Tag: Ed Sheeran

  • برطانوی گلوکار ایڈ شیرن اپنے مومی مجسمے کی شکل سے نالاں

    برطانوی گلوکار ایڈ شیرن اپنے مومی مجسمے کی شکل سے نالاں

    معروف برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے جرمنی کے مشہور پان آپٹیکم ویکس میوزیم میں موجود اپنے مومی مجسمے پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے اسے ڈراؤنا قرار دے دیا۔

    انسٹاگرام پر معروف برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے ویکس مجسمے کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں، اُن کا ویڈیو کے کیپشن میں کہنا تھا کہ میں اس ویکس ورک کی محنت کی قدر کرتا ہوں، لیکن سچ کہیں تو یہ بہت کریپی ہے۔

    شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برطانوی گلوکار مسکرا رہے ہیں لیکن ان کے تاثرات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ مجسمے کی شکل سے خاصے نالاں ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ed Sheeran (@teddysphotos)

    ان کے مداحوں نے بھی ایڈ شیرن کی پوسٹ پر ان کی بات کی تائید کی اور مجسمے کو ناقابلِ شناخت قرار دیا۔

    اُن کے ایک چاہنے والے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نہیں ایڈ، آپ بہت پرکشش ہیں، لیکن یہ مجسمہ آپ سے ذرا بھی مشابہت نہیں رکھتا۔

    ایڈ شیرن کی بھارت میں ارجیت سنگھ کے ساتھ اسکوٹر سواری، ویڈیو وائرل

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ میں ہیمبرگ سے ہوں اور اس مجسمے کے لیے معذرت چاہتا ہوں، یہ واقعی آپ جیسا نہیں لگتا۔ تیسرے نے کہا کہ یہ تو لگتا ہے جیسے کم بجٹ میں کوئی کردار بنایا گیا ہو۔

  • ایڈ شیرن کی بھارت میں ارجیت سنگھ کے ساتھ اسکوٹر سواری، ویڈیو وائرل

    ایڈ شیرن کی بھارت میں ارجیت سنگھ کے ساتھ اسکوٹر سواری، ویڈیو وائرل

    برطانوی گلوکار ایڈ شیرین کی گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ اسکوٹر سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    برطانوی گلوکار ایڈ شیرن ان دنوں اپنے ’میٹ ٹور‘ کے لیے بھارت میں موجود ہیں، اس دوران وہ مغربی بنگال میں گلوکار اریجیت سنگھ کے آبائی شہر گئے، جہاں دونوں کو اسکوٹر سواری سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔

    ایڈ شیرن اور ارجیت سنگھ اپنی سادگی اور پرفارمنس سے مداحوں کو حیران کرتے رہتے ہیں، گلوکار نے ہفتے کے آخر میں بنگلورو میں دو کنسرٹس بھی کیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by jyoti (@entertainmentworld1516)

    اب وہ گلوکار اریجیت سنگھ کے ساتھ ریاست مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں ان کے آبائی شہر جیا گنج میں دیکھے گئے ہیں، دونوں نے شام کو ایک ساتھ اسکوٹر کی سواری کا لطف اٹھایا، جس نے بہت سے مقامی باشندوں کو چونکا دیا۔

    انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ایڈ شیرن کو اریجیت کے پیچھے بیٹھے اسکوٹر چلاتے ہوئے دیکھا گیا،  ان دونوں کے ساتھ کچھ اور دوست بھی تھے جو اپنے اپنے اسکوٹر پر سوار تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ed Sheeran (@teddysphotos)

    ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں گلوکاروں نے تقریباً پانچ گھنٹے اکٹھے گزارے اور بعد میں بھاگیرتھی ندی میں ایک گھنٹے کی کشتی سواری بھی کی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ وقت انہوں نے عام شہریوں کی طرح بغیر کسی سیکیورٹی کے ساتھ گزارا، دوسری جانب ڈی آئی جی نے تصدیق کی کہ شیرن نے اضافی سیکیورٹی لینے سے انکار کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایڈ شیران گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ممبئی میں منعقدہ لائیو کنسرٹ میں پنجابی گانا ‘لوَر’ گا کر شائقینِ موسیقی کے ہوش اڑا چکے ہیں۔

  • ویڈیو: برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کے کانسرٹ میں اے آر رحمن کی سرپرائز انٹری نے میلہ لوٹ لیا

    ویڈیو: برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کے کانسرٹ میں اے آر رحمن کی سرپرائز انٹری نے میلہ لوٹ لیا

    برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کی چنائے کانسرٹ کے دوران بھارت کے معروف گلوکار  اے آر رحمان کی اچانک انٹری نے مداحوں کو حیران کردیا۔

    برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارت کے شہر چنائے میں اپنے کانسرٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں اے آر رحمن کے ساتھ گانوں پر پرفارمنس دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ed Sheeran (@teddysphotos)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار ایڈ شیرین نے اے آر رحمن کے ساتھ چنائے کانسرٹ کے دوران خوب انجوائے کیا، کنسرٹ کے دوران بنائی گئی ویڈیوز دونوں فنکاروں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جسے مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔

    برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ’آپ کے ساتھ پرفارم کرنا میرے لیے اعزاز ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ed Sheeran (@teddysphotos)

    واضح رہے کہ 1991 میں انگلینڈ میں پیدا ہونے والے ایڈ شیران آج دنیا کے سب سے بڑے پاپ آئیکونز میں سے ایک ہیں جن کے 15 کروڑ سے زیادہ ریکارڈز فروخت ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب بھارت کے معروف گلوکار اے آر رحمان نے اپنی آواز اور موسیقی کے جادو سے دنیا کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے، نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک بھی ان کی مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔

    گلوکار اے آر رحمان نے اپنے کیریئر میں بہت سے ایوارڈز اور کامیابیاں حاصل کیں، جن میں آسکر اور بہت سے دوسرے معزز اعزازات شامل ہیں۔

  • عاطف اسلم کی ایڈ شیران سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    عاطف اسلم کی ایڈ شیران سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار عاطف اسلم اور برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کی ملاقات توجہ کا مرکز بن گئی۔

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار گلوکار عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایڈ شیرن کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے، پوسٹ کے کیپشن میں عاطف اسلم نے لکھا ’کیا رات تھی‘۔

    برطانوی شہر برمنگھم میں ہونے والے بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے الیکٹریفائینگ ’دل لومیناتی ٹور‘ نامی کنسرٹ میں ایڈ شیرن نے سرپرائز انٹری دی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

    اور یہ تصاویر بھی ممکنہ طور پر بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں لی گئی جس نے سب کی توجہ حاصل کر رکھی ہے، اس تصاویر میں دلجیت دوسانجھ کی بزنس منیجر سونالی سنگھ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    بیک اسٹیج پر ہونے والی اس ملاقات کی تصاویر جوں ہی یہ ر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں تو مداحوں نے انہیں ایک ساتھ کنسرٹ کرنے کا مشورہ دیدیا۔

    نامور گلوکار ایڈ شیران پہلے کیا بننا چاہتے تھے؟ (arynews.tv)

    واضح رہے کہ 1991 میں انگلینڈ میں پیدا ہونے والے ایڈ شیران آج دنیا کے سب سے بڑے پاپ آئیکونز میں سے ایک ہیں جن کے 15 کروڑ سے زیادہ ریکارڈز فروخت ہوچکے ہیں۔