Tag: Economist Intelligence Unit

  • اکتوبر میں ترسیلات زر 2 ارب ڈالر تک جا پہنچی: اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ

    اکتوبر میں ترسیلات زر 2 ارب ڈالر تک جا پہنچی: اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ

    اسلام آباد: اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں پاکستان کی ترسیلات زر 2 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔ دوست ممالک سے ملنے والے قرض سے ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے پاکستان پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں پاکستان کی ترسیلات زر 2 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔ رواں مالی سال میں یہ دوسری بار ہوا ہے۔

    اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کا کہنا ہے کہ رواں سال ترسیلات زر گزشتہ برس سے زائد رہنے کا امکان ہے، روپے کی قدر میں کمی سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستانی کرنسی تارکین وطن کے لیے پرکشش ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق گلف ممالک سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، سعودی عرب سے ترسیلات زر میں 7.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ جاری کھاتوں کے خسارے میں ترسیلات زر سے کمی متوقع نہیں، جاری کھاتے کا خسارہ 18 ارب 30 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔ مالیاتی خسارہ 5.8 فیصد تک ہو جائے گا۔

    اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرضہ پروگرام آئندہ سال کے آغاز سے ملنے کی امید ہے، دوست ممالک سے ملنے والے قرض سے ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوجائے گا۔

  • میلبرن دنیا کا سب سے زیادہ قابل رہائش شہر

    میلبرن دنیا کا سب سے زیادہ قابل رہائش شہر

    دی اکنومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے  سال 2015 میں دنیا کے سب سے زیادہ قابل رہائش شہر کی فہرست جاری کردی۔

    سروے کے مطابق پانچ سالوں سے مسلسل آسڑیلیا کا میلبرن دنیا کا سب سے زیادہ قابل رہائش شہر ہے۔

    دی اکنومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے مطابق سالانہ رپورٹ میں 140 شہروں کی فہرست بنائی گئی جن میں 30 سے زائد عوامل پر غور کیا گیا جس میں چھوٹے موٹے جرائم کی کوریج سمیت، صحت کی دیکھ بھال اور مقامی کھانے اور پینے کے معیار پر غور کیا گیا ۔

    انٹیلی جنس یونٹ  کے سروے کے مطابق آسٹریلیا کا شہر میلبرن سرفہرست رہا جہاں سو میں سے 97.5  فیصد اسکور رہا۔

    دوسرے قابل رہائش شہروں سب سے اوپر ویانا، وینکوور اور ٹورنٹو شامل ہیں۔ جبکہ کچھ امیر مملک میں واقع درمیانے درجے کے  کم آبادی والے بڑے شہر موجود ہیں۔

    EIU ranking

    پیش کئے جانے والے انڈیکس میں پانچ مختلف عناصر کی بنیاد پر فہرست تیار کی گئی ہے۔

    سرفہرست پانچ سب سے زیادہ قابل رہائش شہر

    میلبرن ، آسٹریلیا

    ویانہ ، آسڑیا

    وینکوور، برٹش کولمبیا

    ٹورنٹو

    ایڈیلیڈ، آسٹریلیا

    کیلگری، البرٹا

    قابل رہائش شہر کی فہرست میں آخری پانچ شہر

    طرابلس، لیبیا

    لاگوس، نائیجیریا

    پورٹ مورسبی، پاپوا نیو گنی

    ڈھاکہ، بنگلہ دیش

    دمشق، شام