Tag: Economy

  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ملکی ترقی کیلئے بڑا اعلان

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ملکی ترقی کیلئے بڑا اعلان

    ریاض : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پائیدار اور جامع قومی ترقیاتی فنڈ کی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ قومی ترقیاتی فنڈ حکمت عملی کے اجراء کا مقصد تمام اقتصادی شعبوں کے پائیدار ترقیاتی اہداف کی تکمیل میں مدد دینا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’ترقیاتی فنڈ بینکوں اور فنڈز کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹر کی قومی معیشت میں شراکت تین گنا سے زیادہ بڑھائے گا اور 2030 تک یہ ہدف حاصل کیا جائے گا۔

    شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ قومی ترقیاتی فنڈ 2030 تک ملک کی حقیقی مجموعی قومی پیداوار میں 570 ارب ریال سے زیادہ انجیکٹ کرے گا۔ یہ 2030 تک تیل کے ماسوا مجموعی قومی پیداوار میں تین گنا سے زیادہ آمدنی لائے گا۔ 605 ارب ریال تک کی آمدنی دے گا۔

    علاوہ ازیں 2030 تک مملکت میں روزگار کے نئے مواقع بھی مہیا کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ قومی ترقیاتی فنڈ کی حکمت عملی ترقیاتی بینکوں اور فنڈز کو وافر مقدار میں فنڈز فراہم کرکے مملکت کے ترقیاتی اہداف پورے کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

    ترقیاتی فنڈ کے ڈپٹی چیئرمین محمد التویجری نے بیان میں کہا کہ حکمت عملی کے اجرا پر وہ ولی عہد کے شکر گزار ہیں، اس کی بدولت فنڈ جامع ترقیاتی فنڈ ادارے میں تبدیل ہوجائے گا۔

    ترقیاتی فنڈ کے گورنر کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے سرکاری ترقیاتی بینکوں اور فنڈز کی استعداد بڑھانے کا بڑا موقع ہے۔،

    یاد رہے کہ قومی ترقیاتی فنڈ شاہی فرمان کے تحت قائم ہوا تھا، اس کی سفارش اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل کے سربراہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی تھی۔

    قومی ترقیاتی فنڈ اثاثوں کے حوالے سے بڑے ترقیاتی فنڈز میں سے ایک ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ جی 20 کی معیشتوں کی مجموعی قومی پیداوار میں 496 ارب ریال کے اثاثوں کی بدولت بڑا فنڈ ہے۔

  • معاشی حالات : سعودی عرب سے اچھی خبر آگئی

    معاشی حالات : سعودی عرب سے اچھی خبر آگئی

    ریاض : سال 2020کے آغاز سے دنیا بھر میں اپنی آب و تاب کے ساتھ نمودار ہونے والہی عالمی وبا کورونا وائرس نے مختلف ممالک کی معیشتوں کا بھٹہ بٹھا دیا۔

    وقت گزرنے کے ساتھ کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد اور ویکسی نیشن کے بعد حالات میں کچھ بہتری کی جانب گامزن ہیں اسی سلسلے میں سعودی عرب سے اچھی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث گذشتہ ایک سال کے دوران تخفیف کے بعد سعودی معیشت2021 میں دوبارہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے  پتہ چلتا ہے کہ مملکت کی حقیقی مجموعی ملکی پیداوار میں گزشتہ سال 3.3 فیصد اضافہ ہوا جب کہ 2020 میں کورونا وبا نے زیادہ ترمعاشی سرگرمیوں کو مفلوج کردیا تھا۔

    سعودی معیشت2021 میں ایک بار پھر ترقی کی طرف سفر جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ غیر تیل سرگرمیاں عالمی وبائی امراض سے بحالی کا باعث رہی ہیں۔

    جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی حقیقی جی ڈی پی میں ایک سال قبل کے مقابلے میں چوتھی سہ ماہی میں 6.8 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی خاص وجہ غیر تیل مصنوعات کی مارکیٹ میں زبردست اضافہ ہے۔

    Saudi Arabia triples VAT to support coronavirus-hit economy - BBC News

    جنرل اتھارٹی برائے شماریات جی اے ایس ٹی ایس کے بیان کے مطابق مملکت کی جی ڈی پی میں یہ اضافہ 6.6 فیصد غیر تیل سرگرمیوں کی ترقی کے ذریعے معیشت کو عالمی وبا کے بحران سے نکالنے کا نتیجہ ہے۔

    سرکاری خدمات کی سرگرمیوں میں بھی 1.5 فیصد اضافہ ہوا اور تیل کی سرگرمیوں میں 0.2 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔

  • کویت : ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کا اہم اقدام

    کویت : ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کا اہم اقدام

     کویت : عالمی وباء کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈاؤن سے معاشی حالات ابتر ہورہے ہیں جس کے تدارک کیلئے حکومتیں اقدامات کررہی ہیں۔

    کویتی پارلیمنٹ نے کورونا ایس او پیز میں نرمی کی سفارش کی ہے اس مسئلے پر ووٹنگ آئندہ اجلاس میں ہوگی، اس کے علاوہ دیگر امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

    کویتی خبررساں ادارے "کونا” کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے سفارش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مکمل امیون اسٹیٹس کے لیے ویکسین کی دو خوراکوں پر اکتفا کیا جائے اور ویکسین نہ لینے والوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔

    اس کے علاوہ ی ہبھی سفارش کی گئی ہے کہ سرکاری اداروں میں شہریوں کے داخلے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی کی جائے۔

    اسی طرح ایسے ممالک کے سفر کے لیے بھی پی سی آر ٹیسٹ کو کافی سمجھا جائے جو ویکسین نہ لگوانے والوں کو اپنے یہاں آنے کی اجازت دیے ہوئے ہیں۔

    یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ ویکسین لگوانے والے بچوں اور ویکسین نہ لگوانے والوں کے درمیان کوئی فرق نہ کیا جائے۔ ارکان پارلیمنٹ نے باہر سے آنے والے کویتی شہریوں پر پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی ختم کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی بہترین پالیسوں سے ملکی معیشت میں بہتری

    وزیر اعظم عمران خان کی بہترین پالیسوں سے ملکی معیشت میں بہتری

    اسلام آباد: پارلیمانی سیکریٹری برائے صنعت و تجارت عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی بہترین پالیسوں سے ملکی معیشت میں بہتری آئی، وزیر اعظم نے پہلے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری برائے صنعت و تجارت عالیہ حمزہ نے رواں مالی سال کے 6 ماہ کے معاشی اعشاریوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

    عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے باوجود ڈیٹ ٹو جی ڈی پی کم ہو رہا ہے، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ایکسپورٹ گڈز میں 29 فیصد اضافہ ہوا اور پہلے 6 ماہ میں ایکسپورٹ گڈز 15.24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایکسپورٹ گڈز 11.82 ارب ڈالر رہی تھیں۔ ملبوسات برآمدات میں پاکستان نے بھارت اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا۔ امریکا کو ملبوسات برآمدات میں پاکستان 69 فیصد پر رہا جبکہ بھارت 33 فیصد اور بنگلہ دیش 28 فیصد پر رہا۔

    پارلیمانی سیکریٹری کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کو ملبوسات برآمدات میں پاکستان 27 فیصد پر رہا۔

    انہوں نے کہا کہ رواں سال پہلے 6 مہینوں میں ترسیلات زر میں 11 فیصداضافہ ہوا۔ رواں سال ترسیلات زر 15.8 ارب ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال یہ 14.2 ارب ڈالر تھیں۔

    عالیہ حمزہ نے بتایا کہ رواں سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 26 فیصد اضافہ ہوا اور 9.38 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئیں۔ رواں سال کے 6 ماہ میں آئی ٹی ایکسپورٹ 1.3 ارب ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ برس یہ 959 ملین ڈالر کی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروں کی فروخت میں 71 فیصد اضافہ ہوا، بہترین پالیسی کی وجہ سے ٹریکٹرز کی سیلز میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔

    پارلیمانی سیکریٹری کا کہنا تھا کہ رواں سال ایف بی آر ریونیو میں 32 فیصد، زر مبادلہ کے ذخائر میں 32 فیصد، ڈومیسٹک سیمنٹ کی سیلز میں 2.8 فیصد، فرٹیلائزر یوریا کی سیلز میں 5 فیصد اور پیٹرولیم سیلز میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال کاٹن کی کاشت میں 37 فیصد، بجلی کی کھپت کے باعث رواں سال بجلی کی پیداوار میں 9.3 فیصد، پرائیوٹ سیکٹر کی کریڈٹ ادائیگی میں 344 فیصد، زرعی سیکٹر کی کریڈٹ ادائیگی میں 4 فیصد اور فارن ڈائریکٹ انویسمنٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔

    عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی بہترین پالیسوں سے ملکی معیشت میں بہتری آئی، وزیر اعظم عمران خان نے پہلے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ ان کی بہترین پلاننگ سے کووڈ بحران سے بخوبی نمٹا گیا۔

  • حکومت کے 3 سال معاشی کامیابی کی کہانی ہیں: وزیر اعظم

    حکومت کے 3 سال معاشی کامیابی کی کہانی ہیں: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے 3 سال معاشی کامیابی کی کہانی ہیں، حکومتی پالیسیوں کی عالمی سطح پر مبصرین نے بھی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں حکومتی اقدامات اور 3 سال میں معاشی سطح پر حکومتی کامیابیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسیوں نے معیشت کو مستحکم رفتار سے بڑھایا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی عالمی سطح پر مبصرین نے بھی تعریف کی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے 3 سال معاشی کامیابی کی کہانی ہیں، ہمیں بہت بڑا گردشی قرضہ اور برآمد مخالف پالیسیاں ورثے میں ملی تھیں، غیر مستحکم مالی حالات اور کم مسابقتی کاروباری ماحول سے بھی نمٹنا تھا۔

  • ملکی معیشت کی ترقی : ایشیائی ترقیاتی بینک سے معاہدے پر دستخط

    ملکی معیشت کی ترقی : ایشیائی ترقیاتی بینک سے معاہدے پر دستخط

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو1.54ارب ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرے گا، اس سلسلے میں پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان چھ فنانسنگ کے معاہدوں پر دستخط کردیئے گئے۔

    معاہدوں پر سیکرٹری اقتصادی امور اسد حیاالدین نے دستخط کئے، اس موقع پر وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان کی تقریب میں شرکت کی۔

    اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یے نے دستخط کئے، انرجی سیکٹر کی اصلاحات کیلئے300ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔

    (فوٹو : فائل)

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی کے5 شہروں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے 385ملین ڈالر اور شکار پور تا راجن پور انڈس ہائی وے 222کلومیٹر سیکشن کیلئے 235ملین ڈالر ملیں گے۔

    اس کے علاوہ احساس پروگرام کے توسیعی فیز کیلئے603ملین ڈالر جبکہ کرم تنگی منصوبے کیلئے 5ملین ڈالر اور کے پی کے شہروں کیلئے 15ملین ڈالر مل سکیں گے۔

  • افغانستان میں مالیاتی نظام کی تباہی کے اثرات خطرناک ہوں گے: اقوام متحدہ

    افغانستان میں مالیاتی نظام کی تباہی کے اثرات خطرناک ہوں گے: اقوام متحدہ

    نیویارک: اقوام متحدہ نے افغانستان میں بینکاری اور مالیاتی نظام پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں مالیاتی نظام کی تباہی کے معاشی اور سماجی اثرات خطرناک ہوں گے۔

    اقوام متحدہ نے افغانستان میں بینکاری اور مالیاتی نظام پر رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے مالیاتی اور بینکنگ ادائیگی کا نظام درہم برہم ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان عوام کی جانب سے قرض ادائیگی میں ناکامی سے مالیاتی نظام تباہ ہوا۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغان بینکنگ سسٹم بچانے کے لیے مختصر مدت کے لیے ضروری لیکیوڈٹی یقینی بنائی جائے۔ افغان بینکنگ سسٹم ناکارہ ہو جائے تو کئی دہائیاں ٹھیک ہونے میں لگیں گی۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ افغانستان میں مالیاتی نظام کی تباہی کے معاشی اور سماجی اثرات خطرناک ہوں گے، افغانستان کے بینکوں کو سہارا دینے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

  • پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات ہیں: فواد چوہدری

    پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات ہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات ہیں، کنسٹرکشن سیکٹر مکمل فعال اور زرعی معیشت خوشحال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرونا وائرس کے خلاف شاندار حکمت عملی کو دنیا نے سراہا، پاکستان میں دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کا کام مایوسی اور جھوٹ پھیلانا ہے، تحریک انصاف کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں، پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے ملک کی انڈسٹری بحال ہو چکی ہے، کنسٹرکشن سیکٹر مکمل فعال اور زرعی معیشت خوشحال ہے، آئی ٹی ایکسپورٹس میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔ مزدور، کسان، انڈسٹری سب کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں بھی نارمل ہونا شروع ہوجائیں گی۔

  • کرونا وائرس کے بعد معیشت کی بحالی: آئی ایم ایف نے خبردار کردیا

    کرونا وائرس کے بعد معیشت کی بحالی: آئی ایم ایف نے خبردار کردیا

    واشنگٹن: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ عدم مساوات اور مہنگائی کرونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کی بحالی کو متاثر کر رہی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے بحران کی بحالی میں رواں سال کمی آئے گی کیونکہ کئی ممالک بڑھتی ہوئی قیمتوں اور قرضوں کے بوجھ سے نمٹ رہے ہیں اور اس وجہ سے غریب ممالک امیر ممالک سے پیچھے جا رہے ہیں۔

    آئی ایم ایف کے پاس اربوں ڈالر وبا سے متاثرہ ممالک کی بحالی میں مدد کر سکتے ہیں تاہم آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ اشیائے خور و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ویکسین تک رسائی میں کمی ممالک پر بوجھ بن رہی ہے۔

    کرسٹلینا جارجیوا نے کہا کہ وبائی امراض اور اس کے اثرات سے اب بھی معیشت کی بحالی میں مشکلات درپیش ہیں جس کی وجہ سے ہم ٹھیک طرح سے آگے بڑھ نہیں پا رہے۔

    آئی ایم ایف اگلے ہفتے شرح نمو کا نیا فورکاسٹ جاری کرے گا تاہم انہوں نے کہا ہے کہ ہم امید کر رہے ہیں کہ رواں سال شرح نمو تھوڑی بہتر ہوگی جس کی جولائی میں پیشین گوئی چھ فیصد پر تھی۔

    جارجیوا کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ابھرتے ہوئے اور ترقی پذیر ممالک کو وبا سے بحال ہونے میں مزید برس لگیں گے، تاہم تاخیر سے بحالی طویل المدتی معاشی نقصانات سے بچنے کو اور بھی مشکل بنا دے گی۔ ملازمتوں کی تاخیر سے بحالی نوجوانوں، خواتین اور مزدوروں کو بالخصوص متاثر کر رہی ہے۔

  • ہماری حکومت نے ملک کی معاشی سمت کو درست کیا: فواد چوہدری

    ہماری حکومت نے ملک کی معاشی سمت کو درست کیا: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے ملک کی معاشی سمت کو درست کیا، روزہ مرہ کی چیزوں میں اب استحکام نظر آنا شروع ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قرضے بے انتہا تھے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ملین ڈالر تھا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گھر میں اخراجات زیادہ اور آمدنی کم ہو تو قرضے لینا پڑتے ہیں، ماضی میں ہم قرضوں پر قرضے لیے جا رہے تھے۔ ہماری حکومت نے ملک کی معاشی سمت کو درست کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے صنعتوں اور زراعت کو بحال کیا، روزہ مرہ کی چیزوں میں اب استحکام نظر آنا شروع ہوا ہے، گاڑیوں کی قیمتوں میں بہت کمی ہوگی۔ جو پہلی بار گاڑی لے رہے ہیں ان کے لیے زبردست اسکیم لائے ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے نئی آٹو پالیسی متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ پہلی بار گاڑی خریدنے والوں کے لیے ڈاؤن پیمنٹ 20 فیصد کردی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گاڑی کی لیز کے طریقہ کار کو بھی آسان کریں گے، جو بھی گاڑی خریدے گا اس کو اپنے نام پر رجسٹرڈ کروانا ہوگی، نئی پالیسی کے تحت 660 سی سی گاڑی کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار روپے کم ہوگی، 1000 سی سی گاڑیوں کی قیمت 1 لاکھ 42 ہزار روپے تک کم ہوگی۔