Tag: ECP

  • مریم لاؤ لشکر کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہی ہیں، الیکشن کمیشن روک نہیں سکا: کائرہ

    مریم لاؤ لشکر کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہی ہیں، الیکشن کمیشن روک نہیں سکا: کائرہ

    لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اختیارات ہونے کے باوجود الیکشن کمشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی نہیں کر رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے لاہور میں پریس کانفرنس میں حلقہ این اے 120 میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے آئین پر عملدر آمد کا مطالبہ کردیا۔

    پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری ندیم افضل چن نے کہا کہ مریم نواز سرکاری وسائل استعمال کر رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی درخواست پر عدلیہ نے فیصلہ دیا ہے، حکمران جماعت کا احتساب نہیں ہو رہا۔ ٹیکس ریکارڈ کے بعد خطرہ ہے کہ پاناما لیکس کا ریکارڈ بھی نہ جل جائے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے 20 ستمبر کو ساہیوال اور جمعرات کے روز مزنگ میں جلسے کا بھی اعلان کیا۔


     

  • حلقہ این اے 120، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیپٹن محمد صفدر کو شوکاز نوٹس جاری

    حلقہ این اے 120، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیپٹن محمد صفدر کو شوکاز نوٹس جاری

    لاہور : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس میں ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رکن قومی اسمبلی کیپٹن محمد صفدر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کیپٹن صفدر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور تین روز کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔

    شوکاز نوٹس این اے ایک سو بیس کے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری کیا گیا، نوٹس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو خبر دار کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں جواب نہ دیا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔


    مزید پڑھیں : این اے 120انتخابی مہم ، الیکشن کمیشن کا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری


    اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن کیپٹن صفدر کو شوکاز نوٹس جاری کر چکا ہے، شوکاز نوٹس میں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کے متعلق بھی بتایا، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، وفاقی و صوبائی وزراء ، رکن قومی و صوبائی اسمبلی حلقے میں شیڈول جاری ہونے کے بعد دورہ نہیں کر سکتے اور نا ہی انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے۔

    واضح رہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی این اے 120 کی نشست پر الیکشن17ستمبر کو ہوگا ،سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی  کو ایک اور مہلت دیدی

    فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایک اور مہلت دیدی

    اسلام آباد : فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایک اور مہلت دیتے ہوئے اٹھارہ ستمبر تک فارن فنڈنگ کی تمام تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چيف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی وکیل سے فنڈنگ کی تفصیلات جمع نہ کرانے کی وجہ پوچھی تو وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو ہفتے میں تفصیلات دینے کاحکم دیا ہے، اس مدت میں ریکارڈ جمع کرادیں گے۔

    جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا تحريک انصاف نے الیکشن کمیشن کو ریسلنگ رنگ بنا رکھا ہے، تین سال سے آپ کا موقف واضح نہیں ہوسکا۔

    الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحريک انصاف کو ایک اور مہلت دے دی اور کہا کہ اٹھارہ ستمبر تک پارٹی فنڈنگ پر جواب جمع نہ کرایا گیا تو تمام الزامات درست تصور کرلیے جائیں گے۔

    الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو ميں اکبر ایس بابر نے کہا تحريک انصاف نے ہنڈی کے ذریعے منتقل کی گئی رقم کی کوئی تفصیل نہیں دی ، پی ٹی آئی نے جھوٹی دستاویزات جمع کرا کر عدالت کو گمراہ کیا۔

    تحريک انصاف کے وکیل ثقلین حیدر نے کہا کسی فرد واحد کو فارن فنڈنگ کیس کی تفصیلات نہیں دیں گے۔

    تحريک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی آئندہ سماعت اٹھارہ ستمبر کو ہوگی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • این اے 120انتخابی مہم ، الیکشن کمیشن کا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری

    این اے 120انتخابی مہم ، الیکشن کمیشن کا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری

    لاہور : کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو لاہور کے حلقہ این اے ایک سوبیس پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی، الیکشن کمیشن نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ساس صاحبہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم مہنگی پڑگئی، الیکشن کمیشن نےنوٹس جاری کردیا۔

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس ریٹرننگ آفیسر محمد شاہد کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی عہدہ رکھنے والا کوئی بھی شخص انتخابی مہم نہیں چلاسکتا۔

    نوٹس میں تین روز میں جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو خبر دار کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں جواب نہ دیا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    دوسری جانب حلقہ این اے ایک سو بیس میں انتیس ہزار چھے سو سات ووٹرز کے فنگر پرنٹس موجود نہیں، الیکش کمیشن نے نادرا سے ڈیٹا طلب کرلیا۔

    این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن سترہ ستمبر کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اکیس پولنگ اسٹیشنوں کے پچاس بوتھ پر بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے ووٹنگ کرائے گا۔

    خیال رہے این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • الیکشن کمیشن کا نااہلی کا ریفرنس پر عائشہ گلالئی کو نوٹس ،7ستمبرکوجواب طلب

    الیکشن کمیشن کا نااہلی کا ریفرنس پر عائشہ گلالئی کو نوٹس ،7ستمبرکوجواب طلب

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کوبھجوا دیا، الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7ستمبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عائشہ گلالئی کیخلاف پی ٹی آئی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا، پی ٹی آئی نے عائشہ گلالئی کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے ریفرنس بھیجا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے ریفرنس موصول ہونے کے بعد عائشہ گلالئی اور پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کا عائشہ گلالئی کوپارٹی سے نکالنے کا فیصلہ


    یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی کارروائی کی درخواست کی تھی۔

    عمران خان نے عائشہ گلالئی کو آخری نوٹس بھجواتے ہوئے نوٹس کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی ،چیف الیکشن کمیشن کو بھی بھجوا دی تھی۔

    سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کیخلاف آرٹیکل63 اے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے، معطلی کے بعد شوکازنوٹس کا جواب دینے میں بھی ناکام رہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر سنگین الزام جبکہ عمران خان اور رہنماؤں کے کردار پرانگلی اٹھادی تھی۔


    مزید پڑھیں :  تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں، عائشہ گلالئی


    عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ پارٹی میں عزت دارخواتین کی عزت نہیں، چئیرمین خود بھی خواتین کی عزت نہیں کرتے، پارٹی میں اخلاقیات نہیں اس لیے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور قیادت خواتین کارکنان کو نازیبا میسجز کرتی ہے، جس کی وجہ سے کئی خواتین کارکنان نالاں ہیں، میں این اے ون کا ٹکٹ نہیں مانگا، نہ ہی جلسے میں تقریر کا معاملہ تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن نے پارٹی کےقائم مقام صدرسےمتعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا

    مسلم لیگ ن نے پارٹی کےقائم مقام صدرسےمتعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پارٹی کے قائم مقام صدرسے متعلق خط لکھ کر آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مسلم لیگ ن نے خط لکھا ہے جس میں مسلم لیگ ن نے پارٹی کے قائم مقام صدر سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئےخط میں کہا گیا ہے کہ 45 دن میں پارٹی کا مستقل صدر منتخب کرلیا جائے گا۔


    سینیٹر یعقوب خان مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر منتخب


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر کے لیے سینیٹر یعقوب خان کا انتخاب کیا گیا تھا پارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے نئے سربراہ شہبازشریف ہوں گے جس کا باقائدہ انتخاب مسلم لیگ ن جنرل کونسل کرے گی۔


    الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا


    واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نواز شریف کو بطور پارٹی صدر بھی سیاسی سرگرمیوں کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا

    الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا۔ الیکشن کمیشن کی نئی فہرست میں ن لیگ کے صدر کا عہدہ خالی دکھایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو بطور پارٹی صدر بھی سیاسی سرگرمیوں کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔

    آج الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ سے بھی نواز شریف کا نام ہٹا دیا۔

    دوسری جانب گزشتہ روز ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ نے قائم مقام صدر کے لیے سردار یعقوب ناصر خان کے نام پر اتفاق کرلیا۔

    پارٹی انتخابات کے بعد شہباز شریف کو جنرل کونسل کے اجلاس میں ن لیگ کا آئندہ صدر منتخب کرلیا جائے گا۔


  • این اے 120 ، کلثوم نواز ضمنی انتخاب لڑسکیں گی یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

    این اے 120 ، کلثوم نواز ضمنی انتخاب لڑسکیں گی یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

    لاہور : کلثوم نواز این اے ایک سو بیس کاضمنی الیکشن لڑسکیں گی یانہیں، ان کی اہلیت کا فیصلہ آج ہو جائے گا، پی ٹی آئی نے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کے اقامے کا اعتراض اٹھا رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو بیس کے ضمنی الیکشن کیلئے آج کاغذات کی نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری روز ہے، مسلم لیگ ن کی امیدوار اور سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز الیکشن لڑنے کی اہل ہیں یا نہیں، سب کی نظریں لگ گئیں۔

    پیپلز پارٹی اور پی ٹی اے نے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کے کاغذاتِ نامزدگی پر دس اعتراضات اٹھا رکھے ہیں، جس میں کہا گیاہے کہ کلثوم نواز نےاقامہ لیا لیکن اس کا ذکر نہیں کیا، ٹیکس گوشواروں میں تنخواہ کا ذکر بھی نہیں جبکہ کلثوم نواز پر غداری کی ایف آئی آر بھی سامنے آگئی،اُن پر فوج کے خلاف تقریر کے الزامات ہیں۔

    اعتراضات سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کو آج طلب کیا ہے، کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوپہر تین بج ہوگی۔

    ضمنی الیکشن کے لئے ن لیگ کی کلثوم نواز اور نعمان بیگ سمیت کل پینسٹھ امیدوار میدان میں ہیں، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد اور عندلیب عباس کے کاغذات کی پڑتال بھی آج ہو رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے فیصل میراور عزیزالرحمن چَن نے بھی نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔


    مزید پڑھیں : این اے 120 ، الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کو طلب کرلیا


    الیکشن کمیشن کے مطابق آج 17اگست سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی، جبکہ حتمی امیدواروں کی فہرست 26 اگست کو آویزاں کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ نوازشریف کی نااہلی پرخالی ہونے والی این اے ایک سو بیس کی نشست پرضمنی انتخاب کا دنگل سترہ ستمبر کو ہوگا۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاناما پیپرز کے کیس میں نا اہل قرار دیا تھا جس کے بعد وہ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے تھے۔ جس کے بعد مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب کرلیا تھا۔

    سابق وزیراعظم کی نا اہلی کے سبب حلقہ این اے 120 سے ان کی پارلیمنٹ کی نشست بھی خالی ہوگئی، جس پر ضمنی انتخابات 45 دن کے اندر ہوں گے۔ مسلم لیگ ن نے اس نشست پر کلثوم نواز کو میدان میں اتارا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • این اے 120 ، الیکشن کمیشن نے کل کلثوم نواز کو طلب کرلیا

    این اے 120 ، الیکشن کمیشن نے کل کلثوم نواز کو طلب کرلیا

    لاہور : این اے ایک سو بیس لاہور پر ضمنی انتخاب کی امیدوار کلثوم نواز کو کل الیکشن کمیشن نے کل طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این اےایک سو بیس لاہور پر ضمنی انتخاب کیلئے نامزدگی فارمز کی جانچ پڑتال کے آخری روز کل کلثوم نواز کا الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک اور پیپلزپارٹی کی جانب سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی پر دس اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز نےاقامہ لیا لیکن اس کا ذکر نہیں کیا، ٹیکس گوشواروں میں تنخواہ کا ذکر بھی نہیں کیا۔

    الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز اور پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کو کل بلالیا ہے، کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل دوپہر 3 بجے ہوگی جبکہ تحریک انصاف کی امیدوارڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات کی جانچ پڑتال کل دوپہر11بجے ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کل 17اگست سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی، جبکہ حتمی امیدواروں کی فہرست 26 اگست کو آویزاں کی جائے گی ۔


    مزید پڑھیں : این اے 120: کلثوم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی پر 10 اعتراضات دائر


    خیال رہے کہ نوازشریف کی نااہلی پرخالی ہونے والی این اے ایک سو بیس کی نشست پرضمنی انتخاب کا دنگل سترہ ستمبر کو ہوگا، ضمنی الیکشن کے لئے پینسٹھ امیدوار میدان میں  ہیں ، ن لیگ کی کلثوم نواز اور نعمان بیگ، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد اور عندلیب عباس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاناما پیپرز کے کیس میں نا اہل قرارد یا تھا جس کے بعد وہ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے تھے۔ جس کے بعد مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب کرلیا تھا۔

    سابق وزیراعظم کی نا اہلی کے سبب حلقہ این اے 120 سے ان کی پارلیمنٹ کی نشست بھی خالی ہوگئی، جس پر ضمنی انتخابات 45 دن کے اندر ہوں گے۔ مسلم لیگ ن  نے اس نشست پر کلثوم نواز کو میدان میں اتارا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حلقہ این اے 120 ‘نواز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

    حلقہ این اے 120 ‘نواز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

    لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں قصور کے رہائشی نواز شریف نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ یہ نشست سابق وزیراعظم نوازشریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست کےلیے قصور کے رہائشی نوازشریف نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

    الیکشن کمیشن پنجاب میں کاغذات جمع کروانے نوازشریف کے والد کا نام محمد شریف اور بھائی کا نام شہباز شریف ہے۔


    مزید پڑھیں: حلقہ این اے 120، کاغذاتِ نامزدگی وقت ختم، 64 امیدواران دوڑ میں شامل


    الیکشن کمیشن امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 سے 17 اگست تک کی جائے گی جبکہ 21 اگست کو کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے حوالے سے اپیلیں سنی جائیں گی۔

    امیدواران 25 اگست تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گےاورامیدواروں کی حتمی فہرست 26 اگست کو آویزاں کی جائے گی جبکہ حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات کی پولنگ 17 ستمبر کو ہوگی۔

    واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق تائید و تجویز کنندہ کا حلقے میں رہائشی ہونا ضروری ہے، نوازشریف کی عمر مقررہ حد سے کم ہے اس لیے اُن کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردیے جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔