Tag: ECP

  • این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی  نتائج کا اعلان یا دوبارہ پولنگ؟  فیصلہ آج سنایا جائے گا

    این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی نتائج کا اعلان یا دوبارہ پولنگ؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

    اسلام آباد: این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں دوبارہ پولنگ یا نتیجے جاری کرنے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا، الیکشن کمیشن نے ڈی ایم او اور ریٹرننگ آفیسر کو آج طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کےضمنی انتخاب کے مکمل نتائج جاری کرنے یا دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ آج کیا جائےگا، اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے ضلعی مانیٹرنگ افسراورریٹرننگ آفیسرکوطلب کر رکھا ہے۔

    ریٹرننگ افسر نے ن لیگ درخواست پر بیس پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کا اعلان روک کر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا تھا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی امیدوارکو20پولنگ اسٹیشن پرری پولنگ درخواست کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیشہ صاف اورشفاف انتخابات کیلئے جستجو کی ہے، پی ٹی آئی امیدوارسےکہوں گا20پولنگ اسٹیشن پرری الیکشن کامطالبہ کرے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کے ڈسکہ امیدوار 20 پولنگ اسٹیشن میں ری پولنگ کی درخواست کرے

    عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کےحتمی نتیجےتک ری پولنگ کی قانونی مجبوری نہیں، اپوزیشن نےڈسکہ کےنتائج پرغیرضروری رونا دھونا مچایا ہوا ہے ، شفافیت چاہتے ہیں اس لئے سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ کا مطالبہ کیا۔

    خیال رہے غیرسرکاری نتائج میں پی ٹی آئی کےعلی اسجدملہی کو7827ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

    واضح رہے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے این اے75 کے ضمنی انتخاب میں انتخابی عملہ تاخیر سے پہنچنے اور 20پولنگ اسٹیشنوں کےریکارڈ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ڈی آراواور آر او نے بتایا 20 پولنگ اسٹیشنزکے نتائج میں ردوبدل کاشبہ ‏ہے،صوبائی الیکشن کمشنر کو فوری ریکارڈ محفوظ کرنے کی ہدایت ‏کرتے ہوئے کہا مکمل انکوائری کے بغیر حلقے کا غیر حتمی نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں۔

    جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ 20 پولنگ اسٹیشنوں کے انتخابی عملے نے خود کولاپتہ کر لیا ہے ‏، چیف سیکرٹری اور آئی جی نے لاپتہ عملےاور پولنگ بیگزٹریس کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز والے بیگ کی ویڈیوز کا نوٹس لے لیا

    الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز والے بیگ کی ویڈیوز کا نوٹس لے لیا

    ڈسکہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی51 وزیر آباد میں بیلٹ پیپرز والے بیگ کی ویڈیوز کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی پی51 وزیر آباد میں بیلٹ پیپرز والے بیگ کی ویڈیوز کے حوالے سے ریٹرننگ افسر کو فوری طور پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    الیکشن کمیشن نے آر او کو ہدایت کی ہے کہ قانون کے مطابق واقعے پر ایکشن لیا جائے، آر او بیلٹ پیپرز والے بیگز کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے۔

    واضح رہے کہ آج مریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر چند ویڈیوز شیئر کی تھیں جن میں الیکشن کمیشن کا ووٹوں سے بھرا تھیلا دیکھا جا سکتا ہے۔

    مریم نواز نے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیوز ٹویٹ کر دیں

    لیگی کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے جعلی ووٹوں سے بھرا تھیلا پکڑا، ایک ویڈیو میں جعلی ووٹوں کا تھیلا گاڑی رکھا ہوا ہے اور ایک شخص ساتھ بیٹھا ہے، جس سے کارکن پوچھ رہے ہیں آپ اس کو کہاں لے جا رہے ہیں۔

    دوسری طرف ایک ہی فوٹیج کے دو دعوے دار سامنے آئے ہیں، یہی ویڈیو فوٹیج پی ٹی آئی کی فردوس عاشق اعوان نے بھی ٹویٹ کر کے کہا کہ ن لیگی ایم پی اے عادل چٹھہ کو ووٹوں بھرا تھیلا لے کر بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اس سے قبل مریم نواز نے ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ ن لیگی ایم پی اے عادل چٹھہ نے سیل ٹوٹے بیگ پکڑے ہیں۔

  • سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں ردوبدل، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سنیٹ انتخابات کیلیئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ15 فروری تک بڑھا دی ، تاہم پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کےشیڈول میں ردوبدل کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکےوقت میں اضافہ کردیا تاہم پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی۔

    سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ15 فروری تک بڑھا دی گئی، نامزدامیدواروں کی فہرست16 فروری کوجاری ہوگی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری تک کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات پر اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی اور 23 فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائےگا جبکہ 24 فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی اور 25فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیےجاسکیں گے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی سہولت کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    خیال رہے سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

    گزشتہ روز اسلام آباد کی 2نشستوں کےلیے 25 اور پنجاب سے 62 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

  • سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے شیڈول میں تبدیلی اور وقت بڑھانے سے معذرت کر لی

    سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے شیڈول میں تبدیلی اور وقت بڑھانے سے معذرت کر لی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شیڈول میں تبدیلی اور وقت بڑھانے سے معذرت کر لی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن حکام نے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری سے رابطہ کر کے سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی اور وقت بڑھانے سے معذرت کر لی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے حکام کی اس ضمن میں نیئر بخاری سے گفتگو ہوئی ہے، حکام نے کہا کہ وقت بڑھانے کا آپ کا خط موصول ہوا ہے، سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر چکے ہیں، اور اس وقت شیڈول میں تبدیلی مشکل ہوگی۔

    الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ ممکنہ مشکلات کی صورت میں پیپلز پارٹی سے تعاون کیا جائے گا۔ تاہم نیئر بخاری نے جواب میں کہا ہے کہ انھیں موجودہ شیڈول پر تحفظات ہیں، لہٰذا زبانی جواب کی بجائے تحریری جواب دیا جائے۔

    یاد رہے کہ نیئر بخاری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 2 دن کا وقت دیا ہے، کیا 2 روز میں امیدواروں کی جانچ پڑتال اور بینک اکاؤنٹس و دیگر امور طے ہو سکتے ہیں؟ خط میں کہا گیا تھا کہ پی پی جیسی وفاقی جماعت کے لیے کم وقت میں فہرست کو حتمی شکل دینا مشکل ہے، اس لیے چیف الیکشن کمشنر سے استدعا ہے کہ معاملے کو دیکھتے ہوئے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

    سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ کب ہوگی

    پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے آج سینیٹ الیکشن پر ویڈیو بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کے جاری شیڈول پر نظر ثانی کرے، شیڈول سے امیدواروں، سیاسی جماعتوں کو مشکل کا سامنا ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جلد بازی سوالیہ نشان ہے۔

    ادھر ذرائع نے کہا ہے کہ سینیٹ امیدواروں کی نیب سے کلیئرنس ہوگی، الیکشن کمیشن فہرست مکمل ہونے کے بعد نیب کو بھجوائے گا، اور دیگر ادارے بھی امیدواروں سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے، اور امیدواروں کے خلاف کیسز کی تفصیلات فراہم کی جائے گی، اس سلسلے میں نیب کی جانب سے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    سینیٹ انتخابات کے لیے ای سی نے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرانے والوں کی فہرست جاری کر دی ہے، پنجاب سے 62 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، 2 امیدواروں پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ اور ق لیگ کے کامل علی آغا نے کاغذات جمع کرائے۔ بلوچستان میں 209 کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے، اور کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔

  • این اے 75سیالکوٹ ضمنی انتخاب: ضابطے کی خلاف ورزی پر عثمان ڈار کو نوٹس جاری

    این اے 75سیالکوٹ ضمنی انتخاب: ضابطے کی خلاف ورزی پر عثمان ڈار کو نوٹس جاری

    سیالکوٹ : الیکشن کمیشن نے این اے 75 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب میں ضابطے کی خلاف ورزی پر معاون خصوصی عثمان ڈار کو نوٹس جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 75سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کی مہم حتمی مرحلےمیں داخل ہوگئی ہے ، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ارکان انتخابی مہم میں آمنے سامنے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں ضابطے کی خلاف ورزی پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا حکومتی عہدہ رکھتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ کیوں لیا؟

    الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں انتخابی امیدوار کے ہمراہ موجودگی الیکشن ایکٹ 2017کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عثمان ڈار کو ذاتی حیثیت میں ڈسکہ کے مقامی آفس پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

    انتخابی مہم میں اپوزیشن جماعتوں کےمنتخب ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی جبکہ احسن اقبال، رانا ثنااللہ،خرم دستگیر، جاویدلطیف بھی مہم میں شرکت کر چکے ہیں۔

    خیال رہے این اے 75 میں ضمنی انتخاب کا معرکہ 19 فروری کو سجے گا ، علی اسجد ملہی تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے۔

  • سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہوگی، الیکشن کمیشن کا اعلان

    سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہوگی، الیکشن کمیشن کا اعلان

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا ،48نشستوں پر سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 48نشستوں پر سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ 3 مارچ کوہوگی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 11مارچ کو52سینیٹرزریٹائرہوجائیں گے ، امیدوار12اور 13فروری کوکاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ 15 اور 16فروری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

    شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں اپیلیں 17 سے 18 فروری کے دوران سنی جائیں گے اور 21 تاریخ کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی جبکہ 22 فروری کو کاغذات نامزدگری واپس لیے جاسکیں گے۔

    دوسری جانب سینیٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں نامزد امیدواروں کو پارٹی  سر ٹیفکیٹ جاری کریں، کاغذات نامزدگی کیساتھ سر ٹیفکیٹ منسلک کئےجائیں گے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران تعینات کردیئےگئے، وفاقی دارالحکومت ظفراقبال اسلام آباد کےریٹرننگ افسرہوں گے جبکہ پنجاب میں غلام اسرار ، سندھ میں اعجاز انور چوہان آراو ، صوبہ خیبرپختونخواکے لئے شریف اللہ آر او ہو ں گے۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سینیٹ الیکشن کیلئے ایک امیدوار کے لیےانتخابی اخراجات کی حد 15 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔

    سینیٹ انتخابات 48 نشستوں پر ہوں گے، جن میں پنجاب سندھ میں 11 گیارہ، بلوچستان خیبر پختون خواہ میں 12 بارہ نشستوں پر ووٹنگ ہوگی جب کہ اسلام آباد کی 2 سینیٹ نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

  • سینیٹ امیدواروں کے تمام کوائف کی جانچ پڑتال آن لائن کرنے کا فیصلہ

    سینیٹ امیدواروں کے تمام کوائف کی جانچ پڑتال آن لائن کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ امیدواروں کے تمام کوائف کی جانچ پڑتال آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ای سی پی سینیٹ امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال آن لائن کرے گی، کاغذات کی جانچ وزارت داخلہ، ایف آئی اے، نادرا اور نیب سے کی جائے گی۔

    اس سلسلے میں ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سے بھی آن لائن رابطہ رکھا جائے گا، الیکشن کمیشن نے تمام متعلقہ اداروں کے سر براہان کو خطوط بھی ارسال کر دیے۔

    خطوط میں نیب، نادرا، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور وزارت داخلہ سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہر ادارہ فوری طور پر اپنا فوکل پرسن نامزد کر کے آگاہ کرے۔

    سینیٹ الیکشن: بلاول کا صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان

    الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران کو آن لائن جدید ضروری سہولتیں فراہم ہوں گی، متعلقہ اداروں سے ملنے والی معلومات ریٹرننگ افسران کو مہیا کی جائیں گی۔

    الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ڈیجیٹل سہولت سینٹرز قائم کر دیے گئے، صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں بھی ڈیجیٹل سہولت سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

    ادھر ذرائع نے کہا ہے کہ مارچ کے پہلے 3 دن میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ مقرر کی جا سکتی ہے، الیکشن کمیشن کل حتمی شیڈول جاری کرے گا، جب کہ کاغذات نامزدگی جاری ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ حکومت ووٹ کی خرید و فروخت کو روکنے کے لیے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پر کرانے کے لیے صدارتی آرڈیننس لا چکی ہے، جسے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

  • الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ دے دی، خیبر پختونخوا  اور پنجاب میں مرحلہ وار  بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوامیں مرحلہ وار انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 8اپریل کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے اور دوسرے مرحلے میں 29 مئی کو انتخابات ہوں گے جبکہ پہلے مرحلے کا 12فروری اور دوسرےمرحلے کا 25 مارچ کو اعلان ہوگا۔

    الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 3مراحل میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جواب میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں پہلے مرحلے میں 20 جون ، دوسرے مرحلے میں 16 جولائی اورتیسرے مرحلے میں 8 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان بھی مرحلہ وار کیا جائے گا جبکہ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 8اپریل اور 29 مئی کو ہوں گے۔

    جواب میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے 2اجلاس ہوئے، چاروں صوبوں، اسلام آباد ،کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات زیرغورآئے، دونوں اجلاس کے منٹس بھی عدالت میں جمع کروا دیے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ ،بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ 11 فروری تک ملتوی ہے۔

  • ‘سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11فروری کو جاری ہوگا’

    ‘سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11فروری کو جاری ہوگا’

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11فروری کو جاری کرے گا اور ایک امیدوار کیلئےانتخابی اخراجات کی حد 15لاکھ روپےمقرر کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11فروری کو جاری ہوگا، متوقع امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی فراہمی کا آغازآج سے کردیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات مرکزوچاروں صوبائی سیکریٹریٹ سےحاصل کئےجاسکتےہیں، امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کراتےوقت پارٹی ٹکٹ منسلک کریں،ا آزاد امیدوار پارٹی ٹکٹ منسلک کرنے سےمبراہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوارانتخابی اخراجات کیلئےشیڈول بینک اکاؤنٹس کااجراکریں، ایک امیدوار کیلئےانتخابی اخراجات کی حد 15لاکھ روپے مقرر ہے۔

    خیال رہے سینیٹ انتخابات 48 نشستوں پر ہوں گے، جن میں پنجاب سندھ میں 11 گیارہ، بلوچستان خیبر پختونخواہ میں 12 بارہ نشستوں پر ووٹنگ ہوگی جبکہ اسلام آباد کی دو سینیٹ نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

  • الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات پر اجلاس، صوبوں نے اپنا اپنا عذر پیش کر دیا

    الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات پر اجلاس، صوبوں نے اپنا اپنا عذر پیش کر دیا

    اسلام آباد: ملک میں بلدیاتی انتخابات کے لیے بلایا جانے والا الیکشن کمیشن کا 2 روزہ اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کیا تھا، دو روز میں مختلف سیشنز رکھے گئے تاہم بلدیاتی انتخابات سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کی جانب سے جلد بلدیاتی انتخابات منعقد نہ کر سکنے کے مختلف عذر پیش کیے گئے، جس کی وجہ سے اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا، تاہم الیکشن کمیشن کل صورت حال کا دوبارہ جائزہ لے گا۔

    ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ خیبر پختون خوا کی حکومت ستمبر سے پہلے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار نہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے بھی کرونا کو وجہ قرار دیاگیا، جب کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، اس لیے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا آئندہ 3 ماہ تک امکان نظر نہیں آ رہا۔

    الیکشن کمیشن کو ایک ہفتے میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخیں مقرر کرنے کا حکم

    سندھ بلدیاتی انتخابات میں مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار پر ڈٹ گیا ہے، اور یہ مسئلہ حل ہونے تک بلدیاتی انتخابات نہیں کرا سکتا، سندھ حکومت نے اپنے جواب میں کہا کہ جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوتا تب تک صوبے میں حلقہ بندیاں بھی نہیں کرائی جا سکتیں۔

    یاد رہے کہ 28 جنوری کو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ایک ہفتے میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخیں مقرر کرنےکا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر الیکشن نہیں کرا سکتے تو مستعفی ہو جائیں۔