Tag: Economy

  • ماضی کے حکمران خزانہ خالی اور ہمیں مقروض کرکے چلے گئے، وزیر خزانہ پنجاب

    ماضی کے حکمران خزانہ خالی اور ہمیں مقروض کرکے چلے گئے، وزیر خزانہ پنجاب

    لاہور : وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمران خزانہ خالی اور ہمیں مقروض کر کے چلے گئے، کچھ دنوں تک معیشت میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر خزانہ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب اس وقت 1100ارب روپے کا مقروض ہے۔

    چھپن  (56)کروڑ  روپےکی عدم ادائیگی پر کمپنیاں ہمارے خلاف عدالت میں گئی ہیں، ماضی کے حکمران خزانہ خالی اور ہمیں مقروض کر کے چلے گئے، سابق حکمرانوں کی ترجیحات ہی کچھ اور تھیں۔

    مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ کچھ دنوں تک معیشت میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی، معاشی بہتری لانے کیلئے کڑوی گولیاں کھانا پڑرہی ہیں، عوام ٹیکس اپنا فرض سمجھ کر ادا کریں۔

    مزید پڑھیں : حکومت طلبہ و طالبات کو تیس لاکھ روپے تک قرضہ دے گی، وزیر تجارت پنجاب

    وزیر خزانہ نے کہا کہ اب فیکٹریوں اور دکانوں پر مختلف ادارے چھاپے نہیں ماریں گے، کاروباری طبقہ میں پھیلائی جانے والی خوف و ہراس کی فضا کم کریں گے، تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، کاروباری طبقہ کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔

  • گردشی قرضہ ملکی معیشت کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے: ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

    گردشی قرضہ ملکی معیشت کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے: ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

    کراچی: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کا کہنا ہے کہ گردشی قرضہ ملکی معیشت کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر مرتضیٰ مغٖل کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے گردشی قرضہ تیرہ سو ارب روپے سے تجاوز کر کے ملکی معیشت کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی طرح اسے ٹالنے کے بجائے اسکا مستقل حل نکالا جائے، ن لیگ کے وزیر خزانہ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد گردشی قرضہ کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔

    مرتضیٰ مغل کا کہنا تھا کہ سابق وزیرخزانہ پانچ سال میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا گردشی قرضہ چھوڑ کر ملک سے فرار ہو گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی کئی حکومتوں نے آئی ایم ایف سے معاہدوں میں توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کا وعدہ کیا مگر اس پر عمل درامد نہیں کیا، جس کی وجہ سے گردشی قرضہ بڑھتا چلا گیا۔

    صدر پاکستان اکانومی واچ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے قبل اس کے خاتمہ کا دعویٰ کیا تھا، جس اب پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

  • مالی مشکلات سے اقتصادی راہداری کو نقصان نہ پہنچنے دیا جائے: شاہد رشید بٹ

    مالی مشکلات سے اقتصادی راہداری کو نقصان نہ پہنچنے دیا جائے: شاہد رشید بٹ

    اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات سے اقتصادی راہداری کو نقصان نہ پہنچنے دیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، شاہد رشید بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت کی بڑھتی ہوئی مالی مشکلات سے اقتصادی راہداری کے منصوبہ کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچنے دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو ترجیحات میں سر فہرست رکھا جائے جبکہ دیگر ممالک کو بھی اس منصوبہ میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

    سرپرست اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کا کہنا تھا ک اس منصوبے پر کام کی رفتار سست نہ ہونے دی جائے بلکہ ممکن ہو تو چین اور پاکستان اس پر کام کی رفتار بڑھائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری جیسے عظیم میگا پراجیکٹ کی ناکامی کیلئے دشمن سرگرم ہیں مگر ان کی سازشیں ناکام ہو رہی ہیں۔

    شاہد رشید بٹ کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی دشمنوں کے علاوہ ملک میں بھی ایسے عناصر کی کمی نہیں جو میگا پراجیکٹس کو ناکام بنانے کے ماہر ہیں، یہ لوگ اب راہداری منصوبہ کو ناکام بنانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں تاکہ معیشت ترقی نہ کر سکے اور ملک ہمیشہ اغیار کا محتاج رہے جنھیں ناکام بنانے کی ذمہ داری عوام پر عائد ہوتی ہے۔

  • غیر ضروری درآمدات کو مزید محدود کیا جائے: اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز

    غیر ضروری درآمدات کو مزید محدود کیا جائے: اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز

    کراچی: اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ کا کہنا ہے کہ غیر ضروری درآمدات کو مزید محدود کیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، شاہد رشید بٹ کا کہنا تھا کہ غیر ضروری درامدات پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ تجارتی خسارے میں ہونے والے اضافہ کو روگا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ درآمدات اور برآمدات کا بڑھتا ہوا فرق ملکی معیشت کے لیے بڑا خطرہ ہے، جس کے تدارک کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے ورنہ خسارہ مزید بڑھ جائے گا۔

    ان کا موقف تھا کہ سال رواں میں غیر ملکی قرضوں اور سود کی مد میں 9.3 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے جبکہ پہلی سہ ماہی ادائیگی 2.4 ارب ڈالر ہے جو ادا کر دی گئی ہے۔

    اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے سرپرست کا کہنا تھا کہ سال رواں میں ملک کو بارہ ارب ڈالر کی ضرورت درپیش ہے جبکہ گزشتہ سال غیر ملکی قرضوں اور سود کی مد میں 7.5ارب ڈالر ادا کیے گئے تھے۔

    شاہد رشید بٹ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے مطابق 2023 ء تک پاکستان کو قرضوں اور سود کی مد میں انیس ارب ڈالر سالانہ ادا کرنا ہوں گے جس کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ورنہ ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔

  • روپے کی گرتی ہوئی قدر حکومت کی ساکھ کو بھی گرا رہی ہے: شاہد رشید بٹ

    روپے کی گرتی ہوئی قدر حکومت کی ساکھ کو بھی گرا رہی ہے: شاہد رشید بٹ

    کراچی: اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ کا کہنا ہے کہ روپے کی گرتی ہوئی قدر حکومت کی ساکھ کو بھی گرا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں شاہد رشید کا کہنا تھا کہ ڈالر کی اڑان اور حکومت کا گراف ایک ساتھ اوپر نہیں جا سکتا، روپے کی گرتی ہوئی قدر حکومت کی ساکھ کو بھی گرا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈوبتی ہوئی اسٹاک مارکیٹ اور دیگر منفی معاشی اشارئیے حکومت کے لیے خطرہ بن رہے ہیں، غیر واضح صورتحال اورمعیشت کو لگنے والے دھچکے کاروباری برادری کے اعتماد کو لے ڈوبیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جنت نہ بنایا جائے مگر عوام سے روٹی بھی نہ چھینی جائے، ان کا موقف تھا کہ نعروں سے غریب عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔

    سرپرست اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز شاہد رشید کا کہنا تھا کہ تیرہ سو ارب کے گردشی قرضہ کے لیے قومی اثاثوں کو گروی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو پھر سابقہ حکومت کی پالیسیوں پر اعتراض کیوں کیا جا رہا تھا؟

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت کے پاس کوئی معاشی پروگرام ہے تو اسکی وضاحت کی جائے، وزیر اعظم کے قبل از وقت انتخابات کے بیان سے عدم استحکام کم نہیں ہو گا بلکہ اس میں اضافہ ہوگا۔

  • ڈالر کی پرواز اور شرح سود کی دہری تلوار معیشت کو برباد کر دے گی: ایف پی سی سی آئی

    ڈالر کی پرواز اور شرح سود کی دہری تلوار معیشت کو برباد کر دے گی: ایف پی سی سی آئی

    اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر غضنفر بلور کا کہنا ہے کہ ڈالر کی پرواز اور شرح سود کی دہری تلوار معیشت کو برباد کر دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی اور شرح سود میں زبردست اضافہ کی دہری تلوار معیشت کے لیے زہر قاتل ثابت ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے مہنگائی اور عدم استحکام میں اضافہ، پیداوار میں کمی جبکہ کاروباری لاگت بڑھ جائے گی۔

    غضنفر بلور نے مزید کہا کہ ملک میں کاروباری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے اور اب شرح سودمیں اضافہ اور کرنسی کی قدر میں کمی سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار سراسیمہ ہو جائیں گے۔

    صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ قرضوں اور ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہو جائے گا، گزشتہ دس سال کے دوران ایک دن میں روپے کی قدر میں اتنی زیادہ کمی نہیں آئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں مسائل دیکھ رہا ہوں، اس سے وہ اقتصادی مسائل جنم لیں گے، جنھیں حل کرنے کے لیے کئی سال درکار ہوں گے۔

  • ایف بی آر میں اصلاحات کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں: پاکستان اکانومی واچ

    ایف بی آر میں اصلاحات کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں: پاکستان اکانومی واچ

    اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین برگیڈئیر ریٹائرڈ محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایف بی آر میں اصلاحات کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں محمد اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس فیصلے سے معیشت میں نئی جان پڑ جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد ٹیکس گزاروں کی شکایات کا ازالہ ہوگا جبکہ بیرونی قرضوں پر انحصار کم ہو جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو پالیسی سازی کے عمل کے دور کرنا اور اس کا کردار ٹیکس جمع کرنے تک محدود کرنا کاروباری برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

    چیئرمین پاکستان اکانومی واچ کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبے پر اب عمل ہو گیا ہے، اس سے بزنس کمیونٹی کا اعتماد بڑھے گا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس کے متعلق پالیسی سازی اب ٹیکس پالیسی بورڈ کرے گا، جس سے شفافیت بڑھے گی۔

  • ہیکرز کی بڑھتی صلاحیتوں سے نیا عالمی بحران پیدا ہو سکتا ہے، اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز

    ہیکرز کی بڑھتی صلاحیتوں سے نیا عالمی بحران پیدا ہو سکتا ہے، اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز

    اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ کا کہنا ہے کہ ہیکرز کی بڑھتی ہوئی اہلیت و استعداد سے ایک نیا عالمی بحران پیدا ہو رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، رشید بٹ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز کو دہشت گردی سے بڑا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے عوام اور کاروباری برادری نہ صرف خوفزدہ ہے بلکہ بینکوں اور دیگر اداروں پر انکا اعتماد بھی متاثر ہو رہا ہے۔

    اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹرینڈرز کے سرپرست کا کہنا تھا کہ اس کا اثر کاروباری سرگرمیوں پر بھی پڑ رہا ہے، پاکستانی ادارے، بینک، صنعت اور چھوٹے کاروبار سائبر حملوں کے لیے تیار نہیں ہیں اور حساس معلومات مجرموں کی رحم و کرم پر ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال قدرتی آفات سے تین سو ارب ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ سائبر کرائمز سے ہونے والا نقصان اس سے تین گنا زیادہ تھا۔

    شاہد رشید بٹ کا کہنا تھا کہ سائبر کرائمز دہشت گردی اور دیگر تمام جرائم سے آگے نکل گئے ہیں جبکہ دنیا کا کوئی بھی ملک ان سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں فنانشل سروس انڈسٹری اور دیگر سرکاری و نجی ادارے سائبر کرائمز کے خلاف اپنے نظام کو مستحکم بنائیں جبکہ مرکزی بینک بھی آن لائن جرائم کے تدارک کے لئے اپنی استعداد بڑھائے۔

  • برطانیہ: فاروق حیدر کی تاجربرادری کے وفد سے ملاقات، آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت

    برطانیہ: فاروق حیدر کی تاجربرادری کے وفد سے ملاقات، آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت

    برمنگھم: برطانیہ میں وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر نے تاجر برادری کے وفد سے ملاقات کی اور آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

    تفصیلات کے مطابق فاروق حیدر نے تاجر برادری کے وفد کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور ون ونڈوآپریشن سے سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

    ملاقات کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے تعلیم، صحت، معدنیات اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔

    اس موقع پر آزاد کشمیر میں ائیرپورٹ کی تعمیر میں شراکت کی دعوت دی گئی۔

    گذشتہ دنوں برطانیہ میں کشمیر اوورسیز کمیشن کے زیر اہتمام سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اوورسیز کمیونٹی کے مسائل حل کرنے اور دیگر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔

    کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے بورڈآف انویسٹمنٹ قائم کردیا، آزاد کشمیر میں بہتر سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔

  • وزیر اعظم کے دورہ چین سے اقتصادی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی متوقع ہے: ڈاکٹر مرتضیٰ

    وزیر اعظم کے دورہ چین سے اقتصادی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی متوقع ہے: ڈاکٹر مرتضیٰ

    اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے چین کے دورے سے ملک کی اقتصادی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی متوقع ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا دورہ چین اس لیے اہم ہے کیونکہ وہ پاکستان کے لیے بہت کچھ لے کر آسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ نے چین کے خلاف سرد جنگ شروع کر رکھی ہے، پاکستان کے خلاف بھی شکنجہ کسا جا رہا ہے، بھارت کے زریعے انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی تجارتی اور مالیاتی نظام پر کاری ضربیں لگائی جا رہی ہیں، ان حالات میں نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے پاکستان اور چین کو پہلے سے زیادہ ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔

    پاکستان اکانومی واچ کے صدر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورے کے نتیجہ میں چین نہ صرف ادائیگیوں کو متوازن کرنے کے لیے امداد کا اعلان کر سکتا ہے بلکہ اربوں ڈالر کے نیے معاہدے بھی ہو سکتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چین آئی ایم ایف میں اپنے اثر رسوخ کو استعمال کر کے قرضہ کی شرائط بھی نرم کروا سکتا ہے۔