Tag: ECP

  • چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کیلئے چارناموں کا انتخاب

    چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کیلئے چارناموں کا انتخاب

    اسلام آباد: حکومت نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان کیلئے چار ناموں کا انتخاب کرلیا ہے،تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز میاں نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ  کے درمیان ہونے والی مشاورت میں چار ناموں کا انتخاب کیا گیا ،جن میں جسٹس (ر)طارق پرویز،جسٹس ریٹائرڈ میاں محمد اجمل، فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس سردار رضا اورجسٹس شاکر اللہ جان شامل ہیں۔،

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ان کے دورہ برطانیہ کے باعث ان ناموں کے حوالے سے حتمی مشاورت آج  بذریعہ ٹیلی فون کی جائے گی اور ناموں کی منظوری کے بعد ان ناموں کو پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا جائے گا۔

  • عمران خان قانون کے مطابق جلسے جلوس کریں، سید خورشید شاہ

    عمران خان قانون کے مطابق جلسے جلوس کریں، سید خورشید شاہ

    سکھر: اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہناہےکہ تیس نومبرکوکچھ ہوگا یا نہیں اس بات کا دارومدار حکومت پر ہے، حکومت کی کارکردگی بہتر ہوتی تو یہ دن نہ دیکھ رہے ہوتے۔

    قائدحزب اختلاف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے منہ موڑ کر حکومت معاملات نہیں چلاسکتی، تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کو جلسے جلوس کرنے چاہئیں، لیکن قانون کے مطابق کرنے چاہیئں ہٹ کر نہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق سید خورشید شاہ  نےکہا کہ آج وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ ہوگا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کوئی نوجوان ہونا چاہیئے، چوہتر سال کا ریٹائرڈ جج اس عہدے کیلئے موزوں نہیں۔

    عدالت گئے لیکن حکومت نے ہماے مؤقف کی حمایت نہیں کی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دوبار ڈیڈ لائن جاری کرنے کے باوجود حکومت تا حال الیکشن کمیشن کے چیف کی تقرری میں ناکام ہے۔

  • چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

    لاہور: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

    درخواست بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی ڈیڈلائن دی گئی ہے بطور چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کے لیے سیاسی جماعتوں نے مختلف شخصیات کے نام دیئے ہیں تاہم کسی پر بھی اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔

    آئین کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ تعیناتی کا خود بھی حکم دے سکتی ہے اگر حکومت اور اپوزیشن کسی نام پر متفق نہ ہوں تو عدالت زیر غور ناموں میں سے کسی ایک کی تعیناتی کا حکم دے سکتی ہے۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی نہ ہونے سے بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں ہے اور بلدیاتی انتخابات بھی اسی وجہ سے نہیں ہورہے۔

  • عمران خان قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں،پرویز رشید

    عمران خان قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں،پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے عمران خان الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ آنے سے پہلے اپنا فیصلہ نہ سنائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا عمران خان عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں،

    انکا کہنا تھاکہ لگتا ہے عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ریکارڈکی جانچ پڑتال خواب میں کی ہے، الیکشن کمیشن کے ریکارڈ تک عدالت کے علاوہ کسی کو رسائی نہیں۔

    ان کا کہنا تھا قوم کو ثبوتوں کےنام پر ایک دفعہ پھربیوقوف بنایا جارہا ہے۔ عمران خان نے آج تک عدالتوں میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

  • ووٹوں کی گنتی:عمران خان،ایازصادق ودیگرکو نوٹس جاری

    ووٹوں کی گنتی:عمران خان،ایازصادق ودیگرکو نوٹس جاری

    لاہور : حلقہ این اے 122 لاہور کے ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال کیلئے ریٹرننگ افسر نے عمران خان اور سردار ایاز صادق سمیت دیگر امیدواروں کو 20 نومبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر شاہدہ سعید نے عمران خان کی درخواست پر ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال کیلئے نوٹس جاری کئے ہیں۔

    امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 نومبر کو پیش ہوں تاکہ ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال کی جا سکے۔ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمشن کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 122 کے نتائج میں ان کے ووٹ شامل نہیں کئے گئے۔

    ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائے ریکارڈ اور پریذائیڈنگ افسران کے ریکارڈ میں فرق ہے، لہذا ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال کی جائے، گذشتہ سماعت پر ووٹوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔

    جبکہ تحریک انصاف اور نون لیگ کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کے باعث ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال نہیں کی جا سکی۔

  • پاکستان عوامی تحریک کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو پیش

    پاکستان عوامی تحریک کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو پیش

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے پارٹی کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروادی ہے۔ انتخابی نشان کے حصول کیلئے بھی درخواست دیدی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے آج پارٹی اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی گئیں ہے۔ جمع کروائی گئی تفصیلا ت کے مطابق عوامی تحریک کے کل اثاثوں کی مالیت چودہ لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ عوامی تحریک کے اثاثوں میں دولاکھ سے زائد کا دفتری فرنیچر موجود ہے جبکہ دفتر کے دیگر سامان کی مالیت ایک لاکھ سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

    عوامی تحریک کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گی تفصیلا ت کے مطابق پارٹی کے استعمال میں ہو نے والی گاڑیوں کی مالیت آٹھ لاکھ ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے بینک اکاونٹ میں سینتیس ہزار سے کچھ زائد کی رقم موجود ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست بھی جمع کر وائی ہے جس میں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے عوامی تحریک کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاہم بعد ازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ درخواست مسترد کر دی گئی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی اے ٹی کی جانب سے مطلوب شدہ نشانات ٹریکٹر، چاند ستارہ اور ہاکی پہلے ہی دیگر جماعتوں کو الاٹ کئے جاچکے ہیں تاہم کمیشن کی جانب سےعوامی تحریک کو انتخا بی نشان الماری الاٹ کرنے کی پیش کش کردگئی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ عوامی تحریک ماضی میں بھی الماری کے انتخابی نشان سےالیکشن لڑتی رہی ہے۔
    ۔

  • رانا بھگوان داس کوچیف الیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ

    رانا بھگوان داس کوچیف الیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے جسٹس (ر)رانا بھگوان داس کوچیف الیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف نے بھی جسٹس (ر)رانا بھگوان داس کے نام پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

    واضح رہے کہ جسٹس (ر)رانا بھگوان داس نے گزشتہ روز چیف ای سی پی بننے سے معذرت کا اظہارکردیا تھا،تاہم پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی آج شام جسٹس (ر)رانا بھگوان داس سے مل کر ان کو  چیف الیکشن کمشنر بننے کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

    جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید  شاہ وزیر اعظم نواز شریف کی چین سے واپسی کے بعد جسٹس (ر)رانا بھگوان داس سے مل کر ان کو  قائل کرنے کی کوشش کریں گے، جسٹس (ر)رانا بھگوان داس کی ای سی پی چیف کی تقرری کے لئے آئین میں ترمیم بھی کی جاسکتی ہے۔

  • وزیراعظم اہم محکموں کےسربراہوں کا تقررکرنے میں ناکام

    وزیراعظم اہم محکموں کےسربراہوں کا تقررکرنے میں ناکام

    اسلام آباد:عوامی خدمت کے بڑے بڑے دعوے لیکن وزیراعظم پاکستان ڈیڑھ سال کے عرصےمیں بھی انتہائی اہم محکموں کےسربراہان کا تقرر نہیں کرسکے۔

    الیکشن کمیشن کے سربراہ کے عہدے پر تقرری کا معاملہ گزشتہ سال سے زیرِالتواء چلا آرہا ہے، اور اب سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کی مدت ملازمت بھی ختم ہوگئی،بہت سے وفاقی اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی کامعاملہ بھی نامعلوم وجوہات کی بناء پر التواء کا شکار ہے،وفاقی حکومت اب تک کئی وزارتوں میں بائیس گریڈ کے سیکریٹریوں کی تعیناتی تک نہیں کرسکی ہے ۔

    ایسے ادارے جن کے سربراہوں کی تقرری میں وفاقی حکومت ناکام رہی ہے ان میں پیمرا،نیپرا،نادرا،پیسکو،الیکشن کمیشن، اے پی پی، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان، ریڈیو پاکستان،نیشنل فرٹیلائزرکمپنی اورایس ای سی پی سمیت دیگر بہت سے ادارے شامل ہیں۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نومبر کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر روانہ ہوں گے،اس کے بعد وہ دیگر چار ممالک کا دورہ بھی کریں گے، یوں نومبر کا تقریباً پورا مہینہ وہ ملک سے باہر ہوں گے۔

  • ای سی پی چیف کی تقرری کیلئے رابطہ نہیں کیا گیا،خورشید شاہ

    ای سی پی چیف کی تقرری کیلئے رابطہ نہیں کیا گیا،خورشید شاہ

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے معاملے پروزیراعظم نے کو ئی رابطہ نہیں کیا۔مشاورت میں تا خیرکے لئے حکومت ذمہ دارہو گی ۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پی ٹی آئی سے مشاورت کرینگے ۔تحریک انصاف مذاکرات کر ے تو جو ڈیشل کمیشن سمیت تمام معاملات پر حکومت سے بات ہو سکتی ہے۔

    چاہتے ہیں تحریک انصاف پارلیمنٹ کی مدت چار سال کر نے میں ہماری حمایت کر ے۔ الیکشن کمیشن کی تقرری کیلئے ایم کیوایم کو متفق کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

  • تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    اسلام آباد: انتخابی دھاندلیوں کے خلا ف پاکستان تحریک انصاف نےالیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    انتخابی دھاندلیوں کےخلاف پاکستان تحریک انصاف نے مرکزی رہنما اعظم سواتی کی قیادت میں الیکشن کمیشن کے دفترکےباہر مظاہرہ کیا، مظاہرے میں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن شریک ہوئے، مظاہرے کے شرکاء نےالیکشن کمیشن کے خلاف پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن میں چیف الیکشن کمشنر اور حکومت کےخلاف نعرے درج تھے۔

    مظاہرین نےاحتجاج کےدوران وزیراعظم نوازشریف اور چیف الیکشن کمشنر کے علامتی پتلےبھی نظر آتش کئے، دوسری جانب کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کےلئے پولیس کی بھاری نفری الیکشن کمیشن کےباہر تعینات کردی گئی ہے۔