسٹ لینڈ اے ڈبلیو تھرٹی نائین نے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ فضائی کرتب پر شائقین جھوم اٹھے اور جی بھر کر داد دی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آصف زرداری نے آئین پاکستان اصل صورت میں بحال کیا، فریال تالپور

    آصف زرداری نے آئین پاکستان اصل صورت میں بحال کیا، فریال تالپور

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 1973 کا آئین اصل صورت میں بحال کیا، جیل میں طویل عرصہ اسیر رہنے کے باوجود اصولوں پر ثابت قدم رہے، اقتصادی راہداری آصف زرداری کا وژن ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں آصف زرداری کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فریال تالپور نے کہا کہ پارلیمنٹ کو خود مختار کرکے آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کا مشن پورا کیا۔

    صوبوں کی خود مختاری سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وعدے کی تکمیل ہوئی، آصف زرداری نے سوات میں قومی پرچم لہرا کر وعدے کو پورا کیا، گلگت بلتستان اور کے پی کے عوام کو شناخت بھی آصف زرداری نے دی۔


    مزید پڑھیں: ذوالفقارمرزا کی بیان بازی، فریال تالپور سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں


    انہوں نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری آصف زرداری کا وژن ہے، آصف زرداری نے طویل قید کاٹی لیکن پھر بھی اصولوں پر ثابت قدم رہے۔

  • امن و امان سےغیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی، احسن اقبال

    امن و امان سےغیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی، احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اکنامک کوریڈور کے معاملے میں اے این پی اور مخالف جماعتوں پر برس پڑے، ان کا کہنا ہے کہ حسد ، جلن اور منافقت بند کر کے پاکستان کی ترقی کے بارے میں سوچا جائے۔

     لاہور میں بجٹ سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اکنامک کوریڈور کے نام پر قوم کو گمراہ کیا جارہا ہے، اس سلسلے کو بند کیا جائے، اکنامک کوریڈور چاروں صوبوں سے گزرے گی۔

    اے این پی سمیت اقتصادی راہداری پر تنقید کرنے والوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں وزیر اعظم کی باتوں سے اتفاق کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل ہر مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    احسن اقبال نے آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکسز کے نفاذ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ نئے ٹیکسز لگائے جائیں گے مگر زیادہ بوجھ نہیں ڈالیں گے، شاید پہلے کی طرح ترقیاتی بجٹ بھی پیش نہ کر سکیں، انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور امن وامان کے دیگر منصوبوں پر حکومت کی گہری توجہ ہے۔

  • اکنامک کوریڈور پورے خطے کیلئےگیم چینجر ثابت ہوگی، احسن اقبال

    اکنامک کوریڈور پورے خطے کیلئےگیم چینجر ثابت ہوگی، احسن اقبال

    اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان اور چین سمیت پورے خطے کیلئےگیم چینجر ثابت ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کو چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا مرکز قرار دیا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ہے وہ تبدیلی جس کا انتظار تھا اور تبدیلی آگئی ہے،انہوں نے کہا کہ آئندہ چند سال میں ایشیاء کو عالمی معاشی ترقی کا مرکز بتایا جارہا ہے۔ اور پاکستان اپنے محل وقوع کے باعث تین ارب آبادی کو ملانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ اور حکومتی ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

  • چینی صدر کا دورہ پاکستان، خصوصی تجزیہ

    چینی صدر کا دورہ پاکستان، خصوصی تجزیہ

    اسلام آباد: چینی صدر شی جنگ پن نے پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسے اپنے لئے اعزاز قراردیا، ان کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں بھول سکتے کہ پاکستان نے سب سے پہلے چین کو تسلیم کیا تھا۔

    چینی صدر دو روزہ دورے پر پاکستان تشریف لائے ہوئے تھے ان کی آمد پر دونوں ممالک کے درمیان 51 ارب ڈالر کے معاہدے تکمیل پائے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا اچھا دوست، ہمسایہ اور بھائی ہے، پاکستان اپنی خود مختاری، معاشی بہتری جاری رکھا ہوا ہے، پاکستان خطے میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کررہا ہے ، دونوں ممالک کی دوستی خطے کے لئے امن کا پیغام ہے، پاک چین دوستی پہاڑوں سے اونچی اورشہد سے میٹھی ہے، دونوں ممالک کےتعلقات اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں بدل رہے ہیں۔


    پاکستان نے ہر مشکل وقت میں چین کا ساتھ دیا، چینی صدر


    چینی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک عظیم ملک اور اپنی تاریخ میں تہذیب رکھتا ہے، پاکستان میرے لئے دوسرا گھر ہے، 2ہزارسال قبل شاہراہ ریشم دوستی کاذریعہ بنی۔

    چینی صدر شی جنگ پن کے دورے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر تجزیہ کاروں نے اے آر وائی نیوز کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    ارشد شریف

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے کے اینکر پرسن ارشد شریف کا کہنا ہے کہ مشترکہ پارلیمنٹ سے خطاب سب
    سے بڑا اعزاز ہے جو کہ کسی دوست ملک کے سربراہ کو دیا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے باہمی اشتراک سے ایک نیا ایشین آرڈر اور انیشن انٹرنیشنل آرڈر ابھر کر سامنے
    آرہاہے جس میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے تقریر کے دوران ایک شعر پڑھا تھا

    کھول آنکھ، زمیں دیکھ، فلک دیکھ، فضا دیکھ
    مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کو ذرا دیکھ

    اس پر تبصرہ کرتے ہوئے اشرف شریف کا کہنا تھا کہ یہ شعر اشارہ ایک پیغام ہے اس نئے اقتصادی اتحاد کی جانب جومشرق یعنی ایشیا میں قائم ہونے جارہاہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ان تمام معاہدوں میں سب سے اہم کردار چین پاکستان اکانامک کوریڈور کا ہے جس سے چین مڈل ایسٹ
    اور اس سے آگے باقی دنیا میں انتہائی آسان رسائی حاصل کرے گ اور چین کے اس بڑھتے ہوئے معاشی اثرو رسوغ
    میں پاکستان چین کا اتحادی ملک ہوگا۔

    شاہد حسن

    معروف ماہر اقتصادیات شاہد حسن نے چینی صدر کے خطاب کے بعد اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
    چین تو اپنے اہداف ہر حال میں حاصل کرلے گا لیکن ہماری قسمت تب بدلے گی جب ہم خود بھی ان تمام منصوبوں میں
    سرمایہ کاری کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین خنجراب سے گوادر تک جو کوریڈور 11 ارب ڈالر کی مالیت سے تعمیر کرے گا اس سے چین کو
    سالانہ 20 ارب روپے کی بچت پوگی، ہمارے لئے کوریڈور اس وقت فائدہ مند ہے جب ہم اپنا پیسہ بھی انویسٹ لگائیں
    اور کوریڈور کے ساتھ صنعتی زون تعمیر کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے منصوبوں میں چین نے اپنے لئے شرحِ منافع اچھی رکھی ہے لیکن اس سے پاکستان کو بھی
    فائدہ ہوگا کیونکہ اگر ملک سے توانائی کا بحران ختم ہوگیاتو صنعت کا رکا ہوا پہیہ چل پڑے گا اور بیروزگاری کا خاتمہ
    ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 150 ارب ڈالر سالانہ کرپشن اورٹیکس چوری کے باعث ضائع ہوجاتے ہیں ہمیں اپنے
    اشارئیے درست کرنا ہوں گے۔ طاقتور طبقے سے ٹیکس لینا ہوگا اور منصفانہ پالیسیاں بنانی ہوں گی۔

    شمیم اختر

    بین الاقوامی امور کے ماہر شمیم اختر نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اقتصادی سطح پرصفِ
    اول کا ملک بن کر ابھررہاہے اور چین کے پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے امریکہ کو بھی پاکستان کے ساتھ اپنے
    تعلقات ازسرِ نو ترتیب دینے پر مجبور کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو جو امداد دی وہ چین کی جانب سے پیش کردہ
    جامع منصوبے کے سامنے اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے اب امریکہ کو بھی سوچنا ہوگا کہ وہ اپنے فرنٹ لائن اتحادی کے
    ساتھ کس طرح کا سلوک روا رکھتا آیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سقوطِ ڈھاکہ کے بعد چین نے پاکستان کو دفاعی لحاظ سے مضبوط کیا جس کی زندہ مثال جے ایف17تھنڈرطیارے اورالخالد ٹینک ہیں اور اب چین پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب پاکستان میں چینی ماہرین کا تحفظ بے حد ضروری ہے کیونکہ پاکستان کے دشمنوں کو یہ
    معاہدے ایک آنکھ نہیں بھائیں گے۔.

    خورشید قصوری

    خورشید قصوری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر طویل المدت منصوبے لے کر پاکستان آئے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن میں موجود جماعتوں پر بھی بھرپور توجہ دی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ پاکستان کے سٹریٹجک تعلقات بے پناہ اہمیت کے حامل ہیں چین نے اس وقت ہمارے ساتھ سول نیوکلئیر معاہدہ کیا جب امریکہ نے ہمیں نظرانداز کرکے بھارت کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس سے بھارت خطے میں برتری کے زعم میں مبتلا ہوگیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایم او یوز سائن تو بہت آسانی سے ہوجاتے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد بے حد ممکن ہوتا ہے لیکن اب چین خود ڈرائیونگ سیٹ پر ہے تو امید ہے کہ معاملات بہتر سمت میں گامزن ہوں گے۔

    خورشید قصوری نے یہ بھی کہاکہ نہ تو چین ہماری مدد کرسکتا ہے اور نہ امریکہ جب تک پم اپنی مدد خود نہ کرنا شروع کردیں۔

    چینی صدر پاکستان میں د و انتہائی مصروف دن گزارنے کے بعد  یہاں سے انڈونیشیا روانہ ہوگئے۔

  • سرکاری شعبے میں اصلاحات کی جائیں، نواز شریف

    سرکاری شعبے میں اصلاحات کی جائیں، نواز شریف

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت خراب کرنے میں بدعنوان عناصرکا ہاتھ ہے۔

    وزیراعظم وفاقی دارالحکومت میں وفاقی وزرا کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ سرکاری شعبے میں اصلاحات کے لئے ترجیحات طے کی جائیں اور برآمدات کو دو گنا سے بڑھا کرآٹھ گنا تک لے جایا جائے۔

    انہوں نے ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ چاول کی برآمدات کو تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہدراری کے معاہدرے پر بیجنگ میں دستخط ہوں گے جبکہ چینی صدر دس ہزار چار سو میگاواٹ توانائی کے معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔

    وفاقی وزیر احسن اقبال نےاجلاس میں تجویز پیش کی کہ وزیرِاعظم ہر دو ہفتے بعد ایک اجلاس منعقد کیا کریں جس میں اصلاحات سے متعلق تجاویز دیں جائیں۔

    وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کوٹ رادھا کشن سانحہ بھی زیر ِگفتگو آیا اور انہوں نے اس معاملے میں ملوژ افراد کو فی الفورگرفتار کرنے کی ہدایت دیں۔