Tag: ECP

  • الیکشن کمیشن نے نواز شریف، حافظ نعیم کے نام بطور پارٹی سربراہ اپ ڈیٹ کر دیے

    الیکشن کمیشن نے نواز شریف، حافظ نعیم کے نام بطور پارٹی سربراہ اپ ڈیٹ کر دیے

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست اپ ڈیٹ کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے پارٹی صدارتی الیکشن اور جماعت اسلامی کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیے ہیں، کئی سیاسی جماعتوں کے نئے پارٹی صدر یا چیئرمین کے نام بھی اپ ڈیٹ کر دیے گئے۔

    تاہم، پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی چیئرمین کا نام تاحال اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ ن اپ ڈیٹ کر دیا، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا نام بطور پارٹی سربراہ اپ ڈیٹ کیا گیا، محمود خان کا نام بھی بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز اپ ڈیٹ کر دیا گیا۔

    دوسری طرف جسٹس روزی خان پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے سرفراز بگٹی کی اہلیت سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، الیکشن ٹریبونل نے میر سرفراز بگٹی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کی درخواستوں پر وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے، اور متوقع امیدواروں کی انتخابی عمل میں شمولیت کے لیے بھی تاریخ بڑھائی گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اب 9 اکتوبر 2024 کو ہوں گے، جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 28 اگست تک بڑھائی گئی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • الیکشن کمیشن نے ٹربیونل ججز تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

    الیکشن کمیشن نے ٹربیونل ججز تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں ٹربیونل جج تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ٹربیونل ججز کی تبدیلی سے متعلق لیگی اراکین قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری، انجم عقیل خان اور راجا خرم نواز کی درخواست منظور کر لی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ٹربیونل کی تبدیلی کا 7 جون کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، کمیشن نے جمعہ کے روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    اسلام آباد کے تین لیگی ایم این ایز نے ٹریبونل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر ملنے والی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی تھی۔

  • کیا چیف الیکشن کمشنر کو بیرون ملک سفیر بنایا جا رہا ہے؟ ترجمان ای سی پی کا رد عمل

    کیا چیف الیکشن کمشنر کو بیرون ملک سفیر بنایا جا رہا ہے؟ ترجمان ای سی پی کا رد عمل

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو کینیڈا میں سفیر بنائے جانے کی خبروں پر ترجمان ای سی پی کا رد عمل آ گیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ایک گمراہ کن افواہ ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کو کسی ملک کا سفیر بنانے کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں، یہ گمراہ کن افواہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو کسی ملک کا سفیر بنایا جا رہا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر لگایا جا رہا ہے، عمر ایوب

    ترجمان نے کہا نہ ہی حکومت نے ایسی کوئی آفر کی اور نہ ہی چیف الیکشن کمشنر کا ایسا ارادہ ہے، وہ اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد بھی ملک میں ہی رہیں گے، سکندر سلطان راجہ کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ایک ہفتے کیلئے بیرون ملک روانہ

    ای سی پی ترجمان نے خبردار کیا کہ ایسی افواہیں پھیلانے والےاور بڑھانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے، ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 46 سے ن لیگ کے انجم عقیل کامیاب قرار پائے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 47 سے ن لیگ کے طارق فضل چوہدری کامیاب قرار پائے، جب کہ این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز کامیاب قرار پائے ہیں۔

    گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے فارم 47 چیلنج کیے جانے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں کے ریٹرننگ افسران کو نتائج کے حتمی نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا تھا، ان حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں ن لیگ کے امیدوار کامیاب قرار پائے تھے۔

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 46 اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے انجم عقیل خان کامیاب اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عامر مسعود دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ این اے 47 اسلام آباد سے بھی ن لیگ کے طارق فضل چوہدری کامیاب اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین دوسرے نمبر پر رہے تھے، جب کہ این اے 48 سے آزاد امیدوار راجا خرم شہزاد نواز نے کامیابی حاصل کی تھی اور یہاں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید محمد علی بخاری دوسرے نمبر پر رہے تھے اور راجا خرم شہزاد نے کامیابی کے بعد ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔

  • الیکشن کمیشن نے گجرات کے 2 حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا

    الیکشن کمیشن نے گجرات کے 2 حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا

    گجرات: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے گجرات کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 62، اور پی پی 28 گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر 2 گھنٹے کا وقت بڑھایا دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز 250،304 اور 338 پر وقت بڑھایا گیا ہے، ان حلقوں میں ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کے کئی علاقوں میں آج صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ بروقت شروع نہ ہو سکی تھی، کراچی کے کئی علاقوں میں 6 گھنٹوں بعد تک بھی پولنگ کا عمل شروع نہیں ہو سکا تھا، جس پر الیکشن کمیشن سے امید کی جا رہی ہے کہ باقی حلقوں میں پولنگ کا وقت بڑھایا جائے گا۔

    این اے 236 میں بیلٹ باکس بھر گئے

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دن کے ڈھائی بجے تک کراچی کے علاقے مومن آباد کے سپریئر اسکول میں 6 گھنٹے بعد بھی پولنگ شروع نہ ہو سکی تھی، شاہین گرامر اسکول اورنگی ٹاؤن، یو اے فاؤنڈیشن اسکول مومن آباد، کیمبرج گرامر اسکول اورنگی ٹاؤن، جی بی ایس نورانی پبلک اسکول، این اے 236، راشد منہاس پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولنگ کا آغاز نہ ہو سکا تھا۔

  • بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ اور سائز سے متعلق سوشل میڈیا کی ایک ویڈیو پر الیکشن کمیشن کا رد عمل

    بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ اور سائز سے متعلق سوشل میڈیا کی ایک ویڈیو پر الیکشن کمیشن کا رد عمل

    اسلام آباد: بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ اور سائز سے متعلق سوشل میڈیا کی گردش کرنے والی ایک ویڈیو کو الیکشن کمیشن نے گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ اور سائز سے متعلق ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جو گمراہ کن ہے۔

    ترجمان نے کہا بیلٹ پیپر ہمیشہ سے امیدواروں کی تعداد کے لحاظ پرنٹ کیا جاتا ہے، اور سنگل، ڈبل، ٹرپل کالم اور اردو حروف تہجی کی ترتیب میں پرنٹ ہوتا ہے، اس دفعہ بھی اسی ترتیب سے بیلٹ پیپر پرنٹ کیا گیا ہے۔

    الیکشن 2024 پاکستان: فارم 45، 46، 47، 48 اور 49 کیا ہیں؟

    ترجمان کے مطابق معلوماتی ویڈیوز الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اور یو ٹیوب چینل پر موجود ہیں، ووٹرز کو الیکشن کمیشن کی جاری کردہ آگاہی ویڈیوز سے استفادہ کرنا چاہیے، اور گمراہ کن ویڈیوز سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : متعدد حلقوں کے لیے بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی

    الیکشن 2024 پاکستان : متعدد حلقوں کے لیے بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے حوالے سے درجنوں حلقوں کے لیے دوبارہ بیلٹ پیپر چھاپنے پڑگئے،

    اس حوالے سے ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دوبارہ بیلٹ پیپر چھاپنے کے سبب ضمنی انتخاب کے لیے خریدا گیا کاغذ بھی استعمال کرنا پڑ گیا۔

    عام انتخابات کے حوالے سے درجنوں حلقوں میں دوبارہ بیلٹ پیپر چھاپنے کے سبب ضمنی انتخاب کے لیے خریدا گیا کاغذ بھی استعمال کرنا پڑ گیا۔

    ذرائع کے مطابق 2018 کے مقابلے میں رواں برس عام انتخابات کے لیے 194.75 فیصد زیادہ کاغذ استعمال ہوا۔ 2018 کے مقابلے میں 2024 کے انتخابات کے لیے ووٹ کے تناسب میں 54.75 فیصد اضافہ ہوا۔

    سال 2018 کے انتخابات میں امیدواروں کی تعداد 11ہزار 677 تھی۔ 2024 کے انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 18 ہزار 107 امیدواروں حصہ لے رہے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 5 ہزار 254اور صوبائی اسمبلیوں کے 12 ہزار 853 امیدوار شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات کے لیے 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے۔ 2024 کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز طبع کیے گئے ہیں۔ 2018 کے انتخابات میں 800 ٹن خصوصی فیچرز والا کاغذ استعمال ہوا۔

    سال 2024 کے انتخابات کے لیے خصوصی فیچرز والا 2170 ٹن کاغذ استعمال کیا جا رہا ہے۔ عام انتخابات کے علاوہ ضمنی انتخاب کے لیے بھی واٹر مارک والا کاغذ خریدا گیا تھا۔

    عدالتی فیصلے پر کئی حلقوں میں دوبارہ بیلٹ پیپرز چھاپنے پڑے، جس کی وجہ سے درجنوں حلقوں میں دوبارہ بیلٹ پیپر چھاپنے کے سبب ضمنی انتخاب کے لیے خریدا گیا کاغذ بھی استعمال کرنا پڑا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے لیے سبز اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے سفید رنگ کے بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔

    سال 2018 میں ووٹ کی پرچی کے ہرکالم میں 8 امیدواروں کے نام درج کئے گئے تھے۔ 2024 کے انتخابات میں امیدواروں کی تعداد ذیادہ ہونے کے سبب ہر کالم میں دس نام درج کیے گئے ہیں۔

  • ’بیلٹ پیپرز کی دوبارہ اشاعت کے لیے کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی چیلنج بن گیا‘

    ’بیلٹ پیپرز کی دوبارہ اشاعت کے لیے کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی چیلنج بن گیا‘

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی دوبارہ اشاعت کے لیے کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی چیلنج بن گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے آج ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جن میں مختلف مسائل پر غور و فکر کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ جن حلقوں میں دوبارہ چھپائی کروانا پڑ رہی ہے، ان کو آخر میں چھاپا جائے گا، دوبارہ چھپائی کاغذ اور پرنٹنگ کارپوریشنز کی استعداد، اور وقت کی دستیابی پر منحصر ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق سیکیورٹی کاغذ دستیاب نہ ہوا تو ان حلقوں میں انتخابات مؤخر کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہوگا، کیوں کہ بیلٹ پیپرز کی دوبارہ اشاعت کے لیے کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی چیلنج بن گیا ہے۔

    الیکشن ڈے پر سندھ کے 10 اضلاع میں تصادم کا خدشہ ہے، رپورٹ

    ای سی پی کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے لیے خصوصی کاغذ کی ضرورت 2400 ٹن تھی، بیلٹ پیپر کا سائز کم کر کے اس ضرورت کو 2170 ٹن تک لایا گیا، 2170 ٹن خصوصی کاغذ صرف ایک مرتبہ چھپائی کے لیے بمشکل کافی ہے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،  24 امیدواروں  پر جرمانے

    الیکشن 2024 پاکستان : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، 24 امیدواروں پر جرمانے

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر 24 امیدواروں اور لوکل گورنمنٹ کے چیرمین و ڈسٹرکٹ چیرمینوں کو جرمانے کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے سخت ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مجموعی طور پر 24 امیدواروں اور لوکل گورنمنٹ کے چیرمین و ڈسٹرکٹ چیرمینوں کو جرمانے کردیئے۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بنوں نے پی کے 99 سے اے این پی کے امیدوار نورانی خان کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مانسہرہ کی جانب سے پی کے 39 کے امیدوار اکرام اللہ غازی کے خلاف 10 ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا تاہم امیدواروں نے ریٹرننگ افسروں کی جانب سے عائد جرمانہ سرکاری خزانہ میں جمع کردیا ہے۔

    پنجاب میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملتان نے امیدوار برائے پی پی 214 شہزاد مقبول بھٹہ اور محمد شریف راجپوت کو 15 ہزار فی کس جرمانہ کیا۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لیہ نے امیدوار برائے پی پی 282 اسامہ گجر کو 20 ہزار جرمانہ عائد کیا۔

    دوسری جانب مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسروں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 7 امیدواروں کو بذریعہ نوٹسز طلب کر لیا ہے۔

    چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور دیگر مواد روزانہ کی بنیاد پر ہٹائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، چاروں صوبوں میں اب تک مختلف خلاف ورزیوں پر امیدواران ودیگر کو 71 نوٹس جاری کئے گئے۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مردان نے این اے 23 کے امیدوار عاقب اسماعیل کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل ای ایم ایس کا آخری ٹرائل آج کرے گا

    الیکشن 2024 پاکستان : الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل ای ایم ایس کا آخری ٹرائل آج کرے گا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کے زریعے نتائج کی تیاری سے لے کر ترسیل تک کا آخری ٹرائل آج کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کاآخری ٹرائل آج کرےگا، ای ایم ایس پر نتائج کی تیاری سے لے کر ترسیل تک کا ٹرائل کیا جائے گا۔

    تمام 859 حلقوں میں ریٹرننگ افسران کے دفاترمیں ای ایم ایس کاٹرائل ہوگا، تمام ریٹرننگ افسران کو ٹرائل کیلئے فارم 45 کے نمونے پہنچا دیے گئے ہیں۔

    پریذائیڈنگ افسران شام 5 بجے ای ایم ایس پر نتائج بھجوانےکاآغاز کریں گے، فارم 45 کے ڈیٹا کی انٹری کے بعد ریٹرننگ افسر فارم 47جاری کرے گا۔

    ٹرائل کیلئے آر اوز نے ای ایم ایس میں فارم 28 اور 33 کااندراج مکمل کرلیا ہے ، الیکشن کمیشن انتخابی عمل کےدوران چوتھی مرتبہ ای ایم ایس کی تجرباتی مشق کررہا ہے۔