Tag: economy down

  • کرونا وائرس: چین میں مہنگائی کی شرح 8 سال کی بلند ترین سطح پر

    کرونا وائرس: چین میں مہنگائی کی شرح 8 سال کی بلند ترین سطح پر

    بیجنگ: چین میں کرونا وائرس نے معیشت پر بھی کاری وار کردیا، ملک میں مہنگائی کی شرح 8 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے چین میں مہنگائی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور چین میں افراط زر کی شرح 8 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

    رپورٹ کے مطابق چین میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 5.4 فیصد ہوگئی۔

    چین میں شرح نمو میں کمی کا سلسلہ گزشتہ سال بھی جاری رہا تھا، ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق سنہ 2019 میں مجموعی طور پر چینی معاشی ترقی کی شرح 6.1 فیصد رہی، جو گزشتہ 29 برسوں میں سب سے کم شرح نمو ہے۔

    اس سلسلے میں حکومت کا کہنا تھا کہ معیشت کو دباؤ اور عدم استحکام جیسے خطرات کا سامنا ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی نے چین کی معاشی ترقی کی رفتار کو اس سطح تک پہنچایا ہے۔ گزشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی اشیا پر اضافی ٹیکس عائد کیا تھا جس سے چینی برآمدات پر برا اثر پڑا۔

    تب بھی معاشی ماہرین نے جن بدترین اثرات کا خدشہ ظاہر کیا تھا وہ سامنے نہیں آئے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صدی کے پہلے عشرے میں چینی معیشت کی شرح نمو 10 فیصد سے کم نہیں ہوئی، اگرچہ گزشتہ برس چینی معیشت کی ترقی کی شرح کم ہوئی ہے لیکن دنیا کی دوسری بڑی معیشتوں کی نسبت، چینی معیشت اب بھی بہت آگے ہے۔

  • سول نافرمانی کی تحریک،کاروباری وصنعتی حلقوں میں عدم اطمینان

    سول نافرمانی کی تحریک،کاروباری وصنعتی حلقوں میں عدم اطمینان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا سول نافرمانی کا اعلان روپے کی قدر میں گراوٹ اور صنعتی حلقوں میں بے چینی کا باعث بن گیا ہے۔

    حکومت مخالف دھرنوں اور پھر سول نافرمانی کے اعلان پر کاروباری وصنعتی حلقوں کی جانب سے عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے، ایوان ہائےصنعت و تجارت کےصدر ذکریا عثمان نے پی ٹی آئی کے اس فیصلے کو معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

    ذکریہ عثمان کے مطابق ایسے اقدامات سے نہ صرف معیشت کمزرو ہوگی بلکہ غربت اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ بھی بنے گی، کراچی چیمبر آف کامرس نے بھی سول نافرمانی کی تحریک کو مسترد کر دیا ہے۔