Tag: Economic target

  • نواز شریف کے علاج کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، فردوس عاشق اعوان

    نواز شریف کے علاج کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے علاج کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، حکومت نے کامیابی سے اپنے معاشی اہداف کو حاصل کرلیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

    کابینہ اجلاس میں7نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی، اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اجلاس میں ایڈوائزر فنانس نے کابینہ کو بریفنگ دی۔

    نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے معاملے کو انسانیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دیکھا ہے، عمران خان ہر فیصلہ کرنے سے پہلے کابینہ سے مشاورت کرتے ہیں جس کے بعد جو رائے اکثریت میں ہو اس کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کے علاج کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ اتفاق کیا گیا کہ نوازشریف ضمانت دیتے ہیں تو انہیں بیرون ملک جانے دیا جائے، اجلاس میں85فیصد شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر جانے کی حمایت کی،5فیصد تو ایسے تھے جنہوں نے دونوں بار ہاتھ بلند کئے۔

    فردوس عاشق نے بتایا کہ وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی، وزیر اعظم نے ہدایت کی 6 ارب کی سبسڈی کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیے، صوبائی حکومتوں سے ماہانہ کارکردگی رپورٹ مانگی گئی ہے، صوبوں نے مہنگائی کیخلاف چھاپوں، جرمانوں اور گرفتاریوں کو معیار بنا رکھا ہے، کابینہ میں کہا گیا چھاپوں سے غرض نہیں، قیمتوں پر نظر رکھی جائے گی۔

    صوبوں سے کہا ہے کہ اسٹاک رکھنے والوں پرنظر رکھی جائے، گرفتاریوں، چھاپوں سے دلچسپی نہیں ہر ماہ اشیا کے نرخ پوچھیں گے، ہم مہنگائی کیخلاف آٹومیشن اور ٹیکنالوجی کی طرف جارہے ہیں، کرپشن، بدانتظامی کے خلاف صورتحال میں بہتری آئے گی، کاروباری آسانی کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، کرپشن، بےانتظامی کےخلاف صورتحال میں بہتری آئے گی،9ارب ڈالرز ایم ایل ون منصوبے پر کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔

    بریفنگ میں حکومت کے معاشی اقدامات سے متعلق کابینہ اراکین کو آگاہ کیا گیا، حکومت نے جو اہداف رکھے تھے اس سے زیادہ کامیاب رہے، حکومت نے اپنے معاشی اہداف کو حاصل کرلیا ہے اور معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے موقع پر مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اقتصادی اعشاریوں اور اقدامات کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سہ ماہی اہداف حاصل کیے گئے ہیں، صحت مند معیشت کی جانب سے بڑھ رہے ہیں جس سے عوام بھی فائدہ اٹھائیں گے۔

     انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صحت مند معیشت پر مہر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک بھی لگارہا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اعشاریے بھی کامیاب حکومتی اقدامات کا ثبوت ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات سے نکلنے کیلئے میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

  • کراچی: فائرنگ اوردیگر واقعات، 3افراد جاں بحق، 8زخمی

    کراچی: فائرنگ اوردیگر واقعات، 3افراد جاں بحق، 8زخمی

    کراچی: شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں فائرنگ سے مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیاری کے علاقےمیرا ناکہ میں دستی بم حملے میں بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ نیوکراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ٹارگٹ کلر بھی مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد کو زندگی کےحق سے محروم کردیا گیا۔ کراچی کے علاقےملیر ندی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واٹرپمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہارگیا جبکہ ملیر ملوک ہوٹل پر بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    دوسری جانب رات گئے نارتھ کراچی میں پولیس کارروائی کے دوران زخمی ہونے والا ٹارگٹ کلر فیصل عرف ماکھا اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم پندرہ سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

    جبکہ لیاری کے علا قے میرا ناکہ پر گزشتہ شب نامعلام ملزمان نے دستی بم سے حملہ کیا جس سے بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئیں جبکہ لاشوں کا پوس مارٹم کیا جاسکے۔

  • سیلاب سے رواں مالی سال کے معاشی اہداف پر نظر ثانی کا امکان

    سیلاب سے رواں مالی سال کے معاشی اہداف پر نظر ثانی کا امکان

    اسلام آباد: ملک میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہ کاریوں کے باعث رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ معاشی اہداف پر نظرثانی کا امکان ہے۔

    وزارتِ خزانہ کے زرائع کے مطابق سیلاب نے زرعی شعبے کو بُری طرح متاثر کیا ہے، اس سے زرعی شعبے کی خراب کارکردگی کے باعث پیداوار میں کمی اور صنعتی وکاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق نقصانات کےحتمی تخمینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ مقررہ معاشی اہداف پر نظرثانی کرنا ہے یا نہیں۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ ملکی مجموعی پیداوار، مالیاتی خسارہ اور ٹیکس ریونیو سمیت دیگر معاشی اہداف میں کمی کرنا پڑے گی کیونکہ سیلاب سے قبل سیاسی عدم استحکام کے باعث ملکی معیشت کو ایک ہزار ارب روپے کے لگ بھگ نقصان پہنچ چکا ہے اور اب سیلاب سے نقصانات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔