Tag: ECP

  • اگلے ہفتے تیسری وکٹ گرنےوالی ہے، عمران خان

    اگلے ہفتے تیسری وکٹ گرنےوالی ہے، عمران خان

    لاہور : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے دھاندلی سے متعلق خط کاجواب نہ دیاتودوہفتے بعد دھرنے کی کال دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو بائیس کے فیصلے پر خوشی سے نہال عمران خان نے الیکشن کمیشن کو الٹی میٹم دے دیا۔ این اے ایک سو بائیس پر اپنے موقف کی فتح پر کپتان خوشی سے سرشار نظر آئے۔

    ان کا کہنا ہے کہ دھاندلی سے متعلق خط کاجواب نہ دیاتودوہفتے بعد دھرناہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جشن منانے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    کپتان جب خطاب کیلئے آئے تو شاندار استقبال ہوا، کپتان نے دھرنے میں ساتھ دینے والوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ جدوجہد کا مقصد ووٹ کےتقدس کی بحالی ہےانشااللہ اگلے ہفتے تیسری وکٹ گرنےوالی ہے۔

    عمران خان نے دھرنے کی واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خط کا جواب دو ہفتے میں نہ دیا تو ایسا دھرنا دیں گے کہ ایک سو چھبیس دن لوگ بھول جائیں گے۔

    کپتان نے این اے ایک سو بائیس کے ووٹرز کو تیار ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نیوٹرل امپائرکھڑےکرواکرالیکشن لڑیں گے، عمران خان نے کہا ایاز صادق سے کوئی دشمنی نہیں اُن کا مقصد پاکستان میں الیکشن کانظام ٹھیک کرناہے۔

  • ایازصادق کا فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    ایازصادق کا فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

    اسلام آباد : الیکشن ڑیبونل کے فیصلے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ایازصادق کا کہنا ہے کہ فیصلہ تسلیم کرتاہوں لیکن اس پرتحفظات ہیں۔ فیصلےمیں دھاندلی کاکوئی ذکرنہیں ہے نہ کسی بھی جگہ دھاندلی کالفظ شامل ہے۔ البتہ فیصلےمیں بےضابطگیوں کاذکرموجودہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل کی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے انتخاب کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد سردار ایاز صادق نے بطور اسپیکر قومی اسمبلی کام جاری نہ رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ جب تک صورتحال واضح نہیں ہو جاتی میں بطور اسپیکر قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا، تاہم حتمی فیصلہ پارٹی قیادت ہی کرے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹربیونل کے فیصلے میں دھاندلی کا تذکرہ نہیں اور نہ انہیں کسی معاملے میں ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  وزیراعظم کو فون کرکےپارٹی کالائحہ عمل پوچھاہے، آئینی حق استعمال کرتےہوئےسپریم کورٹ جائیں گے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کے رکن اور اسپیکر نہیں رہے اور فیصلہ موصول ہوتے ہی ان کی ممبرشپ ختم کر دی جائے گی۔

    میڈیا کو جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ میں ہی چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن میں سردار ایاز صادق کی رکنیت ختم کرنے کی کارروائی ٹربیونل کی طرف سے فیصلہ ملنے پر شروع کی جائے گی۔

  • حکومتِ پنجاب کا الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

    حکومتِ پنجاب کا الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے ستمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے باضابطہ طور پر ایک خط الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تحریر کیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے ستمبر کی حتمی مدت میں توسیع کی جائے۔

    خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حالیہ دنوں ہونے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب کے سبب پنجاب کے بیشتر علاقے بالخصوص دیہی علاقے شدید متاثرہیں۔

    خط کے مطابق اگر مقررہ وقت پر انتخابات کا انعقاد کرایا گیا تو سیلاب سے متاثرہ افراد ان اتخابات میں حصہ نہیں لے پائیں گے لہذا بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔

    واضح رہے کہ مون سون کی بارشوں سے اس وقت پنجاب کے تمام دریاؤں میں شدید طغیانی ہے اور کئی علاقے اور فصلیں زیرِآب ہیں ۔

    حکومتِ پنجاب کا موقف ہے کہ سیلاب کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کی آباد کاری ایک بڑا چیلنج ہے لہذا حکومت کے لئے اس صورتحال میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

    بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کا یہ خط الیکشن کمیشن کو ارسال کیا جاچکاہے۔

  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا

    الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا ضابطہ اخلاق جاری کردیاہے۔

    ضابطۂ اخلاق کے مطابق جلسے جلوسوں پرپابندی عائد رہے گی جبکہ امیدوارمقامی انتظامیہ کی اجازت سے کارنرمیٹنگزکرسکیں گے۔

    حکومتی لیڈران اور افسران بالواسطہ یا بلاواسطہ کسی بھی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گے اور نہ ہی کسی یونین کونسل کا دورہ کریں گے اور نہ ہی کسی ترقیاتی منصوبے کا اعلان کریں گے۔

    دریں اثنا کاغذاتِ نامزدگ کی جانچ پڑتال منگل 30 جون تک جاری رہے گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کل 4،190 امیدواروں نے کاغذات ِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

  • الیکشن کمیشن سندھ 5 حلقوں کا ریکارڈ فراہم کر نے میں ناکام

    الیکشن کمیشن سندھ 5 حلقوں کا ریکارڈ فراہم کر نے میں ناکام

    کراچی: الیکشن کمیشن سندھ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مانگے گئے پانچ حلقوں کا ریکارڈ فراہمکرنے میں ناکام ہو گیا۔

    جوڈیشل کمیشن نی کراچی کے پانچ حلقوں این اے دو سو تینتالیس ، این اے دو سو چوالیس، این اے دو سو پنتالیس ، این اے دو سو چھیالی س اور این اے دو سو سینتالیس کا انتخابی ریکارڈ مانگا تھا ، جسے فراہم کرنے میں الیکشن میشن سندھ ناکام ہو گیا۔

     ان حلقوں پرسیاسی جماعتوں کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کو دھاندلی کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

    پیر کو الیکشن کمیشن اورعدالتی عملہ نارتھ ناظم آبادکے کمپری ہنسیواسکول پہنچا اور وہاں رکھے ریکارڈ کی چھانی بین شروع کر دی، لیکن ابھی تک اسے فارم چودہ اور فارم پندرہ حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے ۔

     دوسری جانب مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین دو جون کوجوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت پیش کریں گے۔

  • گیس پر نیا ٹیکس مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کیاجائے، عمران خان

    گیس پر نیا ٹیکس مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کیاجائے، عمران خان

    لاہور: عمران خان نے گیس انفرا اسٹرکچر ٹیکس بل کو مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ نواز اور زرداری میں چارٹر آف مُک مکا طے ہے۔

    تحرک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گیس انفرا اسٹرکچر ٹیکس بل سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا عمران خان کا کہنا تھا سیس کا بل منظور ہونے سے پنجاب میں نفرتیں بڑھیں گی۔

    پیپلز پارٹی نے پہلے بیانات دئے پھر بل کی حمایت کردی،دونوں میں چارٹر آف مک مُکا ہے عمران خان نے گیس انفرا اسٹریکچر ڈیولپمنٹ ٹیکس بل کو مشترکہ مفادات کونسل میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

    انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کہا کہ ہم نے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی ثابت کردی عمران خان نے کہا پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول کرے گی۔

  • عمران خان نے ایبٹ آباد سمیت تمام جلسے منسوخ کردیئے

    عمران خان نے ایبٹ آباد سمیت تمام جلسے منسوخ کردیئے

    اسلام آباد : عمران خان نے ایبٹ آباد سمیت تمام جلسے منسوخ کردیئے، منسوخی کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے نوٹس پرکیا گیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایبٹ آباد میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،الیکشن کمیشن نے جلسہ کرنے پر اکیس مئی کو طلب کررکھا ہے۔

    پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان نے ایم این ایز ،ایم پی ایز اوروزیر اعلیٰ کے پی کے کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پرعمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    عمران خان کوانیس سے چھبیس مئی تک مختلف مقامات پر بارہ جلسے کرناتھے، جو تمام منسوخ کردیئے گئے ہیں، جلسوں کی منسوخی کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے نوٹس پرکیا گیا ہے۔

    عمران خان نے الیکشن کمیشن سے ن لیگ کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ گلگت میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

    علاوہ ازیں انتخابی ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

    عمران خان سے کہا گیا ہے کہ وہ اکیس مئی کو الیکشن کمیشن کے سامنے ذاتی طور پر پیش ہوں۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق عمران خان کی طرف سے خیبرپختون خوا میں جلسوں کے شیڈول جاری کرنے اور اس حوالے سے ان کے بیانات پر نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

    کمیشن نے کے پی کے کے دو صوبائی وزرا مشتاق غنی اور حبیب الرحمان کو بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کئے ہیں۔ دونوں وزرا کو پچیس مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

  • تماشےجاری ہیں،الیکشن ٹریبونل شٹ اپ کال کیوں نہیں دیتا، چوہدری نثار

    تماشےجاری ہیں،الیکشن ٹریبونل شٹ اپ کال کیوں نہیں دیتا، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ جب سے ہم نےحکومت سنبھالی اسلحہ لائسنس پر پابندی لگائی ہے اس وقت ساڑھے سات ہزار پاکستانیوں کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، چوہدری نثار نے کہا کہ روزتماشے کئے جارہے ہیں۔ الیکشن ٹریبونل شٹ اپ کال کیوں نہیں دیتا۔

    وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دھاندلی کافیصلہ الیکشن ٹریبونل کے سوا نادرایا کسی اورادارےکو نہیں کرنا، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بلٹ پروف گاڑیاں فیشن بن گئی ہیں۔اسلحہ رکھنے والا شخص ٹیکس دہندہ ہونا چاہئیے۔

    انہوں نے کہا کہ 25سال سے کم عمر افراد کو اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اب تک کسی سیکیورٹی ایجنسی کو اسلحہ لائسنس نہیں دیا۔ایف آئی اے میں 64اہلکاروں کو سائیڈ لائن کردیا گیا۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ نادرا پر حکومت کا دباؤ ہے انتخابی دھاندلی کا فیصلہ نادرا یا کسی اور ادارے کو نہیں کرناالیکشن ٹریبونل کو انتخابی دھاندلیوں کا فیصلہ کرنا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ سکینڈل کی راہ میں کوئی رکاوٹ بنا تو عوام کے سامنے لاؤں گا۔ای سی ایل سے متعلق قانون بہت جلد بنا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بیرون ملک سے لاکر بڑے بڑے مجرموں کو چھوڑ دیا گیا۔ابتدائی طور پر ایک سال کیلئے ای سی ایل میں نام ڈالا جائے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ تھائی لینڈ میں تعینات سفیر قونصلر اور ایک اہلکار کو سمن جاری کئے گئے ہیں جو ملزمان کو چھوڑنے کے واقعے میں ملوث ہیں۔تحقیقاتی اداروں نے عمران فاروق قتل کیس میں تفتیش مکمل کر لی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات یا سیکیورٹی ایجنسیاں کی سفارش پر نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا۔اسلحہ لاسئنس کی تحقیقات کے بعد 4500اسلحہ لائسنس جعلی نکلے۔

    غیر قانونی بلٹ پروف گاڑیاں بنانے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔بلا خوف تمام اہم کیسوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

  • پشاور:بلدیاتی امیدواروں کوعجیب وغریب انتخابی نشانات الاٹ

    پشاور:بلدیاتی امیدواروں کوعجیب وغریب انتخابی نشانات الاٹ

    پشاور : بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کو عجیب وغریب انتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے۔غیرمناسب نشانات پر امیدواروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نشانات تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاورمیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ الیکشن کمیشن نےامیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے تو خود امیدوارحیران رہ گئے۔

    کسی کے حصے میں گاجر آئی۔ کسی کو مولی ملی اورالیکشن کمیشن کو کچھ نہ ملا تو ایک امیدوار کو فیڈر ہی پکڑا دی۔ اس کے علاہ مونچھ، پاجامہ ، دل، بالیاں، مگرمچھ، کیلےکا چھلکا جو دل چاہا انتخابی نشان دے ڈالا۔

    عجیب و غریب نشانات ملنے پر امیدواروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غیرمناسب نشانات فوری طور پر تبدیل کئے جائے۔

    ادھر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں سیکیو رٹی کے لئے مختلف کمیٹیاں قائم کردی ہے جوایڈیشنل ڈی سی کی سربرا ہی میں اپنی ذمہ داری سرانجام دے گی۔ پولنگ اسٹشین عملے کو سامان کی ترسیل کے لئے ایک ہزار گا ڑیاں دی جا ئے گی۔

  • الیکشن کمیشن ایک حلقے کا انتخاب بھی ٹھیک سے نہ کرا سکا، عمران اسماعیل

    الیکشن کمیشن ایک حلقے کا انتخاب بھی ٹھیک سے نہ کرا سکا، عمران اسماعیل

    کراچی : این اے 246 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے ضمنی انتخاب کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کے کردار پر تشویش کا اظہار کردیا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک حلقےکاانتخاب ٹھیک سے نہیں کراسکا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں پی ٹی آئی کے ساتھ کیاہوتارہاسب نےدیکھا،لیکن الیکشن کمیش کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حلقوں کی فہرست درست کروائے؟

    انہوں نے مزید کہا کہ عزیزآباد میں پہلی مرتبہ مقابلہ کیا گیا،جیت حلقےکےلوگوں اورپی ٹی آئی کی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی گاڑیوں اوردفاترکوجلایاگیا۔

    انہوں نے سوال کیا کہ کریم آباد واقعےکا الیکشن کمیشن نےنوٹس کیوں نہیں لیا؟