Tag: Ed Royce

  • پاکستانی سفیر اعزاز چو ہدری کی ایڈرائس اور سینیٹر مک کین سے اہم ملاقاتیں

    پاکستانی سفیر اعزاز چو ہدری کی ایڈرائس اور سینیٹر مک کین سے اہم ملاقاتیں

    واشنگٹن : امریکی میں تعینات نئے پاکستانی سفیر اعزاز چو ہدری خاصے متحرک ہیں، انہوں نے امریکی فارن افئیر کمیٹی کے چیئرمین ایڈ رائس اور سینیٹر مک کین سے اہم ملاقاتیں کیں۔

    امریکا میں تعینات نئے پاکستان کے سفیر اعزازچوہدری نے فارن افئیرکمیٹی کے چئیرمین ایڈرائس اور سینٹرمک کین سے ملاقاتیں کیں ، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔

    کانگریس مین ایڈ رائس پاکستان کیخلاف بیانات دینے کے حوالے سے مشہور ہیں اور بھارتی لابی کے قریب شمار کیے جاتے ہیں، پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے ملاقات کے حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا، ایڈرائس سے ملاقات میں اعزاز چوہدری نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ دوطرفہ تعلقات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ایڈرائس اور سینٹرجان مکین سے ملاقاتوں میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت سے تمام امور پر بات چیت کے لئے تیار ہیں، افغانستان سے تعلقات اوراقتصادی صورتحال میں بہتری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


    مزید پڑھیں : نئےپاکستانی سفیراعزازچوہدری امریکہ پہنچ گئے


    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا تھا، ہ اس سے قبل جلیل عباس جیلانی امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہےتھے۔

  • امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی کا پاکستان پر پابندیوں کا مطالبہ

    امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی کا پاکستان پر پابندیوں کا مطالبہ

    واشنگٹن : امریکی کانگریس کی امور خارجہ کی کمیٹی نے اوباما انتظامیہ سے پاکستان پر سفری پابندیاں لگانے سمیت پاکستان کے حوالے سے نئی حکمت عملی طے کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ایڈورڈ رائس کی جانب سے وزیرِ خارجہ جان کیری کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا کہ جن پاکستانی اہلکاروں کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات ہیں۔ ان پر بھی فوری طور پر پابندیاں عائد کی جائیں۔

    چیئرمین کمیٹی کے مطابق پاکستان نے اب تک لشکرِ طیبہ، لشکرِ جھنگوی اور جیش محمد جیسی تنظیموں کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی جبکہ پاکستان میں ایسی سوچ پائی جاتی ہے کہ کچھ دہشت گرد تنظیموں کو بھارت اور افغانستان کیخلاف استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ لشکرِ طیبہ اور جماعت دعوہ جیسی تنظیمیں پابندی کے باوجود آزادانہ کام کر رہی ہیں اور 25 جنوری کو پاکستان میں ہونے والی جماعت دعوہ کی ریلی اسی تھی جیسے حکومت نے منظوری دے رکھی ہو۔

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ جان کیری امور خارجہ کمیٹی کو اس خط کو جواب بہت جلد دیں گے۔