Tag: economic team

  • عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کو طلب کرلیا

    عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں وزیر اعظم عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے ہدایات دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں خزانہ، تجارت اور منصوبہ بندی کے وزرا اور مشیر، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں مہنگائی اور عوام کو ریلیف دینے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے ہدایات دیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت بالآخر درست سمت میں جارہی ہے، ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہوگیا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں پاکستان کے جاری کھاتے سرپلس ہوگئے، جاری کھاتوں کا یہ سر پلس 4 سال میں پہلی بار آیا ہے۔ جاری کھاتے 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ سال اکتوبرمیں جاری کھاتوں میں 1 ارب 28 کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا۔

  • حکومت کی توجہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے پر موکوز ہے، وزیراعظم

    حکومت کی توجہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے پر موکوز ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ عام آدمی کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں معاشی صورت حال، غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم کو اسپتالوں کے لیے آلات و مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد کے حکومتی فیصلے پر بریفنگ دی گئی اور چینی کی قیمتوں میں کمی لانے، پاکستان اسٹیلز ملز کی بحالی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    عمران خان کو تیل، گیس، معدنیات کے شعبے میں وفاق، صوبائی حکومتوں میں تعاون پر بریفنگ دی گئی۔

    مزید پڑھیں: ’آئی ایم ایف نے 450 ملین ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دے دی‘

    وزیراعظم کو بڑے صنعتی یونٹس کو دی جانے والی مراعات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، عمران خان کو بتایا گیا کہ چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر انتظامی اقدامات کیے جارہے ہیں، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کی حوصلہ شکنی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کو 6 ارب جاری کرنے کے فیصلے سے قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں چینی کے ذخائر اور دستیابی کی صورتحال اطمینان بخش ہے، حکومتی کوششوں سے معاشی صورت حال مستحکم اور تاجروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مزید معاشی استحکام، سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے، تیل، گیس، معدنیات میں صوبوں کی استعداد کار بڑھانے میں معاونت کریں گے۔