Tag: ECP

  • سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے پربلاول کی تنقید، ایم کیو ایم کا خیرمقدم

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے پربلاول کی تنقید، ایم کیو ایم کا خیرمقدم

    کراچی: حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ کے آٹھ اضلاع کی مختلف نشستوں پرانتخابات ملتوی کرنے کی مخالفت کردی۔

    الیکشن کمیشن نے متنازعہ حلقہ بندیوں والے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرانے یا نا کرانے کا صوابدیدی اختیارآج ہی سپریم کورٹ کی جانب سے حاصل کیا ہے۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے فوری اجلاس طلب کیا جس میں سندھ کے 81 یونین کونسلوں ، 15ٹاؤن کمیٹیوں اورچار میونسپل کمیٹیوں میں ہونے والے انتخابات ملتوی کردئیے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انتخابات سے ایک رات قبل سندھ کی مخصوص یونین کونسلوں میں انتخابات ملتوی کرناانتہائی متنازعہ عمل ہے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے بلدیاتی انتخابات کی ملتوی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا۔

    .

    دوسری جانب سندھ کی دوسری بڑٰی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے متنازعہ حلقہ بندیوں والے علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کوملتوی کرنے کے عمل کو سراہا ہے۔

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہناتھا کہ متنازعہ حلقہ بندیاں پیپلز پارٹی کی جانب سے ووٹ بنک تقسیم کرنے کی سازش ہے، ووٹرز کو حقِ رائے دہی سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

    رابطہ کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

  • وزیر اعظم کسان پیکج ، وزارت خزانہ سے تحریری جواب طلب

    وزیر اعظم کسان پیکج ، وزارت خزانہ سے تحریری جواب طلب

    اسلام آباد:‌ الیکشن کمیشن نے کسان پیکج پر وزارت خزانہ سے جواب طلب کرلیا اور عدالت میں جمع کرائے گئے جواب کی کاپی بھی جمع کرانے کے احکامات صادر کر دیئے ہیں.

    چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے وزیراعظم کسان پیکج کیس کی سماعت کی، چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انتخابی شیڈول کے اجرا کے بعد فنڈ جاری کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

    سیکریٹری خزانہ نے بتایا کہ کسان پیکج بجٹ کا حصہ ہے۔ پیکج میں اعلان کی گئی شرح سود میں دو فی صد کی کمی کا وزارت خزانہ سے کوئی تعلق نہیں ۔

    الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کسان پیکج کیس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی ہے، حکومت نے کسانوں کو آسانیاں پہنچانے کیلئے چار حصوں پر مشتمل اس مراعاتی پیکج کا اعلان کیا تھا۔

    اس کے علاوہ کھاد کی قیمتوں میں کمی ، چاول اور کپاس کے کاشتکاروں کو نقد امداد کی فراہمی بھی پیکج کا حصہ ہیں.

  • الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

    لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکے لئے حساس پولنگ اسٹیشنوں پرفوج طلب کرلی، جبکہ تینوں مراحل کے ملتوی ہونے والے انتخابات چودہ دسمبرکو کروائے جائیں گے۔

    چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان کی زیر صدارت لاہور میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پنجاب کے صوبائی اورضلعی  حکام شریک ہوئے۔

    الیکشن کمیشن کے اجلاس میں حساس پولنگ اسٹیشنوں پرگشت کے لئے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


    سندھ، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کادوسرا مرحلہ 19نومبرکو ہوگا


    پولنگ کے بعد نتائج کے وقت ممکنہ جھگڑوں سے نمٹنے کیلئے اضافی فوج ریزرو کے طور پر موجود رہے گی۔

    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تینوں مراحل کے ملتوی ہونے والے انتخابات 14 دسمبر کو منعقد کرائے جائیں گے۔

    اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پرسختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن نے یہ بھی طے کیا کہ تینوں مراحل کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد بالواسطہ انتخابات کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔

  • بلدیاتی انتخابات:انتظامیہ ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کرے،چیف الیکشن کمشنر

    بلدیاتی انتخابات:انتظامیہ ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کرے،چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی انتظامیہ بلاخوف اور ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کرے۔

    بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان کی زیرصدارت صوبائی آفس میں اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے 12 اضلاع کے آر اوز، ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کے انتخابات میں انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی بہتر رہی ہے، امید ہے 19 نومبر کو دوسرے مرحلے کے انتخابات بھی صاف شفاف ہوں گے۔

    انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کسی سیاسی جماعت سے مرعوب نہ ہوا جائے، وزیراعظم اور وزراء آتے جاتے رہتے ہیں، بیوروکریسی مستقل ہے، انتظامیہ کو انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنے فرائض بلاخوف اور ایمانداری سے ادا کرنے چاہئیں۔

  • این اے 154: وزیر اعظم کو دورے سے روکنے کیلئے پی ٹی آئی متحرک

    این اے 154: وزیر اعظم کو دورے سے روکنے کیلئے پی ٹی آئی متحرک

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کو لودھراں کے دورے سے روکنے کیلئے پی ٹی آئی نے کوششیں کرنا شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماجہانگیر ترین نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو لودھراں کے دورے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    جہانگیر ترین کے چیف الیکشن کمشنرکولکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف لودھراں کا اچانک دورہ کررہے ہیں، اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم دس ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کااعلان کرینگے۔

    جہانگیر ترین نےخط میں کہاکہ وزیر اعظم کالودھراں کا اچانک دورہ انتخاب سے قبل دھاندلی کے زمرے میں آتاہے، چیف الیکشن کمشنر نوٹس لیکر وزیراعظم کو فوری طورپردورہ کرنے سے روکیں۔

    پی ٹی آئی رہنماکا کہنا تھا کہ این اے ایک سو چون میں سپریم کورٹ کی جانب سے دوبارہ انتخاب کے حکم کو نو روز گزر گئے ہیں مگرتاحال الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے لئے تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

    چیف الیکشن کمشنر اس حوالے سے بھی تحفظات دور کریں۔

  • تحریک انصاف کا پنجاب میں پارٹی شکست کے اسباب کا جائزہ لینے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا پنجاب میں پارٹی شکست کے اسباب کا جائزہ لینے کا فیصلہ

    لاہور: تحریک انصاف نےلاہور سمیت پنجاب کے بارہ اضلاع میں پارٹی شکست کے اسباب کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور معاملے کی انکوائری کے لیے کمیٹی بنائیں گے۔۔کمیٹی پنجاب کے بارہ اضلاع میں پارٹی کی شکست کے اسباب کا جائزہ لے گی ۔

    چوہدری سرور نے پنجاب کے بارہ اضلاع کے آرگنائزرز سے پی ٹی آئی کے کامیاب اور ناکام امیدواروں کی فہرستیں طلب کرلی ہی، اس سے پہلے لاہور میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر آرگنائزر لاہور شفقت محمود اپنے عہدے سے استعفی دے چکے ہیں۔

  • عابد شیرعلی نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی

    عابد شیرعلی نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی

    فیصل آباد : وزیرِ مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے اپنے امیدواروں کی شکست کو منظم دھاندلی قرار دے دیا، الیکشن کمیشن کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ہونے والے بلدیا تی الیکشن میں عابد شیر علی نے الیکشن عملے پر دھاندلی کا الزام لگا دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہمارے یو سی ناظم کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ہرا یا گیا،عابد شیر علی نے الزام لگایا کہ یو سی ناظم شیر کے نشان پر جیتا،رات3بجے ری کاؤنٹنگ میں ہرا دیا گیا۔

    انہوں نے الیکشن کمیشن میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے۔ وزیرِ مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔

    اس موقع پر ان کے والد چوہدری شیر علی بھی موجود تھے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے، جہاں ہمارے امیدواروں کو دھاندلی سے ہرایا گیا،ہمارے حلقوں میں ہونے والے انتخابات پرتحفظات ضرور ہیں مگر کسی پرالزام تراشی نہیں کی اور الیکشن کمیشن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ عابد شیر علی ان کے والد چوہدری شیر علی اور لیگی ایم پی اے طاہر جمیل پر الزام تھا کہ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے اور ضابطہ کے برخلاف بلدیاتی الیکشن میں جلسوں کا انعقاد کیا تھا اور ریلیاں نکالی تھیں۔

  • پنجاب میں ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات 19 نومبرکو ہوں گے

    پنجاب میں ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات 19 نومبرکو ہوں گے

    لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے 12 اضلاع کی 76 یونین کونسلوں میں ملتوی انتخابات دوسرے مرحلے کے ساتھ 19 نومبر کو کروائے جائیں گے۔

    الیکشن کمشن کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب کے 12 اضلاع کی چار ہزار پندرہ یونین کونسلوں میں انتخابات ہوئے جن میں سے 76 یونین کونسلوں میں جزوی طور پر انتخابات 19 نومبر کو دوسرے مرحلے کے بارہ اضلاع کے ساتھ مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

    ان یونین کونسلوں میں امیدواروں کی موت، غلط بیلٹ پیپرز کی چھپائی، ہنگامہ آرائی اور حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے باعث انتخابات ملتوی کئے گئے ۔

    الیکشن کمشن کے مطابق لاہور کی پانچ یونین کونسلوں، فیصل آباد کی سات ، لودھراں کی چھ، وہاڑی کی تین، پاکپتن کی دو، اوکاڑہ کی تین، بہاولنگر کی چھ، بھکر کی تین، قصورکی چار، ننکانہ صاحب کی اٹھارہ، چکوال کی سات اور گجرات کی تیرہ یونین کونسل میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی۔

    واضح رہے کہ ان یونین کونسلوں میں کلی طورپراور بعض کے وارڈزمیں انتخابات ہوں گے جس کے لئے عملے کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

  • بلدیاتی انتخابات میں مقامی نمائندوں کا چناؤ کرنے کا طریقہ

    بلدیاتی انتخابات میں مقامی نمائندوں کا چناؤ کرنے کا طریقہ

    کراچی: بلدیاتی الیکشن میں مقامی نمائندوں کا چناؤ کیسے ہوگا ایک ووٹر کتنے ووٹ کاسٹ کریگا اور کس رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا مندرجہ ذیل ہیں۔

    بلدیاتی الیکشن میں مقامی نمائندوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے اصل قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ نادرا کی رسید پرووٹ نہیں ڈالاجاسکتا۔

    پولنگ صبح ساڑھے سات بجےسےشام ساڑھے پانچ بجے تک مسلسل دس گھنٹے جاری رہے گی۔

    پنجاب میں ایک شخص دو ووٹ کاسٹ کریگا پریزائنڈنگ افسر ہر ووٹر کو دو بیلٹ پیپرز دےگا، نیلے رنگ کا بیلٹ پیپرچیئرمین اوروائس چیئرمین کےعہدےکیلئے ہوگا، کونسلر اور میونسپل کمیٹی کےرکن لئےسفید پیپر ہوگا۔

    سندھ میں ایک ووٹرتین ووٹ کاسٹ کرے گا، چیئرمین اوروائس چیئرمین کے لئے سبزرنگ کابیلٹ پیپراستعمال کیا جائے گا، جنرل کونسلر کے لئے بیلٹ پیپر ہلکے سفید رنگ یعنی آف وائٹ کلر کا بنایا گیا ہے جبکہ ضلع کونسل،کیلئے بیلٹ پیپر نیلے رنگ کاہوگا۔

  • میڈیا کو بلدیاتی الیکشن کے غیر حتمی نتائج دینے کی مشروط اجازت

    میڈیا کو بلدیاتی الیکشن کے غیر حتمی نتائج دینے کی مشروط اجازت

    لاہور : میڈیا کو بلدیاتی الیکشن کے غیر حتمی نتائج دینے کی لاہور ہائیکورٹ نے مشروط اجازت دیدی ہے۔ جسٹس فرخ عرفان نے لاہور ہائیکورٹ میں ایک شہری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایک شہری اشتیاق احمد کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آئین کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہری کا حق ہے، میڈیا کو غیر حتمی نتائج جاری کرنے سے روکنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے لگائی گئی پابندی کالعدم قرار دے۔ دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے میڈیا کو غیر حتمی انتخابی نتائج دینے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے قرار دیا کہ میڈیا پولنگ کا وقت ختم ہونے کے ایک گھنٹہ بعد نتائج نشر کرے گا اور ہر نتیجہ سے پہلے یہ بتایا جائے گا کہ یہ غیر حتمی ہے۔

    عدالت نے قرار دیا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں میڈیا پر قدغن نہیں لگائی جا سکتی۔ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس فرخ عرفان نے استفسارکیا کہ الیکشن کمیشن کو میڈیا پر پابندی لگانے کا اختیار کس نے دیاہے ۔ الیکشن کمیشن کی غیر سرکاری اورحتمی نتائج نشر کرنے پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔